*⚵╭ 🌴﷽🌴 ╮⚵*
╭•∽–∽–∽–∽–∽–∽–∽–∽–∽•╮
✿ *۔جنت کے حسین مناظر* ✿
╰•∽–∽–∽–∽–∽–∽•╮
*پارٹ–2*
┅┅━━═۞═━━┅
*☞"_ خیمے کیسے ہوں گے :-*
*⚃➠"_ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا - یارسول اللہ ! میں نے سنا ہے اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں -حوریں ہوں گی خیموں میں ٹھہرے ہوئیں) یہ خیمے کیا ہیں ؟*
*"_ تو آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا - مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضہ میں میری جان ہے جنت کے خیموں میں سے ایک خیمہ ایک ہی گوہر کا ہو گا اندر سے خولدار بتیس کلو میٹر لمبا بتیس کلو میٹر چوڑا ( یعنی لمبائی اور چوڑائی برابر ہو گی) یاقوت اور زبر جد کا ( اس خیمہ کو) تاج پہنایا گیا ہو گا، اس کے سونے کے ستر دروازے ہوں گے _",*
*🗂️ وصف الفردوس - ٣٨, ص ١٦,*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
[5/7, 10:23 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_قبہ :-*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ ادنیٰ درجہ کے جنتی کا مرتبہ یہ ہو گا کہ اس کیلئے ایک قبہ لولو اور یاقوت اور زبرجد کا تیار کیا جاۓ گا( جو طول میں) جابیہ سے صنعاء جتنا ہو گا_,"*
*"_ (فائدہ) جابیہ ملک شام میں مشہور شہر دمشق کے قریب ایک شہر ہے اور صنعاء ملک یمن کا دارالخلافہ ہے۔*
*🗂️_ وصف الفردوس (۳۷) ص ۱۶۔ صفة الجنية ابن ابی الدنیا (۲۰۲)، زوائد زبد ان المبارک (۱۵۳۰)، مجمع الزوائد ( ۱۰ / ۴۰۱ ) ، تر غیب و ترہیب (۴/ ۵۰۸)*
[5/8, 10:23 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ریشم کے بستر :-*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں- ( سورۃالرحمن : ۵۴) (ترجمہ) اور وہ لوگ ( جنت میں ) تکیہ لگاۓ ایسے فرشوں ( بچھونوں اور بستروں) پر بیٹھے ہوں گے جن کے استر موٹے ریشم کے ہوں گے (اور قاعدہ ہے کہ اوپر کا کپڑا بنسبت استر کے زیادہ نفیس ہو تا ہے پس جب استر استبرق { موٹے ریشم } کا ہو گا تو اوپر کا کیسا کچھ ہو گا)_,"*
*"_(فائدہ) آیت سے معلوم ہوا کہ جنت کے پچھونے کی شکل یہ ہو گی کہ اس کا نچلا حصہ موٹے ریشم کا ہو گا اور اوپر کا حصہ اس سے زیادہ نفیس اور زینت میں زیادہ بڑھ کر ہوگا۔*
[5/9, 10:30 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ بچھونے کا اوپر کا حصہ نور جامد کا ہو گا_,"*
*"_حضرت سعید فرماتے ہیں کہ ان کا ظاہری (اوپر والا ) حصہ نور جامد کا ہو گا_,"*
*🗂️_ صفتہ الجنۃ ابن ابی الدنیا (۱۵۲) ابو نعیم ۴ /۲۸۲ _,"*
*"_ موٹے اور باریک ریشم کے درمیان فاصلہ کی مقدار:-*
*"_حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ اگر اس چھونے کے اوپر والا حصہ گرایا جاۓ تو اس کے نچلے حصہ تک چالیس سال تک نہ پہنچے _,"*
*🗂️_ صفة الجنية ابن ابی الدنیا (۱۵۸) ابن ابی شیبہ (۱۵۹۲۹) ۱۳ /۱۴۰ در منثور ٤ / ۷ ۱۵,*
*"_ بچھو نے کتنے موٹے ہوں گے:-*
*"_حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھونوں کی اونچائی چالیس سال کے سفر کے برابر ہے _,*
*🗂️_ نہایہ ابنِ کثیر-2/499, حادی الارواح -270، طبرانی صفتہ الجنۃ ابو نعیم -358,*
[5/10, 8:45 PM] Haqq Ka Daayi Official: *_ تخت شاہانہ :-*
*"_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں- (ترجمہ ) ( جنت میں بیٹھتے ہوں گے ) تکیہ لگاۓ ہوۓ تختوں پر جو برابر بچھاۓ ہوۓ ہیں اور ہم ان کا گوری گوری بڑی بڑی آنکھوں والیوں سے ( یعنی حوروں سے ) نکاح کر دیں گے_,"*
*🗂️_ تفسیر بیان القرآن تھانوی رحمۃ اللہ علیہ _,*
*"_ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ یہ تخت سونے کے ہوں گے جن کے تاج زبرجد، جوہر اور یاقوت کے ہوں گے اور ایک تخت مکہ اور ایلہ جتنا طویل ہو گا_,"*
*🗂️_ حادی الارواح ص ۷۸ ۲۔*
*"_یہ تخت کن چیزوں سے بنائے گئے ہیں:-*
*"_حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کا دوست جنت میں تخت پر تشریف فرما ہو گا جس کی بلندی پانچ سو سال کی ہو گی، اس کے متعلق اللہ تعالی کا ارشاد ہے "اور تخت ہوں گے بلند"*
*"_فرمایا کہ یہ تخت سرخ یاقوت کا ہو گا جس کے سبر زمرد کے دو پر ہوں گے پھر اس تخت پر ستر بچھونے ہوں گے جن کا استر نور کا ہو گا اور اوپر کا حصہ باریک ریشم کا ہو گا اور اندر کا موٹے ریشم کا ہو گا، اگر اس تخت کے اوپر کے حصہ کو گرایا جاۓ تو اپنے نچلے حصہ تک چالیس سال کی مدت میں پہنچے_,"*
*🗂️- بستان الواعظین و ریاض السامعین ص ١٩٣-١٩٤,*
[5/11, 11:08 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ خدمت گذار لڑ کے اور خادم :-*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں،(سورۃ الدہر : ۱۹۔ ۲۰) (ترجمہ ) :- اور ان ( جنتیوں) کے پاس ایسے لڑ کے آمدو رفت کریں گے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے ( نہ تو وہ بڑے ہوں گے نہ بوڑھے اور نہ ان کی آب تاب میں کوئی کمی واقع ہو گی اور وہ اس قدر حسین ہیں کہ) اے مخاطب اگر تو ان کو ( چلتے پھرتے) دیکھے تو یوں سمجھے کہ موتی ہیں جو بکھر گئے ہیں _,"*
*( موتی سے تو تشبیہ صفائی اور چمک دمک میں اور بکھرے ہوۓ کا وصف ان کے چلنے پھرنے کے لحاظ سے جیسے بکھرے موتی منتشر ہو کر کوئی ادھر جا رہا ہے کوئی ادھر جا رہا ہے اور یہ اعلیٰ درجہ کی تشبیہ ہے اور ان مذکورہ اسباب عیش میں انحصار نہیں وہاں اور بھی ہر سامان اس افراط اور رفعت کے ساتھ ہو گا ) کہ اے مخاطب اگر تو اس جگہ کو دیکھے تو تجھ کو بڑی نعمت اور بڑی سلطنت دکھلائی دے_,"*
*"_ اللہ تعالی مزید ارشاد فرماتے ہیں, ( سورة الطور : ۲۴) (ترجمہ) ( اور ان کے پاس میوے وغیر ہ لانے کیلئے) ایسے لڑ کے آئیں جائیں گے جو خاص انہیں ( کی خدمت) کیلئے ہوں گے (اور غایت حسن و جمال سے ایسے ہوں گے کہ) گویا وہ حفاظت سے رکھے ہوۓ موتی ہیں( کہ ان پر ذرا اگر دو غبار نہیں ہو تا اور آب تاب اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے)_,"*
*"_ اللہ تعالیٰ مزیدا رشاد فرماتے ہیں- (سورۃ الواقعہ : ۱۷۔ ۱۸)(ترجمہ ):- ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑ کے ہی رہیں گے یہ چیزیں لیکر آمد ورفت کیا کریں گے آبخورے اور آفتاہے اور ایسا جام شراب جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جاۓ گا _,"*
*🗂️_ تفسیر بیان القرآن حضرت تھانوی رحمۃ اللہ _,"*
[5/13, 7:04 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ تعداد خادم :-*
*"_حدیث حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- تمام جنتیوں میں سب سے کم درجہ کا جنتی وہ ہو گا جس کی خدمت میں دس ہزار خادم کھڑے ہوں گے_,"*
*🗂️_ صفة الجنۃ ابن ابی الدنیا (۲۰۲) زوائد زبد ابن المبارک (۱۵۳۰) مجمع الزوائد ( ۱۰ / ۴۰۱ ) حوالہ اوسط طبرانی و قال رجاله ثقات البدور السافره ( ۲۱۱۷) در منثور (۲۲/۶) ترغیب و ترہیب (۵۰۸/۴)*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنتیوں میں سب سے کم درجہ کا جنتی وہ ہو گا جس کے اسی ہزار خادم ہوں گے اور بہتر بیویاں ہوں گی اور اس کیلئے ایک قبہ لولو اور یاقوت اور زبرجد کا قائم کیا جاۓ گا ( جس کی لمبائی ) جابیہ ( ملک شام میں دمشق شہر کے پاس ایک شہر کا نام ہے) سے صنعاء ( ملک یمن کے دارالخلافہ ) جتنی ہو گی_,"*
*🗂️_ صفة الجنۃ ابن ابی الدنیا (۲۱۱) تذکرۃ القرطبی (۴۹۱) حوالہ ترمذی ( من الزوائد ١٠/٤٠٠-٤٠١)*
[5/13, 10:33 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حور کسے کہتے ہیں :-*
*"_ حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں:- حور اس کو کہتے ہیں جس کے دیدار سے آنکھ حیرت میں پڑ جاۓ, اس کی پنڈلی کپڑوں کے پیچھے سے نظر آتی ہو, دیکھنے والا اپنے چہرہ کو ان حوروں میں سے ہر ایک کے جگر میں رقت جلد اور صفاۓ رنگ کی وجہ سے آئینہ کی طرح دیکھے گا_,"*
*🗂️_ البدور السافرو(۲۰۰۲)، تفسیر مجاہد ۲ / ۵۹۰ تفسیر طبری ۲۵ / ۱۳۶ حادی الاروح ص ۲۸۵،*
*"_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں ( سورة الرحمن / ۵۷۔۵۸) ( ترجمہ ):- ان (باغوں کے مکانات اور محلات) میں نیچی نگاہ والیاں ( یعنی حوریں ہوں گی کہ ان ( جنتی) لوگوں سے پہلے ان پر نہ تو کسی آدمی نے تصرف کیا ہو گا اور نہ کسی جن نے (یعنی بالکل محفوظ اور غیر مستعمل ہوں گی ) سواے جن و انس (باوجود اس کثرت و عظمت نعمت کے ) تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے (اور رنگت اس قدر صاف و شفاف ہو گی کہ) گویا وہ یا قوت اور مرجان ہیں_,"*
*"_ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ فرماتے ہیں حور وہ ہے جس کی آنکھ کا (سفید حصہ ) نہایت ہی سفید ہو اور سیاہ حصہ نہایت ہی سیاہ ہو _,"*
*🗂️_ تفسیر قرطبی ۱۲ / ۱۵۳،*
[5/14, 10:47 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حورعین کسے کہتے ہیں :-*
*"_ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حور حوراء کی جمع ہے اور حوراء اس عورت کو کہتے ہیں جو جوان ہو حسین و جمیل ہو گورے رنگ کی ہو سیاہ آنکھ والی ہو ۔۔۔۔ اور عین عیناء کی جمع ہے اور عیناء اس عورت کو کہتے ہیں جو عورتوں میں بڑی آنکھ والی ہو_,"*
*🗂️_ حادی المداح ص ۲۸۵،*
*"_ حور حوراء کی جمع ہے اور عین عیناء کی جمع ہے اردو کے محاورہ میں لوگ حور عین کو واحد کے معنی میں استعمال کرتے ہیں اور یہ غلطی عام ہو رہی ہے۔ (امداد اللہ )*
: *"_ حور کی پیدائش خاص انداز سے کی گئی :-*
*"_ ارشاد خداوندى ہے :- "ان جنتی لوگوں سے پہلے ان پر نہ تو کسی آدمی نے تصرف کیا ہو گا اور نہ کسی جن نے_"*
*"_ اس آیت کی تفسیر میں امام شعبی فرماتے ہیں کہ یہ عورتیں دنیا کے مردوں کی بیویاں بنیں گی اللہ تعالی نے ان کو ایک اور طریقہ سے پیدا کیا ہے جیسا کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں:- (سورۃ الواقعہ / ۳۵-۳۶) :-*
*"_ ہم نے ان عورتوں کو خاص طور پر بنایا ہے یعنی ہم نے ان کو ایسا بنایا کہ وہ کنواریاں ہیں (یعنی بعد مقاربت کے پھر کنواری ہو جائیں گی) محبوبہ ہیں (یعنی حرکات و شمائل و ناز و انداز و حسن و جمال سب چیز میں ان کی دلکش ہیں اور اہل جنت کی ہم عمر ہیں)*
*"_ امام شعبی فرماتے ہیں جب سے ان کو اس خاص انداز سے بنایا ہے ان کو کسی انسان اور جن نے چھوا تک نہیں۔*
*🗂️_ سنن سعید بن منصور بہقی، بدور سافرو(۲۰۰۷)*
[5/16, 10:42 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حور عین زعفران سے پیدا کی گئی ہیں:-*
*"_ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنت کی حور عین کو زعفران سے پیدا کیا گیا ہے_,"*
*🗂️_البدور السافره (۲۰۱۲) طبرانی ( ۷۸۱۳ )*
*"_ (فائدہ) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے بھی ایسے ہی مروی ہے۔ حضرت زید بن اسلم رحمۃ اللہ ( تابعی مفسر ) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے حور عین کو مٹی سے پیدا نہیں کیا بلکہ ان کو کستوری کافور اور زعفران سے پیدا کیا ہے_,"*
*🗂️_ البدرور السافرہ- 2008 بحوالہ ابن مبارک_,*
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ، حضرت انس رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمۃ اللہ ( تابعی ) اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ (تابعی) فرماتے ہیں کہ اللہ کے دوست کیلئے ایسی بیوی ہے جس کو آدم و حواء (انسان ) نے نہیں جنا بلکہ اس کو زعفران سے پیدا کیا گیا ہے ( یعنی وہ جنت میں تخلیق کی گئی ہے ماں باپ کے واسطہ سے پیدا نہیں ہوئی ) _,*
*🗂️_ حادی الارواح -303, صفتہ الجنہ ابن ابی الدنیا -295,*
[5/17, 10:14 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حور کے بدن کے مختلف حصے کس کس چیز سے بناۓ گئے ہیں:-*
*"₹ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے حور عین کو پاؤں کی انگلیوں سے اس کے گھٹنے تک زعفران سے بنایا ہے اور اس کے گھٹنوں سے اس کے سینہ تک کستوری کی خوشبو سے بنایا ہے اور اس کے سینہ سے گردن تک شعلہ کی طرح چمکنے والے عنبر سے بنایا اور اس کی گردن سے سر تک سفید کافور سے تخلیق کیا ہے _,*
*"_ اس کے او پر گل لالہ کی ستر ہزار پوشاکیں پہنائی گئی ہیں ۔ جب وہ سامنے آتی ہے تو اس کا چہرہ زبردست نور سے ایسے چمک اٹھتا ہے جیسے دنیا والوں کیلئے سورج اور جب سامنے آتی ہے تو اس کا پیٹ کا اندرونی حصہ لباس اور جلد کی باریکی کی وجہ سے دکھائی دیتا ہے_,"*
*"_ اس کے سر میں خوشبودار کستوری کے بالوں کی چوٹیاں ہیں، ہر ایک چوٹی کو اٹھانے کیلئے ایک خد متگار ہو گی جو اس کے کنارے کو اٹھانے والی ہو گی یہ حور کہتی ہو گی یہ انعام ہے اولیاء کا اور ثواب ہے ان اعمال کا جو بج الاتے تھے_,"*
*🗂️_ تذکرة القرمبی(۴۸۱/۲)*
[5/18, 9:32 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حوروں کی عمر :-*
*"_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں :- ( سورة ص /۵۲) (ترجمہ ) اور ان کے پاس نیچی نگاہ والی ہم سن ( حوریں) ہوں گی_,"*
*"_ حضرت مفتی محمد شفیع صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ ان سے مراد جنت کی حوریں ہیں اور "ہم سن" کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ سب آپس میں ہم عمر ہوں گی اور یہ بھی کہ وہ اپنے شوہروں کے ساتھ عمر میں مساوی ہوں گی_,"*
*"- پہلی صورت میں ان کے ہم عمر ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ ان کے درمیان آپس میں محبت، انس اور دوستی کا تعلق ہو گا سوکنوں کا سا بغض اور نفرت نہیں ہو گی اور ظاہر ہے کہ یہ چیز شوہروں کیلئے انتائی راحت کا سبب ہے_,*
*"_ اور دوسری صورت میں جبکہ ہم عمر کا مطلب یہ لیا جائے کہ وہ اپنے شوہروں کی ہم عمر ہوں گی اس کا فائدہ یہ ہے کہ ہم عمری کی وجہ سے طبیعتوں میں زیادہ مناسبت اور موافق ہو گا اور ایک دوسرے کی راحت و دلچسپی کا خیال زیادہ رکھا جا سکے گا۔*
*"_ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ زوجین کے درمیان عمر میں تناسب کی رعایت رکھنی چاہئے کیونکہ اس سے باہمی انس پیدا ہوتا ہے اور رشتہ نکاح زیادہ خوشگوار اور پائیدار ہو جاتا ہے_,"*
*🗂️_ تفسیر معارف القرآن -7/527,*,
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اور دیگر مفسرین فرماتے ہیں کہ جنتی حوریں ایک ہی عمر کی تینتیس (33) سال کے برابر ہو گی_,"*
*(حوروں کی اور دنیا کی عورتوں کی سب کی عمر جنت میں ۳۳ سال ہو گی)*
*🗂️- حادی الارواح ص ۲۸۸،*
[5/20, 12:31 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ بڑھیا جوان ہو کر جنت میں جاۓ گی:-*
*"_ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جناب نبی اکرم ﷺ ایک مرتبہ میرے پاس تشریف لائے اس وقت میرے پاس ایک بڑھیا بھی بیٹھی تھی۔ آپ نے سوال فرمایا یہ کون ہے ؟ میں نے عرض کیا میری خالاؤں میں سے ایک ہے_"*
*"_ تو آپ نے ارشاد فرمایا یہ بات یاد رکھو کہ جنت میں بڑھیا داخل نہ ہو گی۔ یہ ارشاد سن کر بڑھیا کو غم اور پر پیشانی لاحق ہو گئی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا (اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ) ہم ان کو ایک دوسری شکل میں ( یعنی جوان شکل میں قبروں سے) اٹھائیں گے_,"*
*🗂️_ بیھقی فی البعث والنشور (۳۷۹) در منشور (٦ / ۱۵۸) حواله شعب الایمان فی البدور السافره (۲۰۰۸) جمع الوسائل شرح الشمائل للبادی (۳۹/۴)، حادی الارواح ص ۲۹۲،*
*"_ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ بیان کرتے ہیں۔ ایک بڑھیا جناب نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا یا رسول اللہ ! اللہ تعالی سے دعاء فرمائیں کہ وہ مجھے جنت میں داخل کرے۔ آپ نے فرمایا اے فلاں کی ماں جنت میں تو کوئی بڑھیا داخل نہیں ہو گی (حضرت حسن بصری) فرماتے ہیں کہ ( یہ جواب سن کر بڑھیا) مونہہ پھیر کر جاتے ہوۓ رونے لگی تو آپنے ارشاد فرمایا اس کو بتا دو کہ اس میں کوئی عورت بڑھیا ہونے کی حالت میں جنت میں داخل نہیں ہو گی ۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں ہم ان کی دوسری طرح کی تخلیق کریں گے اور ان کو کنواریاں بنا دیں گے _,"*
*🗂️- شمائل ترمندی (۲ / ۳۸ مع جمع الوسائل شرح الشمائل) ، مجمع الزوائد (۱۰ / ۴۱۹)، تفسیر طبری (۸۰/۱۷) تفسیر ابن کثیر (۹/۸) شمائل ترمذی (۱۲۲) تاریخ اصفهان (۱ / ۱۴۴) البدور السافره (۲۰۲۲) البعث والنشور (۳۸۲) شرح السنه ( ۱۳ / ۱۸۳) کتاب الوفا ابن الجوزی ممعناه حادی الارواح ص ۲۹۲،*
[5/20, 10:35 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حور کا افسوس :-*
*"_ مدیا حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :-*
