0
⚂⚂⚂.
        ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁
     ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮
    ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
                   *■ امھات المومنین ■*
         *⚂ حضرت میمونہ بنت حارث رضی .⚂* 
  ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙                   *❀_ ام المومنین سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہ _,*

*★_ آپ کا بچپن کا نام برہ تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے برہ سے میمونہ تجویز فرمایا، آپ کے والد کا نام حزن بن ہجیر اور والدہ کا نام ہند بنت عوف تھا _,*

*★_ سیدہ میمونہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی حقیقی خالہ تھیں، کیونکہ آپ کی بڑی بہن لبابہ کبریٰ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ تھیں، چھوٹی بہن لبابہ صغریٰ ولید بن مغیرہ کی بیوی تھی اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں، تو اس لحاظ سے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا ان دونوں صحابیوں کی خالہ تھیں_,"* 

*★_ آپ کا پہلا نکاح جاہلیت کے دور میں مسعود بن عمرو سے ہوا تھا لیکن کسی وجہ سے دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی، اس کے بعد آپ کا نکاح ابو رھم سے ہوا، ابو رھم کا انتقال ہوگیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے نکاح فرمایا، یہ نکاح 7 ہجری میں ہوا، اس وقت وقت آپ عمرے کے سفر سے واپس تشریف لارہے تھے، واپسی کے سفر میں سرف کے مقام پر یہ نکاح فرمایا _,"*

*★_ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ وہ زوجہ ہیں جن کا انتقال سب سے آخر میں ہوا، آپ کا نکاح مقام سرف میں ہوا تھا اور آپ کی وفات بھی اسی مقام پر ہوئی، آپ کی نماز جنازہ آپ کے بھانجے سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے پڑھائی _,"*  

*★_ آپ دینی مسائل کی بہت بڑی عالمہ تھیں، ایک عورت بہت بیمار ہو گئی، اس نے منت مانی کہ اگر وہ شفایاب ہوگئی تو بیت المقدس جاکر نماز ادا کرے گی، کچھ دنوں بعد وہ صحت مند ہو گئی اور اپنی منت کے مطابق بیت المقدس میں جانے کی تیاریاں کرنے لگی، وہاں کے لئے لیے رخصت ہونے سے پہلے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی، گے آپ کو یہ بات معلوم ہوئی تو اس سے فرمایا:- "_ تم یہیں مسجد نبوی میں جاکر نماز پڑھ لو کیونکہ اس مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب دوسری مساجد میں نماز پڑھنے کے ثواب سے ہزار گنا زیادہ ہے _,"*

*★_ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی تعمیل کے لیے خود کو ہر وقت تیار رکھا کرتی تھیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :- "_ میمونہ ہمے سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والی اور صلہ رحمی کرنے والی ہیں _,"* 

*★_ آپ کو غلام آزاد کرنے کا بہت شوق تھا، ایک روز ایک باندی کو آزاد کیا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو بڑے ثواب کی خوشخبری سنائی،*
*"_ آپ کبھی کبھی قرض بھی لے لیتی تھیں_,"* 

*★_ چنانچہ ایک مرتبہ قرض لیا، رقم کچھ زیادہ تھی، کسی نے آپ سے پوچھا:- آپ یہ قرض کیسے ادا کریں گی _,"*
*"_ آپ نے فرمایا:- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے، جو شخص قرض ادا کرنے کی نیت رکھتا ہو، اللہ تعالی خود اس کا قرض ادا فرما دیتے ہیں _,"*
*"_ آپ پر کروڑوں رحمتیں نازل ہوں, آمین _,*    

*📓 امہات المؤمنین ، قدم بہ قدم _,156,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 
                    ✍
         *❥ Haqq Ka Daayi ❥*
http://www.haqqkadaayi.com
*👆🏻 ہماری اگلی پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* 
          ╰┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄╯
https://www.youtube.com/channel/UChdcsCkqrolEP5Fe8yWPFQg
*👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,*
https://wa.me/message/YZZSDM5VFJ6IN1
*👆🏻 واٹس ایپ پر جڑنے کے لئے ہمیں میسج کریں _,*
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
https://groups.bip.ai/share/YtmpJwGnf7Bt25nr1VqSkyWDKZDcFtXF
*👆🏻Bip پر لنک سے جڑے بپ_,*

Post a Comment

 
Top