0
 ╭ *🕌﷽🕌* ╮

╭┅━┅━┅━────━┅━┅━┅╮
        *▓ مسائل رمضان المبارک ▓*
╰┅━┅━┅━────━┅━┅━┅╯                         
                *❂ روزے کی نیت ❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_بہتر یہ ہے کہ رمضان المبارک کی نیت صبح صادق سے پہلے کرلی جائے،*

 *❂_اگر صبح صادق سے پہلے روزہ رکھنے کا ارادہ نہ تھا لیکن صبح صادق کے بعد روزہ رکھنے کا ارادہ ہوا کہ روزہ رکھ ہی لینا چاہیے تو اگر صبح صادق کے بعد کچھ نہ کھایا پیا تو نیت صادق کے بعد کرنا درست ہے۔*

*❂_اگر کچھ کھایا یا پیا نہ ہو تو ظہر سے ایک گھنٹہ پہلے تک رمضان شریف کے روزے کی نیت کر سکتے ہیں، رمضان شریف کے روزے میں یہ نیت کر لینا کافی ہے کہ آج میرا روزہ ہے یا رات کو نیت کرنا کہ صبح روزہ رکھنا ہے۔*

 *❂_ روزے کے لئے سحری کھانا باعث برکت ہے، اس سے دن بھر قوت رہتی ہے، لیکن یہ روزہ کے درست ہونے کے لئے شرط نہیں، اگر کسی کو سحری کھانے کا موقع نہ ملے اور سحری کھائے بغیر روزہ رکھ لیا تو وہ بھی درست ہے*

 *❂_ اگر رمضان کا روزہ توڑ دیا تو قضا اور کفارہ دونوں واجب ہوں گے۔*

*📘آپ کے مسائل اور ان کا حل-3/262،* 
 ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
             *❂_ سحری اور افطار _❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂ _ سحری کھانا مستحب ہے اور اس میں برکت ہے۔ اگر نہ کھاؤ تب بھی روزہ ہو جائے گا_,*

*❂_ سحری میں دیر, لیکن ضروری ہے کہ صبح صادق سے پہلے کھایا جائے اور افطار میں جلدی کرنا چاہیے۔ مگر یہ ضروری ہے کہ دن غروب ہو جانے کا یقین ہو جائے تب ہی روزہ کھولیں _,"*

*❂_ اذان عموماً صبح صادق کے بعد ہوتی ہے اگر اذان کے وقت تک کھایا پیا تو روزہ نہیں ہوگا _,"*

*❂_ روزہ کھولتے وقت نیت شرط نہیں، افطار کے وقت دعا مستحب ہے، بغیر دعا کے روزہ کھول لیا تو بھی روزہ صحیح ہے۔*

*❂_ افطار کے وقت دعائیں قبول ہوتی ہیں اس لیے دعا کا ضرور احتمام کرنا چاہیے _,"*

*❂_ روزہ رکھنے اور افطار کرنے میں اصول یہ ہے کہ اسی جگہ کا اعتبار ہوگا جہاں اس وقت آدمی موجود ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص ہندوستان سے سحری کے بعد روزہ رکھ کر سعودی عرب گیا تو اب اسے سعودی عرب کے غروب کے مطابق افطار کرنا ہوگا۔*

*❂_ ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہوئے جس جگہ کی بلندی پر پلین اڑ رہا ہے، خواہ وہ 10000 فٹ کی بلندی پر ہو اور اس بلندی سے غروب آفتاب نظر آ رہا ہو تو روزہ افطار کر لینا چاہیے۔*

 *📘 آپ کے مسائل اور ان کا حل 3/266_,*  
 ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
*❂ کن وجوہات سے روزہ توڑ دینا جائز ہے ❂*
    ▦══─────────────══▦
 *❂ _ اگر روزہ دار اچانک بیمار ہو جائے اور اندیشہ ہو کہ روزہ نہ توڑا تو اس کی جان کا خطرہ ہے یا بیماری بڑھ جانے کا خطرہ ہے، تو ایسی حالت میں روزہ توڑ دینا جائز ہے۔*

*❂_ اگر حاملہ عورت کی جان یا بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہو تو روزہ توڑ دینا جائز ہے۔*