*"₹جب نمازی سلام پھیرتا ہے اور یہ نہیں کہتا کہ اے اللہ مجھے دوزخ سے نجات عطاء فرما اور مجھے جنت میں داخل فرما اور مجھے حور عین سے بیاہ دے_,"*
*"_ تو فرشتے کہتے ہیں افسوس کیا یہ شخص بے بس ہو گیا ہے کہ اللہ تعالی کے ساتھ دوزخ سے پناہ طلب کرے,"*
*"_ اور جنت کہتی ہے افسوس کیا یہ شخص عاجز ہو گیا ہے کہ اللہ تعالی سے جنت مانگے اور حور کہتی ہے کہ یہ شخص عاجز آ گیا ہے کہ اللہ تعالی سے اس کا سوال کرے کہ وہ اس کی حور عین سے شادی کر دے _,"*
*🗂️_ البدور السافر (۲۰۵۸)- طبرانی،*
[5/21, 9:53 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حور کب تک متوجہ رہتی ہے :-*
*"_ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جب مسلمان نماز کیلئے کھڑا ہوتا ہے تو اس کیلئے جنت کو کھول دیا جاتا ہے, اس کے اور اس کے رب کے درمیان سے پردے ہٹا دئیے جاتے ہیں اور حور اس کی طرف اپنا رخ کر لیتی ہے جب تک وہ نہ تھوکے اور ناک نہ سنکے ( کیونکہ حوریں اس نزلہ زکام وغیرہ سے پاک ہیں اور ان سے نفرت کرتی ہیں ) _,"*
*🗂️_ البدور السافر (۲۰۵۹) طبرانی،*
*"_ حوریں صبح تک انتظار میں:-*
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جو شخص تھوڑا کھانا کھا کر نماز پڑھتے ہوۓ رات گذارتا ہے صبح تک حورعین انتظار میں رہتی ہیں کہ شاید اللہ تعالی اس نیک بندے کے ساتھ ہمیں بیاہ دے۔ (واللہ اعلم)_,*
*🗂️_ البدور السافر (2060) طبرانی،*
[5/22, 10:51 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ نکاح کیلئے حوروں کا پیغام :-*
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- "_ جنت شروع سال سے آخر سال تک ماہ رمضان کے استقبال کیلئے بنتی سنورتی ہے۔ پھر جب ماہ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے اس کا نام مسیرہ ہے اس کی وجہ سے جنت کے درختوں کے پتے اور دروازوں کے کنڈے ہلتے ہیں اس سے ایسی بھینی بھینی آواز پیدا ہوتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے زیادہ خوبصورت نہیں سنی ہو گی (اس سے ) حور عین جنت کے کنارے جا کر پکار کر کہتی ہیں کوئی ہے جو (ہم سے) شادی کرنے کیلئے اللہ تعالی کو پیغام نکاح دے اور اللہ تعالی اس کی شادی (ہم سے) کر دے ؟*
*"_ اور اللہ تعالی حکم فرما دیتے ہیں- اے رضوان (فرشتہ منتظم اور نگران جنت) جنت کے سب دروازے کھولدے اور اے مالک (دوزخ کا داروغہ ) ماہ رمضان کے احترام میں دوزخ کے سب دروازے بند کر دے _,"*
*🗂️_ کتاب الثواب ابو الشیخ، شعب الایمان بیہقی و قال الترمذی : لیس علی اسناده من اجمع على ضعفه (البدور السافره / ۲۰۵۵)*
[5/23, 9:23 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حور کی تسبیح سے جنت کے درختوں پر پھول لگ جاتے ہیں:-*
*"_حضرت یہیٰ بن ابی کثیر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب حورعین تسبیح پڑھتی ہیں تو جنت کے ہر درخت پر پھول لگ جاتے ہیں _," ( حادی الارواح- 306)*
*"_ لعبہ حور :- جنت میں ایک حور ہے جس کا نام "لعبیہ" ہے اگر وہ اپنا لعاب دہن ( کڑوے ) سمندر میں ڈالدے تو سمندر کا تمام پانی شیریں ہو جاۓ ۔اس کے سینے پر یہ لکھا ہوا ہے" جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اس کو میرے جیسی حور ملے تو اس کو چاہئے کہ میرے پروردگار کی فرمانبرداری والے اعمال کرے _," ( البدرور السافرہ- حوالہ ابن ابی ادنیا فی صفۃ الجنۃ (۳۰۵) تذکر القرطبی (۲ / ۴۷۷)*
*"_ فائدہ:- حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے اس روایت کو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے ارشاد سے نقل کیا ہے اور اس میں مزید یہ بھی ذکر کیا ہے کہ جنت کی تمام حوریں اس کے حسن پر حیران ہیں اور اس کے کندھے پر ہاتھ مار کر کہتی ہیں اے لعبہ ! تیرے مبارک ہو اگر تیرے طلب گاروں کو ( تیرے حسن و جمال اور کمال کا ) علم ہو تو وہ خوب کو شش کریں ( اور عمل صالح کر کے تیرے مستحق بن جائیں ) _," ( حادی الارواح - 305)*
[5/24, 5:58 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ نہر ہر دل کی کنواریاں:-*
*"_ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت میں ایک نہر ہے جس کا نام ہرول ہے اس کے دونوں کناروں پر درخت اگے ہوئے ہیں, جب جنتی سماع کی خواہش کریں گے تو کہیں گے ہمارے ساتھ ہرول کی طرف چلو تا کہ ہم درختوں سے ( خوبصورت اور دلکش آوازیں) سنیں_,"*
*"_ چنانچہ وہ ایسی (خوبصورت) آوازوں میں بولیں گے کہ اگر اللہ عزوجل نے جنتیوں کے نہ مرنے کا فیصلہ نہ کیا ہوتا تو یہ ان آوازوں کے شوق اور طرب میں مر جاتے_,"*
*"_ پس جب ان خوبصورت آوازوں کو ( درختوں پر لگی ہوئی لڑکیاں سنیں گی تو وہ عربی زبان میں نہایت خوبصورت انداز و آواز میں) عربی زبان میں ( کچھ) پڑھیں گی تو اللہ کے ولی ان کے پاس قریب جائیں گے اور ہر ایک ان لڑکیوں میں سے جس کو پسند کرے گا توڑ لے گا پھر اللہ تعالی ان لڑکیوں کی جگہ ویسی ہی اور لڑکیاں (اس درخت کو ) لگادیں گے _,"*
*🗂️_ صفة الجنہ ابو نعیم ( ۳ / ۱۶۳(۳۱۱)*
[5/24, 6:03 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ غصہ پینے پر حور ملے گی:-*
*"_حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-* "
*"_ جس شخص نے غصہ کو پی لیا حالانکہ وہ اس کو نافذ کرنے پر قدرت رکھتا تھا اللہ تعالی اس کو قیامت کے دن تمام مخلوقات کے سامنے بلائیں گے حتیٰ کہ اس کو اختیار دیں گے وہ حوروں میں سے جس کو چاہے لے لے _,"*
*🗂️_ مسند احمد و سندہ جید (۳ / ۴۴۰)؛ ابو داؤد (۷ ۷ ۴۷ ) ترمذی (۳۴۹۵٬۲۰۲۴) ابن ماجہ (۴۱۸۶) بہیقی ( ۸ / ۱۶۱)،*
[5/24, 6:10 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حور عین لینے کے تین کام:-*
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا " تین کام ایسے ہیں جس شخص کے پاس ان میں سے ایک بھی ہو گا اس کی حور عین کے ساتھ شادی کی جائے گی:-*
*_ (۱) وہ شخص جس کے پاس ضرورت کی امانت خفیہ طور پر رکھی گئی اور اس نے اس کو خوف خدا کی وجہ سے ادا کر دیا,*
*_(۲) وہ شخص جس نے اپنے قاتل کو معاف کر دیا,*
*_( ۳ ) وہ شخص جس نے ہر ( فرض) نماز کے بعد "قل ھو الله احد" ( پوری سورۃ اخلاص) کی تلاوت کی _,"*
*🗂️- تر غیب و ترہیب اصبہانی (البدور السافره / ۲۰۴۲)*
*"_ ( فائدہ ) ان مذکورہ اعمال میں سے کوئی سا عمل جتنی مرتبہ کرے گا انشاء اتنی حوریں ملیں گی_,"*
[5/28, 6:34 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ ہر روزہ رکھنے کا انعام سو حوریں:-*
*"_ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنت ایک سال سے دوسرے سال کے شروع ہونے تک ماہ رمضان کیلئے سنورتی ہے اور حور بھی ایک سال کے شروع سے دوسرے سال کے شروع تک رمضان المبارک کیلئے سنورتی ہے_,*
*"_ جنت کہتی ہے اے اللہ ! میرے لئے اپنے بندوں میں سے اس مہینہ میں مکین مقرر فرمادے اور حوریں یہ دعا کرتی ہیں کہ اے اللہ ! ہمارے لئے اس مہینہ میں اپنے نیک بندوں میں سے خاوند مقرر فرمادے جن سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور ہم سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں_,"*
*"_ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا- جس شخص نے خود رمضان المبارک میں روزہ رکھا کچھ کھایا پیا نہیں اور کسی مؤمن پر بہتان بھی نہیں لگایا اور اس روزے کی حالت میں کوئی گناہ بھی نہ کیا اللہ تعالی ( روزے کی ہر رات میں اس کیلئے سو(100) حوروں سے اس کی شادی کریں گے _,"*
*"_ اور اس کیلئے جنت میں لولو یا قوت اور زبر جد کا محل بنائیں گے، اگر تمام دنیا کو اس محل میں منتقل کر دیا جائے تو یہ دنیا میں بکریوں کی جگہ جتنا نظر آئے گا_,"*
*🗂️_ البدور السافره ( ۲۰۴۷) مسند ابو یعلیٰ ، منجم اوسط طبرانی ، ابن عساکر،*
[5/29, 7:35 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ نیکی کا حکم اور برائی سے روکنے کا انعام- ملنے والی عیناء حور کی شان:-*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :- جنت میں ایک حور ہے جس کا نام "عیناء" ہے جب وہ چلتی ہے تو اس کے ارد گرد ستر ہزار خد متگار لڑکیاں چلتی ہیں، اس کی دائیں طرف بھی اور بائیں طرف بھی (اتنی ہی خد متگار لڑکیاں) ہوتی ہیں _,"*
*"_ یہ حور کہتی ہے کہاں ہیں امر بالمعروف کرنے والے اور نہی عن المعر کرنے والے ( یعنی نیکیوں کا حکم کرنے والے اور برائی سے منع کر نے والے) میں ان کا انعام ہوں,*
*"_ یعنی ہر ایسے آدمی کو ایسی ایک ایک حور عیناء عطاء کی جاۓ گی یا تو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے رہنے کے ثواب میں یہ ایک حور ملے گی یا یہ کہ ہر دفعہ امر بالمعروف اور نہی عن المر کر نے کے ثواب میں یہ حور عطاء کی جاۓ گی ظاہر یہی ہے کہ ہر دفعہ امر یا نہی کرنے سے یہ حور ملے گی واللہ اعلم _,"*
*🗂️_ البدور السافرہ ( ۲۰۴۹) طبرانی، مجمع الزوائد ، تذكرة القرطبی (۷/۲ ۴۷ ) صفتہ الجنہ ابن کثیر ص ۱۱۰،*
[5/30, 10:28 AM] Haqq Ka Daayi Official: *★"_ جنتی کیلئے عور توں اور حوروں کی تعداد:-*
*"_ حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا - " جنت میں انسان کی ستر بیویوں سے شادی کی جائے گی"۔ عرض کیا گیا - یا رسول اللہ ! کیا مرد ان سب کی طاقت رکھے گا ؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا-" مرد کو سو آدمیوں کی طاقت عطاء کی جاۓ گی"*
*🗂️_ابن حبان (۲۳۹/۹۔ الاحسان ) البدورالسافره (۲۰۳۱) مسند البرزار (۳۵۲۶)، مجمع الزوائد ( ۱۰ / ۴۱۷) صفة الجنۃ ابو نعیم (۴۷۴)*
*★"_ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے جناب رسول اکرم ' ﷺ سے سنا :- جنت میں مؤمن کی بہتر بیویوں سے شادی کی جائے گی ' ستر جنت کی عورتیں ہوں گی اور دو دنیا کی عورتیں ہوں گی _,"*
*🗂️_ البدور السافرہ -٢٠٣٢, ابن عساکر ( ) ابن السن*
*★_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- ادنیٰ درجہ کے جنتی کے اسی ہزار خادم ہوں گے اور بہتر بیویاں ہوں گی ہر ایک جنتی کیلئے لو لو یاقوت اور زبرجد کا ایک قبہ نصب کیا جائے گا جس کی لمبائی جابیہ ( ملک شام کے شہر) سے صنعاء ( ملک یمن کے دارالسلطنت ) جتنی ہو گی_,"*
*🗂️- ابن المبارك في الزبد (۲ / ۱۲۷) ، ترندی (۴۵۶۴) احمد (۳ /۲ ۷ ) و این وہب اخرجه ابن حبان ( ۱۰ / ۲۴۶۔ الاحسان ) البدور السافره (۲۶۳۸) البعث ابن ابی داؤد ( ۷۸ ) مسند ابو یعلی ( ۱۴۰۴) حادی الارواح،*
l: *"،_ ادنی درجہ کے جنتی کی بیویوں کی تعداد:-*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ ادنی درجہ کے جنتی کے جنت کے سات درجات ہوں گے یہ چھٹے پر رہتا ہو گا اس کے اوپر ساتواں درجہ ہو گا، اس کے تین سو خادم ہوں گے_,"*
*"_ اس کے سامنے روزانہ صبح و شام سونے چاندی کے تین سو پیالے کھانے کے پیش کئے جائیں گے ہر ایک پیالہ میں ایسے قسم کا کھانا ہو گا جو دوسرے میں نہیں ہو گا اور جنتی اس کے شروع میں ایسے ہی لذت پاۓ گا جیسے کہ اس کے آخر سے اور وہ یہ کہتا ہو گا یارب اگر آپ مجھے اجازت دیں تو میں تمام جنت والوں کو کھلاؤں اور پلاؤں جو کچھ میرے پاس ہے (اس میں کمی نہ ہو گی)*
*"_ اس کی حورعین میں سے بہتر ہیویاں ہوں گی اور ان میں سے ہر ایک کی سرین زمین کے ایک میل کے برابر ہوں گی_,"*
*🗂️_ مسند احمد (۵۳۷۲) البدور السافرہ ( ۲۰۳۵)، مجمع الزوائد ( ۱۰ / ۴۰۰) حادی الارواح (۲۰۸)*
*"_ جنتی مرد کی پانچ سو حوروں اور چار ہزار کنواریوں اور آٹھ ہزار شادی شدہ عورتوں سے شادی کی جاۓ گی ، جنتی ان میں سے ہر ایک کے ساتھ اپنی دنیاوی زندگی کی مقدار کے برابر معانقہ کرے گا_,"*
*🗂️"_ البعث والنشور (۴۱۴) کتاب العظمتہ ابو الشیخ (۵۹۱) البدور السافره (۲۰۳۶)، فتح الباری (۶/ ۳۲۵) ترغیب و ترہیب ۴ /۵۳۲ ,*
: *★_ نہروں کے کنارے خیموں کی حوریں :-*
*"_حضرت احمد بن ابی الحواری رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سلیمان دارانی رحمۃ اللّٰہ کو فرماتے ہوئے سنا:-*
*"_ جنت میں کچھ نہریں ایسی ہیں جن کے کناروں پر خیمے نصب کئے گئے ہیں ان میں حور عین موجود ہیں، اللہ تعالی نے ان میں سے ہر ایک کو نئے طریقہ سے پیدا کیا ہے،*
*"_ جب ان کا حسن کامل ہو گیا تو فرشتوں نے ان کے اوپر خیمے لگا دیئے ۔ یہ ایک میل در میل کرسی پر بیٹھی ہیں جبکہ ان کی سرینیں کرسی کے اطراف سے باہر کو نکل رہی ہیں۔*
*"_ جنت والے اپنے محلات سے نکل کر ان کے پاس آئیں گے اور جس طرح سے چاہیں گے ان کے نغمات اور ترانے سنیں گے, پھر ہر جنتی ہر ایک کے ساتھ خلوت میں چلا جائے گا_,"*
*🗂️_البدرور السافرو( ۲۰۲۸) بحوالہ ابن ابی الدنیا ولکن فیہ بغیر لفظ مختصر، صفتہ الجنہ (۳۵۱)*
[6/1, 6:10 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ بادل سے لڑکیوں کی بارش :-*
*"_ حضرت کثیر بن مرہ فرماتے ہیں کہ جنت کی نعمت "مزید" میں سے ایک یہ ہے کہ جنت والوں کے اوپر سے ایک بدلی گذرے گی وہ کہے گی تم کیا چاہتے ہو میں آپ حضرات پر کس نعمت کی بارش کروں ؟*
*"_ چنانچہ وہ حضرات جس جس نعمت کی چاہت کریں گے وہی ان پر نازل ہو گی۔ حضرت کثیر بن مرہ (حضرمی رح.) فرماتے ہیں کہ اگر اللہ تعالی نے مجھے یہ منظر دکھایا تو میں یہ کہوں گا کہ ہم پر سنگھار کردہ لڑکیوں کی بارش ہو _,"*
*🗂️_ صفتہ الجنۃ ابن ابی الدنیا ( ۳۰۴) صفتہ الجنۃ ابو نعیم (۳/ ۲۲۳) (۳۸۲) حادی الارواح ص ۳۴۵، ٬۳۰۳ تذکرۃ القر طلبی ۲ ۴۹۸ البدور السافرہ (۲۰۴۰)*
*"_ حضرت ابو طیبہ کلاعی فرماتے ہیں جنت والوں پر نعمتوں سے بھری ہوئی بدلی ٹکڑے ٹکڑے ہو کر سایہ کرے گی اور پوچھے گی میں آپ حضرات پر کس نعمت اور لذت کی بارش کروں ؟ پس جو شخص جس قسم کی خواہش کرے گا اس پر اسی کی بارش کرے گی, حتیٰ کہ بعض جنتی یہ کہیں گے کہ ہم پر نوخاستہ ہم عمر لڑکیوں کی بارش ہو _,"*
*🗂️_ صفة الجنۃ ابن ابی الدنیا ( ۲۹۲)*
[6/2, 6:55 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنتی مردوں کیلئے مزید حوروں کا انعام :-*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنتی آدمی جنت میں کروٹ بدلنے سے پہلے ستر سال تک ٹیک لگا کر بیٹھے گا پھر اس کے پاس ایک عورت آۓ گی جس کے رخسار میں وہ اپنے مونہہ کو آئینہ سے زیادہ صاف دیکھے گا, اس پر کا ادنی موتی مشرق و مغرب کے درمیانی حصہ کو روشن کر دینے والا ہو گا، یہ اس کو سلام کرے گی اور وہ اس کے سلام کا جواب دے گا اور پوچھے گا آپ کون ہیں ؟ وہ بتاۓ گی کہ میں اضافی عطیہ ہوں ۔*
*"_ اس عورت پر ستر پوشاکیں ہوں گی ان سے بھی نظر گذر جاۓ گی حتیٰ کہ وہ اس کی پنڈلی کے گودے کو ان پوشاکوں کے پیچھے سے دیکھ لے گا۔ ان عورتوں پر تاج بھی ہوں گے جن کا ادنیٰ درجہ کا موتی مشرق و مغرب کے درمیانی حصہ کو روشن کر سکتا ہو گا_,"*
*🗂️_ مسند ابو یعلیٰ (۱۴۸۲) باسناد حسن البدرو السافرہ (۲۰۲۴) احمد (۳/ ۷۵) صحیح این حبان ( ۵۴ ۳) فی الجنہ ابن ابی الدنیا( ۷ ۲۷) البعث ابن ابی داؤد (۸۱ )*
[6/4, 7:09 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ کیا دنیا کی بہت کم عورتیں جنت میں جائیں گی؟*
*"_حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- جنت میں سب سے کم باشندے ( دنیا کی) عور تیں ہوں گی_,"*
*🗂️_ مسند احمد ۴ / ۷ ۴۲، مسلم (۲۷۳۸) حادی الارواح ص ۱۷۱ ۱۷۲ صحیح ابن حبان (۴۱۴ ۷ )۱۰ / ۷۳ ۲,*
*"_ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- میں نے دوزخ میں جھانک کر دیکھا تو اس کے باشندوں میں عورتوں کو زیادہ دیکھا اور میں نے جنت میں جھانک کر دیکھا تو اس کے باشندوں میں فقراء کو زیادہ دیکھا_,"*
*🗂️_ بخاری (۳۲۴۱ ) في بدء الخلق ب ۱۸ ( ۵۱۹۸ ) فی النکاح ب ۸۸ (۲۴۴۹ ) في الرقاق ب ۱۶ (۲۵۴۶ ) مسلم (۲۷۳۷) (۹۴) صحیح ابن حبان (۲۵۲۸) ترغیب و ترہیب ( ۴ / ۱۸۳) فتح الباری (۱۱ / ۴۱۵٬۲۸۳) اتحاف السادۃ ( ۵ / ۴۰۱)۔*
[6/4, 7:31 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ دنیا کی خواتین کے جنت میں کم ہونے کی وجہ :-*
*"_حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :-*
*"_ اے عورتوں کی جنس! تم صدقہ کیا کرو اور کثرت سے استغفار کیا کرو کیونکہ میں نے تمہیں (یعنی تمہاری جنس کو) دوزخیوں میں بہت زیادہ دیکھا ہے_,"*
*"_ ایک عورت نے جو اچھے انداز سے گفتگو کرتی تھی عرض کیا- یا رسول اللہ ! ہم نے کیا قصور کیا ہے ہم ( عورتیں ) دوزخیوں میں زیادہ کیوں ہوں گی ؟*
*"_ آپ نے ارشاد فرمایا- تم لعنت ملامت زیادہ کرتی ہو اور خاوند کی ناشکری اور نافرمانی کر لیتی ہو_,"*
*🗂️- ابن ماجه (۴۰۰۳ ) حادی الارواح ص ۷۲ ۱‘ واخرجه مسلم (۸۸۵) ترمذی (۲۶۱۳) مسند احمد (۱ / ۳۶۳) حاکم (۲ / ۲٬۱۹۰ / ۲۰۳ )، مشکوة (۱۹)، تفسیر قرطبی (۳/ ۸۲) کنز العمال (۴۵۰۷۵) ،*
[6/5, 10:33 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنت کی بیویاں :-*
