*⚵╭ 🌴﷽🌴 ╮⚵*
╭•∽–∽–∽–∽–∽–∽–∽–∽–∽•╮
✿ *۔جنت کے حسین مناظر* ✿
╰•∽–∽–∽–∽–∽–∽•╮
*پارٹ–01*
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ اللہ تعالی کی دعوت جنت کی تجارت کے لئے _,"*
*⚃➠ اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے :- ( ترجمہ) اے ایمان والو ! کیا میں تمہیں ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں ایک دردناک عذاب سے بچا لے، ( وہ یہ ہے کہ) تم لوگ اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائو اور اللہ کی راہ میں اپنی جان و مال سے جہاد کرو، یہ تمہارے لیے بہت ہی بہتر ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو، ( جب ایسا کرو گے تو) اللہ تعالی تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور تم کو( جنت کے) ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور عمدہ مکانوں میں( داخل کرے گا) جو ہمیشہ رہنے کے باغوں میں( بنے) ہوں گے, یہ بڑی کامیابی ہے _,"*
*🗂️_ سورة الصف - 10-11-12,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ -دوڑو جنت کی طرف _,*
*ارشاد باری تعالیٰ ہے :- ( ترجمہ ) اور مغفرت کی طرف دوڑو جو تمہارے پروردگار کی طرف سے (نصیب) ہو اور دوڑو جنت کی طرف ( یعنی ایسے نیک کام اختیار کرو جس سے پروردگار تمہاری مغفرت کردے اور تم کو جنت عنایت ہو اور وہ جنت ایسی ہے ) جس کی وسعت ایسی ( تو ) ہے ( ہی ) جیسے سب آسمان اور زمیں( اور زیادہ کی نفی نہیں چنانچہ م واقعی میں زائد ہونا ثابت ہے اور ) وہ تیار کی گئی ہے خدا سے ڈرنے والوں کے لیے _,"*
*🗂️_ سورہ آل عمران- ١٣٣,*
*★_( فائدہ) :- اس آیت ( سورہ آل عمران-١٣٣) میں مسلمانوں کو جنت کی ترغیب فرماتے ہوئے اس کی طرف دوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اور پرہیزگار ہی جو خدا کے فرمانبردار اور گناہوں سے دور رہنے والے ہیں ان کے لئے تیار کی گئی ہے،*
*★_ اعمال جنت کی قیمت نہیں ہے، لیکن عادت اللہ تعالی یہی ہے کہ اللہ تعالی اپنے فصل سے اسی بندے کو نوازتا ہے جو اعمالِ صالحہ کرتا ہے _,"*
*🗂️_جنت کے حسین مناظر - ص 47,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ "_جنت کا مختصر سا نظارہ _,*
*★_حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- کوئی جنت کی تیاری کے لئے تیار ہے ؟ کیونکہ جنت فنا ہونے والی نہیں، رب کعبہ کی قسم ! یہ ایسا نور ہے جو لہلہانے والا ہے ایسا پھولوں کا دستہ ہے جو جھوم رہا ہے اور ایسا محل ہے جو بلند و بالا ہے اور ایسی نہر ہے جو جاری رہنے والی ہے، ایسا پھل ہے جو پکا ہوا تیار ہے، ایسی بیوی ہے جو بہت حسین و جمیل ہے، لباس ہیں جو بڑی تعداد میں ہیں، سلامتی کے گھر میں رہنے کی جگہ ہے ہمیشہ کے لئے، میوے ہیں، سبزہ زار ہے، نعمت ہے، حسین اور بلند مقامات ہیں_,"*
*"_ صحابہ کرام نے عرض کیا:- ہاں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اس کے لیے تیار ہیں, فرمایا - انشاء اللہ کہہ لو، تو صحابہ کرام نے ان شاء اللہ کہا_,*
*🗂️ ابنِ ماجہ - 4332، ترغیب و ترہیب -976,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _جنت کی طلب _,*
*★_ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جو مسلمان بھی اللہ تعالی سے تین مرتبہ جنت کا سوال کرتا ہے تو جنت کہتی ہے اے اللہ اس کو جنت میں داخل فرما دے اور جو شخص اللہ کے ساتھ دوزخ سے پناہ پکڑے تین مرتبہ، تو دوزخ کہتی ہے اے اللہ اس کو دوزخ سے پناہ دے _,"*
*🗂️_ترمزی 2572، ابن ماجہ 4340,*
*★_ فائدہ:- حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث میں ہے کہ جس نے سات مرتبہ یوں کہا "میں اللہ تعالی سے جنت مانگتا ہوں," تو جنت کہتی ہے اے اللہ اس کو جنت میں داخل کر دے _,"*
*🗂️_ مسند ابو داؤد 2579,*
*★_ ایک اور حدیث میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یوں مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا - اللہ تعالی سے جنت کی طلب اور دوزخ سے پناہ بہت زیادہ مانگا کرو کیونکہ یہ دونوں( جنت اور دوزخ) شفاعت بھی کرتی ہیں اور ان کی شفاعت قبول بھی کی جاتی ہے، بلاشبہ جب کوئی بندہ اللہ تعالی سے جنت کو بہت زیادہ طلب کرتا ہے تو جنت کہتی ہے اے پروردگار تیرا یہ بندہ آپ سے مجھے طلب کر رہا ہے آپ اس کو مجھ میں سکونت دے دیں اور دوزخ (بھی کہتی ہے اے پروردگار تیرا یہ بندہ جو مجھ سے تیری پناہ مانگ رہا ہے آپ اس کو پناہ دے دیں )_,"*
*🗂️_ نہایہ ابن کثیر 2/105، حادی الارواح 128،،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ دس لاکھ خادموں کے ساتھ سفر _,"*
*★_ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- جنت والوں میں ادنیٰ درجے کا جنتی وہ ہے جو سرخ یاقوت کے گھوڑے پر سوار ہوگا، جس کے پر سونے کے ہوں گے اور ہمیشہ رہنے والے 10 لاکھ خدمت گار لڑکے ساتھ ہوں گے،*
*★_ اے مخاطب ! اگر تو اس جگہ کو دیکھے تو تجھ کو بڑی نعمت اور بڑی سلطنت دکھائی دے _,"*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر - 90,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_فرشتے بھی اس کے پاس اجازت لے کر داخل ہوں گے_,*
*★_ حضرت ابو سلیمان (دارانی) فرماتے ہیں جنتی کے پاس رب العزت کا قاصد تحفہ اور ہدیہ لے کر آئے گا مگر اس کے پاس نہیں پہنچ سکے گا جب تک کہ اندر آنے کی اس سے اجازت نہیں لے لے گا، یہ دربان سے کہے گا تم اللہ کے دوست سے اجازت لے دو کیونکہ میں اس تک ( بغیر اجازت) نہیں جا سکتا، تو وہ دربان دوسرے دربان سے کہے گا اور اسی طرح دربان کے بعد اور دربان ہوں گے تو وہ اس کو آنے کی اجازت دے گا _,"*
*"_ اس جنتی کے محل سے دارالسلام تک ایک دروازہ ایسا ہوگا جس سے وہ اپنے پروردگار کے پاس جب چاہے گا بغیر اجازت کے جا سکے گا _,"*
*"_ بس ملک کبیر (بڑی سلطنت) یہی ہے کہ رب العزت کا قاصد بھی اس جنتی کے پاس اس کی اجازت کے بغیر نہیں جا سکے گا جب کہ جنتی اپنے رب کے پاس جب چاہے گا حاضر ہو سکے گا _,"*
*🗂️_جنت کے حسین مناظر- 90,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ بادشاہوں کی منزل _,*
*★_ حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- اللہ تعالی نے جنت کی دیوار ایک اینٹ سے اور ایک اینٹ چاندی سے کھینچی، پھر اس میں نہریں نکالی اور درخت گاڑے، جب فرشتوں نے جنت کے حسن کو دیکھا تو کہا ( اے جنت ) تجھے بادشاہوں کی منازل مبارک ہو _,"*
*🗂️_ رواہ طبرانی، ترغیب و ترہیب،*
*★_ فائدہ :- جنت کی نعمتوں کا ایک ادنیٰ سا حصہ بھی آج کسی بڑے سے بڑے حکمران، بادشاہ کو حاصل نہیں ہے، مگر پھر بھی اس کی شان و عظمت کے قصیدے پڑھے جاتے ہیں، جب کوئی مسلمان جنت کی تمام اعلی و افضل نعمتیں کامل طور پر حاصل کرے گا اس کی شاہی بادشاہت کا کیا مقام ہوگا _,"*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر - 91,* •┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_جنت کی زمین, گارا، کنکر اور عمارت_,*
*★_ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- جنت کی تعمیر کی ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک چاندی کی، اس کی مٹی زعفران کی ہے اور گارا کستوری کا ہے _,"*
*🗂️_ مسند احمد, ترمزی_,*
*★_ معراج کی طویل حدیث میں ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- میں جنت میں داخل ہوا تو اس میں چمکدار موتیوں کے گنبد تھے اور اس کی زمین کستوری کی تھی_,"*
*🗂️_ بخاری 349، مسلم 163،*
*★_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کی مٹی کے متعلق پوچھا تو آپ نے ارشاد فرمایا:- نرم و ملائم، سفید روشن، خالص کستوری کی مٹی ہے_,"*
*🗂️_ مسلم - 1928,* •┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ دنیا کو عیش و عشرت کا سامان سمجھنے والوں کے لئے عبرت:-*
*★_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:-*
*"_ وَفَرِحُوا بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مَتَاعٌ _," ( سورہ الرعد ٢٦)*
*"_ ( ترجمہ) اور یہ (کفار) لوگ دنیا کی زندگی پر (اور اس کے عیش و عشرت پر) اتراتے ہیں اور (ان کا احترام بالکل فضول اور غلطی ہے کیونکہ) یہ دنیاوی زندگی (اور اس کی عیش و عشرت) آخرت کے مقابلے میں بجز ایک معمولی سامان کے اور کچھ نہیں _,"*
*★_ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :-*
َ *"_ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ _," ( سورہ آل عمران ١٨٥, سورہ الحدید -٢٠)*
*"_( ترجمہ) اور نہیں زندگی دنیا کی مگر سامان دھوکے کا _,"*
*"_اللہ تعالی نے اس آیت میں دنیا کی حالت کو بہت معمولی اور اس کی شان کو بہت حقیر فرمایا ہے اور گھٹیا، فانی، بہت کم اور زائل ہونے والی ہے_,"*
*★_ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- اللہ کی قسم دنیا آخرت کے مقابلے میں نہیں ہے مگر اس طرح کہ جیسے تم میں سے کوئی شخص اپنی انگلی کو دریا میں ڈبوئے پھر دیکھ لے اس (ڈبونے والے) کے پاس (وہ انگلی) کتنا (پانی) لائی ہے _,"*
*🗂️_ مسلم مسند احمد،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _ جنت کی زمین پر رحمت کی ہوائیں چلنے سے جنتی کے حسن میں بے پناہ اضافہ _,"*
*★_ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا - جنت کی زمین سفید ہے جس کے میدان کافور کی چٹانے ہیں، جن کو ریت کے ٹیلوں کی طرح کستوری نے احاطہ کر رکھا ہے، اس میں جاری نہریں چلتی ہیں، اس میں جنتی جمع ہوں گے بڑے درجہ کے بھی اور چھوٹے درجہ کے بھی اور آپس میں ایک دوسرے سے ملاقاتیں اور باہمی تعارف کرائیں گے گے( ان پر) اللہ تعالی رحمت کی ہوا چلائیں گے تو وہ رحمت ان جنتیوں کو کستوری کی خوشبو سے معطر کردے گی_،*
*"_پھر جب جنتی مرد اپنی بیوی کے پاس لوٹے گا اور وہ اپنے حسن و پاکیزگی میں اور بڑھ چکا ہوگا تو وہ کہے گی جب آپ میرے پاس سے گئے تھے تو میں آپ (کے حسن) پر فریفتہ ہو رہی تھی لیکن اب میری آپ (کے حسن) پر فریفتگی کی حد ہو گئی ہے _,"*
*🗂️_ ترغیب و ترہیب ،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ جنت کے موسم اور ہوائیں _,*
*★_ ارشاد خداوندی *وظل ممدود" (اور سایہ ہوگا دراز) کی تفسیر میں حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ اس سایہ کی لمبائی ستر ہزار سال کے (سفر کے) برابر ہوگی _,"*
*🗂️ بیہقی - 1831,*
*★_ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت معتل ہوگی نہ تو اس میں گرمی ہوگی نہ سردی ہوگی _,"*
*🗂️ _ ابن المبارک 1833,*
*★_ حضرت مالک سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی وسلم نے ارشاد فرمایا- جب جنوب کی ہوا جنت میں چلے گی تو مشک کے ٹیلے بکھیر دے گی _,"*
*🗂️_ وصف الفردوس -183,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _ جنت کا رنگ و نور _,*
*★_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- تم سفید رنگ اختیار کرو کیونکہ اللہ تعالی نے جنت کو سفید پیدا کیا ہے، پس چاہئے کہ تمہارے زندہ لوگ سفید رنگ پہنیں اور اسی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو_,"*
*🗂️_ ابو نعیم - 1/164, طبرانی کبیر -11/109,*
*★_ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:- رب کعبہ کی قسم ! یہ (جنت) ایک طرح کا پھولوں کا گلدستہ ہے مست کر دینے والا، اور نور ہے چمکنے والا _,"*
*🗂️- ابو نعیم - 2/53,*
*★_ حضرت عامر بن سعید اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- جو نعمتیں جنت میں ہیں اگر ان میں سے اتنی مقدار بھی ظاہر ہو جائے جتنا کہ ناخن کے ساتھ لگ کر کوئی چیز آتی ہے تو اس کی وجہ سے آسمانوں اور زمین کے کنارے جگمگا اٹھیں اور اگر جنتیوں میں سے کوئی جھانک لے اور اس کا کنگن ظاہر ہو جائے تو اس کی روشنی سورج کی روشنی کو اس طرح سے ماند کر دے جس طرح سے سورج ستاروں کی روشنی کو ماند کر دیتا ہے _,"*
*🗂️_ ابو نعیم -2/54, ترمزی -2538,*
*★_ حضرت زمیل بن سماک کے والد نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ جنت کا نور کیسا ہوگا ؟ آپ نے فرمایا کیا تم نے وہ وقت نہیں دیکھا جو سورج نکلنے سے پہلے ہوتا ہے ؟ جنت کا نور بھی ایسے ہوگا مگر اس میں نہ دھوپ ہوگی نہ سردی ہوگی _,"*
*🗂️ _ ابو نعیم - 2/54،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ جنت کے صبح، شام اور رات دن_*
*★_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:- ( القرآن - سورۃ مريم آیت نمبر 62)*
*"_ وَلَهُمۡ رِزۡقُهُمۡ فِيۡهَا بُكۡرَةً وَّعَشِيًّا ۞*
*(ترجمہ):- اور ان کو ان کا کھانا صبح شام ملا کرے گا_,*
*"_حضرت ضحاک رحمۃ اللّٰہ مزکورہ آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے جنتیوں کے لئے گردش کرنے والی اسی طرح کی گھڑیاں بنائی ہیں جیسے دنیا کی گھڑیاں گردش کرتی ہیں بغیر سورج کے اور چاند کے اور رات کے اور دن کے، بس صرف آخرت کا نور ہوگا جس میں اللہ تعالی نے صبح، دوپہر اور شام کو مقرر کیا ہے، کیونکہ صبح، دوپہر اور شام سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں، چنانچہ جب اللہ تعالی اپنے اولیاء کی خواہش کو تیز کریں گے اور ان کو رزق کی لزت کے ذائقے بخشنا جاہیں گے تو ان کے سامنے صبح و شام کی گردش کر دیں گے_,"*
*🗂️_ ابو نعیم - 219,*
*★_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت میں صبح و شام نہیں ہوں گے مگر ان کے پاس (صبح و شام کے کھانے) رات دن کی مقدار کے مطابق پیش کیے جائیں گے _,"*
*🗂️_ ابو نعیم -220,*
*★_ حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت والوں کو ہر گھڑی رزق پہنچایا جائے گا، صبح و شام بھی دیگر گھڑیوں کی طرح کی دو گھڑیاں ہوں گی وہاں رات نہیں ہوگی بلکہ روشنی اور نور ہوگا _,"*
*🗂️_ ابو نعیم - 221,*
*★_ حضرت زہیر بن محمد رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ جنت میں رات نہیں ہوگی یہ لوگ ہمیشہ نور میں رہیں گے، ان کے لئے رات کی مقدار پردے چھوڑ دینے سے معلوم ہوگی اور دن کی مقدار پردے اٹھا دینے سے معلوم ہو گی_,"*
*🗂️_ ابو نعی- 223، تفسیر طبری-2/16,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _ جنت کے قندیل اور فانوس_,*
*★_ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ جنتیوں کے قندیل اور چراغ کیسے ہوں گے ؟*
*"_ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- یہ عرش سے لٹکنے والے فانوس ہونگے عرش کے اوپر سے جنتیوں کے لیے روشنی پھیلائیں گے، نہ تو ان کا نور بجھے گا اور نہ ہی ان کو دیکھنے سے جنتیوں کی آنکھیں خیرہ ہوں گں_,"*
*🗂️_ ابو نعیم - 214,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ جنت کی خوشبو _,*
*★_ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے ارشاد فرمایا:- جنت کی خوشبو سو سال کے فاصلے سے پائی جائے گی_,"*
*🗂️_ ابو نعیم 2/ 41, نہایہ -2/494, بیہقی -8/133,*
*★_ ایک اور روایت میں ہے کہ چالیس سال کے فاصلے تک محسوس ہوگی_,"*
*🗂️ بخاری -3166,*
_
*★_ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے جنت کی خوشبو زمین پر پائی ہے جب کہ جنت سب آسمانوں سے اوپر ہے_,"*.
*🗂️_ ابن کثیر- 144,*
*★_ فائدہ :- یہ جو جنت کی خوشبو کا مختلف مسافتوں سے پایا جانا احادیث میں وارد ہوا ہے یہ مختلف لوگوں کے اعمال و درجات کے حساب سے ہے یا اللہ کی منشا پر موقوف ہے، وہ جس کو جتنے فاصلے سے چاہے جنت کی خوشبو پہنچا دے یا جنت کی خوشبو سے پردے ہٹا دے _,"*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر -111,* •┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _جنت ہمیشہ رہے گی،*
*★_ ارشاد خداوندی ہے :- "_ اور پس وہ لوگ جو نیک بخت ہیں، وہ جنت میں ہوں گے ( اور) وہ اس میں (داخل ہونے کے بعد) ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان و زمین کا قائم ہیں _,"*
*( سورہ ہود آیت 108)*
*★_ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- جو شخص جنت میں داخل ہو گا وہ ہمیشہ نعمتوں میں رہے گا کبھی اکتائے گا نہیں اور ہمیشہ رہے گا کبھی مرے گا نہیں _,"*
*( ابن کثیر بحوالہ مسند احمد 2/370)*
*★_ حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- (جنت میں داخل ہونے کے بعد جنتیوں کو) ایک منادی ندا کرے گا کہ تمہارے لئے خوشخبری ہے کہ تم صحت مند رہو گے کبھی بیمار نہ ہو گے اور تمہارے لئے خوشخبری ہے کہ تم زندہ رہو گے کبھی نہیں مرو گے اور تمہارے لئے یہ بھی خوش خبری ہے کہ تم جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہیں ہو گے اور تمہارے لئے یہ بھی خوش خبری ہے کہ تم ناز اور نعمتوں میں رہو گے کبھی دکھ نہ دیکھو گے،*
*"_اللہ تعالی کا اسی کے متعلق ارشاد ہے کہ ان (جنت والوں) کو پکار کر کہا جائے گا کہ یہ جنت تم کو دی گئی ہے تمہارے اعمال (حسنہ) کے بدلے میں ( سورۃ اعراف 43)*
*( مسلم 4/2182, مسند احمد 3/95, ترمذی 3246)"*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ جنت کے دربان اور محافظ _,"*
*"_ اللہ تعالی کا ارشاد ہے :- ( ترجمہ ) اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے وہ گروہ گروہ ہو کر جنت کی طرف روانہ کیے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس ( جنت) کے پاس پہنچیں گے اور اس کے دروازے ( پہلے سے) کھلے ہوئے ہوں گے( تاکہ داخل ہونے میں ذرا بھی دیر نہ لگے) اور وہاں کے محافظ (فرشتے) ان سے ( بطور اکرام اور ثنا کے) کہیں گے السلام علیکم تم مزے میں رہو اور اس ( جنت ) میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہوجاؤ _,"*
*( سورہ از زمر -73)*
*★_ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- اخیر میں جنت میں داخل ہونے والا چل رہا ہوگا کہ اچانک وہ ایک قسم کا نور دیکھے گا اور سجدہ میں گر پڑے گا، اس سے پوچھا جائے گا تجھے کیا ہوا ؟ تو وہ کہے گا کہ کیا یہ میرے رب نے میرے سامنے تجلی نہیں فرمائی ؟ تو اچانک اس کے سامنے ایک مرد کھڑا ہو گا وہ عرض کرے گا نہیں ( یہ آپ کا رب نہیں بلکہ) یہ محلات میں سے ایک محل ہے اور میں آپ کے خدمت گار نگرانوں میں سے ایک خد متگار نگران امور خدمات ہوں اور آپ کے لئے میرے جیسے ایک ہزار خدمتگار ہیں، پھر وہ جنتی اس خدمتگار کے آگے آگے چلے گا اور اپنے ادنیٰ درجہ کے محل میں داخل ہو گا اور وہ جس چیز پر نگاہ ڈالے گا ( حسن کی وجہ سے) اس کی نظر اس کے تمام ملک (جنت) تک پہنچ جائے گی اور اس جنتی کی مملکت سو سال کے سفر کرنے کے برابر ہوگی _,"*
*( ابو نعیم 441, مجمع الزوائد 10/343)*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ جنت کا راستہ _،*
*"_ اللہ تعالی کا ارشاد ہے :- (سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 153)*
*"_ وَاَنَّ هٰذَا صِرَاطِىۡ مُسۡتَقِيۡمًا فَاتَّبِعُوۡهُ ۚ وَلَا تَتَّبِعُوۡا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمۡ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ؕ*
*"_ (ترجمہ) یہ دین (اسلام اور اس کے تمام احکام ) میرا راستہ ہے جو کہ (بالکل) مستقیم ہے, سو اس راہ پر چلو اور دوسری راہ پر مت چلو کہ وہ راہیں تم کو اللہ کی راہ سے جدا کر دیں گی _,"*
*★_ فائدہ:- اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اللہ کا دین ایک ہے باقی مذہب اور گمراہی کے راستے بہت ہیں صرف اللہ کے دین اسلام میں نجات ہے دوسرے کسی مذہب میں نہیں _,"*
*★_ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک لکیر کھینچی اور فرمایا یہ اللہ کا راستہ ہے، پھر آپ نے اس لکیر کے دائیں اور بائیں بہت سی لکیریں کھینچی اور فرمایا یہ بھی راستے ہیں ان میں سے ہر ایک راستہ سے شیطان گمراہ کرتا ہے، پھر آپ نے مزکورہ بالا آیت بڑھ کر (اپنی اس مثال کی وضاحت) فرمائیں _,"*
*🗂️_ نسائی ، مجمع الزوائد -7/22,*
*★_ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے تشریف لائے اور فرمایا:- میں نے خواب میں دیکھا گویا کہ جبرائیل علیہ السلام میرے سرہانے کے پاس ہیں اور میکائیل میرے پاؤں کے پاس، ان دونوں میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا تم ان (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کے لیے مثال بیان کرو تو اس نے ( آپ ﷺ سے مخاطب ہو کر) کہا- اپنے کانوں کی پوری توجہ سے سنو اور اپنے دل کی توجہ سے غور کرو، آپ کی مثال اور آپ کی امت کی مثال اس بادشاہ کی مثال جیسی ہے جس نے ایک محل بنوایا ہو، اس میں کئی کمرے تعمیر کیے ہوں، پھر دستر خوان بچھایا ہو م، پھر ایک قاصد کو روانہ کیا ہو کہ وہ لوگوں کو کھانے کی طرف دعوت دے، پس ان میں سے کچھ لوگوں نے قبول کیا ہو اور کچھ نے انکار کیا ہو، پس بادشاہ تو اللہ ہے اور محل اسلام ہے اور گھر جنت ہے اور اے محمد ! آپ رسول ( قاصد) ہیں پس جس نے آپ کی دعوت پر لبیک کہی وہ اسلام میں داخل ہوگیا اور جو اسلام میں داخل ہوگیا وہ جنت میں داخل ہو گیا اور جو جنت میں داخل ہوگیا اس نے اس سے کھایا جو کچھ اس میں موجود ہے _,"*
*🗂️_ سنن ترمذی - 2860,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _ جنت اور دوزخ کا مناظرہ _,*
*"_حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جنت اور دوزخ نے آپس میں جھگڑا کیا تو دوزخ نے کہا مجھے ظالم جابر اور متکبر لوگوں کے ساتھ ترجیحی دی گئی ہے (کہ اللہ ان لوگوں کو میرے اندر داخل فرمائیں گے)*
*"_ اور جنت نے کہا میں بھی کم نہیں ہوں، میرے اندر بھی کمزور اور دنیا کے اعتبار سے گھٹیا (سمجھے جانے والے) لوگ داخل ہوں گے _,"*