*❂_ شرعی عذر کی وجہ سے ٹوڑے جائے والے روزے کا کفارہ لازم نہیں بلکہ قضا لازم ہے۔*

*❂_ اگر بیماری کی وجہ سے مختصر دنوں میں بھی قضا کرنے کی طاقت نہ ہو تو ان روزوں کا فدیہ ادا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ایک دن کے روزے کا فدیہ صدقہء فطر کے برابر ہے ،*

 *📘 آپ کے مسائل اور ان کا حل 3 /271_،*  
 ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                      *❂ اہم بات ❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_ رمضان شریف کے روزے رکھنا ہر عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہے اور بغیر کسی شرعی عذر کے روزہ نہ رکھنا حرام ہے۔*

*❂_اگر کوئی نابالغ لڑکا یا لڑکی روزہ رکھنے کی استطاعت رکھتا ہو تو والدین پر ضروری ہے کہ ان کو بھی روزہ رکھوائے۔*

*❂_ جو بیمار روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہو اور روزہ رکھنے سے اس کی بیماری کے بڑھنے کا کوئی امکان نہ ہو، اس پر بھی روزہ رکھنا لازم ہے ،*

*❂_ بعض لوگ بغیر عذر کے روزہ نہیں رکھتے اور بیماری یا سفر کی وجہ سے روزہ چھوڑ دیتے ہیں اور بعد میں قضا نہیں رکھتے۔ خاص طور پر وہ عورتیں جن کے روزے ایام حیض کی وجہ سے چھوٹ رہے ہیں، وہ ان کی قضا رکھنے میں کوتاہی کرتی ہیں، یہ بہت بڑا گناہ ہے۔*

*❂_ امتحان کی وجہ سے، کام کی وجہ سے روزہ چھوڑ دینے کی اجازت نہیں ہے۔*

*❂_ کسی دوسرے سے اپنا روزہ رکھوانا جائز نہیں۔ جس طرح کھانا کھانے سے دوسرے کا پیٹ نہیں بھرتا، اسی طرح ایک شخص کے نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے سے دوسرے کا فرض ادا نہیں ہوتا۔*

 *📘 آپ کے مسائل اور ان کا حل 3/273_،*
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                *❂_ مفسدات صوم _❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_ 1_کان اور ناک میں اس طرح دوا ڈالنا کہ حلق تک پہنچ جائے۔*
*"_2_ قصداً منہ بھر کے قے کرنا یا منہ بھر کے قے آنے کے بعد کچھ حصہ قصداً لوٹا لینا۔*
*"_3_کلی کرتے ہوئے حلق میں پانی کا چلا جانا،( اس وقت روزہ بھی یاد ہو)۔*
*"_4_عورت کو چھونے وغیرہ سے انزال ہو جانا۔*
*"_5- لوبان یا عود کا دھواں قصداً ناک یا حلق میں پہنچانا، بیڑی، حقہ پینا اسی حکم میں ہے۔*

*"_6_بھول کر کھا پی لیا اور خیال کیا کہ اس سے روزہ ٹوٹ گیا ہو گا۔ پھر قصداً کھا پی لیا۔*
*"_7_رات سمجھ کر صبح صادق کے بعد سحری کھائی۔*
*"_8_ دن باقی تھا مگر غلطی سے یہ سمجھ کر آفتاب غروب ہو گیا ہے افطار کر لیا۔*
*"_9_ کوئی ایسی چیز نگل جانا جو عادتاً کھائی نہیں جاتی جیسے لکڑی، لوہا، کچا گیہوں کا دانہ وغیرہ۔*
▦══─────────────══▦
*❂_وہ چیزیں جن سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا مگر مکروہ ہو جاتا ہے_❂*
*"_1- بلاضرورت کسی چیز کو چبانا، نمک وغیرہ چکھ کر تھوک دینا، ٹوتھ پیسٹ منجن یا کوئیلہ سے دانت صاف کرنا۔*
*"_2_صبح صادق سے پہلے جنبی ہو گیا پھر دن بھر حالت جنابت میں رہنا۔*
*"_3_ فصد کھلوانا یا کسی مریض کو اپنا خون دینا۔*
*"_4_ غیبت یعنی کسی کے پیٹھ پیچھے اس کی برائی کرنا, غیبت کرنا ہر حال میں حرام ہے۔ روزہ میں اس کا گناہ اور بڑھ جاتا ہے۔*
*"_5_لڑنا جھگڑنا ، گالی گلوچ کرنا۔*
▦══─────────────══▦
*❂_وہ چیزیں جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی مکروہ ہوتا ہے _❂*
*"_1-مسواک کرنا۔،*
*"_2- سر یا مونچھوں پر تیل لگانا۔*
*"_3_ انجکشن یا ٹیکہ لگانا یا لگوانا۔*
*"_4_آنکھ میں دوا ڈالنا یا سرمہ لگاتا۔*
*"_5-خوشبو سونگھنا۔*
*"_6- گرمی اور پیاس کی وجہ سے غسل کرنا۔*
*"_7- بھول کر کھا پی لینا۔*
*"_8- حلق میں بلا اختیار دھواں یا غبار یا مکھی وغیرہ کا چلا جانا۔*
*"_9- خود بخود قے آجانا۔*
*"_10- سوتے ہوئے احتلام ہو جانا۔*
*"_11- دانتوں میں خون آئے مگر حلق میں نہ جائے, اس سے روزے میں کوئی خلل نہیں آتا۔*
*"_12_ اگر جنابت کی حالت میں غسل کئے بغیر روزہ کی نیت کر لی تو روزہ میں خلل نہیں آیا۔*