*"_ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ( سورة البقرة):- ( ترجمہ) اور جنتیوں کیلئے بیویاں ہوں گی پاک صاف _,"*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت کی حوریں اور دنیا کی عور تیں جو جنتیوں کے نکاح میں دی جائیں گی ان کی پاکیزگی کا یہ عالم ہو گا کہ ان کو نہ تو حیض آۓ گا نہ پیشاب پاخانہ اور نہ ناک کی ریزش نہ تھوک۔_,"*
*🗂️_ البدور السافرہ (۱۹۸۹)، تفسیر ابن کثیر (۱ / ۹۲)، تغلیق التعلیق ( ۳ / ۴۹۹) فتح الباری (۲ / ۳۲۰ ) صفتہ الجنۃ ابو نعیم (۳۲۳)*
*_ اسی طرح سے جنت کی عورتیں صفات مذمومہ سے پاک ہوں گی ان کی زبان فحش اور گھٹیا باتوں سے پاک ہو گی ان کی آنکھ اپنے خاوندوں کے علاوہ غیر کو دیکھنے سے پاک ہو گی ان کے کپڑے میل کچیل سے پاک ہوں گے _,"*
*🗂️_ حادی الارواح ص ۲۸۴،*
[6/6, 7:52 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنت کی عورتوں اور حوروں کا حسن:-*
*"_ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا " صبح کی ایک گھڑی یا شام کی ایک گھڑی اللہ کے راستہ میں گزار دینا دنیا و مافیها سے بہتر ہے اور جنت میں تمہاری ایک کمان کا فاصلہ دنیا و مافیھا سے زیادہ قیمتی ہے۔*
*"_ اگر جنت کی عور توں میں سے کوئی عورت زمین کی طرف جھانک لے تو تمام زمین کو روشن کر دے اور روۓ زمین کو معطر کر دے اور اس کے سر کا دوپٹہ دنیا و مافیھا سے زیادہ قیمتی ہے_,"*
*🗂️_مسند احمد ( ۳ / ۱۴۷ بخاری (۱۱ / ۴۱۸, مع فتح الباری) ترمذی (۱۲۵۱) شرح السنہ ۱۵ / ۲۱۳، تفسیر بیاوی۔ البدور السافرہ (۱۹۹۶) صفة الجنہ ابن ابی الدنیا (۲۸۱)*
[6/8, 9:21 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_عورت کے رخسار میں جنتی کو اپنی شکل نظر آۓ گی:-*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے ارشاد خداوندى كأنهن الياقوت والمرجان (گویا کہ وہ خواتین یاقوت اور مرجان ہیں ) کی تفسیر میں ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنتی اپنے چہرے کو اس ( حور اور عورت) کے رخسار میں آئینہ سے بھی زیادہ صاف شفاف دیکھے گا اور اس کے لباس کا ادنیٰ موتی ( اتنا خوبصورت ہے کہ وہ) مشرق و مغرب کے درمیانی حصہ کو روشن کر سکتا ہے۔اس عورت پر ستر پوشاکیں ہوں گی مگر پھر بھی ان پوشاکوں سے نگاہ گذر جاۓ گی حتیٰ کہ وہ ان کے پیچھے سے اس کی پنڈلی کو بھی دیکھ سکے گا_,"*
*🗂️_ مسند احمد ۷۵/۳، صحیح ابن حبان (۲۴۵/۹ - الاحسان) شرح السنۃ ( ۱۵ / ۲۱۸) البدور السافره (۱۹۹۷) زوائد زبد ابن المبارک (۲۵۸) البعث والنشور (۳۷۵)، مجمع الزوائد (۱۰ / ۴۱۹ ) حوالہ طبرانی کبیر، در منثور (۲ / ۱۴۸) حادی الارواح ص ۲۹۹ حواله ابن وہب، ترغیب و ترہیب ( ۴/ ۵۳۴) ترمذی (۲۵۳۳)، تفسیر ابن جریر ( ۲۷ / ۸۸)*
[6/9, 6:24 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ حور کے حسن کے کرشمے :-*
*"_ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں "اگر کوئی حور اپنی ہتھیلی کو آسمان اور زمین کے در میان ظاہر کر دے تو تمام مخلوقات اس کے حسن کی دیوانی ہو جائیں اور اگر وہ اپنے دوپٹہ کو ظاہر کر دے تو اس کے حسن کے سامنے سورج دیئے کی طرح بے نور نظر آۓ اور اگر وہ اپنے چہرہ کو کھول دے تو اس کے حسن سے آسمان و زمین کا در میانی حصہ جگمگا اٹھے_,"*
*🗂️_ صفۃ الجنۃ ابن ابی الدنیا (البدر والسافرہ / ۲۰۲۵) حادی الارواح ص ۳۰۶ ترغیب و ترہیب (۵۳۵/۴) صفة الجنۃ ابن کثیر ص ۱۱۰۔*
*"_ حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حور اپنے ہاتھ کو اس کی خوبصورتی اور انگوٹھیوں سمیت آسمان سے ظاہر کرے تو اس کی وجہ سے ساری زمین روشن ہو جاۓ جس طرح سے سورج دنیا والوں کو روشنی پہنچاتا ہے_,"*
*"_ پھر فرمایا یہ تو اس کا ہاتھ ہے اس کے چہرہ کا حسن, رنگت, جمال اور اس کا تاج یاقوت, لولو اور زبر جد سمیت کیسا حسین ہو گا_,"*
*🗂️_ صفتہ الجنۃ ابن ابی الدنیا (۳۰۱) البدور السافرہ ( ۷ ۲۰۲) زوائد زہد ابن المبارک (۲۵۲) حادی الارواح ص ۳۰۴ ترغیب و ترہیب ( ۴ / ۵۳۵) ابن ابی شیبہ (۱۳/ ۱۰۶) صفة الجنہ ابن کثیر،*
[6/10, 10:47 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_حور کے دوپٹہ کی قدرو قیمت:-*
*"_ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب سرور عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا "_ اللہ کے راستہ میں صبح کی یا شام کی ایک گھڑی گذارنا دنیا و مافیہا سے بہتر ہے_,"*
*"_ اگر جنت کی کوئی عورت زمین کی طرف جھانک لے تو آسمان و زمین کے درمیانی حصہ کو خوشبو سے معطر کر دے اور آسمان و زمین کے درمیانی حصہ کو منور کر دے۔ اس کے سر کا دوپٹہ دنیا اور دنیا کے تمام خزانوں سے زیادہ قیمتی ہے_,"*
*🗂️_ مسند احمد ۳ / ۲۶۴ بخاری (۲۷۹۶) مسلم (۱۸۸۰) ترندی (۱۶۵۱) البعث والنشور (۳۷۲) ترغیب وترہیب (۵۳۲/۴)*
*"_ حور کی مسکراہٹ :-*
*"_ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنت میں ایک نور چمکا جب لوگوں نے اپنے سروں کو اٹھا کر دیکھا تو وہ ایک حور کی مسکراہٹ تھی جس نے اپنے خاوند کے چہرہ کو دیکھ کر مسکراہٹ ظاہر کی تھی_,"*
*🗂️ حلیۃ الاولیاء (۶ / ۷۴ ۳) صفة الجنه ابو نعیم (۳۸۱) حادی الارواح ص ۳۰۳،*
[6/11, 11:28 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنتی خواتین کے حسن کی جامع حدیث:-*
*"_ ام المؤمنین حضرت ام سلمہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! اللہ تعالی کے ارشاد "حور عین" کے متعلق مجھے کچھ وضاحت فرمائیں ؟ آپ نے فرمایا گوری گوری بھر ے ہوۓ جسم والی گل لالہ کے رنگ کی آنکھوں والی اپنے حسن کی اطاقت اور رقت جلد سے نظر کو حیران کر دینے والی گدھ کے بر کی طرح ( لمبے بالوں والی ) آنکھوں کی خوبصورت پلکوں والی کو حور عین کہتے ہیں_,"*
*"حضرت ام سلمہؓ نے عرض کیا آپ مجھے "كانهن الياقوت والمرجان" کی تفسیر بیان فرمائیں ؟ آپ نے ارشاد فرمایا- "یہ رنگت میں اس موتی کی طرح صاف شفاف ہوں گی جو سیپوں میں ہوتا ہے اور جس کو ہاتھوں نے نہیں چھوا ہو تا ہے_,"*
*"_میں نے عرض کیا آپ مجھے اللہ تعالی کے ارشاد "کا نهن بیض مكنون" کی تفسیر بیان فرمائیں ؟ آپ نے ارشاد فرمایا- ان کی رقت اور لطافت انڈے کے اندر کے چھلکے کی طرح ہو گی جو باہر والے ( موٹے) چھلکے کے ساتھ ہوتا ہے"*
*"_ میں نے عرض کیا- یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالی کے ارشاد "وعربا اترابا" کے متعلق بیان فرمائیں, تو آپ نے ارشاد فرمایا - یہ وہ عور تین ہوں گی دنیا میں جن کی آنکھوں میں بوڑھاپے کی وجہ سے کیچڑ بھرا رہتا تھا اور سر کے بال سفید ہو گئے، اللہ تعالی ان کو بوڑھاپے کے بعد دوبارہ تخلیق فرمائیں گے اور ان کو کنواریاں کر دیں گے۔*
*"_ ارشاد فرمایا کہ "عربا" کا معنی ہے کہ وہ (اپنے خاوندوں سے) عشق اور محبت کرنے والیاں ہوں گی، اترابا ایک ہی عمر پر ہوں گی ۔"*
*"_ باقی حصہ اگلے پارٹ میں ان شاء اللہ _,*
[6/12, 9:44 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنتی خواتین کے حسن کی جامع حدیث -,( پچھلے پارٹ سے جاری)*
*"_ میں نے عرض کیا :- کیا دنیا کی عورتیں افضل ہوں گی یا حور عین ؟ ارشاد فرمایا - دنیا کی عورتیں حورعین سے افضل ہوں گی جیسے ظاہر کا ریشم استر سے افضل ہوتا ہے_,"*
*"_ میں نے عرض کیا - یا رسول اللہ یہ کیوں (افضل ہوں گی )؟*
*"_ارشاد فرمایا - ان کے اللہ کے لئے نماز پڑ ھنے اور روزہ رکھنے کی وجہ سے اللہ تعالی ان کے چہروں کو نور کا لباس پہنائیں گے ان کے جسم حیران کر دینے والے ہوں گے گورے رنگ والی ہوں گی۔ سبز لباس والی ہوں گی، پیلے زیور والی ہوں گی ان کی ( خوشبو کی ) انگیٹھیاں موتی کی ہوں گی ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی ' یہ ترانہ کہیں گی :-*
*"_ سن لو ! ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں کبھی نہیں مریں گی۔ ہم نعمتوں میں پلنے والی ہیں کبھی خستہ حال نہ ہوں گی۔ سن لو ہم جنت ہی میں رہیں گی کبھی نکالی نہ جائیں گی۔ سن لو ہم (اپنے خاوندوں پر) راضی رہنے والی ہیں کبھی ناراض نہ ہوں گی۔ سعادت ہے اس شخص کیلئے جس کیلئے ہم ہیں اور وہ ہمارے لئے ہے_,"*
*"_میں نے عرض کیا- یا رسول اللہ ! ایک عورت ( یکے بعد دیگرے) دو خاوندوں سے یا تین سے یا چار سے دنیا میں شادی کرتی ہے اور مر جاتی ہے پھر وہ جنت میں داخل ہوتی ہے اور اس کے ( دنیا کے) خاوند بھی اس کے ساتھ جنت میں داخل ہوتے ہیں, ان میں سے اس عورت کا خاوند کون بنے گا ؟*
*"_ آپ نے ارشاد فرمایا کہ اس کو اختیار دیا جاۓ گا اور وہ ان خاوندوں میں سے زیادہ اچھے اخلاق والے کو منتخب کرے گی اور عرض کرے گی, اے رب ! یہ شخص باقی خاوندوں سے زیادہ دنیا میں اچھے اخلاق والا تھا۔ آپ اس سے میری شادی کر دیں۔_,"*
*"_ پھر آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔ اے ام سلمہ ! حسن اخلاق دنیا اور آخرت دونوں کی خیر کو ساتھ لئے ہوۓ ہے_,"*
*🗂️_ البدور السافرہ (۲۰۱۳)، طبرانی (۲۳ / ۳۶۷)، تفسیر ابن جریر ۲۳ / ۷ ۱۵ مجمع الزوائد (۱۱۹/۷ ۱۰ / ۴۱۷) حادی الارواح ص ۱۲۹۷ ترغیب و ترہیب (۵۳۶/۴)*
[6/13, 7:32 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ہمیشہ حسن میں اضافہ ہوتا رہے گا:-*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مجھے اس ذات کی قسم جس نے قرآن پاک کو حضرت محمد ﷺ پر نازل فرمایا ہے جنت میں رہنے والے (مرد و عورت حور و غلمان کے) حسن و جمال میں اس طرح سے اضافہ ہوتا رہے گا جس طرح سے ان کا دنیا میں ( آخر عمر میں ) بد صورتی اور بوڑھاپے میں اضافہ ہو تار ہتا ہے_,"*
*🗂️_ ابن ابی شیبہ ( ۱۳ / ۱۱۴) حلیہ ابو نعیم (۴ / ۲۸۷) صفة الجنۃ ابو نعیم (۲۶۴)۔*
*"_حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنتی آدمی کے پاس ایک گلاس پیش کیا جاۓ گا جبکہ وہ اپنی بیوی کے پاس بیٹھا ہو گا، جب وہ اس کو پی کر بیوی کی طرف متوجہ ہو گا تو یہ کہے گا تو میری نگاہ میں اپنے حسن میں ستر گنا بڑھ چکی ہے_,"*
*🗂️_ ابن ابی شیبہ ( ۱۳/ ۱۰۸) در منثور (۱۵۵/۶)*
*"_(فائدہ) حسن کا اضافہ جنت میں ہر گھڑی ہوتا رہے گا مرد کے حسن میں بھی اور عورت کے حسن میں بھی بلکہ جنت کی ہر چیز کے حسن میں اضافہ کا یہی حال ہو گا_,"*
-
[6/14, 7:17 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ اذان کی آواز پر حور کا سنگھار :-*
*"_ حضرت یزید بن ابی مریم سلولی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا- جب مؤذن اذان دیتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دۓ جاتے ہیں اور دعا کو قبول کیا جاتا ہے اور حور بناؤ سنگھار کرتی ہے_,"*
*"_(فائدہ) :- مطلب یہ ہے اذان چونکہ نماز کیلئے دی جاتی ہے اور لوگ اس کو سن کر نماز ادا کرنے آتے ہیں اس لئے ان کے اعمال کے آسمان پر چڑھنے کیلئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور چونکہ اذان کے بعد دعا کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے اس لئے دعا مانگنے والے کی دعا بھی اس وقت قبول ہوتی ہے اور کسی بھی نیک عمل کی قبولیت پر ان بیاہی حوروں کو جو ابھی کسی مسلمان کیلئے مخصوص نہیں ہوئی ہوتیں زیب وزینت کرتی ہیں کہ شاید اس وقت اللہ تعالی ہمیں اپنے کسی نیک بندے کے ساتھ اس کے نیک عمل کو قبول کرنے کی وجہ سے منسوب کر دیں اور جو حوریں پہلے سے مسلمانوں کیلئے مخصوص ہو چکی ہیں وہ اپنے خاوند کے نیک اعمال کرنے کی خوشی میں یا نیک عمل کرنے کی وجہ سے درجہ میں ترقی ہونے سے بطور خوشی کے یا اپنے جنتی شوہر کو مزید نیک اعمال کی ترغیب دلانے کیلئے اذان کے وقت ہار سنگھار کرتی ہیں۔ (واللہ اعلم)*
*🗂️_ البدرور السافرہ (۲۰۵۶) حوالہ سنن سعید بن منصور,*
[6/15, 8:35 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ قربت کی لذت جسم میں ستر سال تک باقی رہے گی:-*
*"_حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنتی کی شہوت اس کے بدن میں ستر سالہ تک جاری رہے گی جس کی لذت کو وہ محسوس کرتا ہو گا، اس سے جنتیوں کو جنابت لاحق نہیں ہوگی جس کی وجہ سے ان کو طہارت کی ضرورت پڑے، نہ ہی ضعف ہو گا اور نہ ہی قوت میں کمی ہو گی بلکہ ان کی قربت بطور لذت اور نعمت کے ہو گی جس میں ان کو کسی بھی قسم کی کوئی آفت اور دکھ نہ ہو گا_,"*
*🗂️_ کتاب التوحيد ان خزیمہ ص۱۸۶ زادالمعاد ( ۳/ ۲۷۷)*
*"_ امام ابن ابی الدنیا رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت سعید بن جبیر کے مذکورہ ارشاد کو اس طرح سے نقل کیا ہے کہ جنت میں مرد کا قد ستر میل کے برابر ہو گا اور عورت کا تیس میل کے برابر ہو گا، اس عورت کے سرین خشک زمین کی طرح پیاسے ہوں گے، مرد کی شہوت عورت کے جسم میں ستر سال تک باقی رہے گی جس کی اس کو لذت محسوس ہو گی_,"*
*🗂️_ صف الجنۃ ابن ابی الدنیا*
[6/16, 7:35 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ دنیا کے میاں بیوی جنت میں بھی میاں بیوی رہیں گے:-*
*"_ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مجھے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ جو شخص کسی عورت سے شادی کرتا ہے جنت میں بھی وہ عورت اس کی بیوی ہو گی_,"*
*🗂️_ ابن وہب (البدور السافرہ / ۲۰۶۱)*
*"_ (فائدہ):- بشر طیکہ وہ دونوں حالت اسلام پر فوت ہوۓ ہوں اور بیوی نے شوہر کے مرنے کے بعد کسی اور مرد سے نکاح نہ کیا ہو_,"*
*"_ حضرت عکرمہ بیان کرتے ہیں سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت اسماء حضرت زبیر بن عوام کی بیوی تھیں، حضرت زبیر ان پر سختی فرماتے تھے یہ اپنے والد صاحب کی خدمت میں شکایت لے کر آئیں تو آپ نے ان کو تسلی دیتے ہوۓ فرمایا اے میری بیٹی صبر کرو اگر کسی عورت کا خاوند نیک ہو پھر وہ اس کو داغ مفارقت دے جاۓ ( یعنی فوت ہو جاۓ) اور اس کی بیوی نے اس کی وفات کے بعد کسی اور شخص سے نکاح نہ کیا ہو تو اللہ تعالی ان دونوں میاں بیوی کو جنت میں اکٹھے جمع فرما دیں گے (یعنی وہ جنت میں بھی اسی طرح سے میاں بیوی رہیں گے انکی ازدواجی حالت ختم نہیں کریں گے)_,"*
*🗂️_ طبقات ابن سعد (البدور السافره / ۲۰۲۲) تذکرۃالقرطبی ( ۲ / ۴۸۱ )بغیر لفظ مطولاً۔*
*"_ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی بیوی سے فرمایا تھا کہ اگر تمہیں یہ بات پسند آۓ کہ تو جنت میں میری بیوی بنے اور اللہ تعالی ہم دونوں کو جنت میں ملا دے تو تم میرے (مرنے کے) بعد اور نکاح نہ کرنا کیونکہ ( جنت میں ) عورت اپنے دنیا کے آخری خاوند کی بیوی بنے گی_,"*
*🗂️_ تذکرۃ القرطبی (۱/ ۴۸۲)*
┅┅━━═۞═━━┅
*☞ جنت کے درخت باغات اور سایے :-*
*⚃➠"_ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (سورۃ الواقعہ ۔ ۲۷ تا ۳۳):-*
*"_ ( ترجمہ ) اور جو داہنے والے ہیں وہ داہنے والے کیسے اچھے ہیں، وہ ان باغوں میں ہوں گے جہاں بے خار بیریاں ہوں گی اور تہ بتہ ہوں گے اور لمبا لمبا سایہ ہو گا اور چلتا ہوا پانی ہوگا اور کثرت سے میوے ہوں گے جو نہ ختم ہوں گے اور نہ ان کی روک ٹوک ہو گی_,"*
*⚃➠"_(سورۃ الرحمن آیات۔ ۴۶ تا ۷۸ ):-*
*"_ (ترجمہ ) اور جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ( ہر وقت) ڈرتا رہتا ہے اس کیلئے ( جنت میں ) دو باغ ہوں گے۔ سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے (اور وہ) دونوں باغ بہت شاخوں والے ہوں گے ، سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے، ان دونوں باغوں میں دو چشمے ہوں گے کہ بہتے چلے جائیں گے سو اے جن و انس اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے ۔ ان دونوں باغوں میں ہر میوے کی دو دو قسمیں ہوں گی سو اے جن و انس اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے _,"*
*➠"_ وہ لوگ تکیہ لگاۓ ایسے فرشوں پر بیٹھے ہوں گے جن کے استر دبیز ( موٹے ) ریشم کے ہوں گے اور ان باغوں کا پھل بہت نزدیک ہو گا۔ سو اے جن و انس اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے، ان میں نیچی نگاہ والیاں ( یعنی حوریں ہوں گی کہ ان ( جنتی) لوگوں سے پہلے ان پر نہ تو کسی آدمی نے تصرف کیا ہو گا اور نہ کسی جن نے, سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے۔ گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں، سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے _,"*
*➠"_ بھلا غایت اطاعت کا بدلہ بجز عنایت کے اور بھی کچھ ہو سکتا ہے سو اے جن وانس اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے اور ان دونوں باغوں سے کم درجہ میں دو باغ اور ہیں، سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے، وہ دونوں باغ گہرے سر سبز ہوں گے ، سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے، ان دونوں میں دو چشمے ہوں گے کہ جوش مارتے ہوں گے ، سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے، ان دونوں باغوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے، سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے،_*
