0
⚂⚂⚂.
        ▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁
     ✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮
    ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
                   *■ امھات المومنین ■*
*⚂ حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا ⚂* 
  ⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙                 
*❀__ آپ کا نام زینب تھا، والد کا نام جحش بن رآب تھا اور والدہ کا نام امیمہ تھا، یہ امیمہ عبدالمطلب کی صاحبزادی تھیں، اس لحاظ سے حضرت زینب رضی اللہ عنہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی زاد بہن تھیں، آپ کا پہلا نام برہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبدیل کرکے زینب رکھا تھا _,* 

*★_ سیدہ زینب رضی اللہ عنہ کا پہلا نکاح حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، ان کا آپس میں اتفاق نہ ہو سکا، اس لیے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے ان کو طلاق دے دی تھی، عدت پوری ہونے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام بھیجا، اس پیغام کے جواب میں حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے فرمایا :- میں اس بارے میں اس وقت تک کچھ نہیں کہہ سکتی جب تک کہ میں اپنے پروردگار سے مشورہ نہ کر لوں _,"*

*★_ اس جملے کا مطلب یہ تھا کہ جب تک میں استخارہ نہ کر لوں کچھ نہیں کہہ سکتی، اس طرح اللہ تعالی نے آپ کا نکاح حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آسمان پر کردیا، آسمان پر نکاح کر دیے جانے کی اطلاع وحی کے ذریعے کی گئی اور آیت نازل ہوئی _,*

*★_ اس کا ذکر حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا فخر سے فرمایا کرتی تھیں، آیت کا نازل ہونا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لے گئے، وہاں تشریف لے جانے سے پہلے آپ نے انہیں یہ خبر پہنچا دی تھی، جب سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو یہ خبر پہنچی تو آپ اسی وقت سجدے میں گر گئیں، ادھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، آپ نے سیدہ سے دریافت فرمایا:- آپ کا نام کیا ہے؟ سیدہ نے جواب دیا :- برہ _," آپ نے ارشاد فرمایا :- " نہیں بلکہ آج سے آپ کا نام زینب ہے _,"*   

[8/3, 11:13 AM] Haqq Ka Daayi Official: *★_ زمین پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح پانچ ہجری کو فرمایا، آپ کا مہر چار سو درہم میں مقرر ہوا، آپ نے دعوت ولیمہ کا خاص اہتمام فرمایا، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کس نکاح میں ولیمے میں اتنا اہتمام نہیں فرمایا جتنا کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح میں فرمایا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو مبارک باد دی ، پھر آپ تمام ازواج مطہرات کے حجرے میں تشریف لے گئے اور سب کو سلام کیا، سبھی نے آپ کو مبارک باد دی،*

*★_ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی والدہ نے مالیدہ تیار کیا اور ایک تھال میں رکھ کر ان سے فرمایا :- انس ! یہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے جاؤ, آپ سے عرض کرنا کہ یہ میری والدہ نے بھیجا ہے اور وہ آپ کو سلام کہتی ہیں اور عرض کرتی ہیں کہ اے اللہ کے رسول ! یہ ہماری طرف سے ایک قلیل سا ہدیہ ہے _,"* 

*★_ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ رشتے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خالہ تھیں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ وہ مالیدہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی والدہ کا سلام عرض کیا اور ان کے الفاظ بھی دہراے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- جاؤ ! فلاں فلاں کو بلا لاؤ اور جو آدمی بھی راستے میں ملے اسے بھی بلا لاؤ _,"*

*★_ آپ نے کچھ لوگوں کے نام بھی لیے، چنانچہ میں نے وہی کیا جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا تھا، اس طرح سب لوگ آ گئے، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ تقریبا تین سو آدمی تھے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- انس وہ طشت لاؤ _," جب حضرت انس رضی اللہ عنہ تھال لے آئے، تو آپ نے فرمایا :- "دس دس آدمیوں کا حلقہ بنا لو اور اپنے آگے سے کھاؤ _,"*
[8/4, 5:13 PM] Haqq Ka Daayi Official: *★_ (حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) ان حضرات نے ہدایت کے مطابق خانہ شروع کیا، سب نے سیر ہوکر کھایا، جب سب کھا کر فارغ ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا:- اے انس ! اب اس طشت کو اٹھا لو _,"*
*"_ جب میں نے طشت کو اٹھایا تو میں اندازہ نہ لگا سکا کہ جب میں نے اس طشت کو سب کے سامنے رکھا تھا اس وقت اس میں کھانا زیادہ تھا یا جس وقت اٹھایا، اس وقت زیادہ تھا _,"*