*🗂️_ فقہ العبادات-327,*
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
*❂ _ وہ عذر جن سے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہوتی ہے_ ❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_1_ بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو یا مرض بڑھنے کا شدید خطرہ ہو تو روزہ نہ رکھنا جائز ہے۔ رمضان کے بعد جب صحت ہو جائے اس کی قضا کرے۔*

*❂"_2_عورت کو حمل کی وجہ سے روزہ میں بچہ یا اپنی جان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو تو روزہ نہ ر کھے، بعد میں قضا کرے۔*

*"❂_3_جو عورت اپنے یا غیر کے بچہ کو دودھ پلاتی ہے اگر روزہ سے بچہ کو دودھ نہیں ملتا اور اس سے بچہ کو تکلیف بھی پہنچتی ہے تو روزہ نہ رکھے، پھر بعد میں قضا کرے۔*

*"❂_4_ شرعی مسافر کو اجازت ہے کہ روزہ نہ رکھے لیکن اگر کچھ تکلیف نہ ہو تو افضل یہی ہے کہ حالت سفر میں بھی روزہ رکھ لے۔*

*"❂_5_ بحالت روزہ سفر شروع کیا اب اس کے لئے روزہ کو پورا کرنا ضروری ہے,*
*"_اگر مسافر حالت سفر میں تھا اور صبح صادق کے بعد کچھ کھایا پیا نہیں اور ورزہ کی نیت بھی نہیں کی۔ پھر زوال سے پہلے وطن ( گھر) پہنچ گیا تو اس پر لازم ہے کہ روزہ رکھ لے۔*

*"❂_6_ کسی کو قتل کی دھمکی دے کر روزہ توڑنے پر مجبور کیا جائے تو اس کے لئے روزہ توڑنا جائز ہے پھر قضا کر لے۔*
▦══─────────────══▦
*❂_ روزہ رکھنے کے بعد بیمار ہو گیا_,❂*
*❂_اگر کوئی شخص روزہ رکھنے کے بعد اس قدر شدید بیمار ہو جائے کہ روزہ نہ توڑنے کی صورت میں مرض کی شدت یا مرض طویل ہونے کا ظن غالب ہو تو افطار کر لینا جائز ہے بعد میں قضاء واجب ہے کفار نہیں,*

*"❂_ اگر انجکشن سے علاج ہو سکے دواء پلا کر روزہ توڑنے کی ضرورت نہ ہو تو روزہ توڑنا جائز نہیں بلکہ انجکشن ہی سے علاج کرے۔*

*🗂️ عالمگیریه: ۳۰۷/۱, فقه العبادات- 328,*
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                *❂ _متفرق مسائل -1 ❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_ اگر بھول کر کچھ کھا لیا یا قے ہو گئی اور سمجھ لیا کہ میرا روزہ ٹوٹ گیا اور کھا پی لیا تو روزہ ٹوٹ گیا اور قضا واجب ہے*
*"_لیکن یہ مسئلہ معلوم تھا کہ قے سے روزہ نہیں ٹوٹتا یا بھول سے کوئی چیز کھا پی لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اس کے باوجود کچھ کھا پی لیا تو اس صورت میں اس پر کفارہ اور قضا دونوں واجب ہوں گے۔*