*➠"_ ان میں خوب سیرت خوبصورت عورتیں ہوں گی (یعنی حوریں) سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے، وہ عورتیں گوری رنگت کی ہوں گی ( اور باغات میں) خیموں میں محفوظ ہوں گی, سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے, (اور ) ان ( جنتی ) لوگوں سے پہلے ان (حوروں) پر نہ تو کسی آدمی نے تصرف کیا ہو گا اور نہ کسی جن نے، سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے، وہ لوگ سبز مشجر اور عجیب خوبصورت کپڑوں ( کے فرشوں) پر تکیہ لگاۓ بیٹھے ہوں گے، سو اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کے منکر ہو جاؤ گے، بڑا بابرکت نام ہے آپکے رب کا جو عظمت والا اور احسان والا ہے_,"*
[6/18, 7:28 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_درختوں کی کچھ مزید تفصیل:-"*
*"_ حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنت کی زمین چاندی کی ہے اس کی مٹی کستوری کی ہے۔ اس کے درختوں کی جڑیں سونے اور چاندی کی ہیں جن کی ٹہنیاں لولو زبر جد اور یاقوت کی ہیں، پتے اور پھل ان کے نیچے لگے ہوں گے جو شخص کھڑے ہو کر کھاۓ گا تو اس کو بھی کوئی دقت نہ ہو گی اور جو شخص بیٹھ کر کھاۓ گا اس کو بھی کوئی دقت نہ ہو گی اور جو شخص اس کو لیٹ کر کھاۓ گا اس کو بھی کوئی دقت نہ ہو گی_,*
*🗂️_ زوائد زبد ابن المبارک (۲۲۹) ابن ابی شیبه ۱۳ / ۱۹۵ البعث والنشور (۳۱۴) الدر منثور ۶ / ۳۰۰ حواله سعید بن منصور و حادی الارواح ص ۲۲۶، البدور السافرہ (۱۸۵۸)*
*"_ اس جنت میں درختوں کی لکڑیاں نہیں ہوں گی:-*
*"_حضرت جریر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارا قافلہ صفاح مقام پر اترا تو وہاں ایک شخص درخت کے نیچے سو رہا تھا سورج کی دھوپ اس تک پہنچنے ہی والی تھی میں نے غلام سے کہا تم اس کے پاس یہ چمڑے کا فرش لے جاؤ اور اس پر سایہ کر دو چنانچہ وہ چلا گیا اور اس پر سایہ کر دیا,*
*"_ جب وہ شخص بیدار ہوا تو وہ حضرت سلمان ( فارسی ) رضی اللہ عنہ تھے, چنانچہ میں ان کو سلام کرنے کیلئے آیا تو انہوں نے فرمایا اے جریر اللہ کیلئے انکساری اختیار کرو کیونکہ جو شخص اللہ کیلئے تواضع ( انکساری) اختیار کرتا ہے اللہ تعالی اس کو قیامت کے دن بڑی عزت بخشیں گے, اے جریر ! کیا آپ کو معلوم ہے قیامت کے دن کے اندھیرے کیا چیز ہیں ؟ میں نے عرض کیا معلوم نہیں فرمایا لوگوں کا آپس میں ظلم کرنا۔"*
*"_ پھر انہوں نے ایک چھوٹی سی لکڑی اٹھائی (اتنا چھوٹی ) کہ میں اس کو ان کی دو انگلیوں کے در میان میں دیکھ نہیں پا رہا تھا۔ فرمایا اے جریر ! اگر تم اتنی سی لکڑی بھی جنت میں طلب کرو تو تمہیں یہ بھی نہ ملے ،*
*"_ میں نے کہا اے ابو عبداللہ ا یہ کھجور اور درخت کہاں جائیں گے ؟ فرمایا ان کی جڑیں لولو اور سونے کی ہوں گی جن کے اوپر کے حصوں میں پھل لگے ہوں گے_,"*
*🗂️_ البعث والنشور (۳۱۲) در منثور ۲ / ۱۵۰ حواله ابن ابی شیبه و حاوی الارواح ص ۲۲۶ بدور السافر (۱۸۵۲) حلیہ ابو نعیم (۱ / ۲۰۲)*
[6/19, 8:23 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنت کی کھجور:-*
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جنت کی کھجور کے تنے سبز زمرد کے ہیں اور کھجور کے تنے کی ٹہنیاں سرخ سونے کی ہوں گی، اس کی شاخیں جنتیوں کے بہترین لباس ہوں گے انہیں میں سے ان کے چھوٹے کپڑے اور پوشاکیں تیار ہوں گی، اس کے پھل مٹکوں اور ڈول کی طرح ( بڑے بڑے) ہوں گے، دودھ سے زیادہ سفید ، شہد سے زیادہ میٹھے، جھاگ سے زیادہ نرم، ان میں گٹھلی نہیں ہو گی_,"*
*🗂️_ ترغیب و ترہیب ۴ / ۵۴۳ صفة الجنۃ ابن ابی الدنیا(۵۰) حاکم ۲/ ۴۷۵ ، زہد ابن المبارک (۱۴۸۸) البعث والنشو (۳۱۱) الدر النور ۲ / ۱۵۰ البدورالسافره (۱۸۵۱) حادی الارواح ص ۲۲۴،*
*"_ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جنت میں ایک تنے پر ایک درخت قائم ہے۔ اس کے تنے کی چوڑائی بہتر سال کے (سفر کے) برابر ہے (اس سے تم خود اندازہ کر لو کہ اس کی لمبائی کتنا زیادہ ہو گی )_,"*
*🗂️_ مجمع الزوائد ۱۰ / ۴۱۴ حوالہ طبرانی واسنادہ حسن طبرانی (۳۲۰/۷) کنز العمال (۳۹۲۷۰) اتحاف الساده ( ۵۳۴/۱۰)*
[6/20, 8:41 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ شجرہ طوبیٰ:-*
*"_ حضرت عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی شخص آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے حوض کے متعلق اور جنت کے متعلق سوال کیا، پھر اس دیہاتی نے سوال کیا کہ کیا جنت میں میوے بھی ہوں گے ؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہوں گے اور جنت میں ایک درخت ہو گا جس کو طوبیٰ کا نام دیا جاتا ہے، پھر آپ نے کچھ وضاحت فرمائی مگر مجھے معلوم نہیں کہ وہ وضاحت کیا تھی، تو اس دیہاتی نے کہا- ہماری زمین کا کونسا درخت اس کے مشابہ ہے ؟*
*"_ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا- تیری زمین کے کس درخت سے وہ کچھ بھی مشابہت نہیں رکھتا، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا- تم ( ملک) شام میں گئے ہو ؟ اس نے عرض کیا نہیں, تو آپ ﷺ نے فرمایا یہ شام کے ایک درخت سے مشابہت رکھتا ہے جس کو ناریل کا درخت کہا جا تا ہے، یہ ایک ہی تنہ پر اٹھتا ہے، اس کا اوپر کا حصہ پھیل جاتا ہے۔ اس (دیہاتی) نے عرض کیا اس کی جڑ کتنی موٹی ہے ؟ فرمایا اگر تمہارے رشتہ داروں کا پانچ سالہ ( نوجوان) اونٹ (اس کے گرد ) چلتا رہے تو اس کی جڑ کے گرد نہ گھوم سکے بلکہ ( چل چل کر) بوڑھے ہو جانے کی وجہ سے اس کی ہنسلی کی ہڈی بھی ٹوٹ جاۓ_,"*
*🗂️_ الفتح الربانی ۲۴ / ۷ ۱۸ ابن حبان (۱۰ / ۲۵۱) حدیث ۷۱ ۷۳ صفة الجنہ ابن کثیر ص ۷۴،*
[6/21, 8:30 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_۔ درخت طوبیٰ والے جنتی کون سے ہوں گے:-*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ آنحضرت ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آپ ﷺ سے عرض کیا- یا رسول اللہ ! اس آدمی کیلئے (طوبیٰ) خوشخبری ہو جس نے آپ کی زیارت کی ہو اور آپ پر ایمان لایا ہو_,"*
*"_ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اس شخص کیلئے طوبیٰ ہو جس نے میری زیارت کی اور مجھ پر ایمان لایا، پھر طوبیٰ ہو پھر طوبیٰ ہو پھر طوبیٰ ہو جو مجھ پر ایمان لایا مگر ( میرے وفات پا جانے کی وجہ سے) مجھے نہ دیکھا ہو_,"*
*"_ تو اس شخص نے عرض کیا یہ "طوبیٰ" کیا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا:- "_جنت میں ایک درخت ہے جس کی مسافت سو سال کی ہے ، جنت والوں کے کپڑے اس کے شگوفوں ہے سے نکلیں گے"۔*
*🗂️_ الفتح الربانی ( ۲۴ / ۷ ۱۸) ( ۷ ۷۳ ) صفة الجنہ ابن کثیر ص ۷۵، مسند احمد ۳ / ۷۱ ، مجمع الزوائد(12/10)*
[6/22, 7:26 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ درخت طوبیٰ سے کیا کیا نعمتیں ظاہر ہوں گی:-*
*"_حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت میں ایک درخت ہے جس کو طوبیٰ کہا جا تا ہے اللہ تعالی اس سے فرمائیں گے۔ "میرے بندہ کیلئے وہ جس نعمت کو چاہے پھٹ جا" تو وہ جنتی کیلئے گھوڑے کی لگام ، زین اور خوبصورتی کے ساتھ ایسے پھٹے گا جیسے وہ (ہندو) چاہتا ہو گا اور یہ درخت جنتی کیلئے ایک سواری کو نکالے گا اس کا کجاوہ، لگام اور خوبصورتی کے ساتھ جیسے وہ جنتی چاہے گا اور کپڑوں کو بھی (اپنے سے نکالے گا)_,"*
*🗂️_ صفة الجنہ ابن ابی الدنیا ( ۵۴ ) زہد ابن المبارک (۲۶۵) البدور السافرہ (۱۸۶۲)*
*"_ حضرت مغیث بن سمی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں طوبیٰ جنت میں ایک درخت ہے ۔ اگر کوئی شخص لمبی ٹانگوں والی اونٹنی یا نوجوان اونٹ پر سوار ہو پھر اس کے گرد گھومے تو وہ اس جگہ تک نہیں پہنچ سکے گا جہاں سے روانہ ہوا تھا حتیٰ کہ بوڑھا ہو کر مر جاۓ گا، جنت میں کوئی منزل ایسی نہیں ہے مگر اس درخت کی ٹہنیوں میں سے کوئی نہ کوئی ٹہنی جنتیوں پر ضرور لٹکتی ہو گی، جب جنتی پھل کھانے کا ارادہ کریں گے تو یہ ان کے سامنے لٹک جاۓ گی تو وہ جتنا چاہیں گے اس سے کھائیں گے_,"*
*"_ فرمایا کہ (ان کے پاس) پرندہ بھی پیش ہو گا یہ اس سے خشک گوشت یا بھنا ہوا گوشت جیسے جی چاہے گا کھائیں گے پھر (جب یہ کھا چکیں گے تو وہ زندہ ہو کر) اڑ جاۓ گا_,"*
*🗂️_ صفة الجنۃ ابن ابی الدنیا (۵۵) مصنف ابن ابی شیبہ (۱۵۸۱۳) زہد ابن المبارک (۲۶۸)*
[6/23, 6:55 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ سایہ طوبیٰ میں مل بیٹھنے کیلئے فرشتہ کی دعا:-*
*"_ حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کتنے بھائی ایسے ہیں جو اپنے دوسرے بھائی کو ملنا چاہتے ہیں مگر ان کے سامنے مصروفیت حائل ہے، قریب ہے کہ اللہ تعالی ان دونوں کو ایسے گھر میں جمع فرمائے گا جہاں جدائی کا نام و نشان بھی نہ ہو گا_,"*
*"_ پھر حضرت مالک نے فرمایا اور میں بھی اللہ تعالی سے درخواست کرتا ہوں اے میرے بھائیو ! کہ وہ مجھے تم سے اس گھر میں طوبیٰ کے (درخت کے) سایہ میں اور عبادت گذاروں کی آرام گاہ میں ملا دے جہاں کوئی جدائی نہ ہو گی _,"*
*🗂️_ صفة الجنہ ابن ابی الدنیا(۵۸)*
*"_ (فائدہ) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا حبشی زبان میں طوبیٰ جنت کا نام ہے_,"*
*🗂️_ صفة الجنہ ابن ابی الدنیا (۵۹)، تفسیر ابن جریر طبری ۱۳ / ۹۹ و ابن ابی حاتم کما فی الدر المنثور- ٤/٥٩,*
[6/23, 10:56 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ شجرة الخلد :-*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنت میں ایک درخت ہے تیز ترین سوار اس کے سایہ میں ستر سال یا سوسال تک سفر کر سکتا ہے اس کا نام شجرۃ الخلد ( ہمیشہ رہنے والی جنت کا درخت) ہے_,"*
*🗂️_ صفۃ الجنۃ ابن کثیر ص ۷۳، مسند احمد ۲ ۴۵۵، حادی الارواح ص ۲۲۲، زوائد زہد ابن المبارک (۲۲۲) ابن ماجه ( ۴۳۳۵) عبد الرزاق (۲۰۸۷۲) طبرانی کبیر (۶ / ۷ ۲۲) ترغیب و ترہیب (۴ / ۵۱۹) حلیۃ الاولیاء (۳۰/۰) مشکوۃ- ( ۵۶۱۵) فتح الباری ( ۸ / ۲۲۷ )*
*"_ حضرت اسماء بنت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ آپ نے سدرۃ المنتہٰی کا ذکر کیا اور فرمایا- بہترین سوار اس کی شاخوں کے سائے تلے سو سال تک چلے گا یا سو سال تک سایہ میں بیٹھے گا اس کا فرش سونے کا ہے (اور) اس کے پھل مٹکوں کی طرح ہیں_,"*
*🗂️ البدور السافرہ (۱۸۴۸) حوالہ ترندی و صحه تذکر القرطبی ۲/ ۴۵۰ طبرانی کبیر ۲۴ / ۸۷-۸۸ ، تفسیر ابن کثیر ۴/ ۲۹۷ ترغیب و ترہیب (۵۲۰/۴) ترندی (۲۵۴۱)*
*"_"سدرۃ المنتہی" کی تفسیر میں حضرت عبد اللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ یہ جنت کے درمیان میں ہے اس پر سندس اور استبرق ( کے ریشم) کا اسٹاک رہے گا_,"*
*🗂️_ مصنف ابن ابی شیبه (۱۵۸۰۹) تفسیر طبری ۷ ۲/ ۲۹، در منثور ٦/١٢٥)*
۲
[6/25, 6:10 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ سدرۃ المنتہٰی کے پھل، پتے اور نہریں:-*
*"_ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جب مجھے ( معراج کی شب ) ساتویں آسمان میں سدرۃ المنتہٰی کی طرف لے جایا گیا تو اس کے بیر ہجر کے مٹکوں کی طرح (بڑے اور موٹے) تھے اور اس کے پتے ہاتھی کے کانوں کی طرح تھے، اس کے تنہ سے دو ظاہری نہریں نکلتی ہیں اور دو باطنی_,"*
*"_ میں نے پوچھا اے جبریل یہ (باطنی اور ظاہری نہریں) کیا ہیں ؟ فرمایا باطنی تو جنت میں ہیں اور ظاہری( نہریں دنیا میں) دریائے نیل اور دریائے فرات ہیں_,"*
*🗂️_ تذکرہ القرطبی ۲ / ۴۵۰ مسلم : الایمان ، باب الاسراء صفة الجنة ص ۷۶ ، الاحسان بتر تیب صحیح ابن حبان ۱۰ / ۷۴۱۳۵۱ ۷۳ ) تفسیر قرطبی ( ۱۳ / ۴۳) (۹۴/۱۷)*
[6/26, 7:26 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ وہ اعمال جن سے جنت میں درخت لگتے ہیں :-*
*"_ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا- جو شخص (ایک مرتبہ) سبحان اللہ العظیم کہتا ہے تو اس کے لئے جنت میں ایک درخت لگ جاتا ہے_,"*
*🗂️_ ترمذی (۳۴۶۴)، عمل الیوم واللیلۃ امام نسائی، حاکم ۱ / ۵۰۱، ابن حبان (الاحسان ۴/ ۹۷) وحسنه الترندی، بدور السافرہ (۱۸۶۶) مسند احمد (۳ / ۴۴۰)، مجمع الزوائد (۷ / ۱۶۱) (۹۱/۱۰) اتحاف (17/0)*
*"_ (حدیث حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ) جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا- جو شخص (ایک مرتبہ) سبحان اللہ و حمدہ کہتا ہے تو اس کیلئے جنت میں ایک درخت لگ جاتا ہے_,"*
*🗂️_ . مجمع الزوائد ( ۱۰ / ۹۷) اسناده جید حواله بزار بدور السافرہ (۱۸۲۸)۔*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ ایک مر تبہ ان کے پاس سے گذرے جبکہ یہ درخت لگا رہے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا- میں تمہیں اس سے بہتر شجر کاری کا نہ بتلاؤں ؟ میں نے عرض کیا وہ کیا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا "سبحان الله والحمدلله و لا اله الا الله والله اکبر" میں سے ہر ایک (کلمہ ) کے بدلہ میں تیرے لئے ایک درخت لگایا جاۓ گا_,"*
*🗂️_ ابن ماجہ ( ۳۸۰۷) حاکم (۱ / ۵۱۳) بدور السافره (۲۹ ۱۸)*
[6/27, 7:13 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنت کی شجر کاریاں :-*
*"_ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جس رات مجھے معراج کرائی گئی میں نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی زیارت کی آپ نے فرمایا اے محمد ! آپ میری طرف سے اپنی امت کو سلام کہنا اور ان کو اطلاع فرمانا کہ جنت کی زمین بہت پاکیزہ ہے عمدہ پانی والی ہے۔ اور ہموار میدان ہے اور اس کی شجر کاری "سبحان الله اور الحمد الله اور لا اله الا اللہ اور اللہ اکبر" کہنا ہے_,"*
*"_ امام طبرانی نے "لاحول ولا قوة الا باللہ" کا ذکر بھی کیا ہے۔*
*🗂️_ اخرجہ الترمذی و حسنه (۳۱۳۱) طبرانی کبیر-( ۱ / ۵۱۲) طبرانی صغیر( ۱ / ۱۶۹) الی الشیری( ۱ / ۲۴۲) مسلم ( فی الایمان ب ۲ ۷ حدیث نمبر ۲۷۴)*
[6/28, 6:56 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ ختم قرآن پر جنت کے درخت کا تحفہ :-*
*"_حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- ختم قرآن کے وقت دعا قبول ہوتی ہے اور (انعام میں ) جنت کا ایک عظیم الشان درخت عطاء کیا جا تا ہے_"*
*🗂️_ شعب الایمان، ببیقی، بدور السافرہ (١٨٧٧) کنز العمال (۳۳۴۰) حلیة ابو نعیم (۲۲۰/۷) کشف الخفاء (۹۵/۲) تذکرة الموضوعات(۵۲۰)*
*"_ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :-"_ جس شخص نے قرآن پاک کو دیکھ کر یا یاد سے تلاوت کیا تو اللہ تعالی جنت میں اس کو ایک ایسا درخت (انعام میں ) عطاء فرمائیں گے کہ اگر کوئی کوا اس کی ٹہنیوں کو چھوڑ کر اڑے تو اس کے پتے کا فاصلہ طے کرنے سے پہلے اس پر بڑھاپا طاری ہو جاۓ_,"*
*🗂️_ رواه البزار والطبرانی، مجمع الزوائد ۷ / ۱۲۵ کنز العمال (۲۴۱۵) حاکم (۱ / ۵۵۲) تذکرۃ الموضوعات (۸۲۳)*
*"_(فائدہ) یہ فضیلت حافظہ اور ناظرہ خوان دونوں قسم کے لوگوں کیلئے ہے جو بھی قرآن پاک ختم کرے گا اس کو انعام میں اتنا بڑا درخت عطاء کیا جاۓ گا۔ حدیث پاک میں کوے کی مثال اس لئے دی گئی ہے کہ کوا دوسرے پرندوں کی بہ نسبت بڑی عمر رکھتا ہے، کہا جاتا ہے کہ ایک کوے کی عمر اوسطاً دو اڑھائی سو برس ہوتی ہے، یہاں حدیث میں درخت کی لمبائی متعین کرنا مقصود نہیں بلکہ اس کی کثیر لمبائی کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے۔*
[7/2, 11:16 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ نفلی روزے پر جنت میں درخت :-*
*"_ حضرت قیس بن زید فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا - جس شخص نے نفلی روزہ رکھا اس کیلئے جنت میں ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔ اس کا پھل انار سے چھوٹا اور سیب سے بڑا ہو گا, اس کا ذائقہ اس شہد والا ہو گا جس سے موم کو صاف نہ کیا گیا ہو اور اس کی مٹھاس شہد والی ہو گی، اس سے قیامت کے دن اللہ تعالی اس روزہ رکھنے والے کو کھلائیں گے _,"*
*🗂️_ طبرانی کبیر (۳۶۲/۱۸)، مجمع الزوائد (۱۰ / ۱۸۳۔۱۸۱) ۔ بدور السافرہ (۱۸۷۸) کنز العمال (۲۴۱۵۴)،*
[7/3, 10:46 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ قرض خواہ کیلئے جنت کے درخت:-*
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جو شخص اپنے مقروض کے پاس اپنے حق لینے کیلئے روانہ ہوتا ہے تو اس کیلئے زمین کے جانور اور پانی کی مچھلیاں رحمت کی دعا کرتی ہیں اور اس کیلئے ہر قدم کے بدلہ میں جنت میں ایک درخت اگتا ہے اور اس کے گناہ کو معاف کیا جاتا ہے_,"*