*"_تو اللہ تعالی نے (فیصلہ کرتے ہوئے) دوزخ سے فرمایا - تو میرے میرا عذاب ہے میں تیرے ساتھ جسے چاہوں گا عذاب دوں گا _,"*
*"_اور جنت سے فرمایا تو میری رحمت ہے میں تیرے ساتھ جسے چاہوں گا رحمت سے نوازوں گا اور ہاں تم میں سے ہر ایک کے لئے پورا پورا بھراؤ ہے _,"*
*"_ پس دوزخ کی (قیامت کے دن) یہ حالت ہو گی کہ وہ سیر ہونے کا نام نہ لے گی، حتیٰ کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس میں اپنا پاؤں مبارک رکھیں گے اور فرمائیں گے بس بس، تو وہ اس وقت جاکر کے سیر ہو گی اور اس کا ایک حصہ دوسرے میں سمٹ جائے گا مگر اللہ تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کریں گے ( کہ دوزخ کو بھرنے کے لیے ناحق طور پر لوگوں کو دوزخ میں ڈال دیں)*
*"_ اور جنت کی یہ حالت ہوگی کہ اس (کو رجانے) کے لئے ایک نئی مخلوق پیدا کریں گے _,"*
*🗂️_ عبدالرزاق - 20893, بخاری- 8/595, مشکوة 5694,* •┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _ جنت کون سے دنوں میں کھولی جاتی ہے _,"*
*"★_ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جنت کے دروازے ہر پیر اور جمعرات میں کھولے جاتے ہیں_,"*
*🗂️ ادب مفرد 411, مسلم 2565, ترمذی 2023,*
*★_ ثمر بن عطیہ رحمت اللہ فرماتے ہیں:- اللہ تعالی نے جنت الفردوس کو اپنے دست مبارک سے پیدا کیا اور اس کو وہ ہر جمعرات کو کھولتے اور فرماتے ہیں تو میرے اولیاء ( دوستوں) کے لئے اپنی پاکیزگی میں اور بڑھ جا، میرے اولیاء ( دوستوں) کے لیے حسن میں اور بڑھ جا _,"*
*🗂️ صفتہ الجنتہ ابو نعیم -2/28,*
*★_ حضرت ثمر بن عطیہ رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جنت الفردوس ہر جمعرات اور پیر کو کھولی جاتی ہے پھر اس شخص کی بخشش کر دی جاتی ہے جو اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا، اور اس شخص کی بخشش نہیں ہوتی جس کے درمیان اور اس کے بھائی کے درمیان دشمنی ہو _,"*
*🗂️_ صفتہ الجنتہ ابو نعیم -2/28,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*"_ جنت کے دروازے _,"*
*"_ فرمان خداوندی ہے( سورہ از زمر:٧٣) :-*
*"_( ترجمہ) اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے وہ گروہ گروہ ہو کر جنت کی طرف ( شوق دلاکر جلدی) روانہ کیے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس (جنت) کے پاس پہنچیں گے اور اس کے دروازے ( پہلے سے کھلے ہوئے پائیں گے تاکہ جنت میں داخل ہونے میں ذرا بھی دیر نہ لگے)_,"*
*★_ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جنت کے آٹھ دروازے ہیں، سات بند ہیں ایک توبہ کے لئے کھلا ہوا ہے یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہو _,"*
*🗂️ مجمع الزوائد 10/198, ابو نعیم 169,*
*★_ حضرت عتبہ بن عبد فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- جنت کے آٹھ دروازے ہیں اور جہنم کے سات _,"*
*🗂️_ ابونعیم 2/16 _,*
*★_ (فائدہ) ان دونوں حدیثوں میں جنت کے آٹھ دروازوں کا ذکر کیا گیا ہے، بعض علماء نے جنت کے آٹھ اور جہنم کے سات دروازے سے استدلال فرمایا ہے کہ چونکہ اللہ تعالی کی رحمت اس کے غضب سے وسیع ہے اس لئے جنت کے دروازے جہنم کے دروازوں سے زیادہ ہیں، کیونکہ جنت اللہ تعالی کی رحمت ہے اور دوزخ اللہ کا عذاب ہے _،"*
*🗂️ جنت کے حسین مناظر - 123,*
[
*☞_ جنت کے دروازوں کے نام _,"*
*⚃➠حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جنت کے آٹھ (8) دروازے ہیں :-*
*(1)_ باب المصلین (نمازیوں کا دروازہ)*
*(2)_ باب الصائمین (روزہ داروں کا دروازہ)*
*(3)_ باب الصادقین(سچ بولنے والوں کا دروازہ)*
*(4)_ باب المتصدقین ( آپس میں دوستی رکھنے والوں کا دروازہ)*
*(5)_ باب القانتین (عاجزی اور زاری دکھانے والوں کا دروازہ)*
*(6)_ باب الذاکرین ( یاد خدا کرنے والوں کا دروازہ)*
*(7)_ باب الصابرین (صبر کرنے والوں کا دروازہ)*
*(8)_ باب الخاشعین (عاجزی کرنے والوں کا دروازہ)*
*(9)_ باب المتوکلین ( توکل کرنے والوں کا دروازہ )*
*🗂️_ ابو نعیم-2/16, دارمی -2416, سنن بیہقی -9/124, مسند احمد -4/185,*
*⚃➠ شروح حدیث میں جنت کے آٹھ دروازے بیان کیے گئے ہیں جبکہ ان کی تفصیل میں نو دروازوں کا ذکر ہے، یا تو باب القانتین اور باب الخاشعین سے ایک ہی مراد ہے اور اس کے دو نام ذکر کیے گئے ہیں، واللہ اعلم _,"*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر- 124,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ باب ریان _,*
*⚃➠ حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جنت میں ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے، اس سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے، جب ان میں کا آخری شخص داخل ہو چکے گا تو اس کو بند کردیا جائے گا، پھر اس سے کوئی داخل نہ ہو سکے گا _,"*
*🗂️_ تزکرة القرطبي - ٢/٤٥٨, مسند احمد - ٥/٣٣٣, ابنِ ماجہ -١٦٤٠,*
*⚃➠ (فائدہ) _ روزہ تو نماز پڑھنے والے حضرات بھی رکھتے ہیں، شاید کہ اس دروازے سے روزے داروں کے گزرنے کی تخصیص ان روزے داروں کے لئے ہو گی جو ہمیشہ روزے رکھنے والے ہوں گے یا خوب آداب و تقاضوں کے مطابق فرض روزے رکھتے ہوں گے _,"*
*🗂️ _ جنت کے حسین مناظر- 125,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
نت کے حسین مناظ
*☞ بابل الفرح اور باب الضحی _,*
*⚃➠_حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام باب الفرح ہے، اس سے وہی داخل ہو گا جو بچوں کو خوش رکھے گا_,"*
*🗂️_ مسند الفردوس -4985,*
*⚃➠_حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام باب الضحیٰ ہے، جب قیامت کا دن ہوگا ایک منادی ندا کرے گا کہاں ہیں وہ لوگ جو ہمیشہ صلاۃ الضحیٰ (چاشت کی نماز) پڑھنے کی پابندی کرتے تھے، یہ آپ حضرات کا دروازہ ہے اللہ تعالٰی کی رحمت کے ساتھ اس سے داخل ہوجاؤ _,"*
*🗂️_ مسند الفردوس-788, ترغیب-1/467,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ ہر عمل کا ایک دروازہ _,"*
*⚃➠حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- ہر طرح کے عمل کرنے والے کے لیے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے اسی عمل کی وجہ سے ان کو اس سے بلایا جائے گا _,"*
*🗂️_مسند احمد- 2/449, مجموعہ زوائد -10/398,*
*⚃➠ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- جب قیامت کا دن ہوگا تو انسان کو اس کے اکثر عمل کے لحاظ سے پکارا جائے گا اگر اس کی نماز اچھی روزہ اچھا تھا تو اس سے پکارا جائے گا اگر اس کا جہاد اچھا تھا تو اس سے پکارا جائے گا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا- یا رسول اللہ! کیا وہاں کوئی شخص ایسا بھی ہوگا جس کو دو عملوں کے ساتھ پکارا جائے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- ہاں آپ ہوں گے _,"*
*🗂️_ مسند بزار، مجموعہ زوائد -10/398,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ دروازوں کا حسن و جمال _,"*
*⚃➠ ارشاد خداوندی ہے, "کھلے ہوئے ہوں گے جنتیوں کے لیے (جنت کے) دروازے _,"*
*"_ اس آیت کی تفسیر میں حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ان کا ظاہر کا حصہ اندر سے اور اندر کا حصہ باہر سے نظر آتا ہوگا, جب ان کو کہا جائے گا کہ کھل جاؤ، بند ہو جاؤ، کچھ بولو تو وہ ان باتوں کو سمجھتے ہوں گے اور جنتیوں سے گفتگو کرتے ہوں گے _,"*
*🗂️_ تفسیر حسن بصری- 4/390, در منثور- 5/318,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
┅┅━━═۞═━━┅
*☞_ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جنت کا کنڑا کھٹکھٹائیں گے _,*
*⚃➠_حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جنت کے دروازے کا کنڑا سب سے پہلے میں ہلاؤں گا اور اس میں کوئی فخر اور تکبر کی بات نہیں _,"*
*🗂️_ ترمذی -3616, ابو نعیم -182,*
*⚃➠_(فائدہ ) شفاعت کی طویل حدیث میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا- میں جنت کے دروازے کا کنڑا پکڑوں گا اور اس کو کھٹکھٹاؤ گا _،( ترمذی ٣١٤٨, ابو نعیم ١٨٣, حادی الارواح ٩٢)*
*"_یہ حدیث اس بات میں بالکل واضح ہے کہ جنت کے دروازے کے کنڑے کا جسم ہے، جس کو کھٹکھٹایا جائے گا اور اس میں حرکت پیدا ہو گی _,*
*🗂️_ حادی الارواح - 93, ابو نعیم 185,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _جنت میں داخلے کے وقت باب امت پر رش _,*
*⚃➠سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے دو عالم سرور کائنات نے فرمایا- میری امت کا وہ دروازہ جس سے وہ جنت میں داخل ہوں گے اس کی چوڑائی تیز ترین سوار کے تین رات دن کے مسلسل سفر کے برابر ہے، پھر ان لوگوں کی اس دروازے پر (رش کی وجہ سے) ایسا ہجوم ہوگا قریب ہوگا کہ ان کے کندھے اتر جائیں _,"*
*🗂️_ ترمذی-2548, کنزالعمال -39311,*
*⚃➠ فائدہ - باب امت کا ایک نام باب رحمت بھی ہے اور اس امت سے مراد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہے جنہوں نے آپ کو تسلیم کیا اور آپ کی اتباع کی_,"*
*🗂️_ فیض القدیر شرح الصغیر 3/192 ,*
*⚃➠ ایک حدیث میں یہ بھی وارد ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ میرے پاس حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت کا دروازہ دکھایا جس میں میری امت داخل ہوگی_,"*
*🗂️_ سنن ابو داؤد 4652, کنزالعمال 32551,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _ جنت کے دروازوں کی چوڑائی _,"*
*⚃➠ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- میری امت میں سے ستر ہزار یا سات لاکھ، ان دونوں عددوں میں سے ایک میں راوی کو شک ہے، ایک دوسرے کو تھام تھام کر جنت میں داخل ہوں گے، انہوں نے ایک دوسرے کو ہاتھ سے پکڑ رکھا ہوگا، ان میں پہلا شخص اس وقت تک جنت میں داخل نہ ہو گا جب تک کہ ان میں کا آخری شخص داخل نہ ہوگا، ان کے چہرے چودھویں کے چاند جیسے ہوں گے_,"*
*🗂️ _ بخاری ( فتح الباری-11/416) ، مسلم - 373,*
*"_ فائدہ:- اس حدیث سے جنت کے دروازوں کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک دروازے سے ایک وقت میں تقریباً سات لاکھ آدمیوں کے گذرنے کی وسعت ہے_,*
*⚃➠ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- جنت کے آٹھ دروازے ہیں اس کے ہر دروازے کے دو پاٹوں کے درمیان چالیس سال (تک سفر کرنے ) کا فاصلہ ہے _,"*
*🗂️_ زوائد زہد ابنِ مبارک- 1/535, کنزالعمال 10196,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ جنتیوں کو اپنی منزل کی پہچان _,"*
*⚃➠ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں( سورہ محمد-٤-٥-٦) :- جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جاتے ہیں, اللہ تعالٰی ان کے اعمال کو ہرگز ضائع نہ کرے گا, اللہ تعالٰی ان کو (منزل) مقصود تک پہنچا دے گا اور ان کی حالت ( قبر اور حشر اور پل صراط اور تمام مواقع آخرت میں ) درست رکھے گا اور ان کو جنت میں داخل کرے گا جس کی ان کو پہچان کر دے گا (کہ ہر جنتی اپنے اپنے مقررہ مکان پر بغیر کسی تلاش اور تفتیش کے بے تکلف جا پہنچے گا )_,"*
*⚃➠ حضرت مجاہد رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جنت والے اپنے گھروں کو اور اپنے محلات کو اس طرح سے پہچان لیں گے کہ بھولیں گے نہیں گویا کہ جب سے پیدا ہوئے انہیں محلوں میں رہ رہے تھے، ان محلات کا کسی سے نہیں پوچھیں گے _,"*
*( تفسیر مجاہد - 2/598)*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ اپنی بیویوں اور گھروں کو جنتی خودبخود جانتے ہوں گے_,*
*⚃➠حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- مجھے اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے تم دنیا میں اپنی بیویوں اور گھروں کو جنت والوں سے زیادہ نہیں پہچانتے جتنا کہ وہ اپنی بیویوں اور محلات کو پہچانتے ہوں گے جب وہ جنت میں داخل ہوں گے _,"*
*🗂️_ اسحاق بن راہویہ-669, تفسیر ابنِ کثیر-3/276,282,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ جنت میں داخلے کے خوبصورت مناظر اور استقبال _,*
*⚃➠جس دن ہم نیک لوگوں کو وفد کی شکل میں رحمان کے مہمان بنائیں گے_," ( سورہ مریم- 85)*
*"_ اس آیت کے متعلق حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ وفد تو سوار لوگوں کو کہا جاتا ہے ؟ تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:-*
*"_مجھے قسم ہے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے، جب یہ جنتی لوگ اپنی قبروں سے اٹھیں گے تو ان کے استقبال میں سفید اونٹ (سواری کے لیے) پیش کیے جائیں گے جن کے پر لگے ہوں گے اور ان پر سونے کے کجاوے (سجے) ہوں گے_,"*
*"_ان کی جوتوں کا تسمہ نور سے چمکتا ہوگا، ان اونٹوں کا ہر قدم تا حد نظر تک پڑتا ہوگا، اس طرح سے یہ جنت تک پہنچیں گے تو اچانک سرخ یاقوت کا کنڈا سونے کے کواڑوں پر نظر آئے گا اور یہ فوراً ہی جنت کے دروازے کے ایک درخت پر پہنچیں گے جس کی جڑ سے دو چشمے پھوٹ رہے ہونگے،*
*"_جب یہ ان میں سے ایک چشمہ سے پئیں گے, ان کے چہروں پر نعمتوں کی چمک دمک کوند جائے گی اور جب دوسرے چشمہ سے ( غسل اور) وضو کریں گے تو ان کے بال کبھی پرا گندہ نہیں ہوں گے،*
*"_پھر یہ جنت کے کنڈے کو کواڑ پر ہلائیں گے تو کاش کہ اے علی تم اس کواڑ کے کنڈے کے ہلنے کی آواز کو سن لو (کہ کتنا راحت اور سرور سے لبریز ہوگی) تو اس کنڈے کے ہلنے کی آواز ہر حور تک پہنچے گی جس سے اس کو معلوم ہو گا کہ اس کا خاوند اب آیا ہی چاہتا ہے، تو وہ جلدی میں پھرتی کے ساتھ اٹھے گی اور اپنے متولی (فرشتہ) کو روانہ کرے گی تو اس جنتی کے لیے ( اس کی مخصوص جنت کا) دروازہ کھلے گا_,"*
*⚃➠ اگر اللہ تعالی اسے جنتی کو (میدان محشر میں اپنی زیارت کرا کے) اپنی پہچان نہ کراتے تو تو وہ متولی کے نور اور عنائی کو دیکھ کر اس کو خدا سمجھ کر ( اس کو خدا سمجھ کر) سجدے میں گر جاتا، چناچہ وہ فرشتہ بتائے گا کہ میں آپ کے کاموں کا متولی اور خادم بنایا گیا ہوں، پھر وہ اس جنتی کو اپنے پیچھے پیچھے لے کر چلے گا تو وہ اس فرشتے کے پیچھے پیچھے چلتا ہوا اپنی بیوی کے پاس پہنچ جائے گا _,"*
*⚃➠ تو وہ جلدی سے اٹھے گی اور خیمہ سے نکل کر اس سے بغلگیر ہو گی اور کہے گی آپ میری محبت ہیں میں آپ کی محبت ہوں، میں راضی رہنے والی ہوں میں کبھی ناراض نہیں ہوں گی، میں نعمتوں اور لزتوں میں قائم و دائم رہوں گی کبھی خستہ حال نہیں ہوں گی، ہمیشہ نوجوان رہوں گی کبھی بوڑھی نہیں ہوں گی _,"*
*⚃➠ پھر وہ ایسے محل میں داخل ہو گا جس کی بنیاد سے لے کر چھت تک ایک لاکھ ہاتھ کی اونچائی ہوگی جو لو لو اور یاقوت کے پہاڑ پر بنایا گیا ہوگا، اس کے کچھ ستون سرخ ہوں گے اور کچھ ستون سبز ہوں گے اور کچھ ستون زرد ہوں گے، ان میں سے کوئی ستون بھی دوسرے ستون کی ہم شکل نہیں ہوگا _,"*
*⚃➠ پھر وہ (جنتی) اپنے آراستہ پیراستہ تخت کے پاس آئے گا تو اس پر ایک (اور مخصوص) تخت ہوگا جس پر ستر پلنگ ( الگ الگ) سجے ہوں گے جن پر ستر دلہنیں ہوں گی، ہر دلہن پر ستر پوشاکیں ہوں گی (پھر بھی) ان کی پنڈلی کا گودا جلد (اور پوشاکوں) کے اندر سے نظر آتا ہوگا, جنت ان کے ساتھ صحبت کو ایک رات کی مقدار میں پورا کر سکے گا _,"*
*⚃➠ ان جنتیوں کے محلات کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، ایسے پانی کی نہریں جو پاکیزہ اور صاف ہوں گی اس میں کوئی غدلاپن نہیں ہوگا اور کچھ نہریں صاف ستھرے شہد کی ہوں گی جو شہد کی مکھیوں کے پیٹ سے نہیں نکلا ہوگا، اور کچھ نہریں ایسی شراب کی ہوں گی جو پینے والوں کے لیے سراپا لذت ہو گی اس کو لوگوں نے اپنے پاؤں تلے روند کر نہیں نچوڑا ہوگا، اور کچھ نہریں ایسے دودھ کی ہوں گی جن کا ذائقہ بھی تبدیل نہیں ہوگا اور یہ جانوروں کے پیٹوں سے نہیں نکلا ہوگا _,"*
*★_ جب یہ کھانے کی خواہش کریں گے ان کے پاس سفید رنگ کے پرندے آئیں گے اپنے پروں کو اوپر اٹھائیں گے تو یہ ان کے اطراف سے کھائیں گے جونسے قسم (کے کھانے) چاہیں گے، پھر (جب جنتی کھا چکے ہوں گے تو) وہ اڑ کر چلے جائیں گے _,"*
*★_ جنت میں پھل بھی ہوں گے ( بوجھ سے) جھکے ہوئے جب جنتی ان کی خواہش کریں گے تو وہ ٹہنی خود ان کی طرف مڑ جائے گی تو وہ جس قسم کے پھل چاہیں گے کھائیں گے کھڑے ہو کر چاہیں بیٹھ کر چاہیں ٹیک لگا کر ،*
*"_ اسی کے متعلق اللہ تعالی کا ارشاد ہے :- (اور ان جنتیوں کے میوے جھکے ہوئے ہیں) اور ان جنت والوں کے خادم موتیوں کی طرح (خوبصورت اور حسین ہوں گے)*
*🗂️ _حادی الارواح -198,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
┅┅━━═۞═━━┅
*☞_ عظیم الشان اونٹوں کی سواریاں _,*
*⚃➠_ آیت مبارکہ " جس دن ہم نیک لوگوں کو وفد کی شکل میں رحمان کا مہمان بنائیں گے _," ( سورہ مریم ٨٥), کی تفسیر میں حضرت نعمان بن سعد رحمۃ اللہ علیہ بیان فرماتے ہیں :-*
*"_ تمہیں معلوم ہونا چاہیے اللہ کی قسم ان حضرات کو وفد کی شکل میں پیدل نہیں چلایا جائے گا بلکہ ان کے پاس ایسے اونٹ لائے جائیں گے جن کی مثل کبھی کسی مخلوق نے نہیں دیکھے، ان پر کجاوے سونے کے ہوں گے اور لگامیں زبرجد کی ہوں گی ( یہ اس شان و شوکت کے ساتھ) ان پر سوار ہو کر آئیں گے اور ( اپنی اپنی) جنت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے _,"*
*🗂️_ حادی الارواح - 199, در منصور - 4/285,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ _ جنت کی طرف گروو در گروہ _,*
*⚃➠حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جن لوگوں نے اللہ تعالٰی سے تقویٰ اختیار کیا ان کو جنت کی طرف گروہ در گروہ لایا جائے گا جب یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ پر پہنچیں گے وہاں پر ایک درخت کو دیکھیں گے جس کی جڑ سے دو چشمے جاری ہو رہے ہوں گے، تو یہ لوگ ان میں سے کسی ایک کی طرف ایسے تیزی کے ساتھ جائیں گے گویا کہ ان کو وہاں جانے کا حکم دیا گیا ہے،*
*"_ یہ اس سے پیئں گے تو جو کچھ ان کے بیٹوں میں تکلیف، گندگی یا بیماری ہو گی ختم ہو جائے گی، پھر یہ دوسرے چشمے کی طرف جائیں گے اور اس سے غسل کریں گے تو ان پر نعمتوں کی بہار آ جائے گی اور ان کے جسموں میں اس کے بعد کوئی تغیر و تبدل نہیں ہوگا اور نہ ہی ان کے بال پراگندہ ہوں گے ( بلکہ ایسے محسوس ہوں گے) گویا کہ انہوں نے تیل لگا (کر بالوں کو سلجھا) رکھا ہے,*
*⚃➠_ پھر یہ جنت کے دربانوں تک پہنچیں گے تو وہ (دربان بطور اکرام اور ثنا کے) کہیں گے "اسلام علیکم تم مزہ میں رہو، سو اس (جنت) میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہوجاؤ"، پھر ان کا استقبال لڑکے کریں گے اور وہ اس طرح سے ان کے گرد گھومتے ہوں گے جس طرح سے دنیا والوں کے بچے (خوشی کے مارے) اس دوست کے گرد گھومتے ہیں جو کافی عرصہ کے بعد واپس آیا ہو اور یہ کہیں گے کہ آپ خوش ہو جائیں اس انعام و اکرام سے جو اللہ تعالی نے آپ کے لئے تیار کیا ہے،*
*⚃➠_ پھر ان لڑکوں میں سے ایک لڑکا اس جنتی کی حور عین بیویوں میں سے ایک کے پاس جا کر کہے گا وہ فلاں آ گیا ہے، پھر وہ اس جنتی کا وہ نام لے گا جس کے ساتھ وہ دنیا میں بلایا اور پکارا جاتا تھا، تو وہ کہے گی کیا تو نے اس کو دیکھا ہے ؟ تو وہ کہے گا (ہاں ہاں) میں نے اس کو دیکھا ہے وہ میرے پیچھے آ رہا ہے, چناچہ ان حوروں میں سے ایک خوشی سے اچھل کر اٹھے گی حتیٰ کہ اپنے دروازے کی چوکھٹ تک آ جائے گی _,"*
*⚃➠_ جب یہ جنتی اپنے (ایک) محل تک پہنچےگا تو اس کی تعمیر کی بنیاد پر نگاہ دوڑائے گا تو وہ قیمتی موتی کی چٹان ہوگی جس کے اوپر سبز اور زرد اور سرخ اور ہر رنگ کا ایک محل قائم ہوگا، پھر وہ اپنی نگاہ محل کی چھت پر ڈالے گا تو وہ بجلی کی طرح (منور) ہوگی اگر اللہ تعالٰی نے اس کو دیکھ کر برداشت کرنے کی جنتی میں قوت نہ رکھی ہوتی تو وہ (بجلی کی چمک سے) اپنی آنکھوں کے اندھے ہونے کی تکلیف سے دوچار ہو جاتا_,"*
*⚃➠پھر وہ اپنا سر گھمائے گا تو اپنی بیوی کو دیکھے گا اور چنے ہوئے آبخوروں کو دیکھے گا اور برابر بچھے ہوئے غالیچوں کو دیکھے گا اور جگہ جگہ پھیلے ہوئے ریشم کے نہالچوں کو دیکھےگا پھر یہ ان نعمتوں کو دیکھ کر اور ٹیک لگا کر کہے گا :-*
*"_ شکر ہے اللہ تعالی کا جس نے ہم کو یہاں تک پہنچا دیا، اگر اللہ تعالٰی ہمیں ہدایت عطاء نہ کرتے تو ہم یہاں تک کبھی نہیں پہنچ سکتے تھے _,"*
*⚃➠ پھر (جب سب جنتی اپنی جنتوں میں پہنچ جائیں گے تو) ایک منادی ندا کرےگا تم یہاں زندہ رہو گے کبھی نہیں مروگے، تم ہمیشہ جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہیں ہوں گے، تم ہمیشہ تندرست رہو گے کبھی بیمار نہیں ہو گے_,"*
*🗂️_ حادی الارواح - 199, ابو نعیم -2/128,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ جنت میں موت ہوتی تو خوشی سے مر جاتے _,*
*⚃➠حضرت حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ بیان کیا گیا کہ جب انسان جنت میں داخل ہو گا تو اس کی شکل جنت والوں کی سی بنا دی جائے گی اور ان کا لباس پہنایا جائے گا اور ان کے زیور پہنائے جائیں گے اور اس کو اس کی بیویاں اور خدمت گار دکھائے جائیں گے تو وہ خوشی سے ایسا متوالا ہوگا کہ اگر موت آنا ہوتی تو وہ خوشی سے متوالا ہونے سے مر جاتا _,"*
*⚃➠ لیکن اس کو کہا جائے گا کیا تو نے اپنی اس خوشی کی حالت کو دیکھا ہے یہ تیرے لیے ہمیشہ قائم رہے گی ( بلکہ اور بڑھے گی، کم کبھی نہ ہوگی)_,"*
*🗂️_ زوائد زہد ابن المبارک- 429, ابو نعیم -2/139,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _ستر ہزار خادم استقبال کریں گے _,"*