*❂_ اگر حلق میں خون چلا جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔*

*❂_ روزے کی حالت میں دوا مخصوص جگہ پر رکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔*

*❂_روزے کی حالت میں گرگرا کرنا اور ناک میں زور سے پانی چڑھانا ممنوع ہے۔*

*❂_ روزے کی حالت میں بیڑی سگریٹ یا ہکا پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔*

*❂_ سحری ختم ہونے سے پہلے اگر منہ میں کوئی چیز رکھ کر سو جائے تو روزہ نہیں ہوا، (اگرچہ بیدار ہوا تو سحری کا وقت نکل چکا تھا، پھر منہ سے چیز نکال کر اسے پھینک دیا اور کلی کر لی ہو)*

*❂_اگر گوشت کا ریشہ یا کوئی اور چیز دانتوں میں رہ جائے اور خود ہی اندر چلی جائے تو اگر ایک چنے کے دانے کے برابر یا اس سے زیادہ تھی تو روزہ جاتا رہا اور اگر ایک چنے کے دانے سے کم تھی تو روزہ نہیں ٹوٹا۔*

*❂_ اگر کوئی چیز باہر سے ڈال کر نگل جائے خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔*

*❂_ کسی عورت کو صرف دیکھنے سے انزال ہو جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا، لیکن گلے لگا نے سے، بوسہ لینے سے انزال ہو تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، صرف قضا واجب ہوگی۔*

*❂_اگر کوئی شخص روزے کی حالت میں اپنے ہاتھ کے ذریعے منی نکال دے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، صرف قضا لازم ہے۔*

 *📘آپ کے مسائل اور ان کا حل -3/ 241_،*
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                   *❂_ متفرق-2 _❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂ _ اگر روزہ دار بھول سے کچھ کھا پی لے (چاہے پیٹ بھر جائے) تو بھی روزہ نہیں ٹوٹتا۔*

*❂ _ اگر تم کسی شخص کو کچھ کھاتے پیتے دیکھو اور اگر وہ اس قدر طاقتور ہو کہ اسے روزے سے زیادہ تکلیف نہ ہو تو اسے روزے کی یاد دلانا واجب ہے، اور اگر کوئی کمزور ہو کہ روزے سے تکلیف ہوتی ہو تو اس کو یاد نہ دلاؤ اسے کھانے پینے دو۔*

*❂_روزے کی حالت میں دن کو سو گیا اور خواب میں دیکھا کہ غسل کرنے کی ضرورت ہو گئی تو روزہ نہیں ٹوٹا۔*

 *❂ _ دن کے وقت سرمہ لگانا، خوشبو سونگھنا، تیل لگانا درست ہے، اس سے روزے میں کوئی حرج نہیں آتا چاہے جس وقت ہو۔*

*❂ _ شوہر بیوی کا ساتھ بیٹھنا، ہاتھ لگانا، بوسہ لینا سب درست ہے، لیکن اگر جوانی کا جوش اتنا زیادہ ہو کہ ان باتوں سے تعلق شہوت کا اندیشہ ہو تو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ روزہ کی حالت میں مکروہ ہے۔*

*❂ _ اگر مکھی حلق کے اندر چلی جائے یا دھواں یا گردو غبار چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ البتہ اگر جان بوجھ کر ایسا کرے تو روزہ جاتا رہا۔*

*❂ _ لوبان وغیرہ کی دھونی سلگائی اور پھر اسے اپنے پاس رکھ کر سونگھا تو روزہ جاتا رہا۔ اسی طرح ہقہ پینے سے روزہ ٹوٹ گیا، البتہ کیوڑا، گلاب کے پھول کی خوشبو جس میں دھواں نہ ہو، سونگھنا درست ہے۔*

*❂_گوشت کا ریشہ یا کوئی اور چیز دانتوں میں پھنس گئی تھی، اسے کھلال کر باہر نکال کر کھا لیا لیکن منہ سے باہر نہیں نکالا، خود ہی حلق میں چلا گیا، تو دیکھیں کہ کیا ایک چنے سے کم ہے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور ایک چنے کے برابر ہے یا اس سے زیادہ ہو تو روزہ جاتا رہا ،اگر منہ سے باہر نکال لیا تھا اور اس کے بعد نگل لیا تو ہر حال میں روزہ ٹوٹ گیا چاہے ایک چنے کے برابر ہو یا زیادہ یا کم۔*