*🗂️_ البدرو سافرو (۱۸۷۹) حوالہ مسند بزار مجمع الزوائد ( ۳ / ۱۳۹) کنز العمال,*
[7/4, 8:05 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنت کے باغات کے پھل کھانے کا وظیفہ :-*
*"_ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :-*
*"_جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ وہ جنت کے باغوں سے پھل کھاۓ تو اس کو چاہیئے کہ وہ کثرت سے اللہ تعالی کا ذکر کرے_,"*
*🗂️_ بدور السافرہ (۱۸۸۰) حوالہ طبرانی ابن ابی شیبہ (۱۰ / ۳۰۲)، کنز العمال ( ۷ ۱۸۸) (۳۹۳۸) تفسیر قرطبی (۱۵/ ۲۸۸)*
[7/5, 8:29 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنت کے پہاڑ :-*
*"_ حضرت عمر عوف فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ ( دنیا کے) چار پہاڑ جنت کے پہاڑوں میں سے ہیں اور (دنیا کی) چار نہریں جنت کی نہروں میں سے ہیں اور (دنیا کی) چار جنگیں جنت کی جنگوں میں سے ہیں_,"*
*"_ عرض کیا گیا کون سے پہاڑ ( جنت میں سے ) ہیں ؟*
*"_ ارشاد فرمایا:- (۱) احد پہاڑ یہ ہم سے محبت کر تا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں،*
*"_ (۲) کوہ طور جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے۔*
*"_(۳) کوہ لبنان جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے,*
*"_ (۴) جبل جودی جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے_,"*
*"_ اور (جنت کی) نہریں دریائے نیل, دریاۓ فرات, دریاۓ سیحون اور دریاۓ جیحون ہیں اور جنگوں میں سے جنگ بدر، جنگ احد، جنگ خندق اور جنگ خیبر ہیں_,"*
*🗂️_ تذکرۃ القرطبی- ۲ / ۰۴۴۹*
[7/7, 6:26 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_جنت کی نہریں :-*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں :- "جنات تجري من تحتها الانهار (سورة البقره : ۲۵) بهشتیں ہیں کہ چلتی ہوں گی ان کے نیچے سے نہریں۔*
*"_ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:- (سورة محمد : ۱۵، ترجمہ ) اس ( جنت) میں بہت سی نہریں تو ایسے پانی کی ہیں جس میں ذرا تغیر نہیں ہو گا ( نہ ہو میں نہ رنگ میں نہ مزہ میں ) اور بہت سی نہریں دودھ کی ہیں جن کا ذائقہ ذرا بدلا ہوا نہ ہوگا اور بہت سی نہریں شراب ( طہور ) کی ہیں کہ پینے والوں کو بہت لذیذ معلوم ہو گی اور بہت سی نہریں شہد کی ہیں جو بالکل ( میل کچیل سے پاک) صاف ہوں گی اور ان کیلئے وہاں ہر قسم کے پھل ہوں گے اور مغفرت ہو گی ان کے رب کی طرف سے_,"*
*🗂️_ بیان القرآن : تفسیر حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ,*
[7/7, 10:42 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ نہروں کے پھوٹنے کی جگہ :-*
*"_ حضرت ابو ہر برہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنت کی نہر میں مشک (کستوری ) کے پہاڑ سے پھوٹتی ہیں_,"*
*🗂️_ البدور السافرہ (۱۹۱۱) ابن حبان (۱۰ / ۲۴۹) حاوی الارواح ص ۲۴۱ صفة الجنه ابو نعیم (۳۰۲) ابن ابی شیبه (۱۵۹۳۸)،*
*"_ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- جنت میں سو درجات ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے مجاہدین فی سبیل اللہ کیلئے تیار فرمایا ہے، ہر دو درجوں کے درمیان آسمان و زمین کے فاصلوں جتنا فاصلہ ہے۔ پس جب تم اللہ تعالی سے سوال کرو تو اس سے جنت الفردوس مانگا کرو کیونکہ یہ جنت کے درمیان میں (بلند حصہ ) ہے اور سب سے اعلیٰ درجہ کی جنت ہے، اس سے اوپر اللہ تعالی کا عرش ہے، اسی سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں_,"*
*🗂️_ حادی الارواح ص ٢٣٩, صحیح البخاری-٢٧٩٠, صفة الجنہ ابو نعیم ۳٠٠,*
*"_ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنت کی نہریں جنت عدن سے نکل کر گڑھے میں پڑتی ہیں پھر بعد میں نہروں کی شکل اختیار کرتی ہیں_,"*
*🗂️_ البدور السافرہ (۱۹۱۲) حادی الارواح ص ۲۴۱ صفة الجنہ ابو نعیم ۳ / ۱۲۶ صفة الجنہ ابن کثیر ص ۵۸، تفسیر ابن کثیر ۱۷۶/۴ در منثور (۱ / ۳۸),*
[7/9, 6:34 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ ہر محل میں چار نہریں :-*
*"_ابن عبد الحکم فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنت کے محلات میں سے ہر محل میں چار نہریں چلتی ہوں گی، ایک نہر پانی کی چلتی ہو گی، ایک نہر شراب کی چلتی ہو گی، ایک نہر دودھ کی چلتی ہو گی اور ایک نہر شہد کی چلتی ہو گی اور ان سے اس وقت تک نہیں پیا جاۓ گا جب تک کہ ان میں ان چشموں کو نہ ملایا جائے گا جن کا اللہ تعالی نے ( قرآن کریم میں) ذکر فرمایا ہے ( یعنی ) تسنیم اور زنجبیل اور سلسبیل اور کافور اور یہ (چاروں ) وہ چشمے ہیں جن کو خالص طور پر ( بغیر ملاوٹ کے ) صرف مقربان خداوندی ہی نوش کریں گے_,"*
*🗂️_ وصف الفردوس ص۲۶ (۷۰)*
*"_ دنیا کی چار نہریں جنت سے نکلتی ہیں:-*
*"_ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- میرے سامنے سدرۃ المنتہی کو (ساتویں آسمان پر) پیش کیا گیا تو ( میں نے دیکھا کہ اس سے) چار نہریں نکل رہی تھیں دو ظاہر میں اور دو باطن میں۔ ظاہر کی دو تو ( نہر ) نیل اور ( نہر ) فرات ہیں اور دو باطن کی جنت کی دو نہریں ہیں_,"*
*🗂️ _ صحیح البخاری -٥٦١٠, صفتہ الجنۃ ابو نعیم -٣٠٢, مسلم -١٦٤,*
[7/10, 6:26 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ نہر کوثر :-*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں :- انا اعطيناك الكوثر (سورة الكوثر : 1 )*
*"_ ہم نے آپ کو کوثر عطاء فرمائی,*
*"_ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ میں ایک دفعہ جنت کی سیر کر رہا تھا کہ میں ایک نہر پر پہنچا جس کے دونوں کناروں پر خولدار لولو کے قبے تھے ۔ میں نے پوچھا - اے جبریل یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا یہ کوثر ( نہر ) ہے جو آپ کے رب نے آپ کو عطاء فرمائی ہے۔*
*"_حضور ﷺ فرماتے ہیں کہ پھر ایک فرشتہ نے اپنا ہاتھ (نہر ) پر مارا تو اس کی مٹی خالص کستوری کی ( نظر آرہی تھی_,"*
*🗂️_بخاری (۲۵۸۱ ) حاوی الارواح ص ۲۳۹ صفه الجنۃ ابن ابی الدنیا( ۷۵ ) ترغیب و ترہیب ۴ / ۵۱۷ مسند احمد (۳ / ۲۰۷)، فتح الباری (۷ / ۲۱۷)، مشکوۃ (۵۵۲۲) کنز العمال ( ۳۹۱۳۳)*
*"_ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- کوثر جنت میں ایک نہر ہے اس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں اس کے چلنے کا راستہ گوہر اور یاقوت ہے، اس کی مٹی کستوری سے زیادہ پاکیزہ ہے اس کا پانی سمندر سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ سفید ہے_,"*
*-🗂️ ترمذی (۳۳۶۱)، تفسیر طبری ۳۰ / ۲۱۰ شرح السنه ۱۶۸/۱۵، مستدرک ۳ / ۵۴۳، حادی الارواح ص ٬۲۴۰ صفته الجنۃ ابن ابی الدنیا (۲۶) ابن ابی شیبہ ۱۱ / ۱۳٬۴۴۰ / ۱۴۴ احمد ۱۵۳۵۵ ۵۹۱۳ ۷۶ ۶۴ ابن ماجه ۴۳۳۴، وصف الفردوس (۲۵)*
[7/12, 6:26 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_حوض کوثر کی تفصیل:-*
*"_ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_میرا حوض صنعاء سے اردن تک طویل ہے اس کا پانی دودھ سے بہت زیادہ سفید ہے اور شہد سے بہت زیادہ شریں ہے اور جھاگ سے بہت زیادہ نرم ہے, اس کے کنارے جوہر اور یاقوت کے ٹکڑوں کے ہیں اور اس کے کنکر لولو کے ہیں, اس کی خاک خالص کستوری کی ہے, اس کے ستاروں کی تعداد میں پیالے ہیں۔ جو شخص اس سے ایک بار پیئے گا پھر وہ کبھی پیاسا نہ ہو گا_,"*
*🗂️_وصف الفردوس (۶۷) ص ۲۴،*
*"_حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_کیا تمہیں معلوم ہے کہ کوثر کیا چیز ہے ؟ ہم (صحابہ کرام) نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں ( آپ نے ارشاد فرمایا) یہ ایک نہر ہے میرے پروردگار جل شانہ نے مجھے اس کے عطاء کرنے کا وعدہ فرمایا اس میں انہتار درجہ کی خیر ہے۔ قیامت کے دن میری امت اس کے پاس آۓ گی (اور اس کے حوض کوثر سے پانی نوش کرے گی) اس کے بر تن ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں_,"*
*🗂️_ صفة الجنۃ ابو نعیم (۳۲۵ ) ابن ابی شیبہ ۱۱ / ۷ ۴۳۔ ۱۳٬۴۳۸ / ٬۱۴۴عنہ مسلم (۴۰۰)، احمد ۳ / ۱۰۴ ابو داؤد ( ۷۸۴ ) ، شرح السنہ ۳ / ۴۹ - ۵۰، سنن نسائی اصغر کی ۲ / ۱۳۳ تفسیر طبری ۳۰ / ۲۱۱،*
[7/12, 9:07 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ نہر بیدخ :-*
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت میں ایک نہر ہے جس کا نام بیدخ ہے اس پر یاقوت کے قبے ہیں جن کے نیچے لڑکیاں اگتی ہیں اور خوبصورت آواز میں قرآن پڑھتی ہیں،*
*"_ جنتی آپس میں کہیں گے ہمارے ساتھ بیدخ کی طرف چلو' چنانچہ وہ آئیں گے اور لڑکیوں سے مصافحے کریں گے، جب کوئی لڑکی کسی مرد کو پسند آۓ گی تو وہ اس کی کلائی کو چھولے گا تو وہ لڑکی اس کے پیچھے چل پڑے گی اور اس کی جگہ دوسری لڑ کی آگ آۓ گی۔۔۔"*
*🗂️_ صفۃ الجنه ابن ابی الدنیا (۲۹) صفة الجنة ابو نعیم (۳۲۴) حادی الارواح ص ۲۴۳‘ البدور السافرہ (۱۹۲۲) مسنداحمد ۳/ ۱۳۵،*
*★_ ۔ شمر بن عطیہ فرماتے ہیں کہ جنت میں کچھ نہریں ایسی ہیں جو لڑکیاں اگاتی ہیں یہ لڑکیاں مختلف آوازوں میں اللہ جل شانہ کی حمد و ثناء کرتی ہیں کہ ویسی خوبصورت آوازیں کانوں نے کبھی نہیں سنی،*
*"_ وہ کہتی ہیں ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں کبھی نہیں مریں گی ہم لباس پہننے والیاں ہیں کبھی بے لباس نہ ہوں گی, ہم ہمیشہ نعمتوں میں پلنے والیاں ہیں کبھی بھو کی نہ ہوں گی ۔اور ہم ہمیشہ نعمتوں میں رہنے والیاں ہیں کبھی رنج و تکلیف میں نہ جائیں گی_,"*
*🗂️_ صفتہ الجنہ ابو ایم-٣٢٣, ۳/ ۱۲۵،*
[7/14, 6:27 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ نہر بر ول :-*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت میں ایک نہر ہے جس کا نام ہر ول ہے اس کے دونوں کناروں پر درخت اگے ہوئے ہیں, جب جنتی سماع کی خواہش کریں گے تو کہیں گے ہمارے ساتھ ہرول کی طرف چلو تا کہ ہم درختوں سے (خوبصورت اور دلکش آوازیں) سنیں چنانچہ وہ ایسی (خوبصورت) آوازوں میں بولیں گے کہ اگر اللہ عزوجل نے جنتیوں کے نہ مرنے کا فیصلہ نہ کیا ہو تا تو یہ ان آوازوں کے شوق اور طرب میں مر جاتے_,"*
*"_ پس جب ان خوبصورت آوازوں کو (درختوں پر لگی ہوئی ) لڑکیاں سنیں گی تو وہ عربی زبان میں ( نہایت خوبصورت انداز و آواز میں) عربی زبان میں ( کچھ) پڑھیں گی, تو اللہ کے ولی ان کے قریب جائیں گے اور ہر ایک ان لڑکیوں میں سے جس کو پسند کرے گا توڑ لے گا, پھر اللہ تعالی ان لڑکیوں کی جگہ ویسی ہی اور لڑکیاں (اس درخت کو) لگا دیں گے_"*
*🗂️_ صفة الجنۃ ابو نعیم ۳ / ١٦٣,*
[7/15, 6:11 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ شراب کی نہر:-*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جس شخص کو یہ بات اچھی لگے کہ اللہ تعالی اس کو آخرت ( جنت ) میں شراب (طهور ) پلاۓ تو اس کو چاہیے کہ وہ اس (شراب) کو دنیا میں چھوڑ دے (نہ پے) _,"*
*🗂️_ نہایہ ابن کثیر ۲ / ۳۶۲ البعث والنشور (۲۹۲) مجمع الزوائد (۷۶/۵ ) حوالہ طبرانی اوسط ، تذکرة القرطبی ۲ / ۴۴۸ حوالہ نسائی ترغیب و ترہیب ( ۳ / ۲۶۲٬۱۰۰) کنز العمال (۱۳۲۲۰)*
*"_ ( فائدہ ) جو شخص دنیا میں شراب پینے کے بعد اس سے توبہ کر لے تو وہ شخص اس دھمکی سے مستثنی ہو گا_,"*
*🗂️_۔ تذکرۃ القرطبی ۲ / ۲۴۹,*
[7/16, 5:46 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ نہر بارق و نہر ریان :-*
*"_ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ شهداء حضرات جنت کے دروازہ پر سبز قبہ میں ایک نہر بارق ہے اس میں رہتے ہیں ان کی طرف جنت سے صبح و شام رزق پہنچتا ہے_"*
*🗂️ مسند احمد (۲۹۹/۱) حدیث نمبر (۲۳۹۰)، مجمع الزوائد ۵ / ۲۹۸/ ۱۳۹۴،حاکم (۷۴/۲)، طبرانی (۱۰ / ۴۰۵) ابن ابی شیبه (۵ / ۲۹۰) صحیح ابن حبان (۱۶۱۱) در منثور (۹۶/۲) کنز العمال (۱۱۰۹۹) ترغیب و ترہیب (۲ / ۳۲۳)، تفسیر طبری (۳۴/۲) (۴ / ۱۱۳)، تفسیر ابن کثیر (۲ / ۵٬۱۴۲ / ۴۴۴)*
*"_ حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت میں ایک نہر ہے جس کا نام "ریان" ہے اس پر ایک شہر مرجان سے تعمیر کیا گیا ہے, جس کے ستر ہزار سونے چاندی کے دروازے ہیں اور یہ حافظ قرآن کیلئے ہے_"*
*🗂️--البدور السافره(۱۹۲۵) حواله ابن عساکر کنز العمال ۱ / ۵۵۰،*
[7/17, 6:56 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنت کے برابر طویل نہر اور نہر رجب :-*
*"_ ابو صالح کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، جنت میں جنت کی لمبائی کے برابر ایک نہر ہے جس کے دونوں کناروں پر کنواری لڑکیاں ایک دوسری کے آمنے سامنے کھڑی ہیں اور جن کی خوبصورت آوازوں کو مخلوقات سنتی ہیں، ان سے زیادہ حسین آوازوں میں نغمہ سرائی کرتی ہیں حتیٰ کہ جنتی جنت میں ایسی لذت اور نہ پائیں گے _,"*
*"_ میں نے پوچھا اے ابو ہریرہ ! یہ کس چیز کی نغمہ سرائی کریں گی ؟ تو انہوں نے فرمایا - انشاء اللہ تسبیح اور حمد اور تقدیسِ اور ثناۓ خدا بزرگ و برتر کی کریں گی۔ا۔*
*🗂️_ البعث والنشور (۴۲۵) در منثور / ۴۳۸ اتحاف السادۃ المتقین ( ۱۰/ ۵۴۸)،*
*"_ نہر رجب :- رجب کے مہینہ کو رجب اس لئے کہتے ہیں کہ جنت میں ایک نہر ہے جس کا نام نہر رجب ہے، اس نہر سے وہی حضرات پئیں گے جو ماہ رجب میں روزے رکھا کرتے تھے_,"*
*🗂️_ کنز المدفون ص۱۴۰,*
[7/18, 6:21 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ عرش کے چار چشمے :-*
*"₹ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت میں چار چشمے (ایسے) ہیں کہ ان میں سے دو چشمے تو عرش کے نیچے سے پھوٹتے ہیں ایک کا ذکر تو اللہ تعالی نے "تفجیر" فرمایا ہے اور دوسرا چشمہ "زنجبیل" ہے اور دو چشمے عرش کے اوپر سے پھوٹتے ہیں ان میں سے ایک تو وہ ہے جسکا ذکر اللہ تعالی نے "سلسبیل" کے ساتھ کیا ہے اور دوسرا چشمہ "تسنیم" ہے_,"*
*🗂️_ البدور السافرو (۱۹۳۲)*
*"_ چشمه تجیر :- ابن شوہب فرماتے ہیں کہ جنتیوں کے پاس سونے کی لاٹھیاں ہوں گی ان کے ساتھ اشارہ کر کے اس چشمے کو بہائیں گے اور وہ چشمہ ان کی ان لاٹھیوں کے اشارہ پر اسی طرف کو بہتا ہو گا_،"*
*🗂️_البدور السافرو (۱۹۳١)*
*"_ چشمه تسنیم :- حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ تسنیم وہ چشمہ ہے جس میں شراب کی ملاوٹ کی جائے گی _،"*
*🗂️_البدور السافرو (۱۹٢٧)*
[7/18, 11:08 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جوش مارنے والے دو چشمے:-*
*"_حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ دونوں چشمے جنتیوں کے محلات پر مشک و عنبر کی پھواریں ڈالیں گے جس طرح سے د نیا والوں کے گھروں پر بارش کی پھوار پڑتی ہے _,"*
*🗂️_ حادی الارواح ص ۷ ۲۳ متر غیب و ترہیب ۴ / ۵۱۹ حواله ابن ابی شیبہ،*
*"_ اور مختلف اقسام کے میوے بھی بر سائیں گے_,"*
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ دونوں چشمے پانی کی پھوار ڈالیں گے _,"*
*🗂️_ البدرو سافره (۱۹۳۰) حواله ابن ابی شیبہ ،*
*"_ لگا تار بہنے والے چشمے :-*
*"_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں ( سورة الرحمن : ۵۰ ) ان دونوں باغوں میں دو چشمے ہوں گے جو بہتے چلے جائیں گے۔ اس کی تفسیر میں حضرت براء بن عاذب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ دونوں چشمے عینان نضا ختان سے افضل ہیں_,"*
*🗂️_ البدور السافرو -١٢٨,*
[7/20, 6:35 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_جنت کے جانور اور سواریاں :-*
*"_ حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص مہار والی اونٹنی لیکر حاضر ہوا اور عرض کیا یہ اللہ کے راستہ میں ہے، تو آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا:- تیرے لئے قیامت کے دن سات سو اونٹنیاں ہوں گی ( اور ) سب کی سب مہار والی ہوں گی_,"*
*🗂️_ التذكرة للقرطبی (۴۸۲/۲)، مسلم ( في الامارة ب ۳۷ / ۱۳۲) مشاوة (۳۷۹۹) تفسیر معالم التنزیل بغوی ( ۳ / ۱۶۶) در منثور (۱ / ۳۳۶ ) ابن ابی شیبه (۸/۵ ۳) طبرانی کبیر (۱۷/ ۲۲۹)*
*"_ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- بکریاں جنت کے جانور ہیں_,"*
*🗂️_ ابن ماجه (۲۳۰۶) تاریخ بغداد ( ۷ / ۴۵۳ ) البدور السافرہ- (۲۱۲۹)*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- بکری سے حسن سلوک کرو اور اس سے اذیت کو دور کرو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہے۔*
*🗂️_ البدور السافرہ- (۲۱۳۰) تذکرۃ القرطبی ( ۲ / ۴۸۸)*
*"_ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- تم بکریوں کو (اپنے پاس) رکھا کرو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہے_,**