*★_ اسی دعوت ولیمہ میں آیت حجاب یعنی پردے کی آیت نازل ہوئی، اس آیت کے نزول کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے پر پردہ لٹکا لیا اور لوگوں کو گھر کے اندر جانے کی ممانعت ہو گیی، یہ واقعہ ذی قعدہ 5 ہجرے کا ہے، اس وقت سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کی عمر 35 سال تھی_,* 

*★_ اس نکاح کی چند خصوصیات ایسی ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی اور نکاح کی نہیں ہیں، ایک یہ کہ عرب میں منہ بولا بیٹا اصل بیٹے کے برابر سمجھا جاتا تھا، یہ بات ختم ہوگئی، کیونکہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیا تو مشرکین نے باتیں بنانا شروع کیا کہ لو جی، مسلمانوں کے رسول نے تو اپنے بیٹے زید کی طلاق یافتہ بیوی سے نکاح کر لیا، اس پر اللہ تعالی کا حکم نازل ہوا :-*
*"_ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، بلکہ اللہ کے پیغمبر اور نبیوں کی مہر ( یعنی نبوت کے سلسلے کو ختم کر دینے والے) ہیں اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے _," سورہ الاحزاب : 40 )*

*★_ اس حکم سے اللہ تعالی نے واضح فرما دیا کہ منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹے کی طرح نہیں ہے، نہ اس حکم میں شامل ہے کہ بیٹوں کی بیویوں سے نکاح حرام ہے _,*
[8/5, 7:07 AM] Haqq Ka Daayi Official: *★_ اس نکاح کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ آقا اور غلام کے درمیان صدیوں سے حائل معاشرتی فاصلے کم ہوگئے، کیونکہ اس سے پہلے لوگ اپنے غلام کی مطلقہ بیوی سے نکاح کو برا سمجھتے تھے _,*

*★_ تیسری خصوصیت یہ ہے کہ اس نکاح کے موقع پر پردے کا حکم نازل ہوا، چوتھی خصوصیت یہ ہے کہ اس نکاح کے بارے میں وحی نازل ہوئی اور پانچویں بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ نکاح آسمانوں پر ہوا _,*

*★_ حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا دوسری ازواج سے اسی بنیاد پر فخر کیا کرتی تھیں، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ان کے بارے میں فرماتیں ہیں :-" زینب بنت جحش مرتبہ میں میرا مقابلہ کرتی ہیں, رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک وہ میری ہم پلہ تھیں, میں نے ان سے زیادہ کسی عورت کو دیندار, اللہ سے ڈرنے والی, سب سے زیادہ سچ بولنے والی, سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والی, سب سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنے والی نہیں دیکھی اور ان سے زیادہ محنت کرکے صدقہ کرنے والی اور اللہ جل شانہٗ کا قرب حاصل کرنے والی عورت نہیں دیکھی_," (مسلم, اسدالقابہ )* 

*★_ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کا ان صفات کی وجہ سے بہت لحاظ کرتے تھے، آپ کی خاطر داری فرماتے تھے_,* 