*❂ _ اگر پان کھانے کے بعد گرارے کر کے منہ صاف کر لیا لیکن تھوک کی سرخی نہیں گئی تو اس سے کوئی حرج نہیں، روزہ ہو جائے گا ،*

 *📘 بہشتی زیور _,"*
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                  *❂_ متفرق 3 _❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_ روزے کی حالت میں تھوک نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لیکن تھوک جمع کرکے نگلنا مکروہ ہے۔*

*★_انجیکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، صرف طاقت کا انجیکشن لگانا مکروہ ہے، گلوکوز کے انجیکشن لگانے کا بھی یہی حکم ہے۔*

*★_ زبان سے کسی چیز کو ذائقہ چکھ کر تھوک دیا تو روزہ نہیں ٹوٹتا، لیکن بلا سخت ضرورت ایسا کرنا مکروہ ہے۔*

*★_ اگر منہ سے نکلا ہوا خون تھوک کے ساتھ نگل گیا تو روزہ ٹوٹ گیا، لیکن اگر تھوک سے خون کی مقدار کم ہو اور حلق میں خون کا ذائقہ محسوس نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ .*

*★_ ناک اور کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے لیکن آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔*

*★_ گلوکوز چڑھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بشرطیکہ کسی عذر کی وجہ سے گلوکوز لگوایا جائے، روزہ کی حالت میں بغیر عذر کے گلوکوز چڑھانا مکروہ ہے۔*

*★_ خون دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا*
*★_ روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا مکروہ ہے، البتہ اگر حلق میں نہ جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا*

*★_ روزے کی حالت میں وضو کرتے وقت کلی کرنا اور پانی گرا دینا کافی ہے، بار بار تھوکنا فضول حرکت ہے۔ اسی طرح ناک کی نرم ہڈی تک پانی پہنچ جائے تو دماغ تک پانی نہیں پہنچتا، اس سلسلے میں وہم رکھنا بھی فضول ہے۔*

*★_ زہریلی چیز کے کاٹنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی مکروہ ہوتا ہے۔*
*"★_ مرگی کے دورے سے بیہوش ہو جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا*

 *📘 آپ کے مسائل اور ان کا حل- 3/ 285_،*
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                      *❂ متفرق مسائل 4 ❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_ رات کو نہانے کی ضرورت ہو گئی مگر غسل نہیں کیا، دن کو نہاے تو بھی روزہ ہو گیا ، اگر دن بھر نہیں نہاے تب بھی روزہ نہیں جاتا ، البتہ اس کا گناہ الگ ہوگا،*

*❂_ناک کو اتنا زور سے سڑک گیا کہ حلق میں چلی گئی، اسی طرح منہ کی رال سڑک کر نگل جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔*

*❂_ منہ میں پان دبا کر سو گیا، اور صبح ہو جانے پر آنکھ کھلی تو روزہ نہیں ہوا، قضا کرے، کفارہ لازم نہیں،*

*❂_ _ کلی کرتے وقت پانی حلق میں چلا گیا اور روزہ یاد تھا تو روزہ جاتا رہا، قضا واجب ہے ، کفارہ لازم نہیں۔*

*❂_ _ اگر آپ ہی آپ قے ہو گئی تو روزہ نہیں گیا چاہے تھوڑی ہو یا زیادہ۔ البتہ اگر اپنے اختیار سے قے کی اور منہ بھر کر قے ہوئی تو روزہ جاتا رہا اور اگر منہ بھر نہیں ہوئی تو روزہ نہیں گیا،*

 *❂_ تھوڑی سی قے ہوئی اور آتے ہی آپ ہی حلق میں لوٹ گئی تو بھی روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ اگر جان بوجھ کر لوٹا لے تو روزہ ٹوٹ جاتا ،*

 *📘 بہشتی زیور _،* 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                 *❂ متفرق مسائل -5 ❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_ اگر کوئی کنکری یا لوہے کا ٹکڑا یا کوئی ایسی چیز کھالے جسے لوگ نہیں کھایا کرتے اور نہ ہی کوئی اسے دوا کے طور پر کھاتا ہے، تو اس کا روزہ ٹوٹ گیا لیکن اس پر کفارہ واجب نہیں ہے،*
*"_ اور ایسی چیز کھائ یا پی لی جسے لوگ کھاتے یا پیتے ہو یا کوئی ایسی چیز جو اتفاقاً نہیں کھائی جاتی بلکہ ضرورت کے وقت دوا کے طور پر کھائی جاتی ہے تو روزہ جاتا رہا اور قضا اور کفارہ دونوں واجب ہیں۔*