*⚃➠_حضرت ابو عبدالرحمان جیلی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب انسان پہلی پہل جنت میں داخل ہوگا تو ستر ہزار خادم اس کا استقبال کریں گے ( ان کی شکلیں ایسی ہوں گی) گویا کہ وہ (بکھرے ہوئے) موتی ہیں _,"*
*⚃➠ ابو عبدالرحمان معافری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جنتی کے لئے اس کے استقبال میں دو صفیں بنائی جائیں گی وہ ان لڑکوں اور خادموں کی ان دونوں صفوں کے آخری کناروں کو ( طویل صف ہونے کی وجہ سے) نہیں دیکھ سکے گا حتیٰ کہ جب یہ ان کے درمیان سے گزرے گا تو یہ غلامان اس کے پیچھے پیچھے چلیں گے _,"*
*🗂️_زوائد الزہد ابن مبارک -429, ابو نعیم 2/139,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _فرشتہ جنت کی سیر کرائے گا _,*
*⚃➠_حضرت ضحاک رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں جب مومن جنت میں داخل ہو گا تو اس کے آگے ایک فرشتہ داخل ہوگا جو اس کو جنت کی گلیوں کی سیر کر آئے گا اور اس سے کہے گا دیکھ لے آپ جتنا دیکھ سکتے ہیں،*
*⚃➠ وہ کہے گا میں نے اکثر محلات چاندی اور سونے کے اور بہت سے ہمدم انیس دیکھے ہیں تو فرشتہ اس کو کہے گا یہ سب آپ کے لئے ہیں، حتیٰ کہ جب یہ ان کے پاس پہنچے گا تو وہ ہر دروازے سے اور ہر جگہ سے اس کا استقبال کریں گے اور کہیں گے ہم آپ کے لیے ہیں ہم آپ کے لیے ہیں، پھر وہ فرشتہ اس جنّتی کو کہے گا چلیے، پھر پوچھے گا آپ نے (اب ) کیا دیکھا ؟ تو وہ کہے گا میں نے اکثر رہائش گاہیں خیموں کی شکل میں اور بہت سے ہمدم انیس دیکھے ہیں تو وہ کہے گا یہ سب آپ کے لئے ہیں، جب یہ ان کے قریب جائے گا تو وہ سب اس کا استقبال کریں گے اور کہیں گے ہم آپ کے لیے ہیں ہم آپ کے لیے ہیں _,"*
*🗂️_ حادی الارواح - 301, ابو نعیم و ترمذی،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ تیس سال کی عمر میں ہوں گے_,*
*⚃➠حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جنتی جنت میں اس حالت میں جائیں گے کہ ان کے جسموں پر بال نہیں ہوں گے، ان کے ڈاڑھی بھی نہیں ہو گی، آنکھوں کی پتلیاں اور سرمہ لگانے کی جگہیں سرمگیں ہوں گی، تیس سال کی عمر میں ہو گے _,"*
*"_ (فائدہ) یعنی صرف مردوں اور عورتوں کے سر کے بال ہوں گے باقی جسم بالوں سے صاف ہوگا _,"*
*🗂️_ مجمع الزوائد 10/398 بحوالہ مسند احمد _
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ جنت میں جانے کی اجازت پر خوشی سے عقل جانے کا خطرہ _,*
*⚃➠حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے خادم حضرت کثیر بن ابی کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہر ایک جنتی انسان کے ساتھ ایک فرشتہ مقرر کیا جائے گا جب جنتی کو جنت جانے کی خوشخبری سنائی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ آپ کے لیے جنت کا فیصلہ کیا گیا ہے تو فرشتہ اس کے دل پر ہاتھ رکھے گا _,"*
*"_ اگر وہ ایسا نہ کرے تو جو انتہاء کی خوشی اس مومن کو پہنچے گی اس خوشی کے مارے جو چیز اس کے سر میں ہے (یعنی عقل) وہ نکل جائے (اور انسان دیوانہ ہو جائے )_,"*
*🗂️ جنت کے حسین مناظر- 174,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
💕
┅┅━━═۞═━━┅
*☞_ جنت میں داخلے کے بعد کے اعلانات و انعامات-1,*
*⚃➠حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- ایک منادی ندا کرے گا تمہارے لئے یہ طے کیا گیا ہے کہ تم صحت مند رہو گے کبھی بیمار نہیں ہوگے، اور تمہارے لئے یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ تم زندہ رہو گے کبھی نہیں مرو گے اور تمہارے لئے یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ تم جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہیں ہو گے، اور تمہارے لئے یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ نعمتوں ہی میں رہوگے کبھی خستہ حال نہیں ہو گے,*
*"_اللہ تعالی کا اس کے متعلق ارشاد ہے کہ ان (جنت والوں) سے پکار کر کہا جائے گا کہ یہ جنت تم کو دی گئی ہے تمہارے اعمال (حسنہ اور صحیح عقائد) کے بدلے میں (سورہ الأعراف ٤٣) _,"*
*🗂️_ مسلم 2837, ترمذی 3346,*
*⚃➠حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا - جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہوجائیں گے تو ایک منادی پکار کر کہے گا اے جنت والو ! تمہارے لیے اللہ کے پاس ایک وعدہ ہے، وہ پوچھیں گے کونسا وعدہ ؟ کیا اس نے ہماری نیکیوں کو وزنی نہیں کیا اور ہمارے چہروں کو روشن نہیں کیا اور ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا اور ہمیں دوزخ سے نجات نہیں دی ؟*
*"_تو اللہ تعالی اپنا پردہ ہٹائیں گے اور وہ (جنتی) اللہ تعالی کا دیدار کریں گے, قسم بخدا ! اللہ تعالی نے جنت والوں کو اپنے دیدار سے زیادہ محبوب کوئی نعمت ایسی عطاء نہیں فرمائی جو جنت والوں کو اس سے زیادہ محبوب ہو _,"*
*🗂️_ مسلم -181, مسند احمد 4/332, ابنِ ماجہ -187,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*⚃➠ حضرت ابو تمیمہ رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے جناب ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے جب آپ بصرہ کے منبر پر خطبہ فرما رہے تھے، آپ فرما رہے تھے، اللہ تعالی قیامت کے دن جنت والوں کے پاس ایک فرشتہ روانہ کریں گے، وہ فرشتہ پوچھے گا اے جنت والو ! جو وعدہ اللہ تعالی نے تم سے کیا تھا اس کو تم سے پورا کر دیا ؟ تو وہ غور کریں گے، پھر زیوروں، پوشاکوں، نہرو اور پاکیزہ بیویوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ ہاں اللہ تعالی نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا اس کو ہمارے لئے پورا فرما دیا ہے، (فرط محبت میں) جنتی یہ بات تین مرتبہ کہیں گے،*
*"_پھر دوبارہ دیکھیں گے تو جس جس چیز کا وعدہ ان سے کیا گیا تھا اس سے کوئی چیز کم نہیں پائیں گے، پھر کہیں گے ہاں (اللہ تعالی نے اپنا وعدہ ہم سے پورا فرمایا ہے )*
*⚃➠تو وہ فرشتہ کہے گا کہ ایک نعمت باقی رہ گئی ہے، اللہ تعالی نے ارشا فرمایا ہے -( سورۃ نمبر 10 يونس آیت نمبر 26)*
*"_ لِلَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوا الۡحُسۡنٰى وَزِيَادَةٌ ؕ*
*( ترجمہ) _ وہ لوگ جنہوں نے نیک اعمال کیے، ان کے لیے "الحسینی" اور "زیادة" ہے، سن لو "الحسینی" جنت ہے اور "زیادة" اللہ تعالی کے چہرے مبارک کی زیارت اور دیدار ہے _,*"
*🗂️_ الزوائد زہد ابن مبارک - 419,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*⚃➠حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- اللہ تبارک و تعالی جنتیوں سے فرمائیں گے، اے جنت والو ! وہ عرض کریں گے لبیک وسعدیک ہمارے پروردگار _,"*
*"_ اللہ تعالی پوچھیں گے- کیا راضی ہوگئے ؟ وہ عرض کریں گے - ہم کیوں نہ راضی ہوں جب کہ آپ نے ہمیں وہ کچھ عطاء فرمایا جو اپنی مخلوق میں کسی اور کو عطاء نہیں کیا_,"*
*"_ اللہ تعالی فرمائیں گے- میں تمہیں اس سے بھی افضل نعمت عطاء کرنا چاہتا ہوں، وہ پوچھیں گے - اے ہمارے پروردگار ! اس سے زیادہ افضل اور کونسی نعمت ہے ؟ اللہ تعالی ارشاد فرمائیں گے - میں تم پر اپنی رضامندی کو نازل کرتا ہوں اب اس کے بعد میں تم پر کبھی ناراضی اور غصہ نہیں کروں گا _,"*
*🗂️_ بخاری -4549, مسلم -2829,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
┅┅━━═۞═━━┅
*☞_ کافروں کی منازل جنت مسلمانوں کو وراثت میں دے دی جائے گی_,"*
*⚃➠حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- تم میں سے ہر آدمی دو منزلیں ہیں ایک منزل جنت میں ہے اور ایک دوزخ میں ہے،*
*"_جب (کوئی کافر ) مر جاتا ہے اور دوزخ میں داخل ہوجاتا ہے تو جنت والے اس کی (جنت کی) منزل کے وارث ہو جاتے ہیں, اس کے متعلق اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ یہی لوگ ہی وارث ہیں( جو جنت الفردوس کے وارث بنیں گے) _,"*
*🗂️ _ التزکرة فی احوال الموتی وامور الآخرہ -٢/٤٣٥, سنن ابن ماجہ-٤٣٤١,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ جنت میں داخل ہونے کے بعد کلمات شکر _,*
*⚃➠حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنتی جب جنت میں داخل ہو کر اپنے اپنے مقامات پر پہنچ جائیں گے تو یہ کہیں گے سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے ہم سے رنج وغم کو دور کیا _,"*
*"_ اس رنج و غم سے ان کی مراد یہ ہوگی کہ ہم نے میدان محشر میں جو ہولناکیاں، زلزلے، سختیاں اور کرہناکیاں دیکھی ہیں (ان سے محفوظ رہنے اور جنت جیسی پر آسائش منازل میں پہنچ جانے پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں)*
*"_ اس کے بعد وہ کہیں گے کہ بےشک ہمارا رب بخشش کرنے والا قدردان ہے اس نے ہمارے بڑے بڑے گناہ معاف کر دئیے اور ہمارے نیک اعمال کی قدردانی کرتے ہوئے ہمیں آرام و راحت عطاء کی _,"*
*🗂️ _ ابو نعیم - ٢/١٢٠,*
*⚃➠حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا - ہر دوزخی کو اس کا جنت کا ٹھکانہ دکھایا جائے گا تو وہ کہے گا کاش کہ اللہ تعالی مجھے ہدایت دیتے ( اور میں اس میں داخل ہوتا) چنانچہ اس جنت سے محرومی کی حسرت اس پر سوار رہے گی _,"*
*"_حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ (اسی طرح سے) ہر جنتی کو اس کا دوزخ کا ٹھکانہ دکھایا جائے گا تو وہ کہے گا اگر اللہ تعالٰی مجھے ہدایت نہ دیتے ( تو میں آج اس جگہ دوزخ میں ہوتا) پس یہ اس کے لیے شکر کا مقام ہوگا _,"*
*🗂️_ مجمع الزوائد -١٠/٣٩٩,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عالیشان جنت _,*
*⚃➠جناب عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ سید دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:-*
*"_جب تم مؤذن سے (اذان) سنو تو ویسے ہی (کلمات) کہو جو وہ کہے پھر مجھ پر درود بھیجو، پھر میرے لیے اللہ تعالی سے (مقام) وسیلہ کا سوال کرو کیونکہ یہ جنت میں ایک درجہ ہے جو اللہ کے بندوں میں سے صرف ایک بندے کے لائق ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ میں ہوں گا،*
*"_ پس جس (مسلمان) نے میرے لئے (مقام) وسیلہ کی دعا کی اس کے لیے( قیامت کے دن میری) شفاعت لازم ہوں گی_,"*
*🗂️_ مسند احمد 2/ 148, مسلم، ابو داؤد 533, ترمذی 3614,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ انبیاء، شہداء اور صدیقین کی جنت_,*
*⚃➠حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- جنت عدن میں صرف انبیاء کرام اور حضرات صدیقین داخل ہوں گے، اس جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہوں گی جن کو کسی شخص نے نہیں دیکھا اور نہ کسی انسان کے وہم و گمان میں ان کا خیال گزرا ہوگا _,"*
*🗂️_ طبرانی، مجموعہ زوائد،*
*⚃➠اللہ تعالی کے نزدیک شہید کے لئے چھ انعامات ہیں، خون کے پہلے قطرے کے گرتے ہی اس کی مغفرت کردی جاتی ہے، جنت میں اس کو اس کا ٹھکانہ دکھادیا جاتا ہے، اس کو ایمان کی پوشاک پہنا دی جاتی ہے، اس کو عذاب قبر سے محفوظ کر دیا جاتا ہے (قیامت کے دن) بڑی گھبراہٹ کے وقت امن میں ہوگا، اس کے تاج کا ایک موتی دنیا و مافیہا سے زیادہ قیمتی ہے، اس کی شادی بہتر (72) حور عین سے کی جائے گی اور اس کے ستر (70) قریبی رشتہِ داروں کے حق میں اس کی شفاعت قبول کی جائے گی ( اور ان کو اس کی شفاعت کی وجہ سے جنت میں داخل کیا جائے گا)_,"*
*🗂️_ مسند احمد -4/131, مجموعہ زوائد 5/293,*
*⚃➠حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا - اللہ تبارک و تعالی ہر رات کی دوسری گھڑی میں جنت عدن کی طرف نزول فرماتے ہیں یہ (جنت عدن) اللہ تعالی کا (بنایا ہوا) ایسا گھر ہے جس کو نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا ہے اور نہ کسی انسان کے وہم و گمان میں آیا ہے، یہ اس کا مسکن ہے اور اس کے ساتھ انسانوں میں سے کوئی نہیں رہ سکتا سوائے تین قسم کے حضرات کے (١) انبیاء علیہ السلام (٢) حضرات صدیقین (٣) شہداء _,"*
*🗂️_ طبرانی، مجموعہ زوائد 10/412,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ ادنیٰ جنتی کے منازل اور درجات _,*
*⚃➠حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے :- حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے پروردگار سے سوال کیا کہ جنت میں سب سے ادنیٰ درجہ کا کونسا جنتی ہوگا ؟ اللہ تعالی نے فرمایا- وہ شخص جو جنتیوں کے جنت میں داخل ہو جانے کے بعد پیش ہوگا, اس کو حکم دیا جائے گا کہ تو بھی جنت میں داخل ہو جا, وہ عرض کرے گا یارب کس طرح جبکہ لوگ اپنی اپنی منزل تک پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے انعامات اور مقامات حاصل کر چکے ہیں ؟ اس سے کہا جائے گا کیا تو اس پر راضی ہے کہ تجھے دنیا کے بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ کی سلطنت کے برابر جنت دے دی جائے ؟ وہ عرض کرے گا- اے رب میں راضی ہوں،*
*"_ پھر اللہ تعالی اس سے فرمائے گا - تمہیں یہ بھی دیا اور اتنا اور، اور اتنا، اور اتنا، اور اتنا اور ( جب اللہ تعالی پانچویں مثل کا فرمائیں گے) تو وہ بول اٹھے گا- یارب میں راضی ہو گیا، اللہ تعالی فرمائے گا (جا) یہ سب تیرے لیے ہی اور اس کا دس گناہ مزید بھی، اور تیرے وہ بھی ہے جو تیرا دل چاہے اور تیری آنکھوں کو لزت پہنچے_,"*
*"_وہ عرض کرے گا - میں راضی ہو گیا (میں راضی ہو گیا)_,*
*⚃➠"_ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا- اے رب ان جنتیوں میں سے اعلٰی درجہ کا کون ہوگا ؟*
*"_ ارشاد فرمایا - وہ لوگ جو میری مراد ہیں جن کو میں نے چاہا ہے، ان کی عزت و شان میں اضافہ کے لئے میں نے اپنے ہاتھوں سے (جنت کے) باغات سجائے ہیں اور ان پر ( ان مستحقین کے لیے تقسیم کر کے) مہریں لگا دی ہیں، جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ ہی کسی انسان کے دل سے اس کا کوئی خیال گزرا ہے _,"*
*🗂️_ مسلم -189, ابنِ کثیر-41, ترغیب وترہیب 4/501,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ ادنیٰ جنّتی کو دس ہزار خادم _,*
*⚃➠حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے ارشاد فرمایا:- تمام جنتیوں میں سب سے کم درجہ کا جنتی وہ ہوگا جس کی خدمت میں دس ہزار خادم کمربستہ ہوں گے، ہر ایک کے ہاتھ میں دو دو پیالے ہوں گے ایک سونے کا دوسرا چاندی کا، پھر ہر ایک میں ایسے رنگ کا کھانا ہوگا کہ اس طرح کا دوسرے میں نہیں ہوگا _,"*
*"_ اس کے آخر سے بھی وہ ویسے ہی (دلچسپی) سے کھائےگا جس طرح اس کے شروع سے کھائےگا, اس کے آخر میں ایسی خوشبو اور لزت پائےگا جیسا کہ اس کے شروع میں پائےگا،*
*"_ پھر اس کا یہ کھانا خالص مشق بن کر (پسینے کی شکل میں) نکلے گا, نہ تو یہ پیشاب کرتے ہوں گے نہ پاخانہ، نہ ہی بلغم پھینکتے ہوں گے، بھائی بھائی ہونگے، پختو پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھتے ہوں گے_,"*
*🗂️- مجموعہ الزوائد - 10/401, ترغیب وترہیب 4/508,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
💕
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ ادنیٰ جنتی کی جاہ و حشمت اور قدر منزلت _,*
*⚃➠ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- ادنیٰ درجہ کے جنتی کے جنت کے سات درجات ہوں گے یہ چھٹے پر رہتا ہوگا، اس کے اوپر ساتواں درجہ ہوگا،*
*"_ اس کے تین سو خادم ہوں گے، اس کے سامنے روزانہ صبح و شام سونے چاندی کے تین سو پیالے کھانے کے پیش کیے جائیں گے، ہر ایک پیالے میں ایسے قسم کا کھانا ہوگا جو دوسرے میں نہیں ہوگا اور جنتی اس کے شروع میں ایسے ہی لزت پاے گا جیسے کہ اس کے آخر سے، اور وہ یہ کہتا ہوگا یا رب اگر آپ مجھے اجازت دیں تو میں تمام جنت والوں کو کھلاؤ اور پلاؤ جو کچھ میرے پاس ہے اس میں کمی نہ ہوگی،*
*★_ اس کی حورعیں میں 72 بیویاں ہوں گی ان میں سے ہر ایک کی سرین زمین پر ایک میل کے برابر ہوگی _,"*
*🗂️ _مسند احمد- 2/537 مجموعہ زوائد- 10/ 400 ,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ ایک ہزار عظیم الشان محلات_,*
*⚃➠ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا:- "_ ادنیٰ درجہ کا جنتی وہ ہوگا جس کے ایک ہزار محلات ہوں گے، ہر دو محلات کے درمیان ایک سال تک چلنے کا فاصلہ ہوگا، یہ جنتی ان کے دور کے حصوں کو بھی ویسے ہی دیکھتا ہوگا جس طرح سے ان کے قریب کے حصوں کو دیکھتا ہوگا،*
*"_ ہر محل میں حورعین ہوں گی، پھولدار پودے ہوں گے، (حدمت گار) لڑکے ہوں گے, جس شے کی وہ خواہش کرے گا اس کو پیش کردی جائے گی _,"*
*🗂️_ ترغیب و ترہیب, مصنف ابن ابی شیبہ, صفتہ الجنہ ابنِ ابی الدنیا 34,*
*⚃➠جنتیوں میں ادنیٰ درجہ کا شخص وہ ہوگا جس کے سات محلات ہوں گے، ایک سونے کا ہوگا، ایک محل موتی کا ہو گا، ایک محل زمرد کا ہوگا، ایک محل یاقوت کا ہوگا، ایک محل ایسا ہوگا جس کا آنکھین ادراک نہیں کرسکیں گی، ایک محل عرش کے رنگ کا ہوگا، ہر محل میں زیورات اور پوشاکیں اور حورعین ہوں گی، جن کو اللہ تعالی کے علاوہ کوئی نہیں جانتا _,"*
*🗂️_ تزکرة القرطبی، 491,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ کم عمل اولاد اور بیوی اپنے زیادہ عمل والے والد اور شوہر کے درجہ میں جنت میں جائیں گے _,"*
*⚃➠ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:- ( ترجمہ) اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا ساتھ دیا ہم ان کی اولاد کو بھی ان کے ساتھ شامل کر دیں گے اور ہم ان کے عمل میں سے کوئی چیز کم نہیں کریں گے ہر شخص اپنے اعمال میں محبوس رہے گا _," ( سورۃ الطور:21)*
*☞ _ اولاد والدین کے درجہ جنت میں_,"*
*⚃➠حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- اللہ تبارک و تعالی مومن کی اولاد کو مومن کے درجہ میں اس کے ساتھ ملا دیں گے اگرچہ وہ (نیک) عمل میں اس سے کم (درجہ ہوں تاکہ ان کے قریب کرنے) سے اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں _,"*
*🗂️_ حاکم- 2/468, مجمع الزوائد -7/114,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ اولاد اور بیوی، والد اور شوہر کے درجہ کی جنت_,"*
*⚃➠ شریک سالم سے وہ سعید بن جبیر سے اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں، شریک (راوی) فرماتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے اس حدیث کو حضور ﷺ سے نقل کیا تھا کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- جب آدمی جنت میں داخل ہو گا تو اپنے والدین اور بیوی بچوں کے متعلق پوچھے گا ( کہ وہ کہاں ہیں؟) تو اس کو بتلایا جائے گا کہ وہ ( نیک اعمال کرکے) آپ کے درجہ تک نہیں پہنچے،*
*"_ تو وہ عرض کرے گا- یا رب میں نے تو اپنے لئے اور ان کے لئے (سب کے لئے) عمل کیا تھا ( تاکہ آپ اپنے فضل کے ساتھ ان کو بھی میرے ساتھ جنت میں جگہ عطاء فرمائیں گے) چنانچہ ان سب حضرات کو اس جنتی کے ساتھ درجات میں پہنچا دیا جائے گا،*
*"_ پھر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی ( ترجمہ) وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا ساتھ دیا (تو ہم ان کی اولاد کو بھی ان کے ساتھ جنت میں شامل کر دیں گے)_,"*
*🗂️_ طبرانی فی الصغیر -640 و الکبیر- 12248, مجمع الزوائد- 7/114,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ کم عمل لوالدین زیادہ عمل کی اولاد کی جنت کے درجہ میں _,*
*⚃➠ کلبی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اگر والدین اولاد کے مقابلے میں اعلی درجہ میں ہوں گے تو ان کی اولاد کو ان کے والدین کے درجہ میں فائز کیا جائے گا، اور اگر بیٹے والدین سے مرتبہ میں پڑے ہوئے ہوں گے تو والدین کو ان بیٹوں کے درجہ میں فائز کیا جائے گا _,"*
*🗂️_ حادی الارواح- 482,*
*⚃➠حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے مومن کی اولاد کے متعلق سوال کیا گیا تو فرمایا- وہ اپنے والدین میں سے بہتر کے پاس ہوں گے، اگر باپ ماں سے بہتر تھا تو وہ باپ کے ساتھ ہوں گے اور اگر ماں باپ سے بہتر تھی تو ماں کے ساتھ ہوں گے_,"*
*🗂️_ بحوالہ ابو نعیم،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ اولاد کی دعا سے درجات میں ترقی حاصل ہوگی _,"*
*⚃➠حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- بلا شبہ اللہ تبارک و تعالی نیک آدمی کا جنت میں درجہ بلند فرمائیں گے تو وہ عرض کرے گا اے رب ! میرے لیے یہ درجہ کہاں سے بڑھ گیا ؟*
*"_تو اللہ تعالی فرمائیں گے کہ تمہارے لئے تمہارے بیٹے کے استغفار کی وجہ سے ( تمہارا درجہ بلند کیا گیا ہے )_,"*
*🗂️_ مسند احمد -2/509, مجمع الزوائد 10/210,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ اعلٰی درجہ کے بعض مومنین کے مقامات _,*
*⚃➠ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جنت والے اپنے اوپر بالاخانوں میں رہنے والوں کو اپنے اعمال کی کمی بیشی کی وجہ سے ایسے دیکھیں گے جس طرح سے (لوگ) مغرب یا مشرق کے افق میں غائب ہونے والے چمکدار ستارے کو دیکھتے ہیں _,"*
*"_ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا - یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا یہ انبیاء کرام کی منازل ہوں گی جن میں ان کے سوا کوئی نہیں پہنچ سکے گا ؟*
*""_ فرمایا:- کیوں نہیں مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے ( ان بالا خانوں میں) وہ لوگ رہیں گے جو اللہ پر ایمان (کامل اور اعلیٰ درجہ کا) لائے اور اس کے رسولوں کی تصدیق کی ( کامل طور پر )_,"*
*🗂️_ مسلم - 2831, حادی الارواح-111,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _جنت کے درجات آیات قرآن کے برابر ہیں _,*