*🗂️_ طبرانی البدور السافرہ (۲۱۳۲) مجمع الزوائد (۴ / ۲۷) کنز العمال (۳۵۲۲۶)۔*
_ جنت میں جانے والے دنیا کے جانور:-*
*"ابن نجیم فرماتے ہیں کے جانوروں میں سے پانچ جانور جنت میں جائیں گے:-*
*(۱) اصحاب کہف کا کتا،*
*(۲) حضرت اسماعیل علیہ السلام کا دنبہ,*
*(۳) حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی،*
*(۴) حضرت عزیر علیہ السلام کا گدھا اور,*
*(۵) جناب نبی کریم ﷺ کی براق۔*
*🗂️_الاشباه والنظائر ابن نجیم ( ۴ / ۳۱ احواله مستطرف)*
*"حضرت قتادہ کے حوالہ سے پانچ جانوروں کا مزید ذکر کیا ہے:-*
*(٦) حضور ﷺ کی اونٹنی مبارک،*
*(۷) حضرت موسیٰ علیہ السلام کی گائے,*
*(۸) حضرت یونس علیہ السلام کی میچلی,*
*(۹) حضرت سلیمان علیہ السلام کی چیونٹی،*
*(۱۰) حضرت بلقیس کا ہد ہد ۔*
*🗂️_حوالہ مشکوۃ الانوار شرح شرعۃ الاسلام,*
*"_ اور علامہ سیوطی نے دیوان الحافظ میں حضرت یعقوب علیہ السلام کے بھیڑۓ کا بھی ذکر کیا ہے اور علامہ سیوطی کے شاگرد علامہ داؤدی نے حوالہ سیوطی حضور ﷺ کے دلدل خچر کا بھی ذکر کیا ہے کہ وہ بھی جنت میں جائے گا۔ اور مشکوۃ الانوار شرح شرعت الاسلام میں ہے کہ یہ سب جانور دنبہ کی شکل میں جنت میں داخل ہوں گے۔"*
*🗂️_ شرح الاشباه ,*
: *"_بختی اونٹ کے برابر بڑے بڑے پرندے:-*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں ولحم طير مما يشتهون(سورۃ الواقعہ/ ۲۱) اور پرندوں کا گوشت ہو گا جو ان کو مرغوب ہو گا_,"*
*"_ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنت میں بختی اونٹ ے برابر (بڑے بڑے) پرندے ہوں گے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ ! پھر تو وہ ( جنت میں) بڑے عیش و نشاط میں رہے گا ؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اس سے زیادہ عیش و نشاط میں وہ شخص ہو گا جو اس کو کھاۓ گا اور اے ابو بکر ! آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو اس سے کھائیں گے_,"*
*🗂️_ البدور سافره (۲۱۲۴) البعث والنشور (۳۵۴) اتحاف الساده (۵۴۱/۱۰) مستدرک حاکم ، ابن ابی شیبہ (۱۲ / ۱۳) صفة الجنۃ ابو نعیم (۳۳۹) الفتح الربانی ۲۴ / ۱۸۸ مجمع الزوائد،*
*"_ حضرت حسن (بصری ) رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنت میں بختی اونٹ کے برابر پرندے ہوں گے جب وہ جنتی کے پاس آئیں گے تو جنتی اس سے کھائیں گے پھر وہ پرندہ اس حالت میں اڑ جاۓ گا گویا کہ اس سے کچھ بھی کم نہیں ہوا۔*
*🗂️_ کتاب الزہد- (۱۱۸)، زہد ابن المبارک (۵۲۵ ) البدور السافرہ (۲۱۲۶) اتحاف السادۃ المتقین (۵۴۱/۱)*
l: *"_جنتیوں کی پہلی مهمانی:-*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- زمین قیامت کے دن ایک روٹی کی شکل میں ہو گی جس کو گرم کر نے کیلئے گرم ریت پر رکھ دیا جاۓگا، اللہ تعالی اس کو اپنے ہاتھ میں اس طرح سے الٹ پلٹ کریں گے جس طرح سے تم میں کا کوئی ایک اپنی روٹی کو سفر میں الٹ پلٹ کرتا ہے, یہی ( جنت میں ) جنت والوں کی (سب سے پہلی) مہمانی ہو گی ۔۔۔۔۔ ان کا سالن بالام اور نون کا ہو گا_,"*
*"_صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا یہ کیا چیزیں ہیں ؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا- بیل اور مچھلی ہو گی ۔ (اور یہ اتنے بڑے ہوں گے کہ) اس مچھلی اور بیل کے جگر کا الگ لٹکنے والا ٹکڑا ستر ہزار جنتی کھائیں گے_,"*
*🗂️_مسلم مختصراً من كتاب صفات المنافقین باب ( ۳ ) بخاری- (۶۵۲۰ ) تذكرة القرطبی ۲ / ۵۲۰ جامع الاصول ۱۰ / ۵۳۱۔*
*"_ حضرت طارق بن شهاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہودی جناب نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوۓ اور کہا آپ ہمیں یہ بتائیے کہ جنتی جب جنت میں داخل ہوں گے تو سب سے پہلے کیا کھائیں گے ؟ آپ نے فرمایاوہ سب سے پہلے مچھلی کا جگر کھائیں گے_,"*
*"_حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب جنتی جنت میں داخل ہوں گے تو ان کو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے، ہر مہمان کیلئے کچھ تحفہ ہوتا ہے، میں بھی آپ کو آج تحفہ دوں گا پھر ہیل اور مچھلی کو پیش کیا جاۓ گا اور جنت والوں کیلئے ان کو ذبح کر کے کھلا دیا جاۓ گا۔"*
ا۔
۲۔ مجمع الزوائد (۱۰ / ۴۱۳) حوالہ طبرانی ۳- زوائد الزهد لابن المبارک (۴۳۲ ) حادی الارواح (۲۱۱) والترجمة من لفظہ ۔
537
[l: *"_ پر ندوں کی چراگا ہیں اور چشمے:-*
*"_ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت میں بختی اونٹ کی طرح اونچے اونچے پرندے ہوں گے جو اللہ کے ولی کے سامنے آکر بیٹھیں گے, ان میں سے ایک کہے گا اے ولی اللہ ! میں عرش کے نیچے خوبصورت جنت میں چرتا رہا ہوں اور تسنیم کے چشموں سے پیتا رہا ہوں آپ مجھ سے تناول فرمائیے،*
*"_ پھر وہ ولی اللہ کے سامنے (اپنی) تعریف کرنے میں لگا رہے گا حتیٰ کہ جنتی کے دل میں ان پرندوں میں سے کسی ایک کے کھانے کا ارادہ ہو گا تو وہ پرندہ اس جنتی کے سامنے مختلف ذائقوں کے ساتھ گر پڑے گا اور وہ اس سے اپنی طلب کے مطابق کھاۓ گا اور جب سیر ہو گا تو پرندے کی ہڈیاں جمع ہو جائیں گی اور وہ اڑ کر جنت میں جہاں چاہے گا چرنا شروع ہو جائے گا۔*
*"_ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا- یا نبی اللہ ! یہ پرندہ تو بڑے مزے میں ہو گا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا اس پرندہ کو تناول کرنا اس سے بھی زیادہ عیش و نشاط رکھتا ہے_,"*
*🗂️_ التذكرة في احوال الموتی وامور الآخرة ( ۲/ ۴۸۵) صفتہ الجنۃ ابو نعیم (۳۴۲) و احمد ( ۳ /۲۲۰ ۲۲۱۔ ۲۳۶) و تفسیر طبری (۲۰۹/۳۰) ترمذی(۲۵۴۲) حاکم (۵۳۷/۲) البعث والنشور ( ۱۲۲۔ ۱۲۳) صفة الجنة للمقدسی (۳/ ۸۵ ) ابن ابی شبیه ( ۱۲ / ۸۔ ۱۳۔۱۴)*
*"_کھانا پینا اور قضاۓ حاجت :-*
*"_ارشاد باری تعالی ہے:-*
*"_ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ، وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ, كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ, (سورۃ المرسلات :۴۱ تا ۴۳)*
*"_( ترجمہ ) پر ہیز گار لوگ سایوں میں اور چشموں میں اور مرغوب میووں میں ہوں گے ( اور ان سے کہا جاۓ گا کہ) اپنے (نیک) اعمال کے صلہ میں خوب مزے سے کھاؤ پیو, ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں_,"*
*"_ اللہ تعالی مزیدار شاد فرماتے ہیں:- (سورۃ الحاقه : ۱۹ تا ۲۴)*
*"_(ترجمہ) پھر جس شخص کا اعمالنامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جاۓ گا وہ تو ( خوشی کے مارے آس پاس والوں سے ) کہے گا کہ میرا اعمالنامہ پڑھ لو میرا ( تو پہلے ہی سے ) اعتقاد تھا کہ مجھ کو میرا حساب پیش آنے والا ہے ، غرض وہ شخص پسندیدہ عیش ( یعنی ) بهشت بریں میں ہو گا جس کے میوے (اس قدر ) جھکے ہوں گے (کہ جس حالت میں چاہیں گے لے سکیں گے اور حکم ہو گا کہ کھاؤ اور پیو مزے کے ساتھ ان اعمال کے صلہ میں جو تم نے بامید صلہ گذشتہ ایام ( یعنی زمانہ قیام دنیا میں) کئے ہیں_,"*
*"_کھانا اور قضائے حاجت :-*
*"_حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور پوچھا- اے ابو القاسم ( محمد ﷺ ) آپ کا خیال ہے کہ جنتی کھائیں گے بھی اور پیئیں گے بھی ؟ آپ نے ارشاد فرمایا مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضہ میں میری جان ہے, جنتیوں میں سے ہر شخص کو کھانے پینے ، جماع اور خواہش میں ایک سو آدمیوں کی طاقت عطاء کی جاۓ گی_,"*
*"_اس نے عرض کیا پھر جو شخص کھاتا اور پیتا ہے اس کو حاجت بھی تو ہوتی ہے ؟ آپنے ارشاد فرمایا -ان کی ( قضاۓ ) حاجت ایک قسم کا پسینہ ہو گا جو ان کے جلدوں سے بہہ جاۓ گا کستوری کی خوشبو کی طرح جب یہ ( پسینہ ) نکل جاۓ گا تو اس کا پیٹ سکڑ جاۓ گا_,"*
*🗂️_ مسند احمد ۴ (۳۷۱ / ۳۶۷ ، ابن ابی شیبه ۱۳/ ۱۰۸، سنن دارمی ۲ / ۳۳۴، طبرانی کبیر ۵ / ۱۹۹، حلیه ابو نعیم ۸ / ۱۱۱، ترغیب و ترہیب ۴ / ۵۲۴ ، شقی البعث والنشور (۳۵۲) ، وصف الفردوس (۸۳)*
*"_ ابن عبد الحکم رحمۃ اللہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت والوں میں سے ایک شخص لقمہ لیکر اپنے مونہہ میں ڈالے گا پھر اپنے دل میں کسی اور کھانے کا خیال کرے گا تو وہ لقمہ اس کھانے میں تبدیل ہو جاۓ گا جس کی اس نے تمنا کی ہو گی_,"*
*🗂️_ وصف الفردوس (۸٠)*
[_ ادنیٰ جنتی کا کھانا پینا:-*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_جنتیوں میں ادنیٰ درجہ میں وہ شخص ہو گا جس کے سات درجات ہوں گے یہ چھٹے درجہ میں ہو گا اس سے اوپر ساتواں درجہ ہو گا۔ اس کے تین سو خادم ہوں گے, اس کے سامنے روزانہ صبح اور شام کا کھانا تین سو بڑے پیالوں میں پیش کیا جاۓ گا_,"*
*"_راوی کہتا ہے کہ مجھے معلوم نہیں مگر اس نے یہی کہا تھا کہ وہ ( پیالے) سونے کے ہوں گے ۔ ہر پیالہ میں ایسے قسم کا کھانا ہو گا جو دوسرے میں نہ ہو گا ، اور یہ جنتی اس کے پہلے کھانے سے بھی ویسی ہی لذت پاۓ گا جیسا کہ آخری سے پاۓ گا اور پینے کی چیزوں کے بھی تین سو برتن ہوں گے، ہر برتن میں ایسا شربت اور پانی ہو گا۔ جو دوسرے میں نہ ہو گا اور وہ اس کے پہلے برتن سے بھی ویسے ہی لطف اندوز ہو گا جیسے کہ آخری سے لطف اندوز ہو گا۔ بلکہ یہ تمنا کرتے ہوۓ کہتا ہو گا یا رب ! اگر آپ مجھے اجازت دیتے تو میں تمام جنت والوں کو کھلاتا پلاتا اور جو کچھ میرے پاس ہے اس سے کچھ بھی کم نہ ہو تا_,"*
*🗂️_ وصف الفردوس - ٧٩,*
*"_ایک دستر خوان پر سونے کے ستر ہزار پیالے:-*
*"_ حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جنتیوں میں سے ہر ایک کے پاس دستر خوان پر سونے کے ستر ہزار بڑے پیالے ہوں گے_,"*
*🗂️_ وصف الفردوس (۸۱)،*
*"_۔ ڈکار اور پسینہ کیوں آۓ گا:-*
*"_ حضرت حسن رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنتیوں کا ڈکار مشک کی خوشبو کی طرح ہو گا یہ قضائے حاجت کے قائم مقام ہوگا اور ان کا پسینہ مشک کی خوشبو کی طرح ہو گا اور یہ پیشاب کے قائم مقام ہو گا_,"*
*🗂️_ وصف الفردوس (۷٦)،*
: *"_پینے کی لذتوں کی تفصیل:-*
*"_ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:-*
*"_ نیک لوگ بڑی آسائش میں ہوں گے ، مسہریوں پر (بیٹھے بہشت کے عجائبات) دیکھتے ہوں گے ۔ اے مخاطب ! تو ان کے چہروں میں آسائش کی بشاشت پہچانے گا ، اور ان کو پینے کیلئے شراب خالص سر مہر جس پر مشک کی مہر لگی ہو گی ملے گی اور حرص کرنے والوں کو ایسی ہی چیز کی حرص کرنا چاہئے_,"*
*"_ (کہ حرص کے لائق یہں ہے۔ خواہ صرف شراب مراد لی جاۓ خواہ جنت کی کل نعمتیں ، یعنی شوق و رغبت کی چیز یہ نعمتیں ہیں نہ کہ دنیا کی ناقص اور فانی لذتیں ، اور ان کے حاصل کرنے کا طریقہ نیک اعمال ہیں، پس ان میں کو شش کرنا چاہئے)*
*"_ اور اس شراب کی آمیزش ( ملاوٹ ) تسنیم کے پانی سے ہو گی ( عرب عموماً شراب میں پانی ملا کر پیتے تھے تو اس شراب کی آمیزش کیلئے تسنیم کا پانی ہو گا ، تسنیم کی شرح یہ ہے کہ یہ) ایک ایسا چشمہ ہے جس سے مقرب لوگ پانی پیئیں گے_,"*
*"_( یعنی مقرب حضرات کو تو تسنیم کا خالص پانی ملے گا اور نیک لوگوں کو اتر کا پانی دوسری شراب میں ملا کر ملے گا اور یہ مہر لگنا اکرام اور اعزاز کی علامت ہے ورنہ وہاں ایسی حفاظت کی ضرورت نہیں ہو گی ، اور مشک کی مہر کا مطلب یہ ہے کہ جیسے قاعدہ ہے کہ لاکھ وغیرہ لگا کر اس پر مہر کرتے ہیں اور ایسی چیز کو طین ختام کہتے ہیں وہاں شراب کے برتن کے منہ پر مشک لگا کر اس پر مہر کر دی جاۓ گی )۔*
*🗂️_ تفسیر بیان القرآن - سورۃ المطففین -٢٤ تا ٢٨,*
[: *"_ لذت شراب کی انتہاء :-*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں ( سورة الطور : ۲۳, ترجمہ ):-*
*"_ وہاں ( جنت میں ) آپس میں (بطور خوش طبعی کے ) جام شراب میں چھینا جھپٹی بھی کریں گے کہ اس ( شراب ) میں نہ بک بک لگے گی ( کیونکہ نشہ نہ ہو گا) اور نہ اور کوئی بے ہودہ بات ( عقل و سنجیدگی کے خلاف) ہو گی_,"*
*"_ جناب رسول اللہ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں:- اگر اللہ تعالی جنتیوں کیلئے یہ فیصلہ نہ فرماتے کہ وہ آپس میں جام کی چھینا جھپٹی کریں گے تو وہ لذت کی وجہ سے اس جام کو کبھی اپنے مونہوں سے جدا نہ کرتے_,"*
*🗂️_ وصف الفردوس (۷۱) ص۲۶،*
(549
, *"_شراب کی چھاگل و برتن :-*
:
*"_حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنتیوں میں سے ہر شخص جنت کی شراب میں سے جب بھی کسی پینے کی چیز کی خواہش کرے گا اس کے پاس چھاگل پیش ہو جاۓ گی اور اس کے ہاتھ میں آ موجود ہو گی چنانچہ اس سے پۓ گا پھر وہ اپنی جگہ لوٹ جائے گی۔*
*🗂️_ابن ابی الدنیاصفة الجنه (۱۳۲) سند جید ،البدور السافرہ (۱۹۴۱)، ترغیب و ترہیب,*
*"_ بر تن کے اندر کی چیز باہر سے نظر آۓ گی:- حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر تم دنیا کی چاندی سے کچھ لیکر اس کو اتنا باریک کرو کہ اس کو مکھی کے پر کی طرح کر دو تب بھی اس کے پیچھے سے تمہیں پانی نظر نہیں آۓ گا لیکن جنت کے شیشے چاندی کی طرح سفید ہوں گے اور شیشہ کی طرح صاف ہوں گے _,"*
*🗂️_ صفة الجنة ابن ابی الدنیا ( ۱۳٩)،*
*"_ دنیا میں پیاسے کو پانی پلانے پر قیامت میں رحیق مختوم ملے گی:-*
*"_حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جو مؤمن کسی مؤمن کو پیاس کی حالت میں ایک گھونٹ پانی کا پلاۓ گا ، اللہ تعالی اس کو قیامت کے دن رحیق مختوم سے پلائیں گے_,"*
*🗂️_ مسند احمد ۳ / ۱۴، ترمذی (۲۴۴۹) من طریق ، ابو داؤد (۱۹۸۲) من طريق آخر البدور السافره(۱۸۹۶)، (۱۹۴۲)*
*"_ جنت کی شراب سے کون محروم ہو گا:-*
*"_ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جس شخص نے دنیا میں شراب پی اور اس سے توبہ نہ کی تو اس کیلئے آخرت میں شراب حرام ہو گی ( یعنی اس کو جنت میں شراب طہور سے محروم رکھا جاۓ گا )_,"*
*🗂️_ بخاری (۳۰/۱۰ - فتح الباری) مسلم : الاشربه ۷۳، ۷۸ ، مسند احمد ۱۹/۲، ۳۵، نسائی ۸ / ۳۱۸ ، دارمی،*
*"_ جنت کے پھل -١:-*
*"_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:- ( سورہ بقرہ -٢٥)*
*"_ كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِن ثَمَرَةٍ رِّزْقًا قَالُوا هَٰذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ وَأُتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا _,"*
*"_ (ترجمہ) جب کبھی یہ لوگ ان بہشتوں میں کسی پھل کی غذا دے جائیں گے تو کہیں گے ( ہر بار) یہ تو وہی ہے جو ہم کو اس سے پہلے ملا تھا اور ان کو (دونوں بار کا پھل ) ملتا جلتا ملےگا_,"*
*"_(سورۃ الواقعہ :۳۲-۳۳) "_وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ ،لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَة_,"*
*"_ (ترجمہ ) اور کثرت سے میوے ہوں گے جو نہ ختم ہوں گے ( جیسے دنیا کے میوے فصل تمام ہونے سے ختم ہو جاتے ہیں) اور نہ روک ٹوک ہو گی ( جیسے دنیا میں باغ والے اس کی روک تھام کرتے ہیں )*
*"_( سورۃ الرحمن آیت : ۲۸) "_ فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ _,"*
*"_(ترجمہ) ان دونوں باغوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے _,"*
*"_ ( سورة محمد : ۱۵)، "_ : وَلَهُمْ فِيهَا مِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ _,"*
*"_( ترجمہ ) اور ان کیلئے وہاں ہر قسم کے پھل ہوں گے_,"*
*"_جنت کا انگور:-*
*"_ حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا- میرے سامنے جنت پیش کی گئی تو میں اس سے ایک گچھا توڑ نے گیا تا کہ تمہیں دکھاؤں لیکن میرے اور اس کے در میان رکاوٹ حائل کر دی گئی ۔ تو ایک صحابی نے عرض کیا- یارسول اللہ ! آپ ہمیں مثال سے وضاحت کریں کہ (جنت کا ) انگور کتنا بڑا ہو گا ؟*
*"_ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا- اس ڈول سے بڑا ہو گا جس کو تیری ماں نے (بکری وغیرہ کی کھال سے ) کبھی کاٹ کر تیار کیا ہو_,"*
*🗂️- ابو یعلی بسند حسن (۳۸۰/۴ ) ترغیب و ترہیب ۴ / ۵۴۴ ، مجمع الزوائد (۱۰ / ۴۱۴)، البدر السافرہ ( ۱۸۸۷)، مسلم في الكسوف ( ۹۰۴)، حادی الارواح ص ۲۳۲، احمد ۲/ ۳۵۴ ، کنز العمال ( ۳۹۴۶۵)*
*"_حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ملک شام میں تشریف فرما تھے تو ( آپ کے) ساتھیوں نے جنت کا باہمی تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا- جنت کے خوشوں میں سے ایک خوشہ یہاں( ملک شام ) سے لیکر خیفا ( مدینہ کے قریب ایک جگہ ) یا صنعا جتنا لمبا ہے _,"*
*🗂️_ ابن ابی الدنیا( ۴۲ ) ، البدرور السافره (۱۸۸۸)، ترغیب و ترہیب، ۴ / ۵۲۲*