*❂_ عورت کا حیض آ گیا تو اس کو روزہ توڑ دینے سے کفارہ لازم نہیں آتا۔*
*"_روزہ توڑنے سے کفارہ لازم ہے، جبکہ رمضان شریف میں روزہ توڑ ڈالے اور رمضان شریف کے علاوہ کسی اور روزہ کو توڑنے سے کفارہ واجب نہیں ہوتا، چاہے وہ جس طرح توڑے، اگرچہ روزہ رمضان کی قضا ہی کیوں نہ ہو۔*

*❂_کسی نے روزہ میں نسوار لی، کان میں تیل ڈالا یا جلاب میں عمل لیا اور پینے کی دوا نہیں پی تب بھی روزہ جاتا رہا۔ لیکن صرف قضا واجب ہے، کفارہ نہیں۔ اگر کان میں پانی ڈالا تو روزہ نہیں گیا ،*

*❂_ عورت کا روزے کی حالت میں پیشاب کی جگہ دوائی رکھنا یا پیشاب کی جگہ تیل وغیرہ کوئی چیز ڈالنا درست نہیں، اگر کسی نے دوا رکھ لی تو روزہ جاتا رہا، قضا واجب ہے اور کفارہ واجب نہیں۔*

*❂_چھوٹے بچے کو اپنے منہ سے چبانے کے بعد کچھ کھلانا مکروہ ہے، لیکن اگر ضرورت اور مجبوری ہو تو مکروہ نہیں ہے۔*

*❂_ کوئلہ چبا کر دانت مانجنا، منجن کرنا دانتوں کو برش کرنا یا ٹوتھ پیسٹ سے کرنا مکروہ ہے اور اس میں سے کچھ حلق میں داخل ہو جائے تو روزہ جاتا رہا،*

*❂_ مسواک سے دانت صاف کرنا صحیح ہے خواہ خشک مسواک ہو یا تازہ اسی وقت توڑی ہوئی، اگر نیم کی مسواک ہو اور اس کا کڑواپن منہ میں معلوم ہو تب بھی مکروہ نہیں ہے۔*

*❂_ اگر رمضان المبارک میں کسی کا روزہ ٹوٹ گیا تو روزہ ٹوٹ جانے کے بعد بھی دن میں کچھ کھانا پینا درست نہیں، دن بھر روزہ دار کی طرح رہنا واجب ہے۔*

 *📘 بہشتی زیور _،*
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
              *❂ متفرق مسائل -6 ❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_ روزہ رکھ کر گناہ کرنے سے بہتر کیا یہ نہ ہوگا کہ روزہ رکھا ہی نہ جائے؟*

*★"_یہ بات حکمت شریعت کے خلاف ہے، شریعت روزے دار سے اپنے روزے کی حفاظت کا تقاضا کرتی ہے اور جب اللہ کی رضا کے لیے کھانا پینا چھوڑ دے تو گناہوں کی لذتوں سے بھی دور رہے۔ اور اپنے روزے کے ثواب کو ضائع نہ کرو۔ لیکن شریعت نے یہ نہیں کہا کہ جو لوگ گناہوں کے مرتکب ہوتے ہیں وہ روزہ ہی نہ رکھیں۔*

*★_ حضور اکرم ﷺ نے روزے دار کو پرہیز کی بہت تاکید فرمائی ہے، ایک حدیث پاک میں ہے کہ بہت سے رات میں قیام کرنے والے ایسے ہیں جنہیں رات کو جاگنے کے سوا کچھ نہیں ملتا اور بہت سے روزہ دار ایسے ہیں جنہیں سوائے بھوک پیاس کے کچھ نہیں ملتا۔*

*★_ ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ جو شخص جھوٹ بولے اور غلط کام کرنے سے باز نہیں آتا، اللہ تعالیٰ کو اس کا کھانا پینا چھڑانے کی کوئی ضرورت نہیں۔*

 *📘 آپ کے مسائل اور ان کا حل- 3/333_،*
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                *❂ روزہ کی قضاء ❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_ کسی عذر سے روزہ قضا ہو گیا تو جب عذر ختم ہو جائے تو جلد ادا کر لینا چاہئے ۔ زندگی اور طاقت کا بھروسہ نہیں۔*