*⚃➠حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- حافظ قرآن جب جنت میں داخل ہوگا (تو اس کو) کہا جائے گا پڑھتا جا اور چڑھتا جا، تو وہ پڑھے گا اور ہر آیت کی جگہ ایک درجہ اور چڑھے گا حتیٰ کہ اس کو جتنا یاد ہوگا اس کا آخری حصہ بھی پڑھ لے گا _,"*
*🗂️ مسند احمد -2/192,*
*⚃➠فائدہ :- اس سے معلوم ہوا کہ حافظ قرآن (جو قرآن پر عمل بھی کرتا ہو) جنت کے اعلیٰ درجات پر فائز ہو گا بشرطیکہ اس کو قرآن پاک کا کافی حصہ یاد ہو، لاپرواہی سے بھول نہ جائے _,"*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ فردوس عرش سے کتنا قریب ہے ؟*
*⚃➠حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- تم اللہ تعالی سے فردوس مانگا کرو کیونکہ یہ جنت کا عمدہ حصہ ہے, اس (فردوس) کے رہنے والے جنتی عرش کی چر چراہٹ (کی آوازیں) سنیں گے_,"*
*🗂️_ بحوالہ طبرانی-8/294, مجمع الزوائد-10/398,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _جنت کے درجات کس چیز کے ہیں ؟*
*⚃➠ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جنت کے سو درجے ہیں ان میں کے ہر درجہ کا درمیانی فاصلہ آسمان و زمین کے فاصلے کے برابر ہے، ان میں سے پہلے درجہ کے گھر، کمرے، اس کے دروازے، پلنگ اور ان کے تالے (سب) چاندی کے ہوں گے _,"*
*"_ اور دوسرے درجہ کے گھر، کمرے، اس کے دروازے، اس کے پلنگ اور اس کے تالے سونے کے ہوں گے اور تیسرے درجہ کے گھر، اس کے کمرے، اس کے دروازے، اس کے پلنگ اور اس کے تالے یاقوت، لو لو اور زبرجد کے ہوں گے اور باقی ستانوے (97) درجے کس چیز سے بنے ہیں سوائے اللہ تعالی کے کوئی نہیں جانتا _,"*
*🗂️_ رواہ ابو نعیم- 2/234,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ درجات بلند کرنے والے اعمال _,*
*⚃➠حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالی خطائیں مٹاتے ہیں اور درجات بلند کرتے ہیں؟ (صحابہ کرام نے) عرض کیا:- یا رسول اللہ کیوں نہیں ؟*
*"_ فرمایا وضو کو سردی اور تکلیف کے وقت اچھی طرح سے کرنا، مسجد تک زیادہ قدم کرکے جانا، نماز پڑھ کر اگلی نماز کے انتظار میں رہنا، یہ ہے گناہوں سے بچنے کا موقع اور طریقہ _,"*
*🗂️_ بحوالہ مسلم، ترمذی -51,* •┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ جنت الفردوس چار ہیں _,*
*⚃➠ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:-(سورۃ الرحمن آیت نمبر 46)*
*"_ وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ ۞*
*"_( ترجمہ) جو اللہ کے سامنے پیش ہونے سے ڈر گیا ( اور گناہ کرنے سے رک گیا تو اس کے لیے) دو جنتیں ہیں ( ایک سونے کی اور ایک چاندی کی),*
*"_ اس کے بعد اللہ تعالٰی ارشاد فرماتے ہیں:-( سورۃ الرحمن آیت نمبر 62)*
*"_ وَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ ۞*
*"_ ( ترجمہ) ان ( گزشتہ) دو جنتوں کے نیچے دو جنتیں اور ہیں _,"*
*⚃➠ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- دو جنتیں ایسی ہیں کہ ان کے برتن ان کے زیور اور جو کچھ ان میں ہے چاندی کا بنا ہوا ہے، جنت والوں کے درمیان اور اس کے درمیان کہ وہ اپنے پروردگار کا دیدار کرے صرف ایک کبریائی کی چادر ہوگی اللہ کے چہرہ مبارک پر جنت عدن میں_,"*
*( مسند احمد-4/416)*
*⚃➠ فائدہ:- اس حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ جنت الفردوس کی تعداد چار ہیں، ان میں دو جنتیں سونے کی ہوں گی اور دو چاندی کی، یہ چار جنتیں اونچے درجہ کی ہوں گی اس لیے کہ ان کے اور اللہ تعالٰی کے دیدار کے درمیان کبریائی کی چادر ہوگی ان جنتوں والے جب چاہیں گے اللہ تعالٰی کا دیدار کر سکیں گے، دیگر بہت سی روایتوں میں آپ پڑھیں گے کہ اکثر جنتیں ایسی ہیں جن میں اللہ تعالٰی کے دیدار کا ایک وقت مقرر ہوگا، تو معلوم ہوا کہ وہ جنتیں ان کے علاوہ ہیں _,"*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ جنت الفردوس کی شان و شوکت _,*
*⚃➠حضرت عمرو بن سلامتہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- اللہ تعالی نے جنت الفردوس کا میدان اپنے دستِ مبارک سے بنایا پھر اس پر خالص سونے کی اینٹ سے اور خوب مہکنے والی مشک کی اینٹ سے اس کی تعمیر کی، اس میں عمدہ اقسام کے میوئوں کے درخت لگائے، عمدہ خوشبو پیدا کی، اس میں نہریں چلائیں پھر ہمارے پروردگار نے اپنے عرش پر جلوہ افروز ہو کر اس کی طرف دیکھا اور فرمایا مجھے میرے غلبہ کی قسم ! تجھ میں دائمی شراب پینے والا اور زنا کاری پر ڈٹا رہنے والا داخل نہیں ہوسکے گا _," ( ابو نعیم- 440)*
*⚃➠حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت میں فردوس ایک پہاڑ ہے اسی سے جنت کی نہریں نکلتی ہیں _," (وصف الفردوس-21)*
*⚃➠ حضرت حسان بن عطیہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- اللہ تعالی جنت الفردوس کی طرف ہر رات سحری کے وقت نظر کرتے ہیں اور ( اس کو) حکم دیتے ہیں کہ اپنے حسن کے ساتھ مزید حسین ہوجائے بے شک وہی لوگ کامیاب ہیں جو مومن ہیں _,"*
*( وصف الفردوس-20)*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ جنت الفردوس عرش کے نیچے ہے,*
*⚃➠ جنابِ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:- تم اللہ تعالی سے جنت الفردوس کا سوال کیا کرو کیونکہ یہ جنت کا عمدہ اور اعلٰی حصہ ہے اسی سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں اور یہ جنت الفردوس والے (عرش کے قریب ہونے کی وجہ سے) عرش کی چرچراہٹ کی آواز بھی سنیں گے _,"*
*🗂️_ وصف الفردوس-55, مجمع الزوائد-10/398,*
*"'_فائدہ:- علامہ قرطبی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ جنتیں سات ہیں:-( ١) دارالجلال (٢)_ دارالسلام (٣)_ دارالخلد (٤)_ جنت ادن، (٥)_ جنت الماوی (٦)_ جنت نعیم، (٧)_ جنت الفردوس_,"*
*"_اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ فقط چار ہیں، ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی سابقہ حدیث کی بنا پر علامہ حلیمی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس کو اختیار کیا اور فرمایا ہے دو جنتیں مقربین کی ہوں گی اور دوسرے درجہ کی دو جنتیں حضرات اصحاب الیمین کی لیکن ہر جنت میں کئی درجات، منزلیں اور دروازے ہوں گے _,"*
*🗂️ تذکرۃ القرطبی، 440،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_جنت کے نام اور خصوصیات -,*
*⚃➠ باعتبار ذات کے ایک جنت ہے، مگر باعتبار صفات کے اس کے کئی نام ہیں، جس طرح سے اسمائے باری تعالی، اسمائے قرآن، اسمائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، اسمائے قیامت اور اسمائے دوزخ بہت ہیں مگر مقصود ان میں ذات واحد ہوتی ہے، (مگر ہاں اس کے درجات بہت ہیں)*
*"_ (١) جنت :- یہ جنت کا مشہور نام ہے جو اس گھر اور اس کی تمام قسم کی نعمتوں، لزتوں و راحتوں، سرور اور آنکھوں کی ٹھنڈکوں پر استعمال ہوتا ہے، جنت عربی میں باغ کو کہتے ہیں اور باغ بھی ایسا جس کے درخت اور پودے گھنے ہوں اور داخل ہونے والا ان میں چھپ جائے_,"*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر- 219 ,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_(2)_ دارالسلام اسلام _,*
*⚃➠اللہ تعالی نے جنت کا ایک نام دارالسلام بھی رکھا ہے, اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں :۔*
*"_ لَهُمْ دَارُ السَّلَامِ عِندَ رَبِّهِمْ _" ( انعام - 127)*
*"_( ترجمہ)_ مومنین کے لیے ان کے رب کے پاس دارالسلام ہے _,*
*⚃➠ اور ایک جگہ ارشاد فرمایا :-*
*"_ وَاللَّهُ يَدْعُو إِلَىٰ دَارِ السَّلَامِ _," ( سورہ یونس- 25)*
*"_( ترجمہ)_ اور اللہ تعالی لوگوں کو دارالسلام کی طرف بلاتا ہے _,*
*⚃➠جنت اس نام کی سب سے زیادہ مستحق ہے، کیونکہ یہ ہر آفت اور مکروہ چیز سے امن و سلامتی کا گھر ہے، یہ اللہ تعالی کا گھر ہے کیونکہ اللہ تعالی کا ایک نام "سلام" بھی ہے جس نے اس کو سلامتی والا بنایا ہے اور اس کے مکینوں کو مامون و محفوظ فرمایا ہے،*
*⚃➠یہ جنت والے بھی آپس میں سلام کا تحفہ پیش کریں گے اور فرشتے بھی ان کے سامنے جس دروازے سے داخل ہوں گے سلام علیکم کہیں گے اور رب رحیم کی طرف سے بھی سلام پیش کیا جائے گا اور جنت والے درست بات کریں گے اس میں کوئی لغو، بے ہود گی اور بے کار پن نہیں ہوگا _,"*
*🗂️_جنت کے حسین مناظر- 219,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _(3)_ دارالخلد :- جنت کا یہ نام اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ اہل جنت ہمیشہ کے لئے اس میں رہیں گے وہاں سے کبھی نہ نکلیں گے، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:-(- سورۃ هود آیت نمبر 108):-*
*"_ عَطَآءً غَيۡرَ مَجۡذُوۡذٍ _,*
*"_ ( ترجمہ) عطاء ہے تیری رب ختم ہونے والی _,"*
*★_ ( 4) دارالمقامہ :- اللہ تعالی جنت والوں کی زبانی قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں- (سورۃ- فاطر آیت نمبر 34-35)*
*"_ وَقَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡۤ اَذۡهَبَ عَـنَّا الۡحَزَنَ ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَـغَفُوۡرٌ شَكُوۡرُ ۞ اۨلَّذِىۡۤ اَحَلَّنَا دَارَ الۡمُقَامَةِ مِنۡ فَضۡلِهٖۚ لَا يَمَسُّنَا فِيۡهَا نَصَبٌ وَّلَا يَمَسُّنَا فِيۡهَا لُـغُوۡبٌ ۞*
*"_ ( ترجمہ ) اور کہیں گے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہم سے غم کو دور کیا ہے، بےشک ہمارا پروردگار بڑا بخشنے والا بڑا قدردان ہے، جس نے ہم کو اپنے فضل سے ہمیشہ رہنے کے مقام ( دارالمقامہ) میں لا اتارا جہاں پر نہ ہمیں کوئی کلفت پہنچے گی اور نہ کوئی ہم کو خستگی پہنچے گی _,"*
*★_ حضرت مقاتل اس آیت میں دارالمقامہ کی تفسیر دارالخلد کے ساتھ کرتے ہیں جس میں جنتی ہمیشہ رہیں گے نہ ان کو موت آئے گی اور نہ ہی ان کو اس سے نکالا جائے گا _,"*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر- 220,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ جنت الماویٰ :- اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں،( سورہ النجم آیت 15)*
*"_ عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ۔ __,*
*"_ یعنی سدرۃ المنتہیٰ کے پاس ہی جنت الماویٰ ہے، عربی میں الماویٰ ٹھکانے کو کہتے ہیں یعنی رہنے کی جگہ صرف جنت ہے،*
*⚃➠حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہی وہ جنت ہے جہاں تک حضرت جبرائیل اور حضرات ملائکہ رہتے ہیں_,"*
*⚃➠"_اور حضرت مقاتل اور کلبی کہتے ہیں کہ یہ وہ جنت ہے جس میں شہیدوں کی روحیں جاکر رہتی ہیں،*
*"_حضرت کعب کہتے ہیں کہ جنت الماویٰ وہ جنت ہے جس میں سبز رنگ کے پرندے رہتے ہیں, انہی میں شہداء کی روحیں چرتی پھرتی ہیں،*
*⚃➠اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:-( سورہ النازعات، آیت 40 -41)::-"*
*"_ وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ .فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَىٰ _,"*
*"_ (ترجمہ ) پس جو شخص اپنے رب کے سامنے پیش ہونے سے ڈر گیا اور نفس کو اس کی خواہشات سے باز رکھا پس جنت ہی اس کا ٹھکانہ ہے _,"*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر- 221,* •┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ (6)_ جنت عدن _,"*
*⚃➠یہ بھی جنت کا ایک نام ہے اور صحیح یہ ہے کہ تمام جنتوں کا مجموعی نام ہے اور سب جنتیں جنات عدن ہیں، اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں( سورہ مریم-61) :-*
*"_ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدَ الرَّحْمَٰنُ عِبَادَهُ بِالْغَيْبِ _,"*
*"_( ترجمہ)_ ان جنات عدن میں جن کا رحمٰن نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ فرمایا ہے ( وہ اس کے وعدہ کی ہوئی چیز کو ضرور پہنچے گے)*
*"_ اور ارشاد فرمایا ( سورہ اصف-12) :-*
*"_ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْن_,"*
*"_ ( ترجمہ) _ جنتی جنت عدن میں ( ہمیشہ کی جنتوں) میں پاکیزہ گھروں میں رہیں گے,*
*⚃➠(فائدہ ) _ حضرت عبدالملک بن حبیب قرطبی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ "دارالجلال" اور "دارالسلام" اللہ تعالی کی طرف منسوب ہیں, لیکن جنت عدن جنت کا درمیانی اور بلند حصہ ہے اور تمام جنتوں سے اونچی ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت سعید بن مسیب رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ اللہ تعالی کا گھر ہے، جس سے اس کا عرش سجا ہے باقی جنتیں اس کے اردگرد ہیں لیکن یہ ان سب سے افضل، بہتر اور زیادہ قریب ہے _,"*
*🗂️ وصف الفردوس -20 ابو نعیم -9,* •┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _(7)_ دار الحیوان :- اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں ( سورہ عنکبوت آیت 64):-*
*"_ وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ _,"*
*(ترجمہ)_ بلا شبہ دارالاخرۃ ہی دار الحیوان ہے _,"*
*⚃➠"_مفسرین کے نزدیک دارالاخرۃ سے دار الحیوان اور دار الحیاۃ مراد ہے، یعنی جنت میں ہمیشہ کی زندگی ہوگی موت نہیں ہوگی، اس آیت کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ آخرت کی زندگی ہی اصل زندگی ہے، اس میں نہ کبھی فتور آئے گا نہ کبھی فنا، یعنی جنت کی زندگی دنیا کی زندگی کی طرح نہیں ہوگی _،*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر- 223،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _(8) جنت الفردوس :- اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں، سورہ الکہف آیت 107):-*
*"_ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا _,"*
*"_( ترجمہ) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک کام کیے ان کی مہمانی کے لیے جنت الفردوس ( فردوس کے باغ) ہوں گے _,*
*⚃➠"_ فردوس ایک ایسا نام ہے جو تمام جنت پر بھی بولا جاتا ہے اور جنت کے افضل اور اعلیٰ درجہ پر بھی بولا جاتا ہے، لیث رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ فردوس انگوروں کے باغ والی جنت ہے، حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ یہ ایسی جنت ہے جو درختوں سے لپٹی ہوئی ہے (یعنی بہت درختوں والی ہے اور گھنے درختوں والی ہے)*
*⚃➠_ اگرچہ فردوس بول کر تمام جنت مراد لی جا سکتی ہے مگر درحقیقت یہ جنت کے اعلیٰ درجہ کا نام ہے، اس لئے جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم اللہ تعالیٰ سے (جنت کا) سوال کرو تو اس سے جنت الفردوس مانگا کرو_,"*
*🗂️ جنت کے حسین مناظر -223,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _ 9 جنات النعیم _,"*
*"⚃➠_ اللہ تعالی نے جنت النعیم کا ذکر سورہ لقمان آیت 18 میں فرمایا ہے:-*
*"_ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتُ النَّعِيمِ _,*
*"_( ترجمہ) بلاشبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ان کے لیے جنات النعیم ( نعمتوں والی جنت) ہیں_,"*
*⚃➠"_یہ بھی تمام جنتوں کا مجموعی نام ہے کیونکہ کہ جنت کے کھانے, پینے, لباس اور صورتیں، پاکیزہ ہوائیں، خوبصورت مناظر، وسیع مکانات وغیرہ ظاہری اور باطنی نعمتوں سب کو مشتمل ہے _,"*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر- 222*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_ مقام الامین _,*
*⚃➠_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں,( سورہ الدخان- آیت 51 -52):-*
*"_ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ _,"*
*"_( ترجمہ) بے شک خدا سے ڈرنے والے مقام امین ( امن کی جگہ ) میں رہیں گے یعنی باغوں میں اور نہروں میں _,"*
*"_ اللہ تعالی مزید فرماتے ہیں، (سورہ الدخان, آیت 55):-*
*"_ يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ _,"*
*"_(ترجمہ)_ وہاں اطمینان سے ہر قسم کے میوے منگاتے ہوں گے _,"*
*⚃➠ ان دونوں مقامات میں اللہ تعالی نے مکان اور طعام کے امن کو جمع فرمایا ہے چنانچہ وہ مکان سے نکلنے کا خوف کریں گے نہ نعمتوں سے الگ ہونے کا اور نہ موت کا _,"*
*🗂️ جنت کے حسین مناظر - 223,* •┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ 11_ مقعد صدق _,*
*⚃➠ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ہے، ( سورہ القمر، آیت 54-55):-*
*"_ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ .فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ _,"*
*"_( ترجمہ ) بے شک ہر پرہیزگار لوگ باغوں میں اور نہروں میں ہوں گے ایک محدہ مقام ( مقعد صدق) میں_,"*
*"_ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے جنتوں کا نام مقعد صدق ذکر کیا ہے _,"*
*☞_ 12_ طوبیٰ _,*
*⚃➠ حضرت سعید بن مسجوح رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ ہندی زبان میں جنت کا نام طوبیٰ ہے _,"*
*☞ جنت عدن اور دارالسلام کی افضلیت :-*
*⚃➠ ابن عبد الحکم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جنت عدن جنت کے باقی درجات سے نو گنا بڑی ہے اور جنت دارالسلام جنت عدن سے نو لاکھ گنا بڑی ہے _,"*
*⚃➠ جنت کے ان تمام ناموں کے متعلق تمام تفصیلات حادی الارواح سے ماخوذ ہے اور بعض مقامات پر ابن قیم رحمتہ اللہ کے بیان کردہ مضامین اور احادیث کے حوالے سے بعض کتابوں سے نقل کیے گئے ہیں _,"*
*🗂️ _ جنت کے حسین مناظر- 224,* •┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ سب سے افضل جنت _,"*
*⚃➠ جس طرح اللہ تعالی نے تمام فرشتوں سے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو، تمام انسانوں سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو، تمام آسمانوں سے اوپر والے آسمان کو، شہروں سے مکہ کو، مہینوں سے اشہر حرم کو، راتوں سے لیلۃ القدر کو، دنوں سے جمعہ کو، رات سے اس کے درمیانی حصہ کو، اوقات سے نماز کے اوقات کو فضیلت بخشی ہے،*
*"_ اسی طرح اللہ تعالی نے جنت میں سے ایک جنت کو اپنے لیے منتخب کیا, اس کو اپنے عرش سے قریب کی خصوصی بخشی، اپنے ہاتھ سے اس میں پودے لگائے اور وہ جنت تمام جنتوں کی سردار کہلایی،*
*⚃➠ اللہ کی ذات پاک ہے، جو چاہتی ہے مخلوقات کی تمام اقسام و انواع میں کسی ایک کو افضلیت کا شرف بخشتی ہے _,"*
*🗂️ _جنت کے حسین مناظر- 226,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _ کن چیزوں کو اللہ تعالی نے اپنے ہاتھ مبارک سے پیدا کیا -,*
*⚃➠"_حضرت عبد اللہ بن الحارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ اللہ تعالٰی نے تین چیزیں اپنے ہاتھ مبارک سے پیدا فرمائیں (١) حضرت آدم علیہ السلام کو اپنے ہاتھ سے بنایا (٢) تورات کو اپنے ہاتھ سے لکھا، (٣) اور جنت الفردوس کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا _,"*
*"_ پھر فرمایا مجھے میرے غلبہ اور جلال کی قسم اس میں شراب کا عادی اور دیوث داخل نہ ہو سکے گا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم شراب کے عادی کو تو جانتے ہیں یہ دیوث کون ہے ؟ فرمایا- وہ شخص جو بدکاری کو اپنی بیوی میں برقرار رکھے _,"*
*🗂️_ الدارمی، حادی الارواح 145, کنز العمال -,15137,*
*⚃➠حضرت شمر بن عطیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے جنت الفردوس کو اپنے ہاتھ سے بنایا وہ اس کو ہر جمعرات کو کھولتا ہے اور حکم دیتا ہے کہ تو میرے اولیاء ( دوستوں) کے لئے پاکیزگی اور عمدگی کے لحاظ سے زائد ہو جا _,"*
*🗂️ _ ابو الشیخ، حادی الارواح 146,*
*⚃➠حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- اللہ تعالی نے جنت عدن کو اپنے دست مبارک سے بنایا، اس کی ایک اینٹ سفید موتی کی ہے اور ایک اینٹ سرخ یاقوت کی ہے اور ایک سبز زبرجد کی ہے، اس کا گارا کستوری کا ہے، اس کی بجری لولو موٹی ہیں اور اس کی گھاس زعفران کی ہے،*
*"_پھر اللہ تعالی نے فرمایا -(اب) تو بول ! تو اس نے کہا بلاشبہ وہی لوگ کامیاب ہوئے جو مومن ہیں، تو اللہ تعالی نے فرمایا مجھے میرے غلبہ اور جلال کی قسم ! کوئی بخیل تیرے اندر داخل ہو کر میرا پڑوسی نہیں بنے گا _,"*
*🗂️- حادی الارواح-146, در منثور-6/196, حاکم -2/392,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _ اہل جنت کی صفوں کی تعداد _,*
*⚃➠"_ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :-*
*"_ اہل جنت کی( قیامت کے دن) ایک سو بیس (120) صفیں ہوں گی( ان میں) سے میری امت کی اسی(80) صفیں ہوں گی_,"*
*🗂️ ابو نعیم-239, معجم کبیر طبرانی -10350, مجمع الزوائد -10/403,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ *"_بغیر حساب کے جنت میں داخل ہونے والے _,"*
*⚃➠"_حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:-*
*"_ میری امت میں سے ایک جماعت جنت میں داخل ہوگی یہ (تعداد میں) ستر ہزار ہو گے، ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح چمک رہے ہوں گے، حضرت عکاشہ بن محصن جنہوں نے اپنے اوپر دھاری دار چادر لے رکھی تھی عرض کیا- یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالی سے دعا کریں کہ وہ مجھے ان حضرات میں شامل کر دیں، تو آپ ﷺ نے دعا فرمائی کہ اے اللہ اس کو ان حضرات میں شامل کر دے_,"*
*"_پھر ایک انصاری صحابہ میں سے ایک شخص کھڑے ہوئے انہوں نے بھی عرض کیا- یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے، تو آپ ﷺ نے فرمایا- عکاشہ تم سے سبقت کر گیا _,"*
*🗂️_ بخاری -6542, مسلم - 369,216,*
*⚃➠"_ ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ ارشاد فرما رہے تھے:-*.
