0
⚂⚂⚂.
        ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁
     ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮
    ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
                   *■ امھات المومنین ■*
           *⚂ حضرت ماریہ قبطیہ رضی .⚂* 
  ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙                   *❀_ سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا _,*

*★_ آپ کا نام ماریہ تھا اور آپ کے والد کا نام شمعون تھا، مصر کے بادشاہ مقوقس نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بطور ہدیہ بھیجا... اور یہ ایسے ہوا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرب کے گردونواح کے حکمرانوں کو اسلام کی دعوت کے خطوط لکھے تھے، مصر کے حکمران مقوقس کو بھی آپ نے اسی طرح خط لکھا، یہ خط آپ کے صحابی ابی حاطب بن ابی بلتعہ کے ہاتھ بھیجا گیا، شاہ مقوقس حضرت حاطب رضی اللہ عنہ سے بہت عزت سے پیش آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خط کے جواب میں اس نے ایک خط لکھا، اس کے الفاظ یہ تھے :-* 

*"_ محمد بن عبداللہ کے نام مصر کے بادشاہ مقوقس کی طرف سے، سلام کے بعد واضح ہو کہ میں نے آپ کا خط پڑھا، جو کچھ اس کا مضمون ہے وہ میں نے سمجھ لیا ہے، مجھے یہ تو معلوم تھا کہ ایک نبی آنے والے ہیں، لیکن میرا گمان تھا کہ وہ ملک شام میں ظاہر ہوں گے، میں نے آپ کے سفیر کی بہت عزت اور تقریر کی ہے، دو لڑکیاں بھیج رہا ہوں، ان کی قبتیوں میں بہت عزت ہے اور میں آپ کے لئے کپڑا اور سواری کا خچر بھی بھیج رہا ہوں، والسلام _،"* 

*★_ یہ دونوں لڑکیاں حضرت ماریہ اور ان کی بہن سیرین تھیں، مصر کے بادشاہ نے ان دونوں کے ساتھ ساتھ ہزار مثقال سونا، سفید کپڑے کے تھان اور آپ کی سواری کے لئے دلدل نام کا خچر ارسال کیا تھا _,"*

*★_ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماریہ رضی اللہ عنہا کو بالا خانے میں ٹھہرایا، اس بالا خانے میں آپ کے ہاں حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری اولاد ابراہیم رضی اللہ عنہ ہیں، ان کی پیدائش 8 ذوالحجہ کو ہوئی، ساتویں روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا عقیقہ کیا، عقیقے میں آپ نے دو مینڑھے ذبح کیے، سر منڈوایا اور بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی گئی، بال زمین میں دفن کیے گئے _,""*     

*★_ ابراہیم بہت تندرست اور خوبصورت تھے، حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ نے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تو آپ اتنے خوش ہوئے کہ آپ نے ابو رافع رضی اللہ عنہ کو ایک غلام انعام میں دے دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابراہیم کو گود میں لے کر پیار کیا کرتے تھے،* 

*★_ عرب کے قاعدے کے مطابق حضرت ابراہیم کو دودھ پلانے کے لئےایک دایہ کے حوالے کیا گیا، ان کا نام ام بردہ رضی اللہ عنہا تھا، یہ ایک لوہار کی بیوی تھیں، ان کے چھوٹے سے گھر میں عام طور پر بھٹی کا دھواں رہتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچے کو دیکھنے کے لیے لوہار کے گھر جاتے، وہاں دھواں آپ کی آنکھ اور ناک میں چلا جاتا، آپ انتہائی نازک طبع ہونے کے باوجود بچے کی خاطر اس کو برداشت کرتے _,*

*★_ ابراہیم ابھی 16 یا 18 ماہ کے ہوئے تھے کہ ان کا انتقال ہوگیا، انہوں نے آپ کے ہاتھوں میں جان دی، آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے، آپ کی زبان مبارک سے یہ الفاظ ادا ہوئے :- "اللہ کی قسم ابراہیم ! ہم تمہاری موت سے بہت غمگین ہیں، آنکھ رو رہی ہے، دل غم زدہ ہے، مگر ہم ایسی بات زبان سے نہیں کہیں گے جس سے ہمارا رب راضی نہ ہو _,"*

*★_ جس روز ابراہیم فوت ہوئے، اس روز سورج گرہن ہو گیا، پرانے زمانے کے لوگوں کا یہ اعتقاد تھا کہ سورج گرہن اور چاند گرہن کسی بڑے آدمی کی موت سے ہوا کرتے ہیں، اس اعتقاد کی بنیاد پر مدینہ منورہ کے لوگ بھی یہ بات کہنے لگے، آپ کو یہ بات بہت ناگوار ہوئی، آپ نے لوگوں کو جمع فرمایا اور ان کے سامنے ایک تقریر کی، اس میں آپ نے فرمایا :-*
*"_سورج اور چاند کو کسی انسان کی موت سے گرہن نہیں لگتا، بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، جب تم ایسا دیکھو تو نماز پڑھو اور اللہ تعالی کے حضور جھک جاؤ _,* 

*★_ سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں 16 ہجری میں انتقال فرمایا، آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا، اللہ تعالی کی آپ پر کروڑوں رحمتیں ہوں _,"*    

*📓 امہات المؤمنین ، قدم بہ قدم _,158,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 
                    ✍
         *❥ Haqq Ka Daayi ❥*
http://www.haqqkadaayi.com
*👆🏻 ہماری اگلی پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* 
          ╰┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄╯
https://www.youtube.com/channel/UChdcsCkqrolEP5Fe8yWPFQg
*👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,*
https://wa.me/message/YZZSDM5VFJ6IN1
*👆🏻 واٹس ایپ پر جڑنے کے لئے ہمیں میسج کریں _,*
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
https://groups.bip.ai/share/YtmpJwGnf7Bt25nr1VqSkyWDKZDcFtXF
*👆🏻Bip پر لنک سے جڑے بپ_,*

Post a Comment

 
Top