*❂"_ قضا روزوں میں اختیار ہے کہ متواتر رکھے یا ناغہ کر کے رکھے۔*

*❂"_ مسافر ، سفر سے لوٹنے کے بعد یا مریض تندرست ہونے کے بعد اتنا وقت نہ پائے جس میں قضا شدہ روزے ادا کرے تو قضا اس کے ذمہ لازم نہیں،*
*"_ سفر سے لوٹنے یا بیماری سے تندرست ہو جانے کے بعد جتنے دن ملے ان دنوں کی قضا لازم ہوگی۔*

*❂"_باقی بیمار کو صحت کے بعد اتنا وقت ملا جس میں وہ روزے قضاء کر سکتا تھا یا مسافر کو سفر سے واپسی کے بعد اتنا وقت ملا جس میں وہ قضا شدہ روزے ادا کر سکتا تھا لیکن قضا نہیں رکھا اور بیماری بڑھ کر آنے کی وجہ سے اب زندگی کی امید نہیں رہی تو ان دنوں کے روزوں کی وصیت واجب ہے ،*
*®_ (رد المحتار ۱۲۷/۲)*

*"❂_ معاذ و عدویہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے دریافت کیا کہ یہ کیا بات ہے کہ ایام حیض میں جو روزے قضاء ہوتے ہیں ان کی تو قضاء کی جاتی ہیں اور جو نمازیں قضاء ہوتی ہیں ان کی قضاء نہیں پڑھی جاتی ۔ ام المومنین نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں جب ہم اس ( حیض) میں مبتلا ہوتے تھے تو ہم کو ان دنوں میں قضاء شدہ روزے رکھنے کا حکم دیا جاتا تھا اور قضاء نماز پڑھنے کا حکم نہیں دیا جاتا_," (صحیح مسلم)* 

*🗂️_ فقه العبادات-330,*  
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
     *❂_کفارہ لازم ہونے کی صورتیں_ ❂*. 
    ▦══─────────────══▦
*❂"_ (۱) وہ شخص جس پر روزہ فرض ہونے کی تمام شرائط پائی جاتی ہوں، رمضان کے اس روزہ جس کی نیت صبح صادق سے پہلے کر چکا ہو، جان بوجھ کر منہ کے ذریعہ پیٹ میں‌کوئی ایسی چیز پہنچائے جو انسان کی دوا یا غذا میں استعمال ہوتی ہو یعنی اس کے استعمال سے کسی قسم کا جسمانی نفع بالذت مقصود ہو۔*
*❂"_ (۲) یا کوئی شخص جماع کرے، یا کرائے،( جماع میں آلہ تناسل کے سر کا داخل ہو جانا کافی ہے منی کا خارج ہونا بھی شرط نہیں)*

*❂"_ ان سب صورتوں میں قضاء اور کفارہ دونوں واجب ہوں گے۔ مگر شرط یہ ہے کہ جماع ایسی عورت سے کیا جائے جو جماع کے قابل ہو,*

*❂"_ کفارہ کا لازم ہونا رمضان المبارک کے روزے توڑنے کے ساتھ خاص ہے، غیر رمضان کے روزوں میں صرف قضا لازم ہے کفارہ نہیں۔*
*®_(رد المحتار ٤٠٩/٢ ايم سعيد)*

*❂_کفارہ کی مقدار _❂*
*❂"_رمضان المبارک کا روزہ توڑ دینے کا کفارہ یہ ہے کہ لگاتار دو مہینے روزہ رکھے، تھوڑے تھوڑے کر کے روزہ رکھنا کافی نہیں, اگر کسی وجہ سے کفارہ کے روزوں کے درمیان ایک دو روزہ نہیں رکھے تو اب پھر سے دو مہینے کے روزے رکھے،*

*❂"_ البتہ جو روزے حیض کی وجہ سے رہ گئے ہیں ان کے رہ جانے کی وجہ سے کفارے کے تسلسل میں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن پاک ہونے کے بعد فوراً روزے شروع کر دے اور ساٹھ روزے پورے کر دے۔*