*"_ میرے رب نے میرے ساتھ وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار کو جنت میں داخل فرمائیں گے نہ تو انکا حساب ہوگا نہ ان کو عذاب ہوگا ( اور ) ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار اور اللہ تعالی کی لپوں میں سے تین لپیں (مسلمانوں میں سے بغیر حساب کے اور بغیر سزا کے جنت میں جائیں گے )*
*🗂️_ احمد -5/268, ترمذی 2437, طبرانی کبیر 9/8/129,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*"_جنت میں بغیر حساب جانے والوں کی صفات -*
*"_ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- تین قسم کے لوگ لوگ جنت میں بغیر حساب کے داخل ہوں گے:-*
*(١)_ وہ شخص جس نے اپنا کپڑا دھویا لیکن اس کو لگانے کے لئے خوشبو میسر نہ رئی،*
*"_ (٢)_ وہ شخص جس کے چولہے پر دو ہانڈیاں (ایک وقت میں) کبھی نہ چڑھی ہو،*
*(٣)& وہ شخص جس کو پانی کی دعوت دی گئی مگر اس سے یہ نہ پوچھا گیا کہ تم کون سا پانی ( شربت, پانی) پسند کرتے ہو_,"*
*🗂️_ در منثور-2/99,*
*"_حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جس آدمی نے ویرانے میں (مسافروں وغیرہ کے لئے) کوئی کنواں کھودا اللہ تعالی کی رضا کے لئے, وہ بھی بغیر حساب جنت میں جائے گا _,"*
*🗂️ _ قرطبی -2/374 کنزالعمال -6078,*
[
*⚃➠ حضرت علی بن حسین رحمۃ اللہ فرماتے ہیں، "_جب قیامت کا دن ہو گا ایک منادی ندا کرے گا تم میں سے فضیلت والے کون ہیں ؟ تو انسانوں میں سے کچھ لوگ کھڑے ہوں گے, ان سے کہا جائے گا جنت کی طرف چلو، پھر ان کی ملاقات فرشتوں سے ہوگی تو وہ کہیں گے تم کہاں جارہے ہو ؟ تو وہ حضرات کہیں گے جنت کی طرف, فرشتے پوچھیں گے حساب سے پہلے ؟ وہ کہیں گے ہاں, وہ پوچھیں گے تم کون ہو؟ وہ کہیں گے ہم فضیلت والے ہیں, فرشتے کہیں گے تمہاری کون سی فضیلت ہے؟*
*"_وہ جواب دیں گے کہ جب ہمارے ساتھ جہالت کا برتاؤ کیا جاتا تھا ہم بردباری اختیار کرتے تھے، جب ہم پر ظلم کیا جاتا تھا ہم صبر کرتے تھے، جب ہمارے ساتھ کوئی برائی کی جاتی تھی ہم معاف کر دیتے تھے،*
*"_فرشتے کہیں گے کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ نیک عمل کرنے والوں کے لئے بہترین اجر ہے _,"*
*⚃➠ پھر ایک منادی ندا کرے گا اہل صبر کھڑے ہو جائیں، تو انسانوں میں سے کچھ لوگ کھڑے ہوں گے یہ بہت کم ہوں گے، ان کو حکم دیا جائے گا جنت کی طرف چلے جاؤ، تو ان کو بھی فرشتے ملیں گے اور ان سے ایسا ہی کہا جائے گا، تو وہ کہیں گے ہم اہل صبر ہیں، وہ پوچھیں گے تمہارا صبر کیا تھا ؟*
*"_وہ کہیں گے ہم نے اللہ کی فرمانبرداری میں اپنے نفسوں کو (ان کی خواہشات سے) روکا اور ہم نے اللہ کی نافرمانیوں سے اس کو باز رکھا _,"*
*"_فرشتے کہیں گے تم جنت میں داخل ہو جاؤ نیک عمل کرنے والوں کے لیے بہترین اجر ہے،*
*⚃➠ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ پھر ایک منادی ندا کرے گا اب اللہ کے پڑوسی کھڑے ہو جائیں، تو انسانوں میں سے کچھ لوگ کھڑے ہوں گے، یہ بھی بہت کم ہوں گے، ان کو بھی حکم ہوگا جنت کی طرف چلے جاؤ، تو ان سے بھی فرشتے ملیں گے اور ان کو بھی ویسا ہی کہا جائے گا کہ تم کس عمل سے اللہ تعالی کے اس کے گھر میں پڑوسی بن گئے ؟*
*"_وہ کہیں گے ہم صرف اللہ تعالی کی محبت میں ایک دوسرے (مسلمانوں) کی زیارت کرتے تھے اور اللہ تعالی ہی کی خاطر آپس میں مل کر بیٹھتے تھے اور اللہ تعالی ہی کے لیے ہم ایک دوسرے پر خرچ کرتے تھے، فرشتے کہیں گے تم بھی جنت میں داخل ہو جاؤ نیک عمل کرنے والوں کے لئے بہترین اجر ہے _,"*
*🗂️_تذکیرۃ القرطبی- 2/374 بحوا لہ ابو نعیم،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*⚃➠ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- "_جب اللہ تعالی پہلے اور پچھلے (انسانوں اور جنات) کو ایک میدان میں جمع کریں گے تو ایک منادی عرش کے نیچے سے ندا کرے گا اللہ کی معرفت رکھنے والے کہاں ہیں ؟ محسن کہاں ہیں ؟ (جو عبادت کرتے وقت گویا خدا کو دیکھتے تھے یا یہ یقین کرتے تھے کہ اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے )*
*⚃➠"_فرمایا کہ لوگوں میں سے ایک جماعت اٹھے گی اور اللہ تعالی کے سامنے کھڑی ہو جائے گی, اللہ تعالی فرمائیں گے حالانکہ وہ اس کو خوب جانتے ہوں گے تم کون ہو ؟ تو وہ عرض کریں گے ہم اہل معرفت ہیں آپ کے ساتھ ہم نے آپ کو پہچانا تھا اور آپ نے ہمیں اس لائق بنایا تھا _,"*
*"_تو اللہ تعالی فرمائیں گے تم نے سچ کہا, پھر اللہ تعالی فرمائیں گے تم پر کوئی سزا اور تکلیف نہیں تم میری رحمت کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ _,"*
*⚃➠"_جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا پڑے اور فرمایا اللہ تعالی ان حضرات کو روز قیامت کی ہولناکیوں سے نجات عطا فرما دیں گے _,"*
*🗂️_ تذکیرۃ القرطبی- 2/375 بحوالہ ابو نعیم،*
*⚃➠حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں- جب قیامت کا دن ہو گا ایک منادی ندا کرے گا تم ابھی جان لو گے اصحاب الکرم ( بزرگی اور شان والے) کون ہیں ہر حال میں اللہ تعالی کی حمد و ثنا کرنے والے کھڑے ہوجائیں, تو وہ کھڑے ہو جائیں گے اور ان کو جنت کی طرف روانہ کر دیا جائے گا _,"*
*"_پھر دوسری مرتبہ ندا کی جائے گی تم آج عنقریب جان لو گے اصحاب الکرم کون ہیں، وہ لوگ کھڑے ہو جائیں جن کے پہلو ( رات کے وقت) اپنے بستروں سے (عبادت کے لیے) الگ رہتے تھے جو اپنے رب کو خوف اور طمع کے ساتھ پکارا کرتے تھے اور جو کچھ ہم نے ان کو رزق دیا تھا اس سے کھرچ کرتے تھے( زکوۃ و صدقات کی شکل میں)_,*
*"_چنانچہ یہ حضرات کھڑے ہوں گے اور ان کو بھی جنت کی طرف روانہ کر دیا جائے گا,*
*"_پھر تیسری مرتبہ ندا کی جائے گی تم ابھی جان لو گے اصحاب الکرم کون لوگ ہیں وہ لوگ کھڑے ہوجائیں جن کو اللہ تعالی کے ذکر سے کوئی خرید و فروخت غافل نہیں کرتی تھی، چنانچہ ان کو بھی جنت کی طرف روانہ کر دیا جائے گا _,"*
*🗂️_ تزکرۃ القرطبی-2/375,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ "_حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت سب سے پہلے جنت میں جائیں گے_,*
*⚃➠"_حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- ہم آخری امت ہیں ( لیکن ) روز قیامت ( ہم ) سب سے پہلے (قبروں سے) اٹھیں گے اور ہم ہی سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے, بس اتنی بات ہے کہ ان ( یہود و نصاریٰ کو) ہم سے پہلے کتاب (تورات زبور انجیل) عطا کی گئی اور ہمیں ان کے بعد (قرآن پاک) عطا کیا گیا_,"*
*"_پس انہوں نے (ہم سے قرآن کے حق ہونے میں) اختلاف کیا, پس جس چیز کے حق ہونے میں انہوں نے اختلاف کیا اللہ تعالی نے (اس میں) ہمیں ہدایت عطا فرمائی ( اور اب اسلام آنے کے بعد وہ مسلمان نہ ہونے کی وجہ سے گمراہی میں رہ کر دوزخ کو جائیں گے _,*
*🗂️_ مسلم -255,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*★_ سب سے پہلے انبیاء جائیں گے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت_,*
*"_حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں:-*
*"_جنت تمام انبیاء علیہ السلام پر حرام ہے جب تک میں اس میں داخل نہ ہو جاؤں (یعنی پہلے میں داخل ہوں گا پھر تمام انبیاء علیہ السلام) اور (جنت) تمام امتوں پر حرام ہے حتیٰ کہ میری امت اس میں داخل ہو جائے ( اس کے بعد امتیں جنت میں جائیں گی)_,"*
*🗂️_ حادی الارواح- 153 کنزالعمال، مجمع الزوائد،*
*"_فائدہ :- یہ امت باقی امتوں سے پہلے زمین سے باہر آئے گی اور موقف میں سب سے اعلٰی مقام پر سب سے پہلے سرفراز ہو گی اور سب سے پہلے عرش کے سائے میں سبقت کرے گی اور سب سے پہلے ان کا حساب و کتاب ہوگا اور سب سے پہلے صراط کو عبور کرے گی ابھی اور سب سے پہلے جنت میں داخل ہوگی_,"*
*"_ پس جنت سب انبیاء علیہ السلام پر حرام ہے جب تک کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس میں داخل نہ ہوں اور سب امتوں پر حرام ہے جب تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت اس میں داخل نہ ہو _,"*
*🗂️_ حادی الارواح -153,*
*☞_ انبیاء علیہ السلام کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جنت میں جائیں گے _,*
*⚃➠حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- میرے پاس جبرائیل تشریف لائے تھے اور میرا ہاتھ پکڑ کر جنت کا وہ دروازہ دکھلایا جس سے میری امت داخل ہو گی_,"*
*"_حضرت ابوبکر (صدیق) رضی اللہ عنہ نے عرض کیا- یا رسول اللہ! میں پسند کرتا ہوں کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا حتیٰ کہ میں بھی اس دروازے کو دیکھ لیتا _,"*
*"_ تو سرکار رسالت پناہ ﷺ نے ارشاد فرمایا- سن لو اے ابو بکر میری امت میں سب سے پہلے آپ جنت میں جائیں گے _,"*
*🗂️_مسند احمد, ابو داؤد, مشکوۃ- 6024, کنزالعمال- 32551,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
_ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی جنت میں سبقت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا محل _,"*
*"_حضرت بریدہ بن حصیب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کے وقت حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا:-*
*"_اے بلال ! تم مجھ سے جنت میں کیسے سبقت کر گئے, میں جب بھی جنت میں داخل ہوا اپنے سامنے سے تمہارے چلنے کی آواز سنتا ہوں (چناچہ) میں گزشتہ رات بھی (جنت میں) گیا تو اپنے سامنے سے تمہارے چلنے کی آواز سنی,*
*"_پھر میں ایک چوکور محل پر آیا جو سونے کا بنا ہوا تھا، میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ انہوں نے بتایا یہ ایک عربی شخص کا ہے, میں نے کہا میں بھی تو عربی ہوں, یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کا یہ قریش کے آدمی کا ہے, میں نے کہا میں بھی تو قریشی ہوں, یہ محل کس کا ہے ؟ انہوں نے کہا امت محمد کے ایک شخص کا ہے, میں نے کہا میں محمد ہوں, یہ محل کس کا ہے ؟ انہوں نے کہا عمر بن خطاب کا ہے _,"*
*"_تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا- یا رسول اللہ ! میں نے جب بھی اذان دی ہے دو رکعت ادا کی ہے اور جب بھی وضو ٹوٹا ہے اسی وقت وضو کیا ہے اور میں نے تہیا کر لیا ہے کہ اللہ تعالی کے نام کی دو رکعت میرے ذمہ ہیں _",*
*"_تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- ( یہ سبقت) ان رکعات کی وجہ سے ہے _,"*
*🗂️ مسند احمد -5/354, ترمذی-3689,*
*"_فائدہ - اس حدیث کا یہ مطلب نہیں ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جنت میں جائیں گے بلکہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ حضور ﷺ کے آگے آگے بطور دربان اور خادم کے چلیں گے _,"*
*"_جیسا کہ ایک حدیث میں ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو روز قیامت روزہ مبارک سے اٹھایا جائے گا تو حضرت بلال آپ کے سامنے اذان دیتے ہوئے چلیں گے _,"*
*🗂️_ حادی الارواح -185,*
*☞ _سب سے پہلے جنت میں جانے والے گروپ کی صفات _,*
*⚃➠ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :-*
*"_سب سے پہلے جو جماعت جنت میں داخل ہو گی ان کی صورتیں چودہوی رات کے چاند کی صورت جیسی ہوں گی، یہ نہ تو جنت میں تھو کی گے نہ ناک بہے گی اور نہ ہی اس میں پاخانہ کریں گے ( یعنی ان تینوں عیبوں سے پاک ہوں گے)*
*"_ ان کے برتن اور کنگھیاں سونے اور چاندی کی ہوں گی، ان کی انگیٹھیاں اگر کی لکڑی کی ہوں گی، ان کا پسینہ کستوری کا ہوگا، ان میں سے ہر کے لئے دو بیویاں ایسی ہوں گی جن کی پنڈلی کا گودا ان کے حسن کی وجہ سے گوشت کے اندر سے نظر آئے گا _,"*
*"_ ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہوگا اور نہ آپس میں کوئی بغض ہوگا، ان کے دل ایک دل (کی طرح) ہوں گے, یہ صبح شام اللہ تعالی کی تسبیح کہیں گے _,"*
*🗂️_ بخاری 3245, مسلم 2834,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
: *"_پہلے اور دوسرے درجہ کے جانے والے جنتیوں کی صفات:-*
*"_حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا ان کی صورت چودہویں رات کے چاند کی طرح ہوگی اور وہ لوگ جو ان کے بعد (جنت میں) جائیں گے ان کی صورت کی چمک دمک آسمان میں تیز روشن ستارے کی طرح ہوگی, یہ جنتی نہ پیشاب کریں گے نہ پاخانہ نہ تھوک نہ رینٹ، ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی، ان کا پسینہ کستوری کا ہوگا، ان کی انگیٹھیاں اگر کی ہوں گی، ان کی بیویاں حورعین ہوں گی، ان کی اخلاق ایک ہی آدمی کے خلق (جیسے) ہوں گے, ان کی صورت اپنے ابا حضرت آدم علیہ السلام کی صورت پر ہوگی لمبائی میں ساٹھ ہاتھ کا قد ہوگا _,"*
*🗂️_ بخاری 3327, مسند احمد -7429,*
*★_ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- سب سے پہلے جن کو جنت کی طرف بلایا جائے گا وہ "حمادون" ہوں گے جو (دنیا میں) خوشی اور تکلیف میں اللہ تعالٰی کی حمد و ثناء بجا لاتے تھے _,"*
*🗂️ _ طبرانی 1/103, حاکم 1/502, کنزالعمال 6410,*
: *"_سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے تین قسم کے حضرات _,"*
*"_حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- میرے سامنے میری امت کے ان تین قسم کے لوگوں کو پیش کیا گیا جو سب سے پہلے جنت میں جائیں گے اور ان تین قسم کے لوگوں کو پیش کیا گیا جو سب سے پہلے دوزخ میں جائیں گے_,*.
*"_ پس وہ پہلے تین جو جنت میں جائیں گے (١) شہید (٢) وہ مملوک غلام جس کو دنیا کی غلامی نے اس کے پروردگار کی عبادت سے نہیں روکا (٣)_ فقیر عیال دار دست سوال دراز کرنے سے بچنے والا_,*
*"_ اور وہ تین قسم کے لوگ جو سب سے پہلے دوزخ میں جائیں گے- (١) امیر زبردستی سے مسلط ہو جانے والا (٢) دولتمند جو اپنے مال میں اللہ کا حق ادا نہ کرے (٣) بڑ مارنے والا تنگ دست فقیر _,"*
*مسند احمد 2/425, حادی الارواح -156, ابو نعیم -80,*
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ _فقراء مہاجرین کی فرشتوں پر فضیلت حضرت اور جنت میں پہلے داخل ہونا _,*
*⚃➠_ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ کیا تمہیں معلوم ہے جنت میں سب سے پہلے کون داخل ہوگا ؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول خوب جانتے ہیں، فرمایا مہاجرین میں فقراء حضرات جو گرمی سردی وغیرہ کے مشکل اوقات میں شریعت کے مشکل اعمال کو عمدگی سے ادا کرتے ہیں، ان میں سے جب کوئی فوت ہوتا ہے تو اس کی ضرورت اس کے سینے میں باقی رہتی ہے اس کے پورا کرنے کی اس نے ہمت نہیں ہوتی _,"*
*"_فرشتے عرض کریں گے - اے ہمارے رب ! ہم آپ کے فرشتے ہیں ( آپ کے) کاموں کے محافظ اور زمہ دار ہیں آپ کے آسمانوں کے مکین ہیں آپ ان کو ہم سے پہلے جنت میں داخل نہ فرمائیے _,"*
*"تو اللہ تعالی فرمائیں گے- یہ میرے وہ بندے ہیں جنہوں نے میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کیا اور مشکل اوقات میں شریعت پر عمل کرنا نہیں چھوڑا، جب ان میں سے کوئی فوت ہوتا تھا اس کی حاجت اس کے سینے میں باقی رہتی تھی جس کے پورا کرنے کی اس میں طاقت نہیں تھی، پس وقت ہر دروازے سے ان کے پاس فرشتے حاضر ہوں گے (اور یہ کہیں گے) تم پر سلام ہو بوجہ تمہارے صبر کرنے کے پس آخرت آخرت کا گھر کتنا ہی اچھا ہے، (جس میں تمہاری تمام خواہشات پوری ہوں گی)*
*🗂️_ مسند احمد- 2/168, بزار -3665, مجمع الزوائد -10/259,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ "_غریب جنت کی نعمتوں میں اور امیر حساب کی گردش میں_,"*
*⚃➠"_جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- تم غریبوں کے حق میں اللہ تعالی سے ڈرتے رہو کیونکہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے میری مخلوق میں سے میرے مخلص دوست کہاں ہیں ؟ تو فرشتے عرض کریں گے - اے ہمارے پروردگار ! وہ کون لوگ ہیں ؟ تو اللہ تعالی ارشاد فرمائیں گے وہ فقراء محتاج جو (مصیبتوں اور تنگ دستی میں) صبر کرتے تھے میری تقدیر پر راضی رہتے تھے ان کو جنت میں داخل کر دو_,"*
*⚃➠"_حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ان کو جنت میں داخل کر دیا جائے گا, وہ (جنت میں عیش سے) کھاتے پیتے ہوں گے جبکہ امیر لوگ حساب کتاب کی گردش میں ہوں گے _,"*
*🗂️_ کتاب الزہد ابن مبارک -2/80، تزکرۃ القرطبی -2/469,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _غریب امیروں سے 500 سال پہلے جنت میں جائیں گے _,*
*⚃➠"_حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- غریب اور محتاج مسلمان دولت مند سے ( قیامت کا ) آدھا دن جو پانچ سو سال کے برابر ہوگا جنت میں پہلے جائیں گے _,"*
*🗂️(ابن کثیر 179, مسند احمد 2/343, ابن ماجہ-4122, ترمذی- 2553,*
*⚃➠"_حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے ارشاد فرمایا- مسلمان دولتمند سے آدھا دن پہلے جائیں گے، عرض کیا گیا یا رسول اللہ آدھا دن کتنا ہے ؟ فرمایا پانچ سو سال, عرض کیا گیا کہ اس کے سال کے کتنے مہینے ہیں ؟ فرمایا 500 مہینے، عرض کیا گیا اس مہینے کے کتنے دن ہیں ؟ فرمایا پانچ سو دن, عرض کیا گیا پھر ایک دن کتنا طویل ہے ؟ فرمایا پانچ سو دنوں کے برابر جن کو تم شمار کرتے ہو_,"*
*🗂️( تذکرۃ فی احوال الموتی وامور الاخرۃ -470*
*⚃➠"_حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- فقراء مہاجرین قیامت کے دن (جنت میں) دولت مندوں سے چالیس سال پہلے داخل ہوں گے _,"*
*🗂️(صفحۃ الجنۃ ابن کثیر- 192 مسلم- 2779, احمد-2/169, مشکاۃ -5257,5235,*
*⚃➠"_فائدہ:- فقراء کا جنت میں پانچ سو سال پہلے داخل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اول درجے کے فقراء پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے اور یہ حدیث جس میں چالیس سال پہلے داخل ہونے کا ذکر ہے یہ شاید آخری درجہ کے فقراء کے اعتبار سے ہے کہ کم درجہ کے فقراء دولتمند سے چالیس سال پہلے جنت میں جائیں گے _,"*
*🗂️( صفحۃ الجنۃ ابن کثیر-193، تزکرۃ القرطبی 470, حادی الارواح -160)*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ فقیر سے پیچھے رہ جانے والے جنتی کی حالت اضطراب _,"*
*⚃➠حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- دو قسم کے مومن جنت کے دروازے پر ملیں گے ایک مومن دنیا میں فقیر ہو گا دوسرا دولتمند، چنانچہ فقیر کو جنت میں داخل کر دیا جائے گا اور دولتمند کو جب تک اللہ تعالی روکنا چاہیں گے روکا جائے گا، پھر اس کو بھی جنت میں داخل کر دیا جائے گا _,"*
*"_ تو جب فقیر کی اس سے ملاقات ہوگی تو وہ پوچھے گا اے بھائی ! تمہیں کس چیز نے روک لیا تھا ؟ اللہ کی قسم جب تو روکا گیا تو میں تیرے متعلق خوفزدہ ہوگیا تھا (کہ تجھے دوزخ میں تو داخل نہیں کر دیا گیا )*
*"_ تو وہ بتائے گا کہ اے بھائی ! میں تیرے (جنت میں چلے جانے کے) بعد دکھ درد اور گھبراہٹ کے ساتھ (جنت کے باہر) روک لیا گیا تھا اور تم تک نہیں پہنچ سکا تھا اور میرا پسینہ اتنا بہا کہ اگر اس پر ایک ہزار نمکین اور تلخ پودے کھانے والے اونٹ جمع ہو جائیں تو اس سے سیر ہو کر واپس جائیں _,"*
*🗂️_ مسند احمد-1/ 304, مجمع الزوائد -10/263,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ _غریب مسلمانوں کا فرشتوں سے سوال جواب _,"*
*⚃➠"_حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا - یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے بتلائیں قیامت کے دن اللہ تعالی کے ہم نشین کون ہوں گے ؟ ارشاد فرما- اللہ سے ڈرنے والے اور عاجزی و انکساری کرنے والے جو اللہ تعالیٰ کو بہت یاد کرتے ہیں، عرض کیا - یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہی لوگ جنت میں سب سے پہلے داخل ہوں گے ؟ فرمایا - نہیں، عرض کیا- تو پھر سب سے پہلے لوگوں میں سے کون جنت میں داخل ہوگا ؟*
*"_ارشاد فرمایا- لوگوں میں سے سب سے پہلے غریب مسلمان جنت میں داخل ہوں گے، جنت سے ان کے پاس کچھ فرشتے آئیں گے اور کہیں گے تم حساب کتاب کی طرف چلو، تو وہ کہیں گے- ہم کس چیز کا حساب دیں ؟ اللہ کی قسم! دنیا میں مال دولت سے ہمیں کچھ بھی نصیب نہیں ہوا جس میں ہم بخل کرتے یا فضول خرچیاں کرتے اور نہ ہی ہم حکمران تھے کہ انصاف کرتے یا ظلم کرتے، ہمارے پاس تو اللہ تعالی کا دین آیا تھا ہم اس کی عبادت میں مصروف رہے یہاں تک کہ موت آگئی _,"*
*"_تو ان سے کہا جائے گا- تم جنت میں داخل ہو جاؤ نیک عمل کرنے والوں کے لئے بہترین اجر ہے _,"*
*🗂️-جنت کے حسین مناظر- 249 ,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_فقرہ کا ثواب جنت ہے _,"*
*⚃➠"_حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- جب تم روز قیامت میں جمع ہوں گے تو کہا جائے گا کہ اس امت کے فقراء اور مساکین کہاں ہیں ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کھڑے ہوجائیں گے، ان سے پوچھا جائے گا کہ تم نے کیا عمل کیے ؟ وہ عرض کریں گے- اے ہمارے پروردگار ! ہم پر آزمائش ڈالی گئی تو ہم نے صبر کیا اور آپ نے مال و دولت اور سلطنت دوسروں کو عطاء کی تھی (ہم کو نہیں) تو اللہ تعالی فرمائیں گے تم نے درست کہا _",*
*⚃➠"_ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ پھر یہ لوگ دوسرے لوگوں سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے جبکہ مالدار اور صاحب سلطنت (حکمرانوں) پر حساب کتاب کی سختی بدستور قائم ہوگی _,"*
*"_صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا- اس دن مومنین حضرات کہاں ہوں گے ؟*