*★_ اپنا کفن بھی اپنی زندگی ہی میں تیار کر لیا تھا چنانچہ جب آپ کا انتقال کا وقت آیا تو فرمایا:- میں نے اپنا کفن تیار کر رکھا ہے, غالباً حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی میرے لیے کفن بھیجیں گے، ایک کفن کام میں لے آنا، دوسرا صدقہ کر دینا _,"*
*"_اور یہی ہوا, حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کے لیے خوشبو دار کفن بھجوایا, آپ کو وہی کفن دیا گیا اور جو کفن انہوں نے خود تیار کر رکھا تھا, اسے صدقہ کر دیا گیا _," ( طبقات 8/115)*
[8/5, 6:22 PM] Haqq Ka Daayi Official: *★_ آپ کا انتقال 20 ہجری میں ہوا، انتقال کے وقت آپ کی عمر 53 سال تھی، وہ زمانہ حضرت عمر رضی اللہ عنہا کی خلافت کا تھا، اس لئے نماز جنازہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پڑھائی، حضرت اسامہ بن زید، حضرت محمد بن عبد اللہ بن جحش اور حضرت عبداللہ بن ابی احمد بن جحش رضی اللہ عنہم نے آپ کو قبر میں اتارا، آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا_," ( بخاری )*

*★_ آپ کی وفات پر سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا :- افسوس ! آج ایسی عورت گزر گئی جو بہت پسندیدہ اوصاف والی عبادت گزار اور یتیموں اور بیواؤں کی غم خوار تھیں _,"* 

*★_ انتقال کے وقت آپ نے ایک مکان چھوڑا تھا، خلیفہ یزید بن عبدالملک نے اپنے زمانے میں پچاس ہزار درہم میں خرید کر اسے مسجد نبوی میں شامل کردیا _," ( طبری)*

*★_ آپ سے ایک سو گیارہ (١١١) احادیث روایت کی گئی ہیں، آپ بہت عبادت گزار تھیں, تہجد گزار اور بہت روزے رکھنے والی تھیں، ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں بہت سا مال بھیجا، آپ نے اس مال کو گھر کے صحن میں ڈھیر کرنے کا حکم فرما دیا اور خادمہ سے فرمایا :- اس مال پر کپڑا ڈال دو اور اس کے نیچے ہاتھ لے جاکر جتنا مال ہاتھ میں آتا ہے، وہ فلاں فلاں اور فلاں فلاں کو دے آؤ، فلاں یتیم کو دے آؤ اور فلاں بیوہ کو دے آؤ _,"*

*★_ اس طرح یہ مال برابر تقسیم ہوتا رہا، آخر جب کپڑے کے نیچے بہت تھوڑا مال رہ گیا تو خادمہ نے کہا :- اے ام المومنین ! اس مال میں آخر ہمارا بھی کچھ حق ہے_," آپ نے ان سے فرمایا :- "اچھا ! جو بچ رہا ہے وہ تم لے لو _,"*

*★_ کپڑا اٹھا کر دیکھا گیا تو اس میں صرف 85 درہم باقی تھے، سارا مال تقسیم ہونے کے بعد حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نے ہاتھ اٹھا کر کہا :- اے اللہ! اس مال کے بعد عمر کا وظیفہ مجھے نہ پائے, یہ مال بہت بڑا فتنہ ہے _," ( الاصابہ)*

*★_ چناچہ سال گجر نے نہیں پایا تھا کہ آپ انتقال فرما گئیں، اللہ تعالی کی ان پر کروڑوں رحمتیں نازل ہوں، آمین _,*   

*📓 امہات المؤمنین ، قدم بہ قدم _,133,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵
💕 *ʀєαd,ғσʟʟσɯ αɳd ғσʀɯαʀd*💕 
                    ✍
         *❥ Haqq Ka Daayi ❥*
http://www.haqqkadaayi.com
*👆🏻 ہماری اگلی پچھلی سبھی پوسٹ کے لئے سائٹ پر جائیں ,* 
          ╰┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄╯
https://www.youtube.com/channel/UChdcsCkqrolEP5Fe8yWPFQg
*👆🏻ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں ,*
https://wa.me/message/YZZSDM5VFJ6IN1
*👆🏻 واٹس ایپ پر جڑنے کے لئے ہمیں میسج کریں _,*
https://t.me/haqqKaDaayi
*👆🏻 ٹیلی گرام پر لنک سے جڑے _,*
https://groups.bip.ai/share/YtmpJwGnf7Bt25nr1VqSkyWDKZDcFtXF
*👆🏻Bip پر لنک سے جڑے بپ_,*

Post a Comment

 
Top