*"_ صلوۃ کسوف کی حدیث میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہم نے آپ کو یہاں اسی جگہ پر کسی چیز کو اٹھاتے ہوۓ دیکھا ہے مگر پھر ہم نے دیکھا کہ آپ پیچھے ہو گئے ہیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا - میں نے جنت کو دیکھا ہے اور اس کے ایک خوشہ کو پکڑا ہے اگر میں اس کو توڑ لیتا تو جب تک دنیا قائم رہتی تم اس سے کھاتے رہتے۔*
*🗂️_ بخاری صلوۃ الحسوف جماعۃ ۲/ ۵۴۰ ، مسلم ( ۹۰۷) فی الکسوف ، نهایہ ابن کثیر ص ۸۱ صفة الجنة )*
*"_ جنت کے انار :-*
*"_حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت کے اناروں میں سے ایک انار کے گرد بہت سے حضرات بیٹھ کر اس سے تناول کریں گے ، جب ان میں سے کسی کے سامنے کسی چیز کا ذکر چھڑے گا جس کی اس کو چاہت ہو گی تو وہ اس کو اپنے ہاتھ میں موجود پاۓ گا جہاں سے وہ کھا رہا ہو گا۔
*🗂️_ابن ابی الدنیا(صفة الجنة ) بدور السافر و(۱۸٩٠)، در منثور - ٦/١٥٠,*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:- میں نے جنت میں دیکھا تو اس کے اناروں سے ایک انار پلان کسے ہوۓ اونٹ کی طرح ( موٹا ) تھا_,"*
*🗂️_ابن ابی الدنیا(صفة الجنة ) بدور السافر و(۱۸٨٩)، در منثور - ٦/١٥٠,*
*"_جنت کے میوے قیامت میں کون کھائیں گے:-*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جو مؤمن کسی مؤمن کو بھوک کی حالت میں کھانا کھلاۓ اللہ تعالی اس کو قیامت کے دن جنت کے میوؤں سے کھلائیں گے ۔*
*"_ اور جو مسلمان کسی مسلمان کو پیاس کی حالت میں پانی پلاۓ اللہ تعالی اس کو رحیق مختوم سے پلائیں گے_,"*
*"_ اور جو مؤمن کسی مؤمن کو جب اس کے پاس کپڑا نہیں تھا کپڑا پہناۓ گا اللہ تعالی اس کو جنت کا سبز لباس پہنائیں گے۔*
*🗂️_ ترمذی ، (۲۴۴۹)، بدور السافرہ (۱۸۹۲)، مسند احمد ۳ / ۱۴ ،ابو داؤد (۱۹۸۲)، حدیث حسن ، ترغیب و ترہیب (۲/۲)*
: *"_جنت کا بازار- مرد و عورت کے حسن و جمال میں اضافہ:-*
*"_حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_جنت میں ایک بازار ہو گا جس میں کستوری کے ٹیلے ہوں گے ہر جمعہ کو جنتی وہاں جائیں گے اور شمال کی ہوا چلے گی جو ان کے چہروں اور ملبوسات پر پڑے گی تو وہ لوگ حسن و جمال میں بڑھ جائیں گے اور اپنے گھر والوں کی طرف اس حالت میں لوٹیں گے کہ ان کا حسن و جمال بہت بڑھ چکا ہو گا_,"*
*"_ ان کی بیویاں ان سے کہیں گی قتسم خدا ! ہمارے بعد آپ حضرات حسن و جمال میں خوب بڑھ گئے ہو,*
*"_ تو وہ کہیں گے اور تم بھی تو اللہ کی قسم ! ہمارے بعد حسن و جمال میں بڑھ چکی ہو_,"*
*🗂️_ مسلم الجنة : ۱۳، (۲۸۳۳)، بدور سافره (۲۱۳۴)، مسند احمد ۳ / ۲۸۴، حادی الارواح ص ۷ ۳ ۳ ، صفة الجند ابن ابی الدنیا (۲۵۲) بله ، ان المبارک زوائد زبد (۱۴۹۱)، وصف الفردوس (۱۷۳)، ابن ابی شیبہ ۱۳ / ۱۵۰، ۱۰۲، سنن دارمی (۲۸۴۵)، البعث والنشور (۴۱۰)، کنز العمال ۱۴ / ۴۸۶، الفتح الربانی ۲۴ / ۱۸۹، صحیح ابن حبان ( ۱۰ / ۳۸۲ ۷ )، ترغیب و ترہیب ۴ / ۵۳۹ ،*
l: *"_ جنتی اپنی شکل بدل سکیں گے:-*
*"_ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت میں ایک بازار ہے جس میں کوئی خرید و فروخت نہ ہو گی بلکہ مردوں اور عورتوں کی شکلیں ہوں گی، جب کوئی مرد کسی شکل کو پسند کرے گا تو وہ اس میں داخل ہو جاۓ گا (اور اس مرد کی ویسی ہی شکل ہو جاۓ گی) اور وہیں پر حور عین کی محفلیں ہوں گی جو ایسی اونچی اور خوبصورت آوازوں میں نغمہ سرائی کر یں گی کہ ویسی نغمہ سرائی مخلوقات نے نہ سنی ہو گی۔*
*"_ وہ کہیں گی ۔ ہم ہمیشہ زندہ رہیں گی کبھی فنا نہ ہوں گی۔ ہم نعمتوں میں پلنے والی ہیں کبھی خستہ حال نہ ہوں گی۔ ہم راضی رہنے والی ہیں (اپنے خاوندوں پر کبھی) ناراض نہ ہوں گی۔ خوشخبری اور مبارک ہو اس کو جو ہمارا خاوند ہے اور ہم اس کی بیویاں ہیں_,"*
*🗂️_ ترمذی (۲۸۲/۴ ، ۲۹۲ ) ، ابن ابی شیبه ۱۳ / ۱۰۰، مروزی في زيادات الزہد لابن المبارک (۵۲۳)، عبد اللہ بن امام احمد في زيادات المسند (۱۵۶/۱) بدور سافره (۲۱۳۶)، رواه الترمذی (۲۵۵۰) في صفة الجنة ، البعث والنشور (۴۱۸)، زہد ابن المبارک (۱۴۸۷)، احمد ۱ / ۱۵۶، حادی الارواح ص ۳۳۹،*
*"_ بازار کا سامان :-*
*"_ عبداللہ بن عبدالحکم بیان کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنت میں ایک بازار ہے جس میں کوئی خرید و فروخت نہ ہو گی ۔ اس میں پوشاکیں ہوں گی، موٹا ر یشم ہو گا باریک ریشم ہو گا، سادہ ریشم ہو گا، بچھونے ہوں گے ، عمده فرش ہوں گے ، جوہر ہوں گے ، یاقوت ہوں گے، لٹکے ہوۓ تاج ہوں گے ،*
*"_ جنتی حضرات ان میں سے جس چیز کا دل چاہے گا لے لیں گے, مگر پھر بھی اس بازار میں کمی واقع نہ ہو گی ۔*
*"_ اس بازار میں صورتیں ہوں گی جیسا کہ مردوں کی خوبصورت صورتیں ہو سکتی ہیں ،ان میں سے ہر صورت کے سینے پر یہ لکھا ہو گا- " جو شخص یہ تمنا کرے کہ اس کا حسن میری صورت جیسا ہو اللہ تعالی اس کی صورت کو میرے حسن کے مطابق بنادیں گے ، جو شخص تمنا کرتا ہو کہ اس کے چہرے کا حسن میری صورت کے مطابق ہو اللہ تعالی اس کی صورت کو میرے حسن کے مطابق کر دیں گے ،*
*"_ چنانچہ جو شخص تمنا کرے گا کہ اس کے چہرے کا حسن اس صورت کی مثل ہو جاۓ تو اللہ تعالی اس کو اس صورت کے مطابق کر دیں گے۔*
*🗂️_ وصف الفردوس حدیث نمبر ۷ ۱۷۔*
l: *"_ اللہ تعالی کا دیدار :-*
*"_ حضرت صہیب رومی سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جب جنتی جنت میں داخل ہو چکیں گے تو اللہ تعالی ان سے ارشاد فرمائیں گے کوئی اور نعمت چاہتے ہو تو میں تمہیں عطاء کروں ؟ تو وہ عرض کر یں گے کیا آپ نے ہمارے چہرے بارونق نہیں فرماۓ ؟ کیا آپ نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا اور (کیا) دوزخ سے ہمیں نجات نہیں بخشی۔*
*"_ حضور علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ پھر اللہ تعالی پردہ ہٹائیں گے تو جنت والوں کو کوئی ایسی نعمت نہیں دی گئی جو ان کو اللہ تعالی کے دیدار سے زیادہ محبوب ہو گی۔ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی للذین احسنوا الحسنى و زيادة ( ترجمہ) وہ لوگ جنہوں نے نیک اعمال کئے ان کیلئے جنت ہے اور اس سے زائد (اللہ تعالی کی زیارت ) ہے۔*
*🗂️_ مسلم (۱۸۱ فی الایمان) ،البدور السافر و ( ۲۲۰۴ ) ، حادی الارواح ص ۳۸۲ ، مسند احمد ۶ / ۱۵۔ ۱۶، البعث والنشور (۴۹۱)، تذکرة القرطبی ۲ / ۴۹۴۲، ترغیب و ترہیب ۴ / ۵۵۱، حاکم (۱ / ۸۲)، مشکوۃ (۵۲۵۲)، صحیح ابن حبان (۲۶۴۷)، کنز العمال (۳۹۲۰۴، ۳۹۳۴۲)،*
*"_(فائدہ) علامہ قرطبی فرماتے ہیں کہ مذکورہ حدیث میں پردہ ہٹانے کا معنی یہ ہے کہ ان کی آنکھوں کے سامنے کے وہ حجاب دور کر دے جائیں گے جو اللہ تعالی کی زیارت سے رکاوٹ بن رہے ہوں گے حتیٰ کہ وہ اللہ تعالی شانہ کو اس کے نور عظمت و جلال سمیت زیارت کر سکیں گے ۔ یہ پردہ مخلوق کا اپنا ہو گا نہ کہ اللہ تعالی کے سامنے ہو گا_,"*
*🗂️_تذکرۃ القرطبی ۲ / ۴۹۲، بدور سافره(۲۲۰۴)*
*"_ جنتیوں کو اللہ کا سلام :-*
*"_ جنت کی تمام نعمتوں میں سے سب سے زیادہ مزہ اللہ تعالی کی زیارت میں آۓ گا، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنتی حضرات اپنی اپنی نعمتوں میں مزے لے رہے ہوں گے کہ اچانک ان پر ایک نور چمکے گا اور وہ اپنے سر اٹھائیں گے تو اللہ تبارک و تعالی کو دیکھیں گے کہ اس نے اوپر سے ان پر جھانکا ہو گا, اللہ تعالی فرمائیں گے "السلام عليكم يا اهل الجنة" (اے جنت والو السلام علیکم)*
*"_ اس کے متعلق اللہ تعالی عزوجل کا یہ ارشاد ہے "سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ_," ( ان کو پروردگار مهربان کی طرف سے سلام فرمایا جائے گا)*
*★_ حضور ﷺ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کی طرف دیکھیں گے اور وہ اللہ تعالی کی طرف دیکھیں گے اور جب تک اللہ تعالی کی طرف دیکھتے رہیں گے جنت کی کسی بھی نعمت کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے, حتیٰ کہ اللہ تعالی ان سے پردہ میں چلے جائیں, لیکن اللہ تعالی کا نور اور برکت ( کا اثر ) ان پر ان کے محلات میں باقی رہے گا ( اور اللہ سبحانہ و تعالی کا ظاہر ہونا اور جھانک کر دیکھنا مکان اور حلول سے پاک ہے ) ،*
*🗂️_ ابن ماجه (۱۸۴) ابن ابی الدنیا( ۷ ۹) ، دار قطنی ، البدور السافرہ : (۲۲۲۹)، حلیہ ابو نعیم (۶ / ۲۰۸)، صفة الجند ابو نعیم (۹۱)، موضوعات این جوزی ۳ / ۲۶۰، ۲۶۲، تفسیر ابن کثیر ۶ / ۷۰ ۵ ، البعث والنشور (۴۹۳)، مسند بزار ( ۳ / ۱۶۷)، مجمع الزوائد ( ۷ / ۹۸)، نها یه این کثیر (۴/ ۴۷۴)، ترغیب و ترہیب ۴ / ۵۵۳ ، حادی الارواح ص ۷ ۳۹ ، در منثور (۴۶۶/۵),*
: *"_حضرت داؤد کی خوبصورت آواز، زیارت خداوندی اور مائدۃ الخلد:-*
*"_ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں (کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا):-*
*"_ جب جنتی جنت میں سکونت اختیار کر لیں گے تو ان کے پاس ایک فرشتہ آکر کہے گا اللہ تعالی آپ حضرات کو حکم دے رہے ہیں کہ تم لوگ اس کی زیارت کرو، جب سب حضرات زیارت کے لئے جمع ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ حضرت داؤد علیہ السلام کو حکم فرمائیں گے کہ وہ بلند آواز سے تسبیح و تحلیل ادا کریں۔ پھر مائدۃ الخلد کو بچھایا جاۓ گا۔*
*"_ صحابہ کرام نے عرض کیا- یارسول اللہ ! مائدۃ الخلد کیا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا- اس کے زاویوں میں سے ایک زاویہ (کناره) مشرق و مغرب کے درمیانی حصہ سے بھی زیادہ وسیع ہو گا یہ جنتی اس سے کھائیں گے پھر پیئیں گے پھر لباس پہنیں گے, پھر کہیں گے اب کوئی بات باقی نہیں صرف اللہ عزوجل کے رخ زیبا کی زیارت ہی رہ گئی ہے,*
*"_ اس وقت اللہ تعالی ان کے سامنے تجلی فرمائیں گے تو جنتی سجدہ میں گر پڑیں گے ۔ مگر ان سے کہا جاۓ گا تم عمل کرنے کی جگہ نہیں رہتے ہو بلکہ انعام و اکرام کی جگہ میں رہ رہے ہو (اس لئے سجدہ سے سر اٹھالو اور جنت کی نعمتوں میں مسرور رہو )*
*🗂️_ صفة الجنة ابو نعیم اصبہانی (۳۹۷) ۳ / ۲۳۷، البدور السافرہ ( ۲۲۴۷)، حادی الارواح ص ۴۰ ۲ ، ترغیب و ترہیب (۴ / ۵۴۵۔۵۴۶)،اتحاف الساده (۱۰ / ۵۵۳)*
*"_(فائدہ) تسبیح اللہ تعالی کی پاکیزگی بان کرنے کو کہتے ہیں جبکہ تہلیل "لا اله الا اللہ" کہنے کو کہتے ہیں ۔*
*"_ روزانه دو دفعہ دیکھنے والے کون ہوں گے:-*
*"_ امام عمش رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ جنت میں سب سے اعلیٰ درجہ پر وہ لوگ فائز ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کو صبح و شام دیکھا کریں گے _,"*
*🗂️ ۔البدور السافر و( ۲۲۶۴)،*
*"_ کو نسا مسلمان زیارت سے محروم ہو گا:-*
*"_حضرت یزید بن مالک و مشقی فرماتے ہیں کہ کوئی بندہ ایسا نہیں جو اللہ تعالی پر اور قیامت پر ایمان رکھتا ہو مگر وہ قیامت کے دن اپنی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کی زیارت کرے گا،*
*"_ وہاں وہ عالم زیارت نہیں کر سکے گا جو ظلم کا حکم کرتا ہو کیونکہ اس کیلئے حلال نہیں ہو گا کہ وہ اللہ تعالی کی زیارت کر سکے بلکہ وہ اندھا ہو گا_,"*
*🗂️_۔البدور السافر و( ۴۲۶۵)،*
[8/12, 7:06 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ریاکار بھی زیارت سے محروم:-*
*"_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں فمن كان يرجو لقاء ربه فليعمل عملا صالحا ولا يشرك بعبادة ربه احد ( سورۃ الدف آخری آیت، ترجمہ ) جو شخص اللہ تعالی سے ملاقات ( اور زیارت) کی امید رکھتا ہے۔ اس کو چاہئے کہ وہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے_,"*
*"_ اس آیت کے متعلق حضرت عبد اللہ بن مبارک سے سوال کیا گیا تو اپ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اپنے خالق کے رخ انور کی زیارت کرنا چاہتا ہے اس کو چاہئے کہ وہ نیک عمل کرے اور اس کی کسی کو خبر نہ کرے ( یعنی ریاکاری نہ کرے)_"*
*🗂️_عبد الله بن المبارک۔البدور السافرہ (۲۲۲۸)، حادی الارواح ص ۴۱۴،*
[8/13, 9:20 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_اللہ تعالی قرآن سنائیں گے:-*
*"_حضرت عبد اللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ (اعلی درجہ کے ) جنتی جنت میں روزانہ دو مرتبہ اللہ جبار کے حضور زیارت کریں گے اور اللہ تعالی ان کے سامنے قرآن پاک پڑھ کر سنائیں گے اور قرآن سننے والوں میں سے ہر جنتی اپنی اس مجلس پر رونق افروز ہو گا,*
*"_ جہاں وہ بیٹھا کرتا ہوگا گوہر, یاقوت, زبرجد, سونے اور زمرد کے منبروں پر اپنے اپنے اعمال کے درجات کے مطابق تھیں گے,*
*"_ اور اس قراءت سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی اور اس سے بڑھ کر کوئی عظمت والی اور حسین چیز نہیں سنیں گے ۔اس کے بعد وہ اپنی سواریوں پر بیٹھ کر اپنی مسرور آنکھوں کے ساتھ ایسی ہی کل تک کیلئے واپس لوٹ آیا کریں گے_,"*
*🗂️_ صفة الجنه ابو نعیم اصبہانی (۲۷۰) حاوی الارواح ص ۳۴۸ حواله ابو الشیخ ابن حبان، حکیم تر مذی ص۱۵۶*
[8/14, 5:39 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی :-*
*"_ اللہ تبارک و تعالی ارشاد فرماتے ہیں (سورۃ التوبه / ۷۲، ترجمہ ) :-*
*"_اللہ تعالی نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں سے ایسے باغات کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے سے نہریں چلتی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور نفیس مکانوں کا جو کہ ان ہمیشگی کے باغات میں ہوں گے اور اللہ تعالی کی رضامندی سب سے بڑی چیز ہے, یہ بڑی کامیابی ہے۔*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :-*
*"_اللہ تبارک و تعالی جنت والوں سے فرمائیں گے اے جنت والو! تو وہ عرض کر یں گے- لبیک وسعد یک ( ہم حاضر ہیں اور سعادت آپ ہی کی طرف سے ہے) اللہ تعالی پوچھیں گے- کیا تم راضی ہو گئے ؟ وہ عرض کریں گے ہمیں کیا ہے ہم کس وجہ سے راضی نہ ہوں جبکہ آپ نے ہمیں اتنا عطاء فرمایا ہے کہ اپنی مخلوق میں سے اتنا کسی کو عطاء نہیں کیا ؟*
*"_ تو (اللہ تعالی) فرمائیں گے- کیا میں آپ حضرات کو اس سے بھی افضل نعمت عطاء نہ کروں ؟ وہ عرض کریں گے- اے ہمارے رب کون سی نعمت اس سے افضل باقی رہ گئی ہے ؟ تو اللہ تعالی فرمائیں گے- میں نے تمہارے لئے اپنی رضا نچھاور کی اب اس کے بعد میں کبھی بھی آپ حضرات پر ناراض نہیں ہوں گا_,"*
*🗂️_ابن مبارک-( ٢ / ۱۲۹) مسند اسم ( ۳/ ۸۸) بخاری (۱۱/ ۴۱۵ مع فتح الباری ) مسلم (الجنه۹)، تفسیر ابن جریر (۱۲۶/۱۰) ترندی (حدیث نمبر ۲۵۵۸) حلیۃ الاولیاء (۲ / ۴۲ ۳ ) بدور سافره (۲۱۵۰) تذکرۃ القرطبی ( ۲ / ۴۹۲) صحیح ابن حبان ( ۱۰/ ۲۶۶)، مشکوۃ (۵۶۲۶) کنز العمال (۳۹۲۸۷)، تفسیر ابن کثیر،*
[8/15, 6:11 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_جنتیوں کی جنتیوں اور دوزخیوں سے ملاقاتیں:-*
*"_ اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں (سورۃ الصافات : ۵۰ تا ۶۱، ترجمہ):-*
*"_ پھر (جب سب لوگ ایک جلسہ میں جمع ہوں گے تو) ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر بات چیت کریں گے (اس بات چیت کے دوران میں ) ان (اہل جنت) میں سے ایک کہنے والا (اہل مجلس سے ) کہے گا کہ (دنیا میں ) میرا ایک ملا قاتی تھا وہ ( مجھ سے بطور تعجب ) کہا کر تا تھا کہ کیا تو ( مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کے) ماننے والوں میں سے ہے ؟ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم ( دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اور زندہ کر کے) جزاء و سزا دیئے جائیں گے؟ ( یعنی وہ آخرت کا منکر تھا۔ اس لئے ضرور وہ دوزخ میں گیا ہو گا، اللہ تعالیٰ کا ) ارشاد ہو گا کہ (اے اہل جنت ) کیا تم جھانک کر (اس کو) دیکھنا چاہتے ہو ؟ (اگر چاہو تو تم کو اجازت ہے)_,"*
*"_ سو وہ شخص ( جس نے قصہ بیان کیا تھا ) جھانکے گا تو اس کو جہنم کے درمیان میں ( پڑا ہوا ) دیکھے گا (اس کو وہاں دیکھ کر اس سے ) کہے گا کہ خدا کی قسم تو تو مجھ کو تباہ ہی کر نے کو تھا (یعنی مجھ کو بھی منکر آخرت بنانے کی کوشش کیا کر تا تھا) اور اگر میرے رب کا ( مجھ پر ) فضل نہ ہوتا ( کہ مجھ کو اس نے صحیح عقیدے پر قائم رکھا ) تو میں بھی ( تیری طرح ) عذاب میں گرفتار لوگوں میں ہو تا (اور اس کے بعد جنتی اہل مجلس سے کہے گا کہ) کیا ہم بجز پہلی بار مر چکنے کے (کہ دنیا میں مر چکے ہیں ) اب نہیں مریں گے اور نہ ہم کو عذاب ہو گا_,"*
*"_ ( یہ ساری باتیں اس جوش و مسرت میں کہی جائیں گی کہ اللہ تعالی نے سب آفات اور تکلیفوں سے بچا لیا اور ہمیشہ کیلئے بے فکر کر دیا، آگے اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ جنت کی جتنی جسمانی اور روحانی نعمتیں اوپر کی آیات میں بیان کی گئی ہیں ) یہ بے شک بڑی کامیابی ہے ایسی ہی کامیابی حاصل کر نے کیلئے عمل کرنے والوں کو عمل کر نا چاہئے ( یعنی ایمان لانا اور اطاعت کرنی چاہئے)*