*"_آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا - ان کے لیے نور کی کرسیاں بچھائی جائیں گی اور ان پر بادل سایہ کرتے ہیں گے, مومن کے لیے یہ روز دن کی ایک گھڑی سے بھی بہت کم (محسوس) ہوگا _,"*
*🗂️_ صحیح ابن حبان ( الانسان 10/253,) ترغیب و ترہیب - 4/391, مجع الزوائد ,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞_سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹانے والے _,"*
*⚃➠"_حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- سب سے پہلے جنت کا دروازہ میں کھٹکھٹاؤں گا، داروغہ جنت کہے گا آپ کون ہے؟ میں کہوں گا -میں محمد ہوں, تو وہ کہے گا- آپ ٹھہریں میں آپ کے لیے ابھی کھولتا ہوں، میں آپ سے پہلے کسی کے لئے نہیں اٹھا اور نہ ہی آپ کے بعد کسی کے لیے اٹھوں گا _,"*
*🗂️_ابو نعیم 1/117, فتح الباری 11/ 436 ,*
*⚃➠"_ایک اور روایت میں ہے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں آپ سے پہلے (جنت کا دروازہ) کسی کے لئے نہ کھو لوں_,"*
*🗂️ _مسلم- 137, احمد- 3/136,*
*⚃➠"_فائدہ - یہ فرشتہ آپ صلی اللہ وسلم کے خاص مقام و مرتبہ کی وجہ سے باب جنت پر متعین کیا گیا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی اور ولی کے استقبال اور دروازہ کھولنے کے لیے نہیں اٹھے گا، بلکہ جنت کے تمام منتظمین فرشتے آپ کے اکرام میں کھڑے ہوں گے اور یہ فرشتہ گویا کہ جنت کے باقی داروغوں کا بادشاہ ہے جس کو اللہ تعالی اپنے بندے اور رسول کی خدمت میں کھڑا کریں گے اور یہ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چل کر آپ ﷺ کا دروازہ کھو لے گا _،"*
*🗂️_ حادی الارواح -150,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*☞ "_حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و عظمت _"*
*⚃➠"_حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ وسلم کے انتظار میں بیٹھ گئے، آپ جب تشریف لائے اور ان کے قریب پہنچے تو ان کو مزاکرہ کرتے ہوئے سنا، جب آپ نے ان کی بات چیت سنی تو ان میں سے ایک کہہ رہا تھا- کتنی عجیب بات ہے اللہ تعالی کا اس کی مخلوق میں ایک خالص دوست بھی ہے اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مخلص دوست بنایا ہے، دوسرے صحابی نے کہا یہ بات اللہ تعالی کے کلیم حضرت موسیٰ علیہ السلام سے زیادہ عجیب نہیں اللہ تعالی نے ان سے کلام فرمایا، ایک اور صحابی نے فرمایا- حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھئیے وہ اللہ کے کلمہ اور اس کی طرف سے روح ہیں، ایک اور صحابی نے فرمایا حضرت آدم علیہ السلام وہ ہیں جن کو اللہ تعالی نے منتخب فرمایا ہے_,"*
*⚃➠"_ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان (صحابہ کرام) کے پاس تشریف لائے اور فرمایا:- میں نے تمہاری گفتگو اور تمہارا تعجب سنا ہے, ابراہیم علیہ السلام اللہ کے دوست ہیں واقعی ایسا ہی ہے, موسیٰ اللہ کے ساتھ سرگوشی کرنے والے ہیں واقعی ایسا ہی ہے, عیسیٰ اس کی طرف سے روح اور اس کا کلمہ (بن باپ کے اللہ کے حکم سے پیدا ہوئے) ہیں واقعی ایسا ہی ہے اور آدم وہ ہیں جن کو اللہ تعالی نے برگزیدہ بنایا وہ ایسے ہی ہیں_,"*
*⚃➠"_سنو میں اللہ کا حبیب ( محب و محبوب) ہوں اور میں کوئی فخر نہیں کر رہا, میں ہی قیامت کے دن "لواءالحمد" کو اٹھاؤ نگا میں اس میں بھی کوئی فخر نہیں کر رہا, میں سب سے پہلے روز قیامت شفاعت کروں گا اور سب سے پہلے میری شفاعت قبول کی جائے گی اور میں یہ بھی فخر اور تکبر کی بات نہیں کر رہا اور میں ہی سب سے پہلے جنت کا کنڑا کھٹکھٹاؤں گا وہ میرے لیے کھولا جائے گا اور میں جنت میں داخل ہوں گا اور میرے ساتھ (جنت میں داخل ہوتے وقت) فقراء مومنین ( غریب مسلمان) ہونگے اور اس میں بھی میں فخر نہیں کرتا، اور میں اگلوں اور پچھلوں (سب مخلوقات سے) زیادہ شان و مرتبہ کا مالک ہوں اور میں اس میں بھی فخر اور تکبر نہیں کر رہا _,"*
*🗂️_ ترمذی ( حدیث 3616) حادی الارواح -151,*
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ "_ دوزخ سے نکال کر جنت میں داخل کیے جانے والوں کے حالات- ١- گیارہ گنا دنیا کے برابر جنت _,"*
*⚃➠"_ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- دوزخیوں میں سے آخری نکلنے والے کو اور آخر میں اہل جنت میں شامل ہونے والوں میں میں اس آدمی کو جانتا ہوں جو دوزخ سے سرین کے بل گھسٹ کر نکلے گا، اللہ تعالی فرمائیں گے- جا جنت میں داخل ہو جا _,"*
*"_جب وہ اس کے پاس پہنچے گا تو اس کے خیال میں یہ ڈالا جائے گا کہ وہ بھری ہوئی ہے' چنانچہ وہ لوٹ کر عرض کرے گا یا رب وہ تو مجھے بھری ہوئی نظر آرہی ہے، اللہ تعالی ارشاد فرمائیں گے- جا جنت میں داخل ہو جا تجھے دنیا کے برابر اور اس سے مزید دس گنا جنت دی جاتی ہے_,"*
*➠"_ وہ عرض کرے گا - آپ مالک الملک ہو کر مجھ سے مذاق کر رہے ہیں (حالانکہ یہ مذاق نہیں ہوگا بلکہ حقیقت ہوگی, حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں نے جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اتنے ہنسے کہ آپ کی ڈاڑھیں مبارک نظر آنے لگیں _,"*
*➠"_ کہا جاتا تھا کہ یہ شخص اہل جنت میں سب سے کم مرتبہ پر فائز ہوگا _,"*
*🗂️_ بخاری ( ١١/٤١٨-٤١٩ مع فتح الباری) مسلم -٣٠٨-٣٠٩, ترمذی- ٢٥٩٥, ابنِ ماجہ -٤٣٣٩,*
*⚃➠"_فائدہ- اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ادنیٰ اور اخیر میں جنت میں داخل ہونے والے کو دنیا کے گیارہ گنا جنت عطاء کی جائے گی _,"*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ "_ اخیر میں جنت میں داخل ہونے والے کی حکایات _,"*
*⚃➠"_حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا- سب سے آخر میں جنت میں داخل ہونے والا وہ شخص ہوگا جو کبھی چلتا ہوگا کبھی سرین کے بل گھسٹتا ہوگا اور کبھی دوزخ کی آگ اس کو جھلس دیتی ہوں گی، جب وہ دوزخ سے نکل جائے گا تو اس کو دیکھ کر عرض کرے گا اے باری تعالی آپنے مجھے اس سے نجات عطا فرما دی ہے اور وہ عنایت فرمائی ہے جو نہ تو اگلوں کو نصیب ہوئی نہ پچھلوں کو _,"*
*⚃➠"_پھر اس آدمی کے سامنے ایک درخت کو ظاہر کیا جائے گا تو یہ اس کو دیکھ کر عرض کرے گا یا رب ! آپ مجھے اس درخت کے قریب کر دیں میں اس کے سائے میں بیٹھنا چاہتا ہوں اور اس کا پانی پینا چاہتا ہوں، اللہ تبارک و تعالی پوچھیں گے اے ابنِ آدم ! اگر میں تمہیں یہ دے دوں تو (اس کے علاوہ) کسی اور چیز کی طلب بھی کرے گا ؟ وہ عرض کرے گا نہیں یا رب اور اللہ سے معاہدہ کرے گا کہ میں اس کے علاوہ کوئی چیز نہیں مانوں گا اور اس کا رب اس کے اس عزر کو قبول کرتا رہے گا کیونکہ وہ شخص ایسی چیزوں کو دیکھے گا جن پر وہ صبر نہیں کر سکتا _,"*
*⚃➠"_ پھر پہلے درخت سے بھی زیادہ حسین درخت اس کو سامنے سے دکھایا جائے گا تو وہ شخص کہے گا یا رب ! مجھے اس درخت کے قریب کر دیں تاکہ میں اس کا پانی پی سکوں اور اس کے سائے میں بیٹھ سکوں میں اس کے علاوہ اور کچھ نہیں مانگوں گا، اللہ تعالی پوچھیں گے اے ابنِ آدم ! تونے میرے ساتھ معاہدہ نہیں کیا تھا کہ تو مجھ سے اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگے گا، چنانچہ اللہ تعالی اس کو اس درخت کے قریب کر دیں گے_,"*
*⚃➠"_جب وہ اس درخت کے قریب پہنچ جائے گا، تو جنت والوں کی آوازیں سنے گا اور عرض کرے گا اے رب مجھے آپ جنت میں داخل کر دیں، اللہ تعالی فرمائیں گے تجھے یہ پسند ہے کہ میں تجھے دنیا اور اس کے برابر مزید جنت عطا کر دوں ؟ وہ عرض کرے گا - یا رب آپ مجھ سے مذاق کرتے ہیں حالانکہ آپ رب العالمین ہیں ؟ اللہ تعالی فرمائیں گے میں تم سے مذاق نہیں کر رہا بلکہ میں جو چاہوں اس (کے کرنے) کی طاقت رکھتا ہوں_,"*
*🗂️_ مسند احمد -1/401, مسلم- 310, حادی الارواح- 474,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
: *"_ جنت میں داخل ہونے والے ایک اور دوزخی کی حکایت _,"*
*"_ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں۔ "_ایک شخص دوزخ میں ایک ہزار سال تک "یا حنان ، یا منان" پکارے گا ، اللہ تعالیٰ حضرت جبریل سے فرمائیں گے جاؤ میرے اس بندے کو میرے پاس لے کر آؤ۔*
*"_ حضرت جبریل روانہ ہوں گے اور دوزخیوں کو الٹے مونہ گرے ہوئے روتے ہوۓ پائیں گے اور واپس آکر اپنے پروردگار کو اس کی اطلاع کر یں گے ۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تم اس کو میرے پاس لیکر آؤ وہ فلاں جگہ میں موجود ہے_,"*
*"_ چنانچہ وہ اس کو لیکر کے اپنے پروردگار کے سامنے پیش کر دیں گے ۔ اللہ تعالیٰ پوچھیں گے اے میرے بندے تم نے اپنے مکان اور آرام گاہ کو کیسا پایا ؟ وہ عرض کرے گا- یارب بہت برا مکان اور بہت بری آرام گاہ ہے ۔ اللہ تعالی فرمائیں گے میرے بندے کو واپس ( وہیں دوزخ میں) لے جاؤ۔ وہ عرض کرے گا یارب جب آپ نے مجھے دوزخ سے نکالا تھا تو میں اس کی امید نہیں رکھتا تھا کہ آپ مجھے اس میں (دوبارہ) ڈالدیں گے ۔ تو اللہ تعالی فرمائیں گے کہ میرے بندے کو چھوڑ دو ( اور جنت میں داخل کر دو)_,"*
*🗂️_ مسند احمد -3/230, تزکرۃ القرطبی -2/428,*
[3/19, 6:09 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_دوزخ میں بلبلانے والے دو شخصوں کا جنت میں داخلہ:-"*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا-*
*"_ جو لوگ دوزخ میں داخل کئے جائیں گے ان میں سے دو آدمیوں کی چیخ و پکار بہت بڑھی ہوئی ہو گی ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ حکم دیں گے ان دونوں کو باہر نکالو ۔ جب ان کو باہر نکالا جاۓ گا اور اللہ تعالی پوچھیں گے کس وجہ سے تمہاری چیخ و پکار بہت سخت ہو گئی تھی ؟ وہ عرض کریں گے کہ ہم نے یہ اس لئے کیا تھا تاکہ آپ ہم پر رحم فرمائیں۔*
*"" اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تم دونوں پر میری رحمت یہ ہے کہ تم واپس چلے جاؤ اور دوزخ میں جہاں پر موجود تھے وہیں پر اپنے آپ کو گرادو۔ چنانچہ وہ دونوں چل پڑیں گے, ان میں سے ایک تو خود کو دوزخ میں گرادے گا اور اس پر دوزخ کو ٹھنڈک اور سلامتی کر دیا جاۓ گا, مگر دوسرا شخص خود کو نہیں گراۓ گا۔*
*"_ اللہ تبارک و تعالیٰ پوچھیں گے کہ تمہیں کس بات نے منع کیا کہ تم نے اپنے آپ کو اس طرح سے نہیں گرایا جس طرح سے تیرے ساتھی نے گرا دیا ہے ؟ وہ عرض کرے گا یارب میں امید کرتا ہوں کہ آپ مجھے دوزخ سے نکالنے کے بعد دوبارہ اس میں داخل نہیں کر یں گے ۔ تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے تیرے لئے تیری امید کے مطابق معاملہ کرتے ہیں چنانچہ ان دونوں کو اللہ تعالٰی کی رحمت کے ساتھ جنت میں داخل کر دیا جاۓ گا۔*
*(مسند احمد (۲۳۰/۳)، حسن الظن بالله ابن الی الدنیا (۱۰۸)، مسند ابو یعلی،البدور السافرہ ( ۱۲۴۷)، تذکرة القرطبی (۲/۴۲۸)*
[3/20, 8:18 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ مٹھی سے مؤذن دوزخیوں کی بخشش_,"*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ آپ ﷺ سے ایک طویل روایت میں نقل کرتے ہوۓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_جب مسلمان جہنم سے پار ہو جائیں گے تو مجھے قسم ہے اس ذات کی جسکے قبضہ میں میری جان ہے تم میں سے ہر ایک سے زیادہ حق کی ادائیگی میں مؤمنوں کے لئے روز قیامت اللہ تعالی کو قسم دلانے والا کوئی نہیں ہو گا یہ اپنے ان مسلمان بھائیوں کی سفارش کرتے ہوئے عرض کریں گے- اے ہمارے رب یہ ( جہنم میں موجود مؤمن حضرات) ہمارے ساتھ روزے رکھا کرتے تھے نمازیں پڑھا کرتے تھے اور حج کیا کرتے تھے (اس لئے انہیں معاف فرما کر جہنم سے نکال لیں اور جنت میں داخل فرما دیں)*
*"_ تو انہیں فرمایا جاۓ گا جنہیں تم جانتے ہو ان کو نکال لاؤ ان کے جسم جہنم پر حرام ہیں ۔ پس وہ لوگ بہت سی خلقت کو نکال لائیں گے جنہیں جہنم نے آدھی پنڈلیوں تک یا گھٹنوں تک غرق کیا ہوا تھا، پس یہ لوگ عرض کریں گے- اے ہمارے پروردگار جن کا آپ نے ہمیں فرمایا تھا ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہا۔*
*"_ پھر اللہ تعالی ان کو حکم فرمائیں گے تم واپس لوٹ جاؤ اور جس کے دل میں ایک دینار کے برابر بھی خیر پاتے ہو اسے ( بھی جہنم سے) نکال لاؤ, پس وہ بہت سی مخلوق کو نکال لائیں گے اور کہیں گے اے ہمارے پروردگار ہم نے کسی کو اس میں نہیں چھوڑا جس کا بھی آپ نے ہمیں حکم فرمایا ( ہم اس کو نکال لائے ہیں) ، پھر اللہ تعالی فرمائیں گے (اب بھی ) واپس لوٹ جاؤ اور جس کے دل میں آدھے دینار کے وزن کے برابر بھلائی جانو اسے بھی نکال لو, پس وہ بہت سی مخلوق کو باہر نکال لائیں گے پھر کہیں گے- اے ہمارے پروردگار ہم نے اس میں کسی کو نہیں چھوڑا جس کے نکالنے کا آپ نے ہمیں حکم دیا_,"*
*"_ پھر اللہ تعالی فرمائیں گے (اب بھی) واپس لوٹ جاؤ اور جس کے دل میں ایک ذرہ برابر بھی بھلائی (ایمان) پاؤ اسے بھی نکال لاؤ تب بھی وہ بہت سی مخلوق کو باہر نکال لائیں گے اور کہیں گے- اے ہمارے پروردگار ہم نے اس میں بھلائی کرنے والی (ایمان لانے والی ) مخلوق بالکل نہیں رہنے دی ( سب کو جہنم سے نکال لیا ہے )_"*.
*"_حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اس حدیث کو بیان کر نے کے بعد فرمایا کرتے تھے اگر تم اس حدیث کے بارے میں میری تصدیق نہ کرو تو چاہو تو یہ آیت پڑھ لو"۔ (النساء :۴۰) (ترجمہ ) بلاشبہ اللہ تعالی کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں فرمائیں گے اگر ایک نیکی (بھی) ہو گی تو اسے بھی اجر و ثواب میں دو گنا در دو گنا کر دیں گے اور اپنی طرف سے اجر عظیم عطاء فرمائیں گے ۔*
*"_ پھر اللہ تعالی فرمائیں گے فرشتوں نے شفاعت کی ، انبیاء علیہم السلام نے بھی شفاعت کی اور مؤمنین نے بھی شفاعت کی اب سواۓ ارحم الرحمن کے کوئی نہیں بچا تو (خود اللہ تعالی) آگ سے (مؤمنین کی ) ایک مٹھی بھریں گے اور اس کے ذریعہ ایسی قوم کو باہر نکالیں گے جنہوں نے ایمان کے علاوہ اور کوئی بھلائی نہ کی ہوگی اور وہ کوئلہ بن چکے ہوں گے, پھر اللہ تعالی ان کو جنت کے سامنے نہر میں ڈالدیں گے اس نہر کا نام نہر حیات ہے تو وہ ( اس سے اس حالت میں) نکلیں گے جیسے سیلاب خشک ہونے کے بعد دانہ نکلتا ہے۔*
*🗂️_ بخاری و مسلم واللفظ لہ (التويف من النار )۔*
[3/21, 7:55 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_مؤمن صرف ایمان کی بدولت دوزخ سے نکلیں گے_,*
*"_ جن لوگوں نے کبھی بھلائی نہ کی ہو گی اس سے مراد یہ ہے کہ اپنے اعضاء سے کوئی عمل نہ کیا ہو گا اگرچہ ان کے ساتھ توحید کی حقیقت موجود ہوگی جیسا کہ اس آدمی کی حدیث میں بھی وارد ہے جس نے اپنے گھر والوں کو کہا تھا اسے موت آنے کے بعد جلا ڈالیں۔ اس نے بھی کوئی نیک عمل کبھی نہیں کیا تھا سواۓ توحید کے ۔۔"*
*🗂️_مسند احمد ،التخويف من النار لائن رجب حنبلی_,"*
*"_ اس کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا " میں اللہ تعالی کے سامنے عرض کروں گا اے میرے پروردگار مجھے ان لوگوں کے متعلق (بھی) شفاعت کرنے کی اجازت دیں جو لا اله الا اللہ کہتے تھے۔ تو اللہ تعالی فرمائیں گے مجھے میری عزت ، جلال ، کبریائی اور عظمت کی قسم ہے میں ضرور ایسے آدمی کو جہنم سے نکالوں گا (جس نے لا الہ الا اللہ کہا تھا )۔*
*🗂️_التخويف من النار حوالہ بخاری و مسلم ۔*
*"_۔ یہ حدیث بھی اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ جن لوگوں نے کبھی بھی اپنے اعضاء سے نیک عمل نہ کیا ہوگا لیکن صرف اہل کلمہ تھے ان کو اللہ تعالٰی اپنی رحمت سے بغیر کسی کی شفاعت کے جہنم سے نکالیں گے۔"*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر- 269,*
[3/22, 7:37 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ فرشتے بھی دوزخیوں کو نکالیں گے _,"*
*"_حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ نے ایک طویل حدیث میں یہ بھی فرمایا:- حتیٰ کہ جب اللہ تعالی بندوں کے درمیان انصاف کر کے فارغ ہو جائیں گے اور ارادہ فرمائیں گے کہ اپنی رحمت سے بڑے گناہوں کے مرتکب لوگوں کو جہنم سے نکال لیں تو فرشتوں کو حکم فرمائیں گے کہ وہ ہر اس آدمی کو جہنم سے نکال لیں جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کر تا تھا ( یہ فرشتے) انہیں سجدہ کے نشان سے پہچانیں گے (کیونکہ ) جہنم ابن آدم کے تمام حصوں کو جلائے گی مگر سجدہ کے مقام کو باقی چھوڑ دے گی _,"*
*"_ اس لئے کہ اللہ تعالی نے آگ پر حرام کر دیا ہے کہ وہ سجدوں کے مقامات کو جلا سکے ، جب وہ جہنم سے نکلیں گے تو کو ئلہ ہو چکے ہوں گے پھر ان پر آب حیات پلٹا جاۓ گا تو وہ اس سے اس طرح ترو تازہ ہو جائیں گے جس طرح دانہ سیلاب خشک ہونے کے بعد ( زمین سے ) اگ پڑتا ہے _,"*
*🗂️_ بخاری ، مسلم ،التخويف من النار لابن رجب حنبلی_,"*
[3/23, 5:48 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ گناہگار دوزخی شفاعت سے بھی جنت میں جائیں گے _,**
*"_ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا :- دوزخی جو جہنم کے اہل ہوں گے وہ نہ تو اس میں مریں گے اور نہ جئیں گے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوں گے جنہیں آگ ان کے گناہوں کے حساب سے جلاۓ گی_,"*
*"_پھر اللہ تعالی ان کو موت دے دیں گے یہاں تک کہ جب وہ کو ئلہ بن جائیں گے تو شفاعت کی اجازت دی جائے گی تو ان کو جماعتوں کی شکل میں لایا جائے گا اور جنت کی نہروں پر بکھیر دیا جاۓ گا_,"*
*"_ پھر اہل جنت کو حکم دیا جاۓ گا کہ ان پر ( آب حیات ) پلٹو تو وہ اس سے ترو تازہ ہو جائیں گے جس طرح سیلاب میں بہنے والا دانہ ( سیلاب خشک ہونے کے بعد زمین پر ٹھر تا ہے اور ) اگ پڑتا ہے _,"*
*🗂️_مسلم (التوالف من النار )*
*"_( فائدہ ) اس حدیث سے معلوم ہو تا ہے کہ گناہ گار مسلمان جنم میں حقیقی طور پر فوت ہوں گے اور ان کی روحیں ان کے جسموں سے جدا ہوں گی_,"*
*"_ (تنبیہ ) اس پر یہ شبہ نہ کیا جاۓ کہ جب موت کو بھی موت آجاۓ گی تو یہ کیسے مریں گے، اس لئے کہ مؤمنوں پر موت آنے کی یہ حالت موت کے ذبح ہونے سے پہلے کی ہے موت کے ذبح ہونے کے بعد قطعاً کسی کو موت نہیں آۓ گی۔*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر-270,*
[3/23, 5:55 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_دوزخ سے نجات پا کر جنت میں جانے والے ادنیٰ جنتی ہوں گے _,"*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ﷺ نے فرمایا :- اہل جنت میں کم نصیب والی وہ قوم ہو گی جن کو اللہ تعالی آگ سے نکالیں گے اور ( جہنم سے) آزاد کر دیں گے اور انہیں راحت پہنچائیں گے،*
*"_ اور یہ وہ لوگ ہوں گے جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھیراتے تھے, انہیں کھلے میدان میں پھینک دیا جاۓ گا تو یہ ترو تازہ ہو کر ابھرنے لگیں گے جیسے سبزہ اگتا ہے یہاں تک کہ جب روحیں اجسام میں داخل ہوں گی تو وہ عرض کریں گے اے ہمارے رب جس طرح آپ نے ہمیں آگ سے نکالا ہے اور روحوں کو اجسام میں لوٹایا ہے اسی طرح ہمارے رخ بھی آگ سے پھیر دیجئے, تو ان کے رخ بھی آگ سے پھیر دیئے جائیں گے _,"*
*🗂️ مسند بزار ( التخویف من النار )۔*
[3/25, 10:19 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_دوزخ میں مؤمنوں کی حالت:-*
*"_ محمد بن علی ( امام باقر ) اپنے باپ سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:- تمام امتوں کے موحدین بڑے گناہوں کے مرتکب جب اپنے گناہوں کی موجودگی میں بغیر شرمندگی اور بغیر توبہ کئے فوت ہو جائیں گے (پھر ) ان میں سے جو لوگ دوزخ کے پہلے دروازہ سے آگ میں داخل ہوں گے ، نہ تو ان کی بینائی چھینی جاۓ گی ، نہ ان کے منہ کالے ہوں گے نہ شیطانوں کے ساتھ جکڑے جائیں گے ، نہ زنجیروں سے باندھے جائیں گے ، نہ جلتا ہوا پانی پلائے جائیں گے اور نہ جہنم میں تارکول کا لباس پہناۓ جائیں گے۔*
*"_ اللہ نے توحید کی وجہ سے ان کے اجسام کو جہنم میں ہمیشہ رہنا حرام کر دیا ہے ، سجدوں کی وجہ سے ان کی صورتوں کو آگ پر حرام کیا ہے۔ان میں سے کسی کو بد اعمالیوں کے حساب سے آگ نے قدموں تک پکڑا ہوگا ، کسی کو کمر تک اور کسی کو گردن تک ، ان میں سے کوئی ایک ماہ جہنم میں رہے گا پھر نکال لیا جاۓ گا, ان میں سے جہنم میں سب سے زیادہ مدت رہنے والا دنیا کی عمر ( کے برابر رہے گا یعنی کہ) جب سے دنیا بنی یہاں تک کہ وہ جب تباہ ہو گی ۔*
*"_ جب اللہ تعالی ارادہ کریں گے کہ ان کو جہنم سے نکالیں تو یہودی اور عیسائی اور باقی دوزخی جو مختلف باطل ادیان یا بت پرستوں سے تعلق رکھتے ہوں گے (بطور طعنہ ) موحدین کو کہیں گے کہ تم (اللہ پر) ایمان لائے ، اس کی کتابوں پر بھی ، اس کے رسولوں پر بھی لیکن ہم اور تم آج دوزخ میں ایک حال میں ہیں۔*
*"_ پس اللہ تعالی ان پر اتنا غصہ آلود ہوں گے کہ اور گذشتہ اوقات میں اتنا غصہ آلود کبھی نہ ہوئے ہوں گے ، پس ان کو جنت کے ایک چشمہ کی طرف نکال لیں گے اسی کے متعلق اللہ تعالی کا فرمان ہے، "وہ لوگ خواہش کریں گے کہ کاش وہ (بھی) مسلمان ہوتے۔*
*🗂️_ التخویف من النار-263,*
[3/26, 8:08 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_اندھیری رات میں نماز کو جانے والوں کو دوزخ میں بند نہیں کیا جاۓ گا_,"*
*"_حضرت حسن (بصری) فرماتے ہیں کہ اہل توحید ( گناہ گار مسلمانوں) کو آگ میں بند نہیں کیا جاۓ گا ( یہ صورت دیکھ کر ) جہنم کی پولیس ایک دوسرے سے کہیں گی ان (کفار ) کی حالت تو یہ ہے کہ انہیں آگ میں بند کیا ہوا ہے اور انہیں بند نہیں کیا گیا ؟*
*"_ تو انہیں ایک منادی ندا کرے گا (اس لئے کہ) یہ لوگ مساجد میں اندھیری رات میں (بھی) جایا کرتے تھے۔*
*🗂️_ التخویف من النار- 264 ,*