*❂"_اگر کسی میں کفارے کے روزے کی طاقت نہ ہو تو ساٹھ مکسینوں کو صبح شام پیٹ بھر کر کھانا کھلا دے، البتہ خیال رکھے کہ ان کھانے والوں میں بالکل چھوٹے بچے نہ ہوں_,"*
*®_ (رد المحتار ١١٩/٢)*
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                 *❂ روزے کا فدیہ ❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_جس کو اتنا بڑھا پا ہو گیا ہو کہ روزے رکھنے کی طاقت نہیں رہی یا اتنی بیماری ہے کہ اب اچھے ہونے کی امید بھی نہیں نہ روزہ رکھنے کی طاقت ہے تو روزہ نہ رکھے اور ہر روزہ کے بدلہ ایک مسکین کو صدقہ فطر کے برابر غلہ دے دے یا صبح وشام پیٹ بھر کر کھانا کھلا دے۔ شرع میں اس کو فدیہ کہتے ہیں،*

*❂"_ اور غلہ کے بدلہ میں اس قدر غلہ کی قیمت دے دے تب بھی درست ہے۔*

*"❂_فدیہ رمضان سے قبل دینا جائز نہیں رمضان کے روزوں کے فدیہ کی رقم رمضان آنے سے پہلے ایڈوانس میں دینا صحیح نہیں، البتہ رمضان شروع ہونے کے بعد پورے رمضان کے روزوں کا فدیہ بھی ‌دے سکتے ہیں۔*

*🗂️_ فقه العبادات- 33,*
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
                  *❂ افطاری ❂*
    ▦══─────────────══▦
*❂_ آفتاب کے غروب ہونے کا یقین ہو جانے کے بعد افطاری میں دیر کرنا مکروہ ہے۔*
*"_ ہاں جب ابر وغیرہ کی وجہ سے اشتباہ ہو جائے تو دو چار منٹ انتظار کر لینا بہتر ہے۔*

*❂"_اور نقشہ میں دیئے گئے وقت سے تین منٹ کی احتیاط بہر حال کرنا چاہئے،*

*❂"_ افطار کے لئے کیا چیز بہتر ہے؟*
*❂"_ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ کھجور سے افطار کرے _," (رواه احمد وابوداؤد والترمذی)*

*❂"_ اگر کھجور نہ پائے تو پھر پانی ہی سے افطار کرے، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے پانی کو طہور بنایا ہے۔*

*🗂️_ فقه العبادات - ٣٣٤,* 
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
      *❂ رمضان المبارک کی آخری رات ❂*.  
    ▦══─────────────══▦
*❂_ رمضان میں توبہ استغفار کثرت کے ساتھ کریں، خاص طور پر لیلۃ الجائزہ یعنی رمضان کی آخری رات*
*"_عید کی تیاریوں اور فضول کاموں کے بجائے اسے عبادت میں صرف کرو، اس کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے۔"*

*★_عید الفطر کی رات عبادت کرنا مستحب ہے جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- رمضان کے متعلق میری امت کو پانچ چیزیں خصوصی طور پر دی گئی ہیں۔ جو پہلے کی امتوں کو نہیں ملی، جن میں سے ایک یہ ہے کہ رمضان کی آخری رات میں روزے داروں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔*
*صحابہ کرام رضیہ اللہ عنہم نے عرض کیا، کیا یہ شب مغفرت شب قدر ہی تو نہیں؟*
*"_ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں! بلکہ دستور یہ ہے کہ مزدور کو کام ختم ہوتے ہی اس کی مزدوری ادا کر دی جاتی ہے_,"*
 *"®_مسند احمد بہیقی_،*

 *📘 تحفہ رمضان مبارک- 65 _،*

 *"¶_الحمدللہ مکمل _،"*
 
┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 
                    ✍
         *❥ Haqq Ka Daayi ❥*
http://www.haqqkadaayi.com
http://haqqkadaayi.blogspot.com
*👆🏻 ہماری پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,*
https://chat.whatsapp.com/DeZ80Gay7LWExbH7ceZOBF
*👆🏻 واٹس ایپ پر مکمل سبھی پوثٹ لنک سے جڑیں _,*
 https://chat.whatsapp.com/LV8KS9l627sKt8cJMIcdqC
*👆🏻 واٹس ایپ پر صرف اردو پوثٹ لنک سے جڑیں _,*   
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*     
https://www.youtube.com/channel/UChdcsCkqrolEP5Fe8yWPFQg
*👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,*

Post a Comment

 
Top