*🗂️_ تفسیر بیان القرآن، سورۃ الصافات : ۵۰ تا ۶۱)*
[8/17, 6:36 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ زیارت کی سواریاں :-*
*"_حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:- جنتی حضرات یاقوت کی طرح کی خوبصورت سفید سواریوں پر بیٹھ کر ایک دوسرے کی زیارت کو جائیں گے، جبکہ جنت میں اونٹ اور پرندے ( یا گھوڑے ) کے علاوہ کوئی جانور ( سواری کا) نہیں ہو گا_,"*
*🗂️_ صفۃ الجنۃ ابن ابی الدنیا (۲۴۸) مجمع الزوائد ( ۱۰ / ۴۱۲۔ ۴۱۳)‘ البدور السافرہ (۲۱۹۸) طبرانی (۴۶۰۹) کامل ابن عدی ۷ / ۴۵۴۷، ترغیب و ترہیب ۴ / ۵۴۳ صفة الجنه ابو نعیم ۳ /۴۲۰، مسند احمد ( ۲/ ۳۳۵) کنز العمال (۳۹۳۲۴)*
*"_ حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا- یا رسول اللہ ! کیا جنت میں گھوڑا بھی ہو گا ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا- اگر اللہ تعالی تمہیں جنت میں داخل فرمائیں گے تو جب چاہے گا کہ یا قوت احمر کے گھوڑے پر سوار ہو اور وہ تمہیں جنت میں اڑاتا پھرے تو تو سوار ( ہو کر جنت کی اس طرح سے سیر کر سکے گا)*
*"_ ایک اور صحابی نے عرض کیا -یا رسول اللہ ! کیا جنت میں اونٹ ہو گا ؟ تو آپ نے اس کو ویسا جواب نہ دیا جیسا کہ پہلے صحافی کو دیا تھا بلکہ فرمایا اگر آپ کو اللہ تعالی جنت میں داخل فرمائیں گے تو آپ کیلئے جنت میں وہ سب کچھ ہو گا جس کا تمہارا دل چاہے گا اور تمہاری آنکھوں کو لذت ملے گی_,"*
*🗂️۔ زہد ابن مبارک ۲ / ۷ ۱۷، ابن جریر ( تفسیر ۵۸/۲۵ ) شرح السنہ ۱۵ / ۲۲۲ مسند احمد ۵ / ۳۵۲، ترمذی (۲۵۴۶) البدور السافر ، (۲۱۲۰)‘ حادی الارواح ص ۳۲۹ و صنف الفردوس (۱۲۸)*
[8/18, 6:28 AM] Haqq Ka Daayi Official: *"_جنتی حضرات علماء کرام کے جنت میں بھی محتاج ہوں گے:-*
*"_ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا :-*
*"_جنت والے جنت میں بھی علماء کے محتاج ہوں گے اور وہ اس طرح سے کہ جنتی ہر جمعہ اللہ تعالی کی زیارت سے مشرف ہوں گے, اللہ تعالی ان سے فرمائیں گے تم جو چاہو تمنا کرو, اس وقت یہ علماء کرام کی طرف متوجہ ہوں گے اور پوچھیں گے کہ ہم اپنے رب کے سامنے کس چیز کی تمنا کریں؟*
*"_ تو وہ بتائیں گے کہ تم اس اس طرح کی تمنا کرو۔ چنانچہ یہ حضرات جنت میں علماء کرام کے اسی طرح سے محتاج ہوں گے جس طرح سے یہ ان کے دنیا میں محتاج ہیں_,"*
*🗂️_ مسند الفردوس- (۸۸۰) لسان المیزان (۵ / ۵۵) میزان الاعتدال (۷۰۲۲ ) البدور السافرہ (۲۱۹۰)*
[8/18, 7:29 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ جنتیوں کی زبان عربی ہو گی :-*
*"_ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب سید دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ جنتی حضرات جنت میں حضرت آدم علیہ السلام کے طویل قد کے برابر اللہ جل شانہ کے ہاتھ کے حساب سے ساٹھ ہاتھ کے ہوں گے, حضرت یوسف علیہ السلام کے حسن پر ہوں گے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ۳۳ سال کی عمر میں ہوں گے اور حضرت محمد ﷺ کی زبان (عربی) پر ہوں گے، نہ تو جسم پر بال ہوں گے نہ داڑھی ہو گی، آنکھوں میں سرمہ لگاۓ گئے ہوں گے۔*
*🗂️_ احمد (۵ / ۲۴۳) معناه ترندی (۲۵۴۵) حادی الارواح ص ۶ ۷ ۴، صفۃ الجنہ ابن ابی الدنیا(۲۱۵) البدور السافرہ،*
*"_ (نوٹ) اللہ تعالی کا ہاتھ اس کی شان کے اعتبار سے ہے، اس کو کسی مخصوس ہاتھ سے تشبیہ نہیں دی جاسکتی، اگر ہاتھ سے اللہ تعالی کی قدرت مراد لی جاۓ تو کچھ بعید نہیں ( پھر معنی یہ ہو گا کہ اللہ تعالی اپنی قدرت سے جتنا ان کا قد مناسب سمجھیں گے ان کو عطاء فرمائیں گے )*
*"_ امام زہری فرماتے ہیں کہ اہل جنت کی زبان عربی ہو گی_,"*
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے بھی ایسے ہی منقول ہے۔_,"*
*🗂️ صفة الجنہ ابن ابی الدنيا (۲۱۶،۲۱۴)،*
[8/19, 3:53 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_اولادمؤ منین اپنے والدین کے ساتھ ہو گی:-*
*"_ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی مسلمان آدمی کی اولاد کا درجہ بلند کر ( کے ان کو اعلیٰ درجہ کے جنتی آدمی کے درجہ تک) پہنچا دیں گے اگر چہ وہ عمل میں اس جنتی سے کم ہوں گے، تاکہ اس کی آنکھوں کو ٹھنڈا کر دیں_,"*
*"_ پھر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی:- وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ... (سورة الطور ۲۱)*
*"_ یعنی جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا ساتھ دیا ( ان آباء مؤمنین کے اکرام اور ان کو خوش کرنے کیلئے) ہم ان کی اولاد کو بھی ( درجہ میں) ان کے ساتھ شامل کر دیں گے اور (اس شامل کرنے کیلئے ) ہم ان (اہل جنت متبوعین) کے عمل میں سے کوئی چیز کم نہیں کریں گے_,"*
*"_یعنی یہ نہ کر یں گے کہ ان متبوعین کے بعض اعمال لے کر ان کی ذریت کو دے کر دونوں کو برابر کر دیں گے،*
*🗂️_ البدور السافرہ- ( ۱۷۱۴)*
[8/20, 8:27 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_ اولاد مشرکین اہل جنت کی خادم ہو گی:-*
*"_ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ ﷺ سے مشرکین کی ( نابالغ) اولاد کے متعلق سوال کیا کہ ان کے گناہ تو نہیں ہوں گے (کیونکہ وہ نابالغ ہونے کی وجہ سے شریعت کے مکلف نہیں ہوۓ تھے) اس لئے ان کو سزا تو نہیں دی جاۓ گی کہ ان کو دوزخ میں داخل کیا جاۓ اور ان کی نیکیاں بھی نہیں ہوں گی کہ ان کو جنت کا مالک بنایا جاۓ (لہذ اوہ کہاں جائیں گے ؟ ) تو جناب نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا- وہ اہل جنت کے خادم ہوں گے _,"*
*🗂️_ تذکرۃالقرطبی ( ۲ /۵۱۲ ) حوالہ تفسیر یحییٰ بن سلام و مسند ابو داؤد و ابو نعیم,*
*"_ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا " میں نے اپنے رب سے اولاد مشرکین کو طلب کیا تو اللہ تعالی نے ان کو مجھے اہل جنت کے خد متگار بنا کر عطاء فرمایا کیو نکہ وہ شرک تک نہیں پہنچے تھے جس طرح سے ان کے والدین پہنچے ہیں بلکہ یہ میثاق اول (وعدہ الست ) سے وابستہ ہیں۔ (واللہ اعلم)*
*🗂️_ کنز العمال (۳۹۳۰۲) (۳۹۳۰۵) حواله نوادر الاصول حکیم تر مندی و امالی ابوالحسن بن ملتہ۔*
[8/21, 8:37 PM] Haqq Ka Daayi Official: *"_مؤمنین کی اولاد کی پرورش کون کر رہے ہیں:-*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_ مؤمنین کی اولاد کی جنت میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کفالت (اور پرورش ) کر رہے ہیں_,"*
*🗂️_ صحیح ابن حبان ( الاحسان/۷۴۰۳) مستدرک حاکم (۳۷۰/۲) مسند احمد (۳۲۶/۲)، مجمع الزوائد (۷ / ۲۱۹) المطالب العالیہ (۱۵۷۲) البعث ابن ابی داؤد (۱۶) ابن عساکر (۱۱ / ۳۲۸ / ب )، فیض القدیر ( ۳ / ۵۶۱)*
*"_ (فائدہ) حضرت مکحول مرسلا روایت کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے بچے جنت کے درخت پر سبز چڑیوں کی شکل میں ہیں اور ان کے ابا حضرت ابراہیم علیہ السلام ان کی کفالت کرتے ہیں_,"*
*🗂️_معجم صغیر طبرانی(کنز العمال / ۳۹۳۰۸)*
*"_حضرت سلیمان رضی اللہ عنہ سے موقوف روایت ہے کہ مؤمنین کے بچے جنت کے ایک پہاڑ میں ہیں حضرت ابراہیم اور (ان کی اہلیہ) حضرت سارہ ان کی کفالت کرتے ہیں_,"*
*🗂️_ کنز العمال (۳۹۳۱۰ ) حوالہ طبرانی صغیر,*
[ *"_ہم شروع ہی سے جنت میں کیوں نہیں پیدا کئے گئے:-*
*"_ ہم شروع ہی سے جنت میں کیوں نہیں پیدا کئے گئے اس سوال کے حضرات علماء کرام نے تین جواب دیئے ہیں:-*
*"_ (۱) نعمت کی عظمت کو پہچاننا ضروری ہے، اگر ہم دنیا میں پیدا نہ کئے جاتے تو ان نعمتوں کی قدر و منزلت سے واقف نہ ہوتے،*
*"_(۲) تاکہ ہم انجام کار جنت میں جزاء اعلی کے حقدار بن سکیں اور زوال سے محفوظ ہو جائیں ۔*
*"_ (۳) تا کہ اہل جنت کو عزت کی تجارت حاصل ہو نہ کہ سوال کرنے کی ذلت (اور عزت کی تجارت یہ ہے کہ ہم دنیا میں شریعت کے مطابق اللہ تعالیٰ کو راضی کریں اور اس سے اس اتباع کے بدلہ میں آخرت میں جنت کو حاصل کریں)۔*
*🗂️_ کنز المد فون ص ۱۳۴۔*
[ *"_جنت کی کھیتی اور کاشتکاری:-*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:-*
*ٍ وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنفَسَ وَتَلَذَّ الْأَعْيَنَ…(سورۃ زخرف : آیت 71 )*
*"_ (ترجمہ ) اور وہاں ( جنت میں) وہ چیزیں ملیں گی جن کو دل چاہے گا اور جن سے آنکھوں کو لذت ہو گی (لہذا اگر کوئی جنت میں کا شتکاری کی خواہش کرے گا تو وہ بھی اس آیت کی روشنی میں ثابت ہوتی ہے )۔*
*"_ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ ایک دن کچھ بیان فرما رہے تھے، اس وقت حضور ﷺ کے پاس ایک دیہاتی شخص بھی بیٹھا تھا ( آپ نے فرمایا) جنتیوں میں سے ایک شخص اپنے پروردگار جل شانہ سے کھیتی کرنے کیلئے درخواست کرے گا تو اللہ تعالی فرمائیں گے تم نے جو چاہا ہے وہ تمہیں نہیں ملا ؟ وہ عرض کرے گا کیوں نہیں لیکن میں پسند کرتا ہوں کہ کاشتکاری کروں، تو وہ کاشتکاری کرے گا اور بیچ ہوۓ گا، تو وہ فوراً ہی اگ جاۓ گا اور برابر (کھڑا) ہو جاۓ گا اور کاٹ لیا جاۓ گا اور اس کا ذخیرہ پہاڑوں کی طرح ڈھیر کی شکل میں نظر آۓ گا۔*
*"_ تو اللہ تعالی فرمائیں گے ۔ اے انسان! یہ لے تجھے تو کوئی چیز سیر نہیں کر سکتی ۔ تو (یہ سن کر ) دیہاتی نے عرض کیا- یا رسول اللہ ! وہ ( یعنی جنت میں کھیتی کی طلب کر نے والا) کوئی قریشی یا انصاری ہی ہو گا کیونکہ یہی حضرات کاشتکاری کرتے ہیں ہم لوگ تو کھیتوں والے ہیں ہی نہیں۔ تو رسول خدا ﷺ ( یہ سن کر مسکرا دے۔"*
*🗂️_ بخاری فی التوحید (۷۵۱۹ ) باب ٣٨, البدور السافره (۲۱۴۰) حادی الارواح ص ۴ ۳ ۲ صفة الجنة ابو نعیم ۳ / ۲۳۹ (۳۹۹) مسند احمد ۲ /۵۱۱۔ ۵۱۲ صفة الجنہ ابن کثیر ص ۸۹،*
*"_جنت میں ذرہ برابر تکلیف نہ ہو گی,*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:-:-*
*"_ بے شک خدا سے ڈرنے والے (اہل ایمان ) باغوں اور چشموں میں ( بستے) ہوں گے تم ان ( جنات اور چشموں میں) سلامتی اور امن کے ساتھ داخل ہو جاؤ ( یعنی اس وقت بھی ہر مکروہ سے سلامتی ہے اور آئندہ بھی کسی شر کا اندیشہ نہیں ) اور (دنیا میں طبعی تقاضا سے) ان کے دلوں میں جو کینہ تھا ہم وہ سب (ان کے دلوں سے جنت میں داخل ہونے سے پہلے ہی) دور کر دیں گے کہ سب بھائی بھائی کی طرح (الف و محبت سے) رہیں گے ، تختوں پر آمنے سامنے بیٹھا کریں گے وہاں ان کو ذرا بھی تکلیف نہ پہنچے گی اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے_,"*
*🗂️_تفسیر بیان القرآن -سورة الحجر : ۴۵ تا ۴۸-*
*"_حضرت عبدالکریم بن رشید فرماتے ہیں کہ جب جنتی جنت کے دروازہ تک پہنچیں گے تو وہ ( آپس کے مخالفوں اور دشمنوں کو) ایسے دیکھیں گے جیسے آگ آگ کو دیکھتی ہے لیکن جب وہ جنت میں داخل ہوں گے تواللہ تعالی ان کے دلوں میں موجود کینوں کو ختم کر دیں گے اور وہ آپس میں بھائی بھائی بن جائیں گے۔*
*🗂️_ زہد عبد الله بن احمد, البدور السافرہ ( ۲۱۱۵)*
۲۔ آپس کی مخالفت کی صفائی کس جگہ ہو گی
( حدیث ) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا- جب مؤمن حضرات دوزخ سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے تو ان کو جنت اور دوزح کے در میان روک دیا جاۓ گا چنانچہ وہ لوگ ایک دوسرے سے اپنا اپنابدلہ لیں گے جوان کے درمیان دنیا میں ریج اور دکھ پہنچا تھا۔ حتی کہ جب وہ پاک صاف ہو جائیں گے تب ان کو جنت میں داخل ہونے کی اجازت دی جاۓ گی۔ مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے ان میں سے ہر ایک جنت میں اپنے اپنے ٹھکانے اور محل سے زیادہ واقف ہے دنیا کے اپنے مکان کے اعتبار سے ۔
ا۔ صحیح ابن حبان (۳۹۱ ۷ ) ۱۰ / ۲۶۳ بخاری (۶۵۳۵٬۲۴۴۰) مسند احمد ( ۳ / ۵۷۱۳ ۷۴٬۶۳ )، تفسیر طبری ۲۶ / ۴۴، مسند ابو یعلی (۱۱۸۶) کتاب الایمان ابن منده ( ۳ / ۷۹۴ (۸۳۸) عبد بن حمید و این ابی حاتم فی تفسیر یہماوان مردویہ کما فی فتح الباری (۱۱ / ۳۹۸) کتاب السنه ابن ابی عاصم (۱ / ۴۱۳۴۴۱۴) شعب الایمان ۱ / ۲۴۹ معالم التر، میل بغوی ۲ / ۲۴۰۰ صفة الجنة . ابو نعیم (۲۸۸) (۲۹۲)
三
[ *"_جنتیوں اور دوزخیوں کے درمیان موت کو ذبح کر دیا جاۓ گا:-*
*"_ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا- ( جنتیوں کے جنت میں اور دوزخیوں کے دوزخ میں داخل ہونے کے بعد) موت کو اس شکل میں لایا جائے گا گویا کہ وہ نیلے رنگ کا دنبہ ہے، اس کو جنت اور دوزخ کے درمیان کھڑا کیا جاۓ گا۔ پھر پکارا جاۓ گا- اے جنت والو ! کیا تم اس کو پہچانتے ہو ؟ تو وہ گردن لمبی کر کے دیکھیں گے اور کہیں گے ہاں یہ موت ہے۔ پھر دوزخیوں کو پکارا جاۓ گا اے دوزخ والو ! کیا تم اس کو پہچانتے ہو ؟ تو وہ بھی گردن لمبی کر کے دیکھیں گے اور کہیں گے ہاں یہ موت ہے۔*
*"_ پھر اس کیلئے حکم ہو گا تو اس کو ذبح کر دیا جاۓ گا, پھر اعلان کیا جاۓ گا- اے جنت والو اب تم نے ہمیشہ رہنا ہے تم پر کبھی موت نہیں آۓ گی اور اے دوزخ والو ! تم نے بھی ہمیشہ رہنا ہے تم پر بھی کبھی موت نہیں آۓ گی_,"*
*"_ اس کے بعد جناب رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی- وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الْأَمْرُ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ وَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (مريم ٣٩) اور ان انسانوں کو اس حسرت کے دن سے ڈرائیے جب ( ہمیشہ کیلئے جنت یا دوزخ میں رہنے کا) فیصلہ کر دیا جاۓ گا حالانکہ یہ لوگ غفلت میں میں ایمان نہیں لاتے_,"*
*🗂️_ بخاری (۴۷۳۰ ) فی التفسیر با مسلم (۲۸۴۹) مسند احمد ۰ ۲۴ / ۲۰۴بلغ ترغیب و ترہیب ( ۴ / ۵۲۲)*
*"_ (فائدہ) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ جب جنت والوں اور دوزخ والوں کے سامنے موت کو ذبح کر دیا جاۓ گا تو جنت والوں کی خوشی میں (انتہائی) اضافہ ہو جاۓ گا اور دوذخ والوں کا غم بھی بہت ہو جاۓ گا_,"*
*🗂️_ بخاری (۲۵۴۸ ) مسلم ( ٤٣ ) الفتح الربانی ۲۴ / ۲۰۵,*
[
جنت چھوڑ نے کو دل ہی نہ چاہے گا:-*
*"_اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:- "_ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا.خَالِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًا_" (سورۃ الکہف : ۷ ۱۰۔ ۱۰۸)*
*"_ (ترجمہ) بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ان کی ممانی کیلئے فردوس ( یعنی بہشت ) کے باغ ہوں گے جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے (نہ ان کو کوئی نکالے گا) اور نہ وہ وہاں سے کہیں اور جانا پسند کریں گے۔ صرف شہید ہی دنیا میں واپسی کی تمنا کرے گا_,"*
*"_حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:-*
*"_کوئی جنتی ایسا نہیں جس کو یہ بات اچھی لگے کہ وہ دنیا میں لوٹ جاۓ اور اس کو دس گناد نیا کا مالک بنا دیا جاۓ مگر شہید کیونکہ یہ اس کی خواہش کرے گا کہ یہ دنیا میں لوٹ جاۓ اور دس مرتبہ شہید کیا جاۓ اس وجہ سے کہ جو اس نے ( شہادت کے ثواب میں) فضل و مرتبہ پایا ہو گا_,"*
*🗂️_ صحیح ابن حبان (الاحسان : ۱۰ / ۷۲ ۲(۷۴۰۹ ) مسند احمد ( ۳ / ۲۸۹٬۲۵۱) طبقات ابن سعد (129/1/1)*
[
☞_ کلمہ شکر اور التجا*
*اللہ جل شانہٗ ام نوالہ کا بے پناہ احسان اور فضل و کرم ہے کہ اس ذات پاک نے "جنت کی راہیں" اور "جنت کے حسین مناظر" جیسی قیمتی اردو اور عربی کتابوں سے آسان انداز اور زبان میں ذخیرہ جمع کرکے میسیجز کی شکل دینے کی توفیق اس ناچیز کو عطا فرمائی _,"*
*"ہم نے بہت کوشش کی ہے کہ ترتیب دینے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو، لیکن گنہگار ہوں، اس لیے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں یہ درخواست ہے کہ ناچیز کی اس خدمت میں جو کچھ بھی کوتاہی سرزد ہوئی ہیں ، ان سے درگزر فرمائے اور ہم تمام مسلمانوں کو ان مقدس کتابوں کے الفاظ سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائیں، اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ہمارے تمام گناہوں کی مغفرت فرما کر جنت کے اعلیٰ درجات میں داخل فرمائے ، آمین یا رب العالمین_,"*
*✍ آپ کا بھائی - حق کا دائی*
*"_ الحمدللہ۔۔۔۔ __*
•┄┄┅┅━━═۞═━━┅┅┄┄•
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕
✍
*❥ Haqq Ka Daayi ❥*
http://www.haqqkadaayi.com
*👆🏻ہماری پچھلی پوسٹ سائٹ پر دیکھیں,*
https://wa.me/message/YZZSDM5VFJ6IN1
*👆🏻 واٹس ایپ پر جڑنے کے لئے ہمیں میسج کریں _,*
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
https://groups.bip.ai/share/YtmpJwGnf7Bt25nr1VqSkyWDKZDcFtXF
*👆🏻Bip پر لنک سے جڑے بپ_,*
https://www.youtube.com/c/HaqqKaDaayi01
*👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,*
▉
Post a Comment