*"_ حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو ایک ہزار سال کے بعد بھی نکالا جاۓ گا پھر حضرت حسن بصری نے (شدت خوف سے ) فرمایا کاش کہ وہ آدمی میں ہوتا_,**
*🗂️_ التخویف من النار-264,*
[3/27, 10:30 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_جنت بھر نے کیلئے نئی مخلوق پیدا ہو گی_,*
*"_حضرت انس بن مالک سے راویت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنت میں سے جتنا حصہ اللہ تعالی چاہیں گے خالی رہے گا پھر اللہ سبحانہ و تعالی اس کیلئے ایک مخلوق پیدا کریں گے جس سے چاہیں گے اور ان کو جنت کے فارغ حصہ میں بسا دیں گے_,"*
*🗂️"_{مسلم کتاب الجنة (۴۰)، مسند حمیدی (۲۲۵/۳، کنز العمال حدیث ۳۹۴۰۷، کتاب السنة ابن الی عاصم (۲۳۴/۱)}*
*"_(فائدہ):- قیامت کے روز اور جنت میں داخل ہو چکنے کے بعد اہل دوزخ مسلمانوں کیلئے اللہ تعالی کی رحمت اور بخشش کا کوئی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا اتنی کثرت سے جنت میں داخلہ کے باوجود جنت پھر بھی خالی رہ جاۓ گی کیونکہ جنت اللہ تعالی کا فضل ہے جس کی انتہاء نہیں اس کو یہ مخلوق مکمل طور پر نہیں بھر سکے گی اس لئے اس کو بھر نے کیلئے اللہ نئی مخلوق پیدا کر کے اس میں بسائیں گے_,"*
[3/28, 5:51 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_مردوں کا حسن و جمال :-*
*"_حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مجھے اس ذات کی قسم جس نے قرآن پاک حضرت محمد ﷺ پر نازل فرمایا ہے جنت میں رہنے والے (مرد و عورت، حور و غلاموں کے ) حسن و جمال میں اس طرح سے اضافہ ہوتا رہے گا جس طرح سے ان کا دنیا میں ( آخر عمر میں) بد صورتی اور بڑھاپے میں اضافہ ہو تار ہتا ہے_,"*
*🗂️_مصنف ابن ابی شیبہ ( ۱۳ / ۱۱۴) ، صفتہ الجنه ابو نعیم (۲۲۴) -*
*"" ارشاد خداوندی کہ "گویا کہ وہ (خد متگار ) لڑکے محفوظ رکھے ہوۓ موتی ہیں_,"*
*"_اس ارشاد کی تفسیر میں حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ ! یہ تو نوکر اور خدمتگار ہیں لولو موتی کی طرح تو مخدوم کیسے ہوں گے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا-۔ مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے ان کے درمیان ایسی فضیلت ہے جیسے چودھویں کے رات کے چاند کی ستاروں پر ہوتی ہے_,"*
*🗂️_ در منثور (٦/١١٦) بحوالہ ابن جریر ( ۲۹/۲۷) و تفسیر عبدالرزاق (۲ / ۲۴۸) و ابن المنذر ، صفتہ الجنہ ابو نعیم (٢٦٥)*
[3/29, 10:03 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ مردوں کا حسن و جمال-٢_,"*
*"_ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- جنت میں ایک بازار ہو گا، جنتی ہر جمعہ کو اس میں آیا کریں گے ۔ شمال سے ایک خوشبو چلے گی جو ان کے چہروں اور لباس پر پڑے گی اور یہ حسن و جمال میں بڑھ جائیں گے _,"*
*"_ پھر یہ اپنے گھر والوں کے پاس لوٹیں گے جبکہ یہ حسن و جمال میں خوب ترقی کئے ہوۓ ہوں گے ان کو ان کی بیویاں کہیں گی آپ تو ہم سے جدا ہونے کے بعد حسن و جمال میں بہت بڑھ گئے ہیں۔ تو یہ مرد کہیں گے آپ بھی تو خدا کی قسم حسن و جمال میں بڑھ چکی ہو_,"*
*🗂️_ صفة الجند ابو نعیم (۴۱۷)، مسلم (۲۸۳۳)، احمد (۲۸۴/۳)، سنن دارمی (۲۸۴۵) ، کنز العمال (۴۸۷/۱۴)،*
*"_فائدہ:- یہ ہوا مشک کے ٹیلوں سے چلائی جاۓ گی۔ جنتی مرد و عورتیں ہر گھڑی حسن و جمال میں ترقی کرتے رہیں گے جب ایک دوسرے سے کچھ دیر اوجھل ہوں گے تو چونکہ اس حالت میں بھی ان کے حسن و جمال میں اضافہ ہوتا رہے گا اس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کے حسن میں اضافہ کو دیکھ کر حیران اور لطف اندوز ہوں گے _,"*
*"_جنت کے بازار میں حسن و جمال میں من پسند حسین و جمیل صورتیں بھی ہوں گی, جنتی جس صورت کو پسند کرے گا اس میں تبدیل ہو سکے گا,*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر- 279,*
[3/30, 4:58 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_حسنِ یوسف علیہ السلام :-*
*"_ مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- ضائع ہونے والے بچے سے لیکر بوڑھے تک (مؤمن) قیامت کے دن حضرت آدم کی صورت ، حضرت ایوب کے دل اور حضرت یوسف کے حسن پر بغیر داڑھی کے آنکھوں میں سرمہ لگاۓ ہوۓ (قبروں سے ) اٹھاۓ جائیں گے_,"*
*🗂️_ البدور السافرہ ( ۲۱۲۸) ،البعث والنشور ( ۴۶۵)، طبرانی کبیر (۲۰/ ۲۸۱،۲۸۰،۲۵۵)، مجمع الزوائد ( ۱۰ / ۳۳۴ ) ، صفتہ الجنۃ ابو نعیم (۲۵۸)، الاصابہ ( ۴۵۵/۳)،و ابو یعلی، والمطالب العالیہ ۔ کنز العمال (۱۴ / ۴۹۰ ) تر غیب وترہیب( ۴ / ۵۰۱)*
[3/30, 5:05 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_تاج کی شان و شوکت :-*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- جنتیوں پر تاج سجے ہوں گے ان میں سے (ہر ایک تاج کا) ادنیٰ درجہ کا موتی وہ ہوگا جو مشرق و مغرب کے درمیان فاصلہ کو روشن کر تا ہو گا _,"*
*🗂️_ ترمذی (٢٥٦٢)، فی صفۃ الجنۃ ص ۲۳ مختصرا، حاکم ۲/۱۴۲۶ صحه ووافقه الذ نبی ،البعث والنشور (۳۳۰)، ابو یعلی موصلی ( ۲/ ۵۴۵)، صحیح ابن حبان، کنز العمال (۳۹۳۳۵)*
[4/1, 10:54 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_جنتیوں کا قد اور شکل و صورت _,*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- اللہ تعالی عزوجل نے حضرت آدم علیہ السلام کو ان کی (بہترین) صورت پر پیدا فرمایا ان کا قد ساتھ ہاتھ تھا۔ جب اللہ تعالی نے ان کو پیدا کیا تو فرمایا آپ جا کر اس جماعت کو سلام کیجئے یہ فرشتوں کی ایک جماعت تھی جو بیٹھی ہوئی تھی اور (ان سے) سنئے یہ آپ کو کیا جواب دیتے ہیں یہی آپ کا اور آپ کی اولاد کا سلام ہو گا_,"*
*"_ حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں چنانچہ حضرت آدم تشریف لے گئے اور فرمایا السلام علیکم ۔ تو انہوں نے جواب میں کہا السلام علیک ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔*
*"_ ان فرشتوں نے سلام میں ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کا اضافہ کیا۔ حضور ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ پس جو بھی جنت میں داخل ہوگا وہ حضرت آدم علیہ السلام کی شکل و شباہت پر ہوگا اس (کے قد کی لمبائی) ساتھ ہاتھ ہو گی۔ لیکن حضرت آدم کے (دنیا سے تشریف لے) جانے کے بعد سے اب تک ق حسن و جمال اور قد کاٹھ کم ہی ہو تا جارہا ہے_,*
*🗂️_ جنت کے حسین مناظر- 283 بحوالہ- مصنف عبدالرزاق ۱۰ / ۳۸۴ (۱۹۴۳۵)، مسند احمد ۲/ ۳۱۵، بخاری شریف (۳۳۲۲) فی الانبیاء ، مسلم (۲۸۴۱) في الجنة ، مادی الارواح ص ۲۰۲،*
[4/2, 10:59 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_۔ چاند ستاروں جیسی شکلیں _,"*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ سید دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہو گا اس کی صورت چودھویں رات کے چاند کی طرح ہو گی اور وہ لوگ جو ان کے بعد داخل ہوں گے ان کی صورت کی چمک دمک آسمان میں تیز روشن ستارے کی طرح ہو گی_,"*
*"_ یہ جنتی نہ پیشاب کریں گے نہ پاخانہ نہ تھوک نہ ناک کی غلاظت ۔ ان کی کنھگیاں سونے کی ہوں گی ، ان کا پسینہ کستوری کا ہو گا ، ان کی انگیٹھیاں اگر کی ہوں گی ، ان کی بیویاں حور عین ہوں گی۔ان کے اخلاق ایک ہی آدمی کے خلق جیسے ہوں گے، ان کی صورت اپنے ابا حضرت آدم کی صورت پر ہو گی، لمبائی میں ساتھ (60) ہاتھ کا قد ہوگا_,"*
*🗂️- بخاری (۳۳۲۷)، مسلم(۲۸۱٬۴)، مصنف ان الی شیبه (۱۰۹/۱۳)، اوائل ابن الی عاصم(۵۹) مختصرا، ابن ماجه (۵۳۳۳) مکرر ، مسند احمد (٢/٢٥٣)*
[
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ _ کالی رنگت والوں کا حسن_,*
*⚃➠حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک ( حبشی ) شخص جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر کچھ سوال کرنے لگا، آپ نے اس سے ارشاد فرمایا پوچھ لو اور خوب سمجھ لو_, تو اس نے عرض کیا - یا رسول اللہ ! آپ کو ہم پر شکل و صورت میں خوبصورتی اور نبوت میں ہم پر فضیلت بخشی گئی ہے، آپ کیا فرماتے ہیں اگر میں اس طرح سے ایمان لے آؤں جس طرح سے آپ اللہ تعالی پر ایمان لاۓ اور میں بھی ویسے ہی عمل کروں جس طرح کے اعمال آپ کرتے ہیں تو کیا میں جنت میں آپ کے ساتھ ہوں گا ؟*
*➠ آپ نے ارشاد فرمایا- ہاں ! پھر آپ نے ارشاد فرمایا- مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے، کالے رنگ والے شخص کی سفیدی جنت میں ایک ہزار سال کی مسافت سے دیکھی جاتی ہو گی ۔ پھر رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا- جس نے "لا اله الا اللہ" پڑھا اس کیلئے اللہ تعالی کے پاس ( نجات اور جنت کا ) ایک پروانہ لکھ دیا جا تا ہے ، اور جس نے "سبحان الله وبحمده" پڑھا اس کیلئے اس کے بدلہ میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں_,"*
*➠ ( یہ سن کر ) اس شخص نے کہا- یا رسول اللہ ! ایسے (انعامات حاصل کرنے) کے بعد ہم کس طرح سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ تو جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا - قیامت کے دن آدمی ایسا عمل کر کے لاۓ گا کہ اگر اس کو پہاڑ پر رکھ دیا جاۓ تو اس پر بھی ہوجھل ہو جاۓ ( یعنی باوجود مضبوط اور طاقتور ہونے کے اس عمل کے وہ پہاڑ وزن کو اٹھانے کی طاقت نہ رکھے) پھر اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ( کوئی سی) دنیا کی ایک نعمت مقابلہ میں پیش ہو گی جو اس کی تمام نیکی کو بے وزن کر دے گی مگر یہ کہ اللہ تعالی اپنی رحمت کے ساتھ (بندے کی) دستگیری کریں گے ( اور اس کے نیک اعمال کا درجہ بڑھا کر اس کو جنت کا مستحق کر دیا جاۓ گا )*
*➠ اس حبشی نے عرض کیا - کیا میری آنکھیں بھی وہ کچھ دیکھیں گی جو آپ کی آنکھیں جنت میں دیکھیں گی ؟* *"_آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا- ہاں ۔ تو وہ حبشی ( خوشی کے مارے) اتنا رویا کہ اس کی جان نکل گئی ۔ حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو دیکھا کہ آپ خود اپنے دست مبارک سے اس حبشی کو قبر میں اتار رہے تھے_,"*
*🗂️_ مجمع الزوائد ( ۱۰ / ۴۲۰ ) حوالہ طبرانی ( ۴۳۲/۱۲)*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*"_مردوں کی عمریں _," (۳۳ سال کی عمر میں ہوں گے):-"*
*"_حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنتی حضرات جنت میں اس حالت میں جائیں گے کہ نہ تو ان کے جسموں پر بال ہوں گے نہ داڑھی ہو گی ، آنکھوں میں سرمہ لگائے گئے ہوں گے، ۳۰ سال کی یا ۳۳ سال کی عمر میں ہوں گے_,"*
*🗂️_ مسند احمد (۲۴۳/۵)، ترمذی (۲۵۴۵) في صفة الجنة ، حادی الارواح ص ۲۰۲ ، صفۃ الجنہ ابو نعیم_,"*
[4/5, 11:07 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ ہمیشہ جوان رہیں گے :-* *"_حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :-*
*"_ جنتیوں کو حضرت آدم علیہ السلام کی شکل و صورت میں ۳۳ سال کی عمر میں بغیر جسمانی بالوں اور داڑھی کے (قبروں سے) اٹھایا جاۓ گا۔ پھر ان کو جنت میں ایک درخت کے پاس لے جایا جاۓ گا جس سے وہ لباس کو پہنیں گے پھر نہ تو ان کے کپڑے پرانے ہوں گے نہ جوانی میں فرق آۓ گا_,"*
*🗂️_ کنز العمال (۲۹۳۸۳) حوالہ ابو الشیخ ، هادی الارواح ص ۲۰۳ ، صفة الجند ابو نعیم (۱۵۵)، مجمع الزوائد (۱۰/ ۳۹۸)، طبرانی صغیر ۲ / ۱۴۰،*
*_حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب سید دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنتیوں میں سے جو آدمی چھوٹی عمر کا یا بڑی عمر کا فوت ہوتا ہے ان کو ۳۰ سال کی عمر میں جنت میں داخل کیا جاۓ گا ان کی عمر اس سے زیادہ کبھی نہیں بڑھے گی۔ دوزخیوں کی عمر بھی ایسی ہی ہو گی_,"*
*🗂️_ سنن تر نمدی ( ۲۵۶۲) في صفة الجنہ ، حادی الارواح ص ۲۰۳، مشکوۃ (۵۲۴۸)، مسند ابو یعلی (۱۳۰۵)، طبرانی ) مجمع الزوائد (۱۰ / ۳۳۴) )*
[4/6, 10:57 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_چہروں میں نعمتوں کی ترو تازگی_,*
*"_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:-
*"_ إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ .عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ .تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ _,"* *( سورة المطففین : ۲۲ تا ۲۴)* *_(ترجمہ ) نیک لوگ بڑی آسائش میں ہوں گے ، مسہریوں پر (بیٹھے بہشت کے عجائبات ) دیکھتے ہوں گے ، (اے مخاطب ) تو ان کے چہروں میں آسائش کی بشاشت پہچانے گا _,"*
*"_ ( تفسير) نضرۃ النعیم کی تفسیر میں علامہ ماوردی فرماتے ہیں کہ اس کی چار تفسیریں ہیں (۱) جنتیوں کے چہروں کی ترو تازگی اور خوشحالی مراد ہے (۲) جنتیوں کے چہروں کی چمک دمک مراد ہے (۳) جنت میں ایک چشمہ ہے جب جنتی حضرات اس سے وضو کریں گے اور غسل کریں گے تو ان کے چہروں پر نعمتوں کی ترو تازگی آشکارا ہوگی۔ (۴) دائمی نعمت کی وجہ سے چہرہ پر ہمیشہ خوشی چھائی رہے گی_,"*
*🗂️_ النکت والعيون للماوردی ۴ / ۴۲۱ ،جولات في رياض الجنات ص ۲۳۔*
[4/7, 7:54 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ بنتے مسکراتے چہرے _,"*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:-( سورة يونس : ۲۶):-*
*"_ لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَىٰ وَزِيَادَةٌ وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَلَا ذِلَّةٌ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ _,"*
*"_ (ترجمہ ) جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے جنت ہے اور مزید برآن ( خدا تعالی کا دیدار) بھی ، اور ان کے چہروں پر نہ کدورت ( غم کی ) چائے گی اور نہ ذلت ، یہ لوگ جنت میں رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے_,"*
*"_اللہ تعالی مزید ارشاد فرماتے ہیں :-(سورة عبس : ۳۸۔۳۹)*
*"_وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ .ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ _,"*
*"_اور (سورۃ الغاشیہ : ۸۔۱۰):-*
*"_وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ. لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ. فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ _,"*
*"_(ترجمہ ) بہت سے چہرے اس دن( ایمان کی وجہ سے) روشن ( اور مسرت سے ) خنداں اور شاداں ہوں گے ۔ بہت سے چہرے اس روز بارونق (اور ) اپنے (نیک) کاموں کی بدولت خوش ہوں گے (اور ) بہشت بریں ( جنت) میں ہوں گے _,"*
*🗂️_جنت کے حسین مناظر- 290,*
[4/8, 10:56 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_لباس اور پوشاک :-*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں- (سورۃ الکہف : ۳۰۔۳۱):-*
*"_ (ترجمہ) بے شک جو لوگ ایمان لاۓ اور انہوں نے نیک عمل کئے تو ہم ایسوں کا اجر ضائع نہ کریں گے جو اچھی طرح سے ( نیک) کام کریں ،( پس) ایسے لوگوں کیلئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں ان کے (مساکن) کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، ان کو وہاں سونے کے کنگن پہناۓ جائیں گے ، اور سبز رنگ کے کپڑے باریک اور موٹے ریشم کے پہنیں گے (اور) وہاں مسہریوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے, کیا ہی اچھا صلہ ہے اور (بہشت) کیا ہی اچی جگہ ہے_,"*
*"_ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا- یارسول اللہ ! آپ ہمیں جنت والوں کے کپڑوں کے متعلق ارشاد فرمائیں کیا ان کو نئے سرے سے پیدا کیا جاۓ گا یا ان کو بنا جاۓ گا ؟ تو حاضرین میں سے بعض حضرات ہنس پڑے۔ تو جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- تم اس ناواقف کے متعلق جو جاننے والے سے سوال کر رہا ہے کیوں بنتے ہو !*
*"_پھر آپ نے ارشاد فرمایا کہ جنت کا پھل لباس کو ظاہر کرے گا ، آپ نے یہ بات دو مرتبہ ارشاد فرمائی _,"*
*🗂️ مسند احمد-٢/٢٠٣, ٢٢٤, ٢٢٥, زہد ابنِ المبارک- ٢/٧٥,*
*"_ حضرت مرشد بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ جنت میں ایک درخت ہے جس سے سندس (باریک ریشم ) اگے گا یہی جنت والوں کا لباس ہو گا _,"*
*🗂️_ بد در السافره (۱۹۴۹) حوالہ مسند بزار وابو یعلی والطبرانی مثلہ من حديث جابر بسند صحیح ، در منثور ، ۴ / ۲۲۱،*
[4/9, 11:13 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حوروں کا لباس:-*
*"_ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں:-*
*"_ پہلی جماعت جو جنت میں داخل ہو گی ان کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح چمکتے ہوں گے اور دوسری جماعت آسمان میں خوب چمکنے والے ستارے کی طرح بہت زیادہ چمکنے والے ( چہروں کی ) ہو گی ۔*
*"_ ان میں سے ہر ایک کیلئے حورعین میں سے دو دو بیویاں ہوں گی ، ہر بیوی پر ستر پوشاکیں ہوں گی پھر بھی ان کی پنڈلیوں کا گودہ ان کے گوشت ( کے اندر سے ) اور پوشاکوں کے اندر سے آشکارا ہوتا ہو گا جیسے کہ سرخ شراب سفید شیشے میں نظر آتی ہے_"*
*🗂️_ طبرانی کبیر -١٠/١٩٨, مسند احمد - ٣/١٦, ترمذی - ٢٥٢٢,*
[4/10, 5:55 PM] Haqq Ka Daayi Official: *_سونے چاندی اور موتیوں کے زیور :-*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں- (سورۃ انج : آیت ۲۳):-*
*"_(ترجمہ ) اللہ تعالی ان لوگوں کو جو ایمان لاۓ اور انہوں نے نیک کام کئے ( بہشت کے) ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ( اور) ان کو وہاں سونے کے کنگن اور موتی پہناۓ جائیں گے اور پوشاک ان کی وہاں ریشم ہو گی_,"*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ نبی کریم ﷺ نے وجنات عدن تلاوت کر کے ارشاد فرمایا:-*
*"_ ان جنتوں پر تاج ہوں گے ان (پر جڑے ہوئے موتیوں) میں سے ادنیٰ موتی مشرق اور مغرب کی مسافت جتنا چمکتا ہو گا_,"*
*🗂️_ بحوالہ ترمذی -٢٥٦٢, مسند احمد- ٣/١٧٥,*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_اگر ادنیٰ درجہ کے زیور والے جنتی کے زیور کو تمام دنیا والوں کے زیور سے مقابلہ کیا جاۓ تو جو زیور اللہ تعالی اس جنتی کو آخرت میں پہنائیں گے وہ تمام دنیا والوں کے زیوروں سے افضل ہو گا _,"*
*🗂️_ بحوالہ مجمع الزوائد- ١٠/٤٠١, در منثور- ٥/٢٣٥,*
*"_حضرت کعب احبار فرماتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی کا ایک فرشتہ وہ ہے جو جنت والوں کیلئے جب سے وہ پیدا ہوا ہے قیامت تک زیور تیار کرے گا ،اگر جنت والوں کے زیوروں میں سے کوئی زیور ( دنیا میں) ظاہر کر دیا جاۓ تو وہ سورج کی روشنی کو ماند کر دے_,"*
*🗂️_ صفة الجنة لان الی الدنیا( ۲۱۷)، مسند احمد ۳ / ۷۵ ۱،*
[4/11, 8:24 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنتی کا کنگن سورج سے زیاد وروشن :-*
*"_ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :-*
*"_اگر جنتیوں سے کوئی آدمی (دنیا میں) جھانک لے اور اس کا کنگن ظاہر ہو جاۓ تو وہ سورج کی روشنی کو بے نور کر دے, جیسے سورج ستاروں کی روشنی کو بے نور کر دیتا ہے_,"*
*🗂️_ صفة الجنۃ ائن ابی الدنیا (۲۲۰)، در منثور ۴ / ۲۲۱، ابن کثیر ۲ / ۴۴۲ ،حادی الارواح ص ۲۶۲، صفة الجند ابو نعیم (۲۶۲)، سنن ترندی (۲۵۳۸) مسند احمد (۱ / ۱۲۹)، ترغیب و ترہیب (۵۵۸/۴)*
*"_عورتوں سے زیادہ مردوں کو زیور خوبصورت لگیں گے_,"* *"_حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جنت کے زیور عورتوں کی بہ نسبت مردوں کو زیادہ خوبصورت لگیں گے _,"*
*🗂️_ صفتہ الجنہ ابن ابی دنیا(۲۱۹)، نہایہ ابن کثیر (۲ / ۴۴۲ ) ،حادی الارواح ص ۲۲۲،*
[4/12, 10:35 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ ۔ خولدار موتی کا محل :-*
*"_ حضرت عبداللہ بن قیس اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- (جنتی کیلئے) ایک خیمہ خولدار موتی کا ہو گا جس کی لمبائی ساٹھ میل ہو گی, اس کے ہر کونے میں مؤمن کی کوئی نہ کوئی بیوی ہو گی جس کو دوسری بیویاں ( اور خدمت گار لڑکے اور نوکرانیاں) نہیں دیکھتے ہوں گی _,"*
*🗂️_ البعث والنشور (۳۳۲)، بخاری (۴/ ۱۴۲ - ۱۴۳)، مسلم (۲۱۸۲/۴)، تذكرة القرطبی (۴۲۷/۴)، مسند احمد ( ۴ /۴۱۱،۴۰۰، ۴۱۹)*
*"_(فائدہ) یہ ایک ہی موتی سے تیار شدہ ایک خولدار محل ہو گا جس میں جنتی کیلئے عیش و نشاط کا سامان میسر ہو گا۔_,"*
*🗂️ جنت کے حسین مناظر-303,*
[4/13, 8:03 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنت میں نیند نہیں ہو گی _,"*
*"_ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ سے سوال کیا گیا کہ کیا جنتی لوگ سوئیں گے بھی ؟*
*"_تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- نیند موت کی بھائی ہے اس لئے جنت والے نہیں سوئیں گے _,"*
*🗂️_ زہد امام احمد ص ۵ اوفیہ لا یموتون ۔ والطبرانی فی الاوسط مافی مجمع الزوائد (۱۰ / ۴۱۵ ) ، حلیت الاولیاء ( ۷ / ۹۰)، تفسیر ابن کثیر (۷ / ۲۴۸) ، حادی الارواح ص ۷۹ ۴ را پدور السافر و( ۲۱۹۵) ، کنز العمال (۳۹۳۲۱ )*
*"_ حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا- یا رسول اللہ ! نیند ایک ایسی نعمت ہے جس سے دنیا میں ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں، تو کیا جنت میں نیند بھی ہو گی ؟*
*"_ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا - نہیں ( نیند نہیں آۓ گی) کیونکہ نیند موت کی شریک ہے اور جنت میں موت نہیں ہو گی (بلکہ) ہمیں جنت میں نہ تو کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ اس میں ہمیں کوئی خستگی پہنچے گی_,"*
*🗂️- البدور السافرہ (۲۱۹۶) و ابن ابی حاتم والبيهقی (۴۸۹) في البعث والنشور ۔ وصف الفردوس (۲۵۱) مطولا ، در منشور ( ۵ /۲۵۴) حوالہ ابن ابی حاتم وابن مردویہ ۔*
[4/14, 10:44 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_جنت میں سب کچھ ملے گا _,"*
*_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں :- (سورۃ تم سجده :- ۳۰ تا ۳۲) (ترجمہ ) جن لوگوں نے (دل سے ) اقرار کر لیا کہ ہمارا رب ( حقیقی صرف) اللہ ہے ( مطلب یہ کہ شرک چھوڑ کر توحید اختیار کر لی ) پھر (اس پر) مستقیم رہے ( یعنی اس کو چھوڑا نہیں ) ان پر (اللہ کی طرف سے رحمت و بشارت کے) فرشتے اتریں گے (اول) موت کے وقت ، پھر قبر میں ، پھر قیامت میں_,"*
*"_ یہ کہیں گے کہ تم (احوال آخر ت سے ) کوئی اندیشہ نہ کرو اور نہ ( دنیا چھوڑنے پر) رنج کرو اور ( بلکہ ) تم جنت کے ملنے پر خوش رہو جس کا تم سے وعدہ کیا جایا کرتا تھا _,"*
*"_ ہم تمہارے رفیق تھے دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی رفیق رہیں گے ۔ اور تمہارے لئے اس ( جنت) میں جس چیز کو تمہارا جی چاہے گا موجود ہے اور نیز تمہارے لئے اس میں جو مانگو گے موجود ہے ( یعنی جو کچھ زبان سے مانگو گے وہ تو ملے گا ہی بلکہ ما نگلنے کی بھی ضرورت نہ ہو گی) جس چیز کو تمہارا دل چاہے گا موجود ہو گی یہ بطور مہمانی کے ہو گا۔ غفور رحیم کی طرف سے ، ( یعنی یہ نعمتیں اکرام و اعزاز کے ساتھ اس طرح ملیں گے جس طرح مہمانوں کو ملتی ہیں )_,*
[4/15, 4:30 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ ہر جنتی کی ہر طلب پوری ہو گی :-*
*"_حضرت عطاء بن میسرہ فرماتے ہیں کہ جنتی حضرات میں سے جو جنتی اپنے محل سے نکلے گا اور کسی درخت یا نہر کو دیکھ کر یہ چاہے گا کہ اس کو اس جگہ نہیں ہونا چاہئے ابھی اس نے یہ بات زبان سے نہیں نکالی ہو گی بلکہ دل ہی میں ہوگی مگر اللہ تعالی اس ( درخت یا نہر وغیرہ ) کو وہیں منتقل کر دیں گے جہاں وہ پسند کر تا ہو گا _,"*
*🗂️_ صفتہ الجنہ ابو نعیم- ٢/١٢٧,*
*"_ حضرت بریدہ اسلمی فرماتے ہیں کہ ایک صحابی جناب نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا- یا رسول اللہ ! میں گھوڑے کو پسند کر تا ہوں کیا جنت میں گھوڑا ہو گا ؟*
*"_ آپ نے ارشاد فرمایا۔ جب تمہیں اللہ تعالی جنت میں داخل کر دیں گے تو اگر تو یا قوت احمر کے گھوڑے پر سوار ہونا چاہے گا تو تو (اس پر) سوار ہو سکے گا جنت میں جہاں جہاں چاہے گا وہ تمہیں لے کر اڑ تا پھرے گا۔۔۔۔،*
*"_ پھر آپ کے پاس ایک اور صحابی حاضر ہوۓ اور عرض کیا - یارسول اللہ ! کیا جنت میں اونٹ ہو گا ؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- اے بندہ خدا ! اگر اللہ تعالی نے آپ کو جنت میں داخل فرمایا تو آپ کیلئے وہ سب کچھ ہو گا جس کو تیرا جی چاہے گا اور تیری آنکھیں لذت اٹھائیں گی _,"*
*🗂️- الفتح الربانی ( ۲۰۳/۲۴) ، جولات في رياض الجنات- ص ۲۵_,"*
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ کیا جنت کی نعمتیں دنیا کے مشابہ ہوں گی ؟*
*⚃➠حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت میں کوئی چیز دنیا کی چیزوں کے مشابہ نہیں ہوگی صرف ناموں میں مشابہت ہو گی _,"*
*⚃➠۔ حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنت کی چیزیں دیکھنے میں ایک دوسری سے ملتی جلتی ہوں گی مگر ذائقہ میں مختلف ہوں گی _,"*
*🗂️_ صفة الجنۃ ابو نعیم (۱۲۴)، تفسیر ابن جریر طبری ۱ / ۱ / ۱۷۴، تفسیر ابن کثیر ۱ / ۹۱ ،*
*🗂️ - صفة الجنۃ ابو نعیم (۱۲۲)، تفسیر طبری ۱/۱ / ۱۷۳،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
*★"_ حسین و دلکش آواز میں حضرت داؤد علیہ السلام کی حمد سرائی سنیں گے:-*
*"_ ( حضرت داؤد کیلئے ہمارے پاس قرب کا مرتبہ ہے اور لوٹ جانے کی بہترین جگہ ہے ) اس آیت کی تفسیر میں حضرت مالک بن دینار فرماتے ہیں قیامت کے دن حضرت داؤد علیہ السلام کو عرش کے پاۓ کے پاس کھڑا کیا جاۓ گا اور ان کو حکم دیا جاۓ گا کہ اے داؤد ! اس حسین اور نرم و نازک آواز میں میری بزرگی بیان کرو جس طرح سے دنیا میں بیان کیا کرتے تھے۔ وہ عرض کر یں گے اے رب ! کیسے حمد کروں آپ نے تو میری خوش الحانی واپس لے لی ہے ؟*
*"_ تو اللہ تعالی فرمائیں گے میں اس کو آج پھر واپس کرتا ہوں چنانچہ حضرت داؤد علیہ السلام ایسی ایسی آواز کے ساتھ تمد ادا کر یں گے کہ جنت کی نعمتوں کو بھی بھلا دیں گے_",*
*"_ ( نوٹ ) حضرت داؤد علیہ السلام جنت میں بھی خوبصورت آواز میں اللہ تعالی کی تسیح و تحلیل بجا لائیں گے۔*
*🗂️_ زیادات زہد المبارک (۲۸)، تفسیر طبری (۲۱ / ۲۸)،البدور السافره (۲۰۸۸)، صفة الجنة ابن ابى الدنیا( ۲۵۷)،حادی الارواح ص ۳۲۲ ، در منشور ۵ / ۶۱۵ _,*
[4/18, 10:24 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_لڑکیوں کی آواز میں ترانہ حمد:-*
*"_حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:- تم ہم سے سوال کرو کیونکہ تم ہم سے کسی ایسی چیز کا سوال نہیں کرو گے مگر ہم نے اس کے بارہ میں پوچھ رکھا ہے،*
*"_ تو ایک شخص نے عرض کیا:- کیا جنت میں نغمہ سرائی ہو گی ؟ آپ نے فرمایا:- کستوری کے کوزے ہوں گے جن کے پاس لڑکیاں ہوں گی جو اللہ تعالی عزوجل کی ایسی آواز میں بزرگی بیان کریں گی کہ ان کی مثل کانوں نے کبھی نہیں سنی ہو گی_,"*
*🗂️_ البعث والنشور -(٤٢٢), البدرور السافرہ (٢٠٩١)*
[4/19, 10:41 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ درخت کی ترنم کے ساتھ تسبیح و تقدیس:-*
*"_حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا - یا رسول اللہ ! کیا جنت میں گیت ہو گا ؟ کیونکہ میں گیت کو پسند کر تا ہوں۔*
*"_ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اللہ تعالی جنت کے درخت کی طرف پیغام بھیجیں گے کہ میرے ان بندوں کو جنہوں نے اپنے آپ کو باجوں اور گانوں کی بجاۓ ( دنیا میں ) میرے ذکر کے ساتھ مصروف رکھا تو ان کو ایسی آوازوں میں ان کو ایسی ترنم میں تسبیح وتقدیس سنا کہ ایسی مخلوقات نے کبھی نہ سنی ہوں _,"*
*🗂️_ ترغیب و ترہیب اصبہانی، (البدور السافرہ ۲۰۹۷)، در منثور ۵ / ۱۵۳ بحوالہ نوادرالا صول حکیم ترندی۔*
[4/20, 8:26 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ درخت سے خوبصورت آواز کیسے پیدا ہو گی :-*
*"_ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت میں ایک درخت جس کے تنے سونے کے ہوں گے اور شاخیں زبرجد اور لئو لئو کی ہوں گی اس پر ہوا چلے گی تو وہ ( شاخیں ) حرکت میں آئیں گی (اس کو ) سننے والے اس سے زیادہ لذیذ کوئی آواز نہیں سنیں گے_,"*
*🗂️_ ابو نعیم -٤٣٣, البدرور السافرہ -٢٠٩٨, حادی الارواح - ٣٢٣, الترغیب والترہیب - ٤/٥٢٣,*
[4/21, 10:48 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ دنیامیں گانے باجے سننے والے جنت کے ترانوں سے محروم :-*
*"_ حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :-*
*"_ جو شخص گانے کی آواز سنے گا اس کو روحانیون کی خوش الحانی سننے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ صحابہ کرام نے عرض کیا - یا رسول اللہ ! روحانیون کون ہیں ؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ( یہ) جنت والوں( کے سامنے) قرآن پڑھنے والے ( فرشتے) ہیں_,"*
*🗂️- البدور السافر (۲۱۰۱) حکیم ترندی، در منثور ۵ / ۱۵۳، کنز العمال (۴۰۶۲۰)، (۴۰۲۲۲)، تفسیر قرطبی (۵۴/۱۴)۔*
*"_ تابعی مفسر محدث حضرت مجاہد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن ایک منادی ندا کرے گا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو اپنی آوازوں کو اور اپنے کانوں کو فضولیات اور شیطان کے باجوں سے محفوظ رکھتے تھے ؟ فرمایا کہ پھر اللہ تعالی ان حضرات کو کستوری کے باغ میں رخصت کر دیں گے اور فرشتوں سے فرمائیں گے کہ تم میرے (ان) بندوں کے سامنے میری حمد اور بزرگی بیان کرو اور ان کو یہ خوشخبری سنادو کہ ان پر کوئی خوف کی بات نہیں اور نہ ہی کوئی غم کی بات ہے_,"*
*🗂️_ البدور السافره / ۲۱۰۰)، در منثور ۵ / ۱۵۳,*
[4/23, 5:55 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_جنت کے حسن میں اضافہ ہوتا رہے گا_,*
*"_حضرت کعب فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی جب بھی جنت کی طرف نظر فرماتے ہیں تو حکم دیتے ہیں کہ تو اپنے مکینوں کیلئے اور پاکیزہ اور عمدہ ہو جا تو وہ حسن و پاکیزگی میں اور عمدہ ہو جاتی ہے حتیٰ کہ جنتی اس میں داخل ہو جائیں_,"*
*🗂️_صفة الجنيه ابو نعیم (۲۱)، حادی الارواح ص ۴۸۳ حوالہ عبداللہ بن احمد ، وصف الفردوس ص ۸_,*
[4/23, 10:57 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ اہل جنت کو صرف ایک حسرت ہو گی:-*
*"_ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ اہل جنت کو کسی قسم کی حسرت نہیں ہو گی مگر اس گھڑی پر وہ حسرت کرتے رہیں گے جو ان کو ( دنیا میں) حاصل ہوئی مگر اس میں انہوں نے اللہ کو یاد نہیں کیا تھا_,"*
*🗂️_ البد در السافره (۲۱۹۲) حوالہ طبرانی و بہیقی_,"*
*"_حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جو قوم کسی مجلس میں بیٹھتی ہے لیکن اس میں اللہ تعالی کا ذکر نہیں کرتی اور جناب نبی کریم ﷺ پر درود شریف نہیں بھیجتی تو یہ (مجلس) قیامت کے دن ان پر حسرت کا باعث ہو گی (کہ ہاۓ اگر اس مجلس میں ذکر یا درود شریف پڑھتے تو آج اس کا بھی انعام ملتا) اور اگر وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے تو (اس کے ثواب پانے کی حسرت کریں گے )_,"*
*🗂️_ البدور السافره (۲۱۹۳)، مسند احمد (۲ / ۴۶۳)، کتاب الزہد ابن حنبل ص ۲۷، ترمذی (۳۳۸۰)، صحیح ابن حبان (۱/ ۳۹۷)، مستدرک حاکم (۱ / ۴۹۲)،*
[4/24, 8:24 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_جنت کے محلات، نبی ، صدیق اور شہید کا محل _,"*
*"_ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :-*
*"_ جنت میں ایک محل ایسا ہے جس میں سواۓ نبی یا صدیق یا شهید یا عادل حکمران کے کوئی داخل نہیں ہو سکے گا۔*
*"_ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا - جو اللہ چاہے نبوت کو تو اللہ نے (آنحضرت ﷺ پر ) تمام کر دیا ہے اور شہادت تو وہ میرے نصیب میں کہاں (لیکن حضرت عمر شہید بھی ہوئے تھے ) اور امام عادل تو اگر اللہ تعالی نے چاہا۔*
*"_ تو آنحضرت ﷺ نے دعافرمائی-‘‘اے اللہ ! عمر کو بھی یہ محل عطاء فرما_,"*
*🗂️_ وصف الفردوس (۲۵) ص ۱۳_,*
[4/25, 10:08 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ ایک محل میں چالیس محلات:-*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ مئومن کا گھر جنت میں ایک ہی چمکدار موتی کا ہوگا جس میں چالیس محلات ہوں گے ان کے درمیان میں ایک درخت ہو گا جو لباس اگاۓ گا اور لئو لئو اور مرجان سے گھرا ہوا ہوگا_,"*
*🗂️_ وصف الفردوس (۲۶) ص ۱۳، البدور السافره موقوفا( ۹۱ ۷ ۱)، ابن ابی شیبہ _,*
[4/26, 10:43 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ مؤمن کے محلات کی شان :-*
*"_ حسن بصری رحمۃ اللہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت کے محلات میں سے ہر مسلمان کیلئے نو محل ہوں گے ، ایک محل چاندی کا ہو گا جس کے کنگرے سونے کے ہوں گے ، ایک محل سونے کا ہو گا جس کے کنگرے چاندی کے ہوں گے ، ایک محل لئو لئو ( موتی ) کا ہوگا جس کے کنگرے یاقوت کے ہوں گے ، ایک محل یاقوت کا ہوگا جس کے کنگرے لئو لٹو کے ہوں گے _،*
*"_ ایک محل زبر جد کا ہو گا جس کے کنگرے یاقوت کے ہوں گے ، ایک محل یاقوت کا ہو گا جس کے کنگرے زبر جد کے ہوں گے ، ایک محل ایسے نور کا ہو گا کہ آنکھیں خیرہ کر دے ، ایک محل ایسا ہو گا کہ (دنیاوی ) آنکھیں اس کے نظارہ کی تاب نہیں رکھتیں ، اور ایک محل عرش کے رنگ کی طرح کا ہے اور ہر محل آٹھ آٹھ سو کلو میٹر میں ہے اور ان میں سے ہر ایک محل کے ہزار دروازہ کے پٹ ہیں_,"*
*🗂️_ وصف الفردوس (۳۱) ص ۱۴،*
*"_ حضرت لیث بن عبد اللہ بن جعفر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت کے محلات کا ظاہری حصہ سرخ سونے کا ہے اور ان کا اندرونی حصہ سبز زبر جد کا ہے ، ان کے گنبد یاقوت کے ہیں اور کنگرے موتی کے ہیں_,"*
*🗂️_وصف الفردوس(۳۰) ص ۱۴ ,*
[4/27, 10:51 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حضور اکرم ﷺ کیلئے ایک ہزار محلات :-*
*"_ارشاد باری تعالی ( سورۃ الضحیٰ : ۵ ) اور آخرت آپ کے لئے دنیا سے بدرجہا بہتر ہے_,"*
*"_ اس کی تفسیر میں حضرت عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی آنحضرت ﷺ کو جنت میں لولو کے ایک ہزار محلات عطاء فرمائیں گے جن کی مٹی کستوری کی ہو گی اور ہر محل کے لئے زیب و زینت آسائش و آرام کی سب چیزیں موجود ہوں گی _,"*
*🗂️_ وصف الفردوس (۳۵) ص ۱۵، ابن ابی شیبه (۱۵۸۲۷)، تفسیر طبری ۳۰ / ۱۲۸،*
: *"_ محل ابراہیم علیہ السلام :-*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :-*
*"_ جنت میں لولو کا ایک محل ہے جس میں نہ تو کوئی پھٹن ہے اور نہ ( تعمیر کی) کوئی کمزوری ہے ،اس کو اللہ تعالی نے اپنے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کیلئے تیار فرمایا ہے _,"*
*🗂️_ صفتہ الجنہ ابن الدنیا (۱۷۱) ص ۲۱ ،حادی الارواح ص ۱۹۳، مجمع الزوائد ۸ ۲۰۱۰،*
*"_محل عمر :-*
*"_ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ میں نے خود کو دیکھا کہ جنت میں داخل ہوا ہوں اور ایک محل دیکھا جس کے صحن میں ایک لڑکی موجود تھی۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو انہوں نے بتایا کہ عمر بن خطاب کا ہے تو میں نے چاہا کہ اس میں داخل ہو کر دیکھوں مگر مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی_,"*
*"_ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:- میرے ماں باپ آپ پر قربان یا رسول اللہ میں آپ پر غیرت کھاؤں گا ؟*
*🗂️_ صفتہ الجنہ ابن ابی دنیا (۱۷۳)، صحیح البخاری (۱۳۶۷، ۵۲۴۶ ، ۷۰۲۴)*
[4/30, 4:12 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ ایک ارب حورعین والا محل:-*
*"_حضرت عمر بن خطاب نے یہ آیت پڑھی جنات عدن ، پھر فرمایا - جنت میں ایک (قسم کا) محل ہے جس کے چار ہزار دروازوں کے پیٹ ہیں ، ہر دروازہ پر پچیس ہزار حورعین ہیں، اس میں کوئی داخل نہیں ہو سکے گا مگر نبی_"*
*"_ پھر فرمایا - یارسول اللہ آپ کو مبارک ہو۔ یا صدیق داخل ہو گا پھر فرمایا - اے ابو بکر آپ کو بھی مبارک ہو یا شہید داخل ہو گا مگر عمر کیلئے شہادت کا رتبہ کہاں _,"*
*"_ پھر فرمایا- وہ ذات جس نے مجھے (کفر کی) بد حالی سے نکالا وہ اس پر بھی قادر ہے کہ مجھے شہادت کا رتبہ عطاء فرماۓ ( چنانچہ آپ کی یہ تمنا بھی پوری ہوئی اور آپ شہادت کے رتبہ پر فائز ہوۓ )۔*
*🗂️_ صفة الجنۃ ابن ابی الدنیا (۱۷۴)، مصنف ابن ابی شیبہ (۱۵۸۷۹)، کتاب الزبد ابن المبارک ص۵۳۵ طبع قدیم ، کنز العمال ٧ / ۷۵ ۲_,**
*"_محلات کی مٹی اور پہاڑ _,"*
*"_حضرت مغیث بن سمی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں:- جنت میں کچھ محلات سونے کے ہیں اور کچھ محلات زبر جد کے ہیں ، ان کے پہاڑ کستوری کے ہیں اور مٹی ورس (ایک قسم کی سرخ گھاس جو کپڑا رنگنے کے کام آتی تھی) اور زعفران کی ہے _,"*
*🗂️_ مصنف ابن ابی شیبہ ۱۳ / ۱۴۴( ۷۲ ۱۵۸) ، صفة الجند ابن ابی الدنیا (۷ ۷ ۱)، حادی الارواح ص ۱۹۴ ,*
: *"_محلات کی چھتوں کا نور :-*
*"_ایک حدیث میں وارد ہے کہ جنت کی بعض چھتیں ایسے نور کی ہوں گی جو آنکھوں کو چند ھیا دینے والی بجلی کی طرح چمکتی ہو گی ، اگر اللہ تعالی جنتیوں کی نگاہوں کی حفاظت نہ کریں تو وہ بجلی ان کی آنکھوں کو اچک لے _"*
*🗂️_ صفة الجنۃ ابن کثیر- ص ۵۱ ،*
*"_ جنت کے بالا خانے:-*
*"_یہ بالا خانے کن کیلئے ہوں گے, اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں :- لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کیلئے ( جنت کے) بالا خانے ہیں ۔ جن کے اوپر اور بالا خانے ہیں جو بنے بناۓ تیار ہیں_," ( سورہ الزمر - ٢٠)*
*"_ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا- جنت میں کچھ ایسے بالا خانے ہیں کہ ان کا باہر اندر سے اور اندر باہر سے نظر آۓ گا۔ ایک دیہاتی نے کھڑے ہو کر کہا - یا رسول اللہ ! یہ کس کیلئے ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا- اس کیلئے جو پاکیزہ گفتگو کرے گا اور کھانا کھلائے گا اور ہمیشہ روزہ رکھے گا اور اس وقت جب لوگ سوتے ہوں یہ رات کے وقت نماز پڑھے گا_,"*
*🗂️_ ترمذی -١٩٨٤, حادی الارواح -١٩١,*
[5/2, 6:13 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنت کے بالا خانے _,"*
*"_( فائدہ ) حدیث کی تشریح درج ذیل حدیث کے ساتھ کچھ اس طرح سے ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جنت میں کچھ ایسے بالا خانے ہوں گے کہ جب اس کا مکین اس کے اندر ہو گا تو اس کو اس کا کوئی خوف نہیں ہو گا کہ اس کے پیچھے کیا ہے ( کیونکہ اس کو اندر سے باہر نظر آتا ہو گا) اور اگر اس کے باہر ہو گا تو اس کو اس کا خوف نہیں ہو گا کہ اندر (بالا خانے میں) کیا ہے ( کیونکہ اس کو بالا خانہ کے باہر سے بالا خانے کا اندرونی حصہ نظر آتا ہو گا)۔*
*"_ عرض کیا گیا یار سول اللہ ! یہ کن کیلئے ہوں گے ؟*
*"_آپ نے ارشاد فرمایا- جو اچھے بول بولے گا ، مسلسل روزے رکھے گا ، اور کھانا کھلاۓ گا ، سلام کو پھیلاۓ گا اور نماز پڑھے گا جب لوگ سورہے ہوں"*
*"_ عرض کیا گیا اچھے بول کیا ہیں ؟ ارشاد فرمایا "سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر _" کیونکہ یہ کلمات قیامت کے دن اس حالت میں آئیں گے کہ کچھ آگے ہوں گے اور پہلوؤں میں اور کچھ پیچھے _,"*
*"_عرض کیا گیا مسلسل روزے رکھنا کیسے ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا وہ شخص جو ماہ رمضان کے روزے رکھے گا پھر اس کے بعد ایک اور ماہ رمضان پایا تو اس کے بھی روزے رکھے"۔ (اسی طرح سے ہر آنے والے رمضان کے روزے رکھتا ہے)*
*"_ عرض کیا گیا- کھانا کھلانا کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا جس نے اپنے بال بچوں کی کفالت کی اور ان کو کھلا تا رہا_,"*
*"_عرض کیا گیا سلام پھیلانا کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا اپنے بھائی (مسلمان ) سے مصافحہ کرنا اور سلام کرنا_,"*
*"_عرض کیا گیا جب لوگ سوتے ہوں اس وقت کی نماز کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا- عشاء کی نماز ( پڑھنا ) _,"*
*🗂️_ البعث والنشور (۲۸۰)، ابن عدی ۲ / ۷۹۵ ، تاریخ بغداد ۴/ ۱۷۸، ۷۹ ۱، و باسناد آخر البعث والنشور (۲۷۹)، حلیه او نعیم ۲/ ۳۵۲،*
: *"_ ستر ہزار بالا خانے :-*
*"_ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- اللہ کی رضاجوئی میں آپس میں محبت کر نے والے (مسلمان ) سرخ یاقوت کے ایک ستون پر فائز ہوں گے۔ اس ستون کے سرے پر ستر ہزار بالا خانے ہوں گے، ان کا حسن جنت والوں کیلئے ایسے روشن ہو گا جیسے دنیا والوں کیلئے سورج چمکتا ہے_,"*
*"_ جنتی ایک دوسرے سے کہیں گے ہمارے ساتھ چلو تاکہ ہم اللہ عزوجل کیلئے آپس میں محبت کرنے والوں کی زیارت کر آئیں, پس جب یہ لوگ ان کو جھانک کر دیکھیں گے تو ان کا حسن جنت والوں کے سامنے ایسے چمکے گا جس طرح سے سورج دنیا والوں کیلئے چمکتا ہے۔ ان پر سندس کا سبز لباس ہو گا ، ان کی پیشانیوں پر لکھا ہو گا" یہ لوگ اللہ عزوجل کی رضا اور محبت کی تلاش کیلئے آپس میں محبت کرتے تھے _,"*
*🗂️_ تذکرۃالقرطبی ۲ / ۴۶۴ ، زہد ابن المبارک ص ۵۲۲ ، حلیۃ الاولیاء ۵ /۳۸۰۔*
(342)
ﷺ نے فرمایا چنانچہ یہ جنتی (اپنی اپنی جنتوں سے نکلیں گے اور ان کے چہروں کو چودھو میں رات کے چاند کی طرح ( روشن ) دیکھیں گے ، ان پر سبنر لباس ہوں گے ،ان کے چہروں پر لکھا ہو گا یہ میں خالص اللہ کیلئے آپس میں محبت کرنے والے ۔اے بالا خانوں میں رہنے والے خاص حضرات
(حدیث ) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا
ان اهل الجنة ليتراؤن اهل الغرف فوقهم كما تتراء ون الكواكب الغابرة من الافق من المشرق اوالمغرب لتفاضل مابينهم قالوا يا رسول الله تلك منازل الانبياء لايبلغها غيرهم ؟ قال رسول الله ﷺﷺ بلى والذي نفسي بيده
*"_ جنت کے خیمے :-*
*"_ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت میں مؤمن کیلئے ایک ہی موتی کا ایک خول دار خیمہ ہو گا جس کی لمبائی ساتھ میل تک ہو گی اس میں مؤمن کی بیویاں ہوں گی ، مؤمن ان سب کے پاس جا کر صحبت کرے گا, وہ بیویاں ایک دوسری کو (اس حالت میں) نہیں دیکھ سکیں گی_,"*
*🗂️مسلم ۲۸۳۸، حادی الاروح ۷۵ ۲، ترغیب (۴ / ۱۱۶)، مشکوۃ- (۵۲۱۲)، کنز العمال ( ۷۵ ۳۹۲)، (۳۹۲۹۷)،*
*"_(فائدہ) یہ خیمے نہ تو بالا خانے ہوں گے اور نہ محلات بلکہ یہ باغات میں اور نہروں کے کنارے پر قائم کئے گئے ہوں گے_,"*
*🗂️_ حادی الاروح -۷۵ ۲،*
*"_ حضرت ابو سلیمان ( دارانی ) فرماتے ہیں حور عین از سر نو پیدا کی جاتی ہے جب اس کی تخلیق مکمل ہو جاتی ہے تو فرشتے ان پر خیمے نصب کر دیتے ہیں_,"*
*🗂️_ صفة الجند ابن ابی الدنیا (۳۱۱ ) ،*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
✍
*❥ Haqq Ka Daayi ❥*
http://www.haqqkadaayi.com
*👆🏻ہماری پچھلی پوسٹ سائٹ پر دیکھیں,*
https://wa.me/message/YZZSDM5VFJ6IN1
*👆🏻 واٹس ایپ پر جڑنے کے لئے ہمیں میسج کریں _,*
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
https://groups.bip.ai/share/YtmpJwGnf7Bt25nr1VqSkyWDKZDcFtXF
*👆🏻Bip پر لنک سے جڑے بپ_,*
https://www.youtube.com/c/HaqqKaDaayi01
*👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,*
▉
Post